Baaghi TV

Tag: کرکٹ

  • 2022  اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں

    لاہور:2022 اہم سال ، پاک بھارت ٹاکروں کا سال،دنیا کی نظریں لگ گئیں ،اطلاعات کے مطابق سال 2022 میں کرکٹ کے تین عالمی مقابلے منقعد ہوں گے جن میں دیرینہ حریف پاکستان اور بھارت کم ازکم چار بار آمنے سامنے ہوں گے۔

    کرکٹ ذرائع کے مطابق انڈر -19 عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 14 جنوری سے ویسٹ انڈیز میں شروع ہوگا اور پانچ فروری تک جاری رہے گا۔ 14ویں سیزن میں 16 ٹیمیں میدان میں اتریں گی اور کل 48 میچز بھی کھیلے جائیں گے۔ 16 ٹیموں کو چار گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے۔ بھارتی انڈر -19 گروپ بی میں آئرلینڈ، یوگنڈا اور جنوبی افریقہ کے ساتھ ہے۔ ہر گروپ کی ٹاپ-2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں جائیں گی۔ پاکستان کی ٹیم گروپ سی میں افغانستان، پاپوا نیوگنی اور زمبابوے کے ساتھ ہیں۔ یعنی بھارت اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ناک آوٹ راؤنڈ میں ہوسکتا ہے۔

    خواتین کا ون ڈے کرکٹ عالمی کپ بھی 2022 میں منقعد ہوگا، پہلے یہ ٹورنامنٹ 2021 میں ہونا تھا لیکن کورونا کے سبب اسے ایک سال کے لئے ملتوی کردیا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ میں 4 مارچ سے تین اپریل تک اس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ٹورنا منٹ کے 12ویں سیزن میں کل 8 ٹیمیں اتر رہی ہیں۔ سبھی کو ایک دوسرے سے مقابلہ کھیلنا ہے۔ یعنی ایک ٹیم کو لیگ راؤنڈ میں سات مقابلے کھیلنے ہیں۔

    یہ بھی کہاجارہاہے کہ اس دوران بھارت اور پاکستان دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اتر رہی ہیں۔ دونوں لیگ راؤنڈ میں تو مدمقابل ہوں گی ہی۔ اگر دونوں ناک آوٹ راؤنڈ میں پہنچتی ہیں تو ان کے درمیان ایک بار پھر مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ لیگ راؤنڈ کے بعد ٹاپ-4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جائیں گی۔

    ٹی-20 عالمی کرکٹ کپ کے آٹھویں سیزن کا انعقاد آسٹریلیا میں ہونا ہے۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک ہونے ہیں۔ کل 16 ٹیمیں اس میں اتر رہی ہیں اور 45 میچز ہوں گے۔ بھارت اور پاکستان دونوں اس ٹورنامنٹ میں حصہ لے رہے ہیں ابھی تک ٹورنامنٹ کے پروگرام کا اعلان نہیں ہوا ہے، لیکن لیگ یا ناک آؤٹ راؤنڈ میں دونوں ممالک کے درمیان مقابلہ ہوسکتا ہے۔

  • الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم

    الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم

    لاہور:الحمدللہ:سال 2021میں قومی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہی :بابر اعظم کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ سال 2021میں ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہیں ،کوشش کی کہ ہر میچ اچھا کھیلیں ،رضوان ،شاہین شاہ اور حسن علی نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے اور بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا۔

     

     

    پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی )پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ پورے سال بہت اچھی کرکٹ کھیلی، بحیثیت کپتان مجھے اپنے ہر لڑکے پر اعتماد ہے ، میں ہر لڑکے کو میچ ونر سمجھتاہوں ، بھارت کے خلاف فتح حاصل کرنا سال 2021کا سب سے یاد گار لمحہ تھا ۔

     

     

    انہوں نے مزید کہا کہ سیمی فائنل میں شکست پر افسوس ہے لیکن اپنی غلطیوں سے سیکھیں گے، ٹی 20ورلڈ کپ میں بد قسمتی سے سیمی فائنل سے باہر ہوگئے، سیمی فائنل میں شکست سے بھی ہم نے بہت کچھ سیکھا ہے ، نئے سال میں شائقین کرکٹ ہماری سپورٹ جاری رکھیں۔

     

    ادھر آج پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ، ملاقات میں وزیر اعظم نے اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کی اصولی منظوری دی۔

    وزیراعظم نے پی سی بی کے چیئرمین رمیز راجہ سے ملاقات میں آنے والے  PSL سیزن اور کرکٹ کے مجموعی ڈھانچے پر تبادلہ خیال کیا اور اسلام آباد میں کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

     

     

    وزیر اعظم نے ٹی 20 میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

     

     

     

    رمیز راجہ نے وزیر اعظم کو اسٹیڈیم کی تعمیر 2025 تک مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، گورنر  پنجاب چوہدری محمد سرور  اور وزیر تعلیم شفقت محمود بھی موجود تھے۔

  • محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

    محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کیلئے نامزد کر لیے گئے ہیں۔

    آئی سی سی نے گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے لیے پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔

    آئی سی سی جانب سے انگلینڈ کے جو روٹ اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو گار فیلڈ سوبرز ٹرافی کے ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ پاکستان کے محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

    محمد رضوان نے اس سال سب سے زیادہ 1915 انٹرنیشنل رنز بنائے جبکہ جو روٹ سال بھر میں 1855 انٹرنیشنل رنز بنا سکے۔ اس کے علاوہ رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ریکارڈ 1326 رنز ایک سال میں بنائے۔

    شاہین شاہ آفریدی نے اس سال سب سے زیادہ 78 انٹرنیشنل وکٹیں لیں، قومی فاسٹ بولر نے ٹیسٹ میچز میں 47، ٹی ٹوئنٹی میں 23 اور ون ڈے میچز میں 8 وکٹیں لیں۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے لیے بھی سال کے بہترین کھلاڑیوں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جس میں پاکستان کے محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی اور بابر اعظم ون ڈے کے نامزد کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

  • کرکٹ شائقین کے لیےخوشخربی:پی ایس ایل 7 ،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    کرکٹ شائقین کے لیےخوشخربی:پی ایس ایل 7 ،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ

    لاہور:کرکٹ شائقین کے لیےخوشخربی:پی ایس ایل 7 ،سو فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دینے کا فیصلہ ،اطلاعات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے لئے 100فیصد تماشائیوں کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی او سی ) کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق مکمل ویکسینیٹڈ افراد کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی،سٹیڈیم میں آنے کیلئے 12 سال سے زائد عمر والوں کی ویکسینیشن لازم ہو گی، پی سی بی ویکسینیٹڈ افراد کو ٹکٹ کے اجراء کیلئے میکنزم تیار کرے گا۔

    وفاقی اور صوبوں کو جاری کئے گئے مراسلہ میں بتایا گیا کہ پی سی بی کرکٹ میچز کیلئے سکیورٹی انتظامات اور کرکٹ گراؤنڈ میں ایس او پیز پر عملدرآمد کی ذمہ دار ہو گی اور کرکٹ سٹیڈیم میں تماشائیوں کیلئے ماسک، سماجی فاصلہ رکھنا لازم ہو گا۔

    واضح رہے کہ پی ایس ایل سیزن سیون کا آغاز 27 جنوری سے ہوگا، جس کے لئے رواں ماہ ڈرافٹنگ کا عمل مکمل کیا گیا تھا،عمر اکمل کی لیگ میں واپسی ہوئی،کرس گیل، بین ڈنک، احمد شہزاد ،محمد عرفان سمیت کئی بڑے نام پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہونگے۔

    لاہور کے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی ڈرافٹنگ کی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا، چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ و دیگر شریک ہوئے جبکہ فرنچائز مالکان نے 6 مختلف کیٹگریز میں 18 کھلاڑیوں کا چناؤ کیا،میگا ایونٹ میں مجموعی طورپر34میچز کھیلے جائیں گے۔

    خیال رہے کہ سپر لیگ کی ڈرافٹنگ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ کرکٹ بورڈ اور فرنچائز مالکان کا تعلق بہت اہم ہے ،لیڈرشپ بہتر ہو تو تمام چیزیں بہتر سمت میں جاتی ہیں جبکہ بورڈ اور مالکان کو ایک پیج پر ہونا چاہیئے ۔

    چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا تھا کہ کوشش یہی ہے کہ پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ بنائیں ،تمام فرنچائز اور سپانسرز کا تعاون اہم ہے اس لئے ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج ہم سٹریٹجک پارٹنرشپ کرنے جارہے ہیں ،جب تک آپ کی پچز نہیں ہونگی تو بین الاقوامی کرکٹ میں مشکلات ہونگی ،جتنی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ دیکھی اس میں پچز کا معیار بہتر نہیں تھا، اگر پچ اچھی نہیں ہوگی تو آپ کا پراڈکٹ ٹھیک نہیں ہوگا ۔

    رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ اگلے ایک ماہ میں 30ہائبرڈ پچز بنائیں گے ،دو ڈراپ ان پچز بنانے جارہے ہیں اور ان دو ڈراپ ان پچز پر 37 کروڑ کی لاگت آئے گی۔میرے لیے سب سے اچھی بات ڈراپ ان پچز ہیں، ورنن فلینڈر اور میتھیو ہیڈن کو بھی سٹریٹیجک پارٹنرشپ کے ذریعے رکھا تھا، ہمیشہ فرنچائز کو کہا کہ ہم نے اس لیگ کو سب سے بہتر کرنا ہے ،ہمیں پاکستان ٹیم کی مدد کرنی ہے جس کیلئے ڈراپ ان پچز بہت ضروری ہے اور90 ہائیبرڈ پچز کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

  • ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل

    ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل

    لندن :ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں کا اعلان، پاکستان کے محمد رضوان بھی شامل ،اطلاعات کے مطابق اس سال پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان آئی سی سی ٹی 20 پلیئر آف دی ایئر کی نامزدگیوں میں شامل ہیں۔

    اس حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے پلیئرز آف دی ایئر کی نام زدگیوں کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کے چناؤ کے لیے نامزد 4 کھلاڑیوں میں پاکستان کے محمد رضوان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

    پلیئر آف دی ایئر کے لیے نامزد دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جوز بٹلر، سری لنکا کے ہسارنگا اور آسٹریلیا کے مچل مارش کے نام بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

    یاد رہے کہ چند دن پہلے قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے لیے ایک اور اعزاز کا اعلان ہوا ہے ، اطلاعات ہیں‌ کہ برطانیہ کے کاؤنٹی کرکٹ کلب سسکس نے پاکستان کے وکٹ کییر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا۔

     

    سسکس کرکٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہمیں یہ بتا کر بہت خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی کے ایک کلینڈر ائیر میں 2000 رنز بنانے والے قومی بلے باز نے بھی سسکس کاؤنٹی کے ساتھ معاہدے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 2022 کے شاندار سیزن کی جانب دیکھ رہا ہوں۔

    محمد رضوان کے سسکس کرکٹ کے ساتھ معاہدے پر انگلش ویمن ٹیم اور سسکس کی کرکٹر سارہ ٹیلر نے بھی سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا تھا۔

  • پاکستان نے روایتی حریف بھارت کوشکست دے دی

    پاکستان نے روایتی حریف بھارت کوشکست دے دی

    دبئی :پاکستان نے روایتی حریف بھارت کوشکست دے دی،اطلاعات کے مطابق انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو زیر کردیا۔

     

     

    میڈیا ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانے والے دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ بھارتی ٹیم 49 اوورز میں 237 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

     

     

    گرین شرٹس کی جانب سے ذیشان ضمیر نے 5، اویس علی نے 2 ، قاسم اکرم اور معاذ صداقت نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بھارت کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا تاہم پاکستانی بیٹرز نے ذمہ دارانہ اننگز کھیلیں۔

     

     

    گرین شرٹس نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 238 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا اور روایتی حریف کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔محمد شہزاد نے 82 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عرفان خان 33، معاذ صداقت اور رضوان محمود نے 29 ، 29 رنز بناکر نمایاں رہے۔

     

     

    شہباز گل

    شہباز گل نے پاکستانی ینگ اسٹارز کو انڈر 19 ایشیا کپ میچ میں فتح پر مبارکباد دی۔معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میچ میں انڈیا کے خلاف فتح پر پاکستانی ینگ سٹارز سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ زبردست میچ کھیلا جس میں زبردست فتح حاصل ہوئی۔

     

    واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں  پاکستان   نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں 2 وکٹوں سے شکست  دے دی۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 238 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر میچ کی آخری گیند  پر حاصل کیا۔

  • دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    دنیا والو :پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کا اعلان

    سڈنی :دنیا والو : پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی نہیں،جاکرتودیکھو: سابق آسٹریلوی کپتان کی دورہ پاکستان کی حمایت،اطلاعات کے مطابق آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے اگلے سال آسٹریلین ٹیم کے دورہ پاکستان کی حمایت کردی۔

    ایک آسٹریلوی اخبار کیلئے کالم میں گریگ چیپل لکھتے ہیں کہ اُمید ہے اگلے سال فل اسٹرینتھ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی کیوں کہ ٹیسٹ کرکٹ کی صحت بہتر کرنے کیلئے یہ دورہ بہت ضروری ہے۔

    48 ٹیسٹ میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے گریگ چیپل نے ایک اخباری کالم میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق آسٹریلیا کا جائزہ وفد پاکستان میں اقدامات سے مطمئن ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ یہ دورہ ضروری ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو بچایا جاسکے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسا مہمان نواز ملک کوئی اور نہیں، ذاتی تجربہ ہے کہ پاکستان میں مہمان ٹیموں کو سربراہ مملکت کے برابر سکیورٹی ملتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دور کے عظیم آلراؤنڈر تھے، اب ان کے وزیر اعظم ہونے سے کرکٹ کی دنیا کا اعتماد بڑھے گا۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے کہا کہ شین واٹسن پی ایس ایل کھیل چکے ہیں اور انہیں اندازہ ہے کہ پاکستان میں کیسے حالات ہیں۔

    چیپل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کا بہترین ٹیلنٹ ہے، بابر اعظم، رضوان اور شاہین بہترین کرکٹرز ہیں۔آج دنیا کرکٹ کو ایک مضبوط پاکستان کرکٹ کی بہت ضرورت ہے۔

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے مزید لکھا کہ کرکٹ آسٹریلیا اور پلیئرز ایسوسی ایشن ٹیم کو بتائے کہ یہ دورہ کرکٹ کیلئے کیوں اہم ہے،

    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان گریگ چیپل نے انڈین ٹیم کے کوچ کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے کو یاد کرتے ہوئے ذکر کیا کہ بطور انڈین ٹیم کوچ پاکستان کا دورہ کیا تھا ، اندازہ ہے کہ ان دونوں ملکوں کی کرکٹ کتنی اہم ہے۔سابق آسٹریلین کپتان نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ سے قبل ایکبار پاکستان کا دورہ ضرور کرنا چاہیں گے۔

    واضح رہے کہ شیڈول کے مطابق آسٹریلین ٹیم آئندہ سال مارچ ،اپریل میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق دورے میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا جائے گا۔

  • میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان

    میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے ،شاداب خان

    کراچی: شاداب خان نے وکٹ کیپر سرفراز احمد کو اپنا "استاد” قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے کپتان ہمیشہ سرفراز احمد رہیں گے-

    باغی ٹی وی: سماجی رابطئ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سوال و جواب کے سیشن میں شاداب خان نے کہاکہ سرفراز احمد نے مجھے سکھایا کہ کیسے قیادت کی جاتی ہے، کیسے ٹیم کا خیال رکھا جاتا ہے، کیسے اپنے ملک اور اور ساتھیوں کیلیے لڑا جاتا ہے، میرے استاد ہمیشہ کپتان رہیں گے۔


    ایک اور سوال پر شاداب نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ 7 میں بھی ان کے پسندیدہ کپتان سرفراز احمد ہی ہوں گے-


    جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا شاہین شاہ آفریدی لاہور قلندرز کی قیادت کیلیے موزوں ہیں تو انھوں نے کہا کہ ہاں وہ کپتانی کرسکتے ہیں۔


    ایک سوال پر کرکٹر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی 2021 میں ان کا پسندیدہ میچ پاکستان اور انڈیا کے مابین کھیلا جانے والا میچ ہے-


    اس سوال پر کہ اگر انھیں موقع ملے تو وہ خود کس پی ایس ای فرنچائز کا انتخاب کرنا چاہیں گے شاداب خان نے کہا کہ میں ہمیشہ ہی اسلام آباد یونائیٹڈ کا انتخاب کروں گا جب تک کہ وہ مجھے خود ہی ریلیز کرنے کا فیصلہ نہیں کرلیتے۔


    ایک شائق کے سوال پر شاداب خان نے کہا کہ میں نے کبھی فیلڈ میں ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ خراب رویے کااظہار نہیں کیا، جونیئر کرکٹرز میرے بھائی ہیں۔ جب ان سے حسن علی، رضوان, اور شاہد آفریدی کے بارے میں ایک ایک لفظ کہنے کو کہا گیا تو انھوں نے پیسر کو بھائی، وکٹ کیپر بیٹر کو چیمپئن اور سابق اسٹار آل راؤنڈر کو تحریک قرار دیا۔


    قومی کرکٹر شرجیل خان نے جب ان سے پوچھا کہ شادی کب کرو گے تو شاداب نے کہا کہ شرجیل بھائی آپ ہی بات کرلیں اب، میں نمبر آپ کو بھجواتا ہوں‘۔ شاداب نے کرسٹیانو رونالڈوکو اپنا پسندیدہ فٹبالر قرار دیا۔


    شاداب خان نے مداحوں کو پیغام میں کہا کہ چیزیں اوپر نیچے ہوں گی، کبھی ہمت نہ ہاریں۔ ہمیشہ یاد رکھیں، آپ صرف اپنی صلاحیت سے بہترین کام کر سکتے ہیں، باقی اللہ پر چھوڑ دیں۔

  • لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    لاہور:لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی ،اطلاعات کے مطابق لاہورقلندرز اور انگلش کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا۔

    لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان انٹر نیشنل کھلاڑیوں کا تبادلہ ہوگا، یارکشائر کاؤنٹی کے نوجوان کھلاڑی اسکالر شپ کے تحت لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر استعمال کریں گے جبکہ لاہور قلندرز کے کرکٹرز بھی یارکشائر میں ٹریننگ کر سکیں گے۔

    نئی پارٹنر شپ کے تحت لاہور قلندرز کے فاسٹ بولرز یارکشائر کاؤنٹی کے اوورسیز پلیئرز ہوں گے۔لاہور قلندرز اور یارکشائر کاؤنٹی کے درمیان دوستانہ میچ 16 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہو گا۔لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف یارکشائر کاونٹی کے اورسیز پلیئر ہوں گے۔

    اس حوالے سے عبوری منیجنگ ڈائریکٹر یارکشائر کرکٹ ڈیرن گف کا کہنا تھا کہ باصلاحیت فاسٹ بولر حارث رؤف کو اپنے کلب میں خوش آمدید کہنے پر خوشی ہو رہی ہے ، شراکت داری کے معاہدے سے ایک دوسرے تک رسائی کا موقع ملے گا۔

    سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا کا کہنا تھاکہ اس پروگرام سے دونوں کلبز کی کامیابی پر مثبت اثر پڑے گا جبکہ ڈائریکٹر عاقب جاوید نے کہا کہ لاہور قلندرز دنیا بھر کے کلبز کے ساتھ اسی طرح کام جاری رکھے گی۔

    ادھر پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کی دوران میچ طبیعت خراب ہونے کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا بیان سامنے آیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز نے عابد علی میں ایکیوٹ کرونری سنڈروم کی تشخیص کی ہے۔

    پی سی بی کا کہنا ہے کہ عابد علی امراض قلب کے اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور پی سی بی ان کے ڈاکٹرز سے مکمل رابطے میں ہے۔بورڈ کے مطابق عابد علی کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔

    خیال رہے کہ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں قائداعظم ٹرافی میں خیبرپختونخوا اور سینٹرل پنجاب کے درمیان میچ جاری تھا کہ اس دوران عابد علی کو سینے میں تکلیف ہوئی۔

    ٹیسٹ کرکٹر عابد علی کو میچ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے سینے میں تکلیف ہوئی جس کےباعث انہیں فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کرنا پڑا۔عابد علی قائداعظم ٹرافی میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کررہے ہیں۔

  • سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    سیکورٹی کا مسئلہ حل، نیوزی لینڈ ٹیم کا دورہ پاکستان کا اعلان

    کرکٹ کے مداحوں کے لئے خوشخبری، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کا اعلان کر دیا

    نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ برس پاکستان کا دورہ کرے گی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم آئندہ سال دسمبر سے دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی مہمان ٹیم اپریل 2023 میں ایک مرتبہ پھر پاکستان آئے گی جہاں وہ 10 وائٹ بال میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کی نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیئرمین مارٹن سینیڈن سے ملاقاتوں میں تبادلہ خیال کے بعد ان دوروں کو حتمی شکل دی گئی ہے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ وہ مارٹن سینیڈن اور ان کے بورڈ کے شکر گزار ہیں وہ ان سے ہونی والی ملاقاتوں کے نتائج پر بھی بہت خوش ہیں یہ دونوں بورڈز کے مضبوط تعلقات کی ضمانت اور اس بات کی تصدیق ہے کہ پاکستان کرکٹ برادری کا ایک اہم رکن ہے

    نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ وائیٹ کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ اور مارٹن سینیڈن کی دبئی میں نتیجہ خیز اور تعمیری گفتگو ہوئی جس سے دونوں بورڈز کے تعلقات بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں

    واضح رہے کہ رواں برس ماہ ستمبر میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آئی تھی اور میچ سے عین چند لمحے قبل سیکورٹی کا بہانہ بنا کر واپس چلی گئی تھی، نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اچانک دورہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد پنڈی میں ہونے والی سیریز ملتوی کر دی گئی تھی، اب نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دوبارہ دورہ پاکستان کا اعلان کیا ہے

     پولیس نے مدرسے کے لڑکے سے بد فعلی کے ملزم مفتی عزیز الرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر دی

    مولانا کی بچے سے زیادتی ، ویڈیو لیک ، اصل حقیقت کیا ہے ، سنیے مبشر لقمان کی زبانی

    مذہبی رہنماوں کا ردعمل

    طالب علم نے چائے پلائی اور پھر….مفتی عزیرالرحمان کی زیادتی کیس میں وضاحتی ویڈیو

    طالب علم سے زیادتی کرنیوالے مفتی کو مدرسہ سے فارغ کر دیا گیا

    چیئرمین پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کیخلاف آئی سی سی جانے کا اعلان