Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • عاقب جاوید قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    عاقب جاوید قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ زمبابوے کیلئےسلیکٹر عاقب جاوید کو قومی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا ۔

    ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے مستعی ہونے پر جیسن گلیسپی کو وائٹ بال ٹیم کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی تھی تاہم اب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی زمہ داری عاقب جاوید کو سونپی گئی ہے۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں 2 بار کی چیمپئن ٹیم کے 52 سالہ ہیڈکوچ عاقب جاوید دورئہ زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں کوچنگ کے فرائض نبھائیں گے۔ عاقب جاوید ماضی میں قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے فرائض انجام دے چکے ہیں، عاقب جاوید کی تقرری کا باقاعدہ اعلان جلد متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں جب مصباح الحق نے سلیکشن اور کوچنگ کی ذمہ داریاں ساتھ سنبھالی تھیں تو ان کے سب سے بڑے ناقد عاقب جاوید ہی تھے۔ البتہ دونوں میں نمایاں فرق کوچنگ کے تجربے کا ہے، عاقب گزشتہ 20 سالوں سے مختلف ٹیموں کی کوچنگ کررہے ہیں۔

    ٹرمپ نے اسرائیل نواز کابینہ نامزد کرکے مسلمان حامیوں کو مایوس کیا

    دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024ء 19 تا 22 نومبر تک کراچی میں ہوگی

    پاکستان کی ترقی کا واحد راستہ تعلیم ہے،خالدمقبول صدیقی

    چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کا طے شدہ رقم میں کمی کا الٹی میٹم

  • کرکٹ کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،راشد لطیف

    کرکٹ کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے،راشد لطیف

    لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا ہے کہ اگر بھارت اپنی ٹیم نہیں بھیجتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف پر ڈٹے رہنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : روزنامہ انڈین ایکسپریس کی ویب سائٹ کے لیے لکھے گئے ایک مضمون میں راشد لطیف نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیاسی کشیدگی اور کھنچاؤ ہمیشہ رہا ہے مگر اِس کے باوجود کرکٹ بھی ہوتی رہی ہے دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے ہاں جاتی رہی ہیں، دو طرفہ کرکٹ بھی ہوئی ہے اور انٹرنیشنل ایونٹس بھی، سیاسی کشیدگی بھی رہے گی اور دونوں ملکوں کو چاہیے کہ کرکٹ کو فاصلے مٹانے کی چیز بنائیں، ملانے والا پُل بنائیں، اسے سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔

    راشد لطیف نے لکھا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ آئی سی سی کے قوانین اور قواعد کا احترام کیا ہےآئی سی سی کے کسی بھی ٹورنا منٹ کے لیے رکن ممالک میں سے جو بھی کوالیفائی کرے اُسے جانا ہی پڑتا ہےپاکستانی کرکٹ ٹیم 2016 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے لیے اور 2023 میں ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے لیے بھارت گئی تھی۔

    راشد لطیف نے لکھا کہ اہمیت اس بات کی نہیں ہے کہ بھارت کی ٹیم پاکستان نہیں آرہی بلکہ یہ ہے کہ ٹیم نہ بھیجنے کی وجوہ کیا ہیں، پاکستانی کرکٹ بورڈ کا اس حوالے بھارتی کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کرنا بالکل فطری اور درست ہےیہ کوئی دو طرفہ سیریز جنگ نہیں بلکہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ کا معاملہ ہے اگر بھارت کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہیں آنا تو پھر پاکستان کو میزبانی کے حقوق دینے کی بھی کچھ خاص ضرورت نہیں۔

    انہوں نے لکھا کہ اگر بھارت اپنی ٹیم نہیں بھیجتا تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے موقف پر ڈٹے رہنا چاہیے اگر بھارت سمجھتا ہے کہ معاملہ سیکیورٹی کا ہے تو آئی سی سی کو اس حوالے سے آگے بڑھ کر راستہ صاف کرنا چاہیے،پاکستان نے بھارت جانے سے کبھی انکار نہیں کیا جبکہ بھارت انکاری ہے، اس اعتبار سے بھارت پر دباؤ زیادہ ہے۔

  • بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    بھارتی بیٹر کا چھکا، گیند خاتون کے منہ پر جا لگی

    جوہانسبرگ کے وانڈررز اسٹیڈیم میں بھارت اور جنوبی افریقہ کے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران بھارتی بیٹر سنجو سیمسن کے زوردار اور اونچے چھکے سے ایک خاتون تماشائی زخمی ہوگئی۔

    میدیا رپورٹ کے مطابق طاقتور شاٹ براہ راست خاتون کے چہرے پر لگا جس کے باعث خاتون رونے لگی اور مناظر کیمرے کی آنکھ نے قید کر لیے۔ کرکٹ بال خاتون تماشائی کے گال پر آکر بہت زور سے لگی جس کے بعد خاتون کے چہرے پر برف لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 135 رنز سے شکست دی، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 1 وکٹ کے نقصان پر 283 رنز بنائے تھے۔بھارت کے تلک ورما نے 47 گیندوں پر 120 رنز کی ناقابلِ شکست اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے جبکہ سنجو سمسن 109 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے 9 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔بعد ازاں 284 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔4 ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-3 سے بھارت کے نام رہی۔

    حکومت کی صوبوں میں انکم ٹیکس لگانے کی یقین دہانی

    سوات میں برفانی تودہ گرگیا،،100 سیاح پھنس گئے

    سندھ پبلک کمیشن کی 100 سے زائد اسامیوں پر بھرتیاں رک گئیں

  • آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    آسٹریلیا کا پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز

    آسٹریلیا نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کے خلاف جارحانہ آغاز کیا ہے اور ابتدائی 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 48 رنز بنالیے۔

    سڈنی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ کھیلا جارہا ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔آسٹریلیا نے پچھلے میچ کی فاتح سائیڈ کو برقرار رکھا ہے جب کہ پاکستان نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، حسیب اللہ کی جگہ صفیان مقیم کو پلینگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔آسٹریلیا پلینگ الیون،جوش انلگس (کپتان)، جیک فریزر میک گرک، میتھیو شارٹ، گلین میکسویل، ٹم ڈیوڈ، مارکس اسٹوئنس، ایرون ہارڈی، زیویئر بارٹلیٹ، نیتھن ایلس، ایڈم زامپا اور سپینسر جانسن.پاکستان پلینگ الیونمحمد رضوان (کپتان)، بابراعظم، صاحبزادہ فرحان، عثمان خان، سلمان علی آغا، عرفان خان، عباس آفریدی، شاہین آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ، صفیان مقیم،واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش سے متاثر ہوگیا تھا جس کے باعث میچ (7 اوورز فی اننگز) تک محدود کردیا گیا تھا جس میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دی تھی۔

    قلات میں دہشت گردوں کا حملہ، 7 سیکیورٹی اہلکار شہید

    برطانیہ سے آئے شخص کے قتل میں بیوی ملوث نکلی

    جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے لیے شاہ محمود کو عدالت پہنچا دیا گیا

  • غیر ملکی ہیڈ کوچز،پی سی بی نے چھٹکارا پانے کی تیاری کر لی

    غیر ملکی ہیڈ کوچز،پی سی بی نے چھٹکارا پانے کی تیاری کر لی

    پاکستان کرکٹ بورڈ ے غیر ملکی ہیڈ کوچز کے ساتھ اپنے تعلقات میں کشیدگی اور ناخوشگوار تجربات کے بعد اب ملکی کوچز کی جانب قدم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ کی انتظامیہ کا ارادہ ہے کہ وہ غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرے، جن کے ساتھ تعلقات ہمیشہ مشکل میں رہے ہیں۔

    نجی ٹی وی میں شائع رپورٹ کے مطابق،ذرائع کے مطابق، پی سی بی اس بات پر غور کر رہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ جلد ختم کر دیا جائے گا اور انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ اس سے یہ اشارہ مل رہا ہے کہ پی سی بی پاکستانی ہیڈ کوچ کی تقرری پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، تاکہ قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داری ایک مقامی فرد کے ہاتھوں میں ہو۔ہ پی سی بی کے حکام کے نزدیک گیری کرسٹن کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کا تجربہ سبق آموز رہا ہے، کیونکہ کرسٹن نے بورڈ کے ساتھ جو سلوک کیا، اس سے پی سی بی کے حکام کی آنکھیں کھل گئیں اور انہیں غیر ملکی کوچز کے ساتھ زیادہ پیچیدگیاں نظر آئیں۔ اسی تناظر میں، یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پاکستان کا اگلا ہیڈ کوچ زمبابوے کے دورے سے پہلے ہی مقرر کر لیا جائے گا۔

    اس حوالے سے ایک اہم تجویز زیر غور ہے کہ اگرچہ ہیڈ کوچ پاکستانی ہو گا، لیکن سپورٹ اسٹاف میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز غیر ملکی ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز اکثر پی سی بی کے ساتھ تعلقات میں مشکلات پیدا کرتے ہیں اور ان کے نخرے بورڈ کے حکام کو مشکلات میں ڈالتے ہیں، جب کہ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ وہ پی سی بی کو بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوشش کی تھی، مگر پی سی بی نے انکار کر دیا اور انہیں تنبیہہ کی کہ ان کی تقرری صرف عبوری مدت کے لیے ہے، اس لیے انہیں ضابطہ اخلاق کی پابندی کرنی ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند دنوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ جنوبی افریقا اور زمبابوے کے دوروں کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کر دے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ ماضی میں غیر ملکی کوچز کو ترجیح دیتا رہا ہے اور مختلف غیر ملکی کوچز جیسے کہ وقار یونس، مصباح الحق، ثقلین مشتاق، اور محمد حفیظ نے بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ کوچنگ پینل کی سربراہی کی ہے، لیکن اب پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ ملکی کوچز کو زیادہ اہمیت دے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے غیر ملکی کوچز کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی اور ناخوشگوار تجربات کے بعد ملکی کوچز کی طرف رجوع کرنا ایک اہم قدم ثابت ہو سکتا ہے۔ غیر ملکی کوچز کی زیادہ تر تقرریاں بورڈ کے لیے مسائل پیدا کرتی رہی ہیں، خاص طور پر ان کی بلند توقعات اور بعض اوقات پی سی بی حکام کے ساتھ اختلافات سامنے آئے ہیں۔ ایسے میں یہ فیصلہ پاکستانی کرکٹ کے لیے ایک نیا دور بھی ثابت ہو سکتا ہے، جہاں مقامی کرکٹرز کے لیے مواقع بڑھیں گے اور ان کی تربیت بھی بہتر طریقے سے کی جا سکے گی۔پاکستان میں کرکٹ کی مقامی سطح پر مہارت اور تجربہ کی کمی نہیں، اور اس فیصلے سے نہ صرف ملکی کرکٹ کو فائدہ ہو گا بلکہ نئے ٹیلنٹ کو بھی پروان چڑھانے کا موقع ملے گا۔

  • چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    چیمپئنز ٹرافی:ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا

    لاہور: پاکستانی کی جانب سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر پورا ٹورنامنٹ جنوبی افریقا منتقل کیے جانے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا۔

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ ہائبرڈ ماڈل سے انکار پر آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا منتقل کردی جائے گی تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کو جنوبی افریقا منتقل کرنے کے حوالے سے جنوبی افریقی بورڈ لاعلم ہے۔

    ذرائع کے مطابق تاحال چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے حوالے سے جنوبی افریقا سے کوئی رابطہ نہیں کیا گیا، تھوڑے وقت میں جنوبی افریقا بورڈ کے لیے چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے لیے کوئی آپشن موجود نہیں ہے جبکہ تاحال آئی سی سی نے بھی اس حوالے کوئی غور نہیں کیا۔

    وزیراعظم کی آذربائیجان کے صدر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی پیشکش

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا پاکستان کی میزبانی کو سبوتاژ کرنے کے لیے جنوبی افریقا کے آپشن کو سامنے لے کر آیا، جنوبی افریقا بورڈ کا چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد کم وقت میں کروانا ممکن نہیں آئی سی سی میں تاحال جنوبی افریقا کے آپشن پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم بھیجنے سے انکار کردیا ہے-

    کل شام سے پنجاب کے بیشتر اضلاع میں ہلکی بارشوں کی پیشگوئی

  • سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا

    پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ 13 نومبر سے دبئی میں شروع ہوگا.

    رپورٹ کے مطابق پچاس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، تین ملکی انڈر 19 ٹورنامنٹ کا فائنل 26 نومبر کو ہوگا۔سعد بیگ کی زیرقیادت ٹیم ہفتہ کو دبئی پہنچی ، ٹیم نے تین پریکٹس سیشنز میں حصہ لیا۔پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں دیگر ٹیموں سے مقابلے کے لیے بھرپور تیار اور پرعزم ہے، تین ملکی سیریز کے اختتام کے بعد پاکستان آٹھ ٹیموں پر مشتمل اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں حصہ لے گا، انڈر 19 ایشیا کپ 29 نومبر سے 8 دسمبر تک دبئی اور شارجہ میں ہوگا۔15 رکنی سکواڈ میں سے تین کھلاڑیوں سعد بیگ، شاہ زیب خان اور طیب عارف کو آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلنے کا تجربہ بھی حاصل ہے کیونکہ تینوں کھلاڑی گزشتہ سال اسی مقام پر ہونے والے اے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ میں شامل تھے۔سعد بیگ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹورنامنٹ کی تیاری اچھی رہی ہے، کھلاڑیوں کے تربیتی سیشن بھی بہترین رہے اور اب ہماری توجہ کل کے کھیل اور ٹورنامنٹ پر ہے۔سعد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان اور متحدہ عرب امارات دونوں مضبوط سائیڈز ہیں اوریہ اے سی سی ایشیا کپ سے پہلے کمبینیشن بنانے کا بہترین موقع ہے۔تین ملکی سیریز کے لیے پاکستان انڈر 19 سکواڈ میں سعد بیگ (کپتان، وکٹ کیپر) (کراچی)، عبدالسبحان (ایبٹ آباد)، علی رضا (سیالکوٹ)، فہام الحق (لاہور)، فرحان یوسف (لاہور)، ہارون ارشد (کراچی)، حسن خان (راولپنڈی) )، محمد احمد (لاہور)، محمد حذیفہ (بہاولپور)، محمد ریاض اللہ (ایبٹ آباد)، نوید احمد خان (کراچی)، شاہ زیب خان (ایبٹ آباد)، طیب عارف (سیالکوٹ)، عمر زیب (ایبٹ آباد) اور عثمان خان (فاٹا) جبکہ ریزرو کھلاڑیوں میں احمد حسین (پشاور)، رضوان اللہ (کراچی) اور یحییٰ بن عبدالرحمٰن (لاہور) شامل ہیں۔پاکستان انڈر 19 کے تمام میچز آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے جائیں گے ۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچز کا آغاز صبح 10.30 بجے ہو گا۔

    اورماڑہ کے سمندر میں پاکستان گوسٹ گارڈ کی گشتی ٹیم پرحملہ

    بابا گرونانک کی تقریبات میں شرکت کے لئے لاڑکانہ سے یاتری روانہ

    چیف آف جنرل اسٹاف اویس دستگیر کی چینی آرمی کے کمانڈر سے ملاقات

  • پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    پاکستان نے آسٹریلیا میں 22 سال بعد ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

    پرتھ: 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن معرکے میں پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی ،میچ میں آسٹریلوی ٹیم 31.5 اوورز میں 140 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی تھی-

    باغی ٹی وی: پاک آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے تیسر ا میچ پرتھ میں کھیلاجا رہا ہے، جہاں تین میچز کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج کھیلا جارہا ہے،پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

    پاکستان کی دعوت پر آسٹریلیا کی جانب سے میتھو شارٹ اور جیک فریزر میک گرک نے اننگز کا آغاز کیا، کینگروز کی پہلی وکٹ 20 رنز پر گرئی جب اوپنر بلے باز جیک فریزر میک گرک 9 گیندوں پر 7 رنز بنا کر نسیم شاہ کی گیند پر محمد رضوان کو کیچ تھما بیٹھے اس کے بعد آسٹریلیا کو 36 رنز پر دوسرا نقصان اٹھانا پڑا، آرون ہارڈی محض 12 رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔کپتان جوش انگلس 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے اوپنر میٹ شارٹ 22 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیل سکے، مارکس اسٹوئنس 8، ایڈم زمپا 13 گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے،جبکہ میچ کے دوران ہاتھ پر گیند لگنے کے سبب کوپر کونولی 7 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے،اور دوبارہ بیٹنگ کیلئے نہ آسکے، شان ایبٹ 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی نے 3، 3 حارث رؤف نے 2 جبکہ محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق نے پہلی وکٹ کیلئے 84 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، تاہم، عبداللہ 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ بابراعظم 28 اور محمد رضوان 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
    https://x.com/TheRealPCB/status/1855534489721774257
    آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان کی دونوں وکٹیں لانس مورس نے حاصل کیں، ان کے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔

    پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دی،اس سے قبل پاکستان نے 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کی تھی۔

    اس سے قبل پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے میچ کا ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بیٹنگ کی دعوت دے دی،ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی –

    دوسری جانب اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ میچ میں فتح یقینی بناکر سیریز اپنے نام کریں گے، ٹیم میں 5 تبدیلیاں کی گئی ہیں، لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن ٹیم میں شامل ہیں۔

    اس سے قبل دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔

    پاکستانی اسکواڈ

    پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، صائم ایوب، بابر اعظم، کامران غلام، سلمان علی آغا، عرفان خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف اور محمد حسنین ٹیم کا حصہ ہیں۔

    آسٹریلیا کا اسکواڈ

    آسٹریلوی ٹیم میں کپتان جوش انگلس، میتھو شارٹ، جیک فریزر میک گرک، آرون ہارڈی، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، گلین میکسویل، شان ایبٹ، ایڈم زمپا، اسپینسر جانسن اور لانس مورس شامل ہیں۔

  • کپتان رضوان  6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ  میں شامل

    کپتان رضوان 6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ایک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک میچ میں سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ برابر کر لیا۔ اس میچ میں رضوان نے چھ کیچز پکڑے، جو کہ اس ریکارڈ کے حامل کھلاڑیوں کے ساتھ ان کا نام شامل کرتا ہے۔ اگر وہ ایک اور کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوتے، تو وہ یہ ریکارڈ اپنے نام کر سکتے تھے۔محمد رضوان دنیا کے 12 ویں اور پاکستان کے دوسرے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک ہی میچ میں چھ کیچز پکڑے، آج کے میچ میں چار کیچز رضوان نے حارث رؤف کی گیند پر پکڑے،پاکستان کے سرفراز احمد بھی اس ریکارڈ میں شامل ہیں،

    اس سے پہلے یہ ریکارڈ ایڈم گلکرسٹ، مارک باؤچر، ایلک اسٹیورٹ، میٹ پرائیر، جوز بٹلر، سرفراز احمد، کوئنٹن ڈی کک، اور میتھیو کراس جیسے بڑے وکٹ کیپرز کے پاس تھا۔ محمد رضوان کی شاندار کارکردگی نے ایک بار پھر ان کی مہارت اور فیلڈنگ کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔

    محمد رضوان کا یہ ریکارڈ نہ صرف ان کی صلاحیتوں کا غماز ہے بلکہ یہ ان کے عزم اور محنت کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ ایک وکٹ کیپر کی حیثیت سے اتنے کیچز پکڑنا کسی بھی کھلاڑی کے لئے بڑی کامیابی ہوتی ہے اور رضوان نے اس ریکارڈ کو برابر کر کے ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔ ان کی کارکردگی نہ صرف فیلڈنگ میں بلکہ بیٹنگ میں بھی قابل تعریف ہے،

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

  • جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    دوسرا ون ڈے میچ، پاکستان نے آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ میں شکست دی ہے

    پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی بھی پاکستان کی فتح پر پرجوش نظر آئے، ایکس پر جاری ایک پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایڈیلیڈ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ان کے ہی ہوم گراؤنڈ پر نو وکٹوں سے شکست دی۔ یہ ہماری آسٹریلیا کے خلاف پہلی بار نو وکٹوں سے جیت ہے اور یہ فتح اگلے ون ڈے میچز کے لیے ہماری ٹیم کے لیے بڑا حوصلہ افزا پیغام ہے۔پاکستان کے قومی کھلاڑی شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا، "آج کے میچ میں رضوان، حارث، شاہین، سیم اور عبداللہ کی کارکردگی بے مثال تھی۔ یہ لفظ ‘حیرت انگیز’ ان کی کارکردگی کا مکمل حق نہیں ادا کرتا۔”آفریدی نے مزید کہا کہ "لڑکو، اپنے آپ پر ایمان رکھو اور انشاء اللہ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔”

    پاکستان کی اس شاندار فتح نے نہ صرف ٹیم کی خوداعتمادی کو بڑھایا ہے بلکہ کرکٹ شائقین میں بھی جوش و جذبہ کی نئی لہر دوڑادی ہے۔واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے