انگلش فاسٹ باؤلر جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑا دیے، ایشز سیریز 2019 کے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں جوفرا آرچر نے لائن اور لینتھ سے مضبوط آسٹریلوی بیٹنگ لائن کو انگلینڈ کے 294 کے جواب میں 225 پر آل آؤٹ کر دیا ،
آسٹریلوی بیٹنگ لائن میں سے اسٹیو اسمتھ اور مارنس لابوس شین کے علاوہ کوئی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر قائم نہ رہ سکا ، جوفرا آرچر نے 23.5 اوورز میں صرف 62 رنز دئیے اور 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا
Tag: کرکٹ
-

جوفرا آرچر نے آسٹریلوی بیٹنگ کو اڑا کر رکھ دیا
-

مصباح نے فٹنس جانچنے کیلئے عمراکمل کو طلب کرلیا
پاکستان کے جارح مزاج کرکٹر عمر اکمل کو نئے چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق نے فٹنس جانچنے اور قومی ٹیم میں ایک اور موقع دینے کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی طلب کرلیا ،
عمر اکمل کو فٹنس کے بہتر نہ ہونے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی کے سبب قومی کرکٹ ٹیم سے باہر کیا گیا تھا ، آخری دفعہ عمر اکمل کو پاکستان کپ میں کھیلتے دیکھا گیا تھا، پاکستان کپ میں بلے کیساتھ ان کی پرفارمنس بہترین تھی لیکن ان کی فٹنس انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کی نہیں تھی اس لیے انہیں قومی ٹیم کے ورلڈ کپ 2019 سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا -

پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس ہی رہے گی: پی سی بی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت سرفراز احمد کے پاس پہ رہے گی ، بابراعظم قومی ٹیم کے نائب کپتان ہونگے، پی سی بی نے سرفراز احمد کی قیادت کا اعلان بروز جمعہ پریس ریلیز کے زریعے کیا ،
تفصیلات کیمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سے شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ، سرفراز احمد کو پی سی بی نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپی تھی اور پھر 2017 میں ون ڈے اور ٹیسٹ کی قیادت بھی سرفراز کو دے دی گئی، سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 4 ٹیسٹ، 26 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیتے ہیں
تمام تقرریوں کا فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی منظوری کے بعد کیا گیا ، جس میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی تجویزات پر غور کرکے فیصلہ کیا گیا ، -

1999 کا چنئی ٹیسٹ میرے کیرئیر کا یادگار ٹیسٹ میچ تھا: وسیم اکرم
لاہور: پی سی بی کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک پول کے نتائج کے تحت 1999 میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والا ٹیسٹ پاکستان کی ٹیسٹ کی تاریخ کا یادگار ترین ٹیسٹ قرار دے دیا گیا، اس پول کو پی سی بی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیا گیا جس میں 15847 ٹوئٹر صارفین نے حصہ ڈالا اور پاکستان کرکٹ ٹیم کی چار مشہور ٹیسٹ کامیابیوں میں سے پسندیدہ پر ووٹ ڈالا

11 فیصد شائقین کرکٹ نے 1954 میں اوول،انگلینڈ کی کامیابی کو بہترین قرار دیا، 15 فیصد شائقین کرکٹ نے 1987 میں بنگلور،انڈیا میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ووٹ دیا، 10 فیصد شائقین کرکٹ نے 1994 میں کراچی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کو یادگار لمحہ قرار دیا، اور سب سے زیادہ یعنی 65 فیصد شائقین کرکٹ نے چنئی میں انڈیا کیخلاف حاصل کی جانے والی کامیابی کو یادگار قرار دیا
اس پول کے انعقاد پر پاکستان کے سابق سٹار فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کہا ہے کہ پریشر کے ہونے اور اس میں بہترین کھیل پیش کرنے کی سب سے اعلیٰ مثال چنئی ٹیسٹ ہے ، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ میرا ووٹ بھی چنئی ٹیسٹ کیلئے ہی تھا
پاکستان کرکٹ کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے مجھے اس بات پر فحر ہے کہ میں ایسی ٹیم کا حصہ رہا ہوں جو اپنے بل بوتے پر کسی بھی ٹیم کو کسی بھی لمحے میچ ہرانے کی قابلیت رکھتی تھی ،شاہد آفریدی نے مزید کہا ہے کہ اس میچ میں پرفارم
کرنے کے بعد بڑی خوشی ہوئی تھی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان کا کہنا ہے کہ 20 سال بعد بھی شائقین کرکٹ کا چنئی ٹیسٹ کو یادگار ترین ٹیسٹ قرار دینا اس بات کا ثبوت ہے یہ پاکستانی کھلاڑیوں کی انتھک محنت کے نتیجے سے حاصل ہونے والی کامیابی تھی ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کا قابل فخر ملک ہے اور ہم ٹیسٹ چیمپین شپ کی بہتری اور ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے -

آسٹریلیا نے سزا پانے والے ایک اور کرکٹر کو ایشز کیلئے منتحب کرلیا
کینبرا: آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے ایشز کرکٹ سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کردیا اور اس سکواڈ میں بال ٹمپرنگ کے الزام میں سزا پانے والے آسٹریلوی کرکٹر جو کہ سزا کاٹ چکے ہیں کو بھی ایشز کیلئے منتحب کرلیا،
یادرہے اس سال ایشز جو کہ انگلینڈ میں کھیلی جارہی ہے اس میں تینوں وہ کھلاڑی جو کہ بال ٹمپرنگ کے باعث سزا کاٹ چکے ہیں پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں ایکشن میں نظر آئیں گے ان میں اسٹیو اسمتھ ، ڈیوڈ وارنر، اور کیمرون بینکروفٹ شامل ہیں -

محمد عامر نے ریٹائرمنٹ کا علان کر دیا..
پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ وہ ساری توجہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ پر رکھنا چاہتے ہیں اس وجہ سے وہ ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنی مختصر فارمیٹ میں پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کے لیے یہ فیصلہ کر رہے ہیں ۔
-

ون ڈے کے چمپئن ٹیسٹ میں ڈھیر…..
ورلڈ کپ 2019 جیتنے والی انگلش ٹیم آئر لینڈ کے خلاف مشکلات سے دو چار ہو گئی-انگلینڈ اور آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ لارڈز کے تاریخی گراؤنڈ میں کھیلا جا رہا ہے، جس کے پہلے سیشن میں ہی انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے اور سیشن کے اختتام تک پوری انگلش ٹیم محض 85 رنز پر پویلین لوٹ گئی-
صرف 3 کھلاڑی جو ڈینلی ، صام کرن اور اپنا پہلا میچ کھیلنے والے اولے سٹون ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے ان کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی آنے جانے میں لگے رہے- آئرلینڈ کی جانب سے ٹم مورٹگ نے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی- -

ظہیر عباس آج کونسی سالگرہ منا رہے ہیں؟
پاکستانی اوپنر ظہیر عباس آج اپنی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں- وہ 24 جولائی 1947 کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے-انہوں نے 22 سال کی عمر میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا- انہوں نے 24 اکتوبر 1969 کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا- ظہیر عباس نے اپنے دوسرے میچ میں ہی انگلینڈ کے خلاف ڈبل سینچری کر ڈالی،اپنے دوسرے میچ میں انہوں نے 274 رنز بنائے،کسی بھی پاکستانی کا یہ چوتھا بڑا سکور ہے- ظہیر عباس نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 4 ڈبل سینچریاں بنائی،جو کسی بھی پاکستانی جاوید میانداد اور یونس خاں کے بعد سب سے زیادہ ہے-انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آخری میچ 27 اکتوبر 1985 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا- ظہیر عباس نے کل 78 ٹیسٹ میچز میںپاکستان کی نمائندگی کی جس میں ٕانہوں نے 44.79 کی اوسط سے 12 سینچریوں اور 20 نصف سینچریوں کی بدولت 5062 رنز بنائے- انہوں نے اپنے ون ڈے کیرئیر کا آغاز 31 اگست 1974 کو انگلینڈ کے خلاف کیا،اپنا آخری ون ڈے میچ 3 نومبر 1985 کو سری لنکا کے خلاف کھیلا- ظہیر عباس نے کل 62 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی، جس میں انہوں نے 47.62 کی اوسط سے 7 سینچریوں اور 13 نصف سینچریوں کی بدولت 2572 رنز بنائے،ان کے ون ڈے کیرئیر کا بہترین سکور 153 ہے- ظہیر عباس کو رنز مشین بھی کہا جاتا ہے- ظہیر عباس 2015 میں آئی سی سی کے صدر بھی بنے- ظہیر عباس کو ایشین بریڈ مین کا لقب بھی دیا گیا-
-

کرکٹ کے شائقین کے لیے بڑی خوشخبری……
آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی- باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے مینز اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹکٹوں کی قیمت کا اعلان بھی کر دیا ہے- ٹکٹوں کی قیمت کم ازکم بیس ڈالر رکھی گئی ہے. اور بچوں کے لیے پانچ ڈالر رکھی ہے-
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت دس ٹیمیں حصہ لیں گی-
ویمنز ایونٹ 21 فروری سے 8 مارچ تک کھیلا جائے گا گس میں مجموعی طور پر 23 میچز کھیلے جائے گئے-
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان سمیت دنیا کی 16 بہترین ٹیموں کا میلہ 18 اکتوبر سے 15 نومبر تک آسٹریلیا کے آٹھ مختلف مقامات پر لگے گا- پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گی اپنا دوسرا میچ 29 اکتوبر کو اسی گراؤنڈ میں کوالیفائیر ٹیم کے خلاف کھیلے گی، 31 اکتوبر کو برسبین کے مقام پر نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین پنجہ آزمائی کریں گے، 3 نومبر کو شاہین ایڈلیڈ اوول کے میدان میں دفاعی چمپئین ویسٹ انڈیز کے خلاف میدان میں اتریں گے، پاکستانی ٹیم گروپ سٹیج میں اپنا آخری میچ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں 6 نومبر کو کوالیفائیر ٹو ٹیم کے خلاف کھیلے گی. ورلڈکپ کا فائنل 15 نومبر کا میلبورن میں کھیلا جائے گا- -

سری لنکن کرکٹ بورڈ ایک بار پھر پاکستان کیلئے میدان میں آ گیا
لاہور: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو سیکورٹی وفد بھجوانے کی یقین دہانی کروا دی، سری لنکن کرکٹ بورڈ کا سیکیورٹی وفد اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا اور پی سی بی کی طرف سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا
یادرہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز اکتوبر میں شیڈول ہے اور اگر سری لنکن کرکٹ بورڈ کو مائل کرنے میں پی سی بی کامیاب ہو گیا تو اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں پاکستان میں دس سال بعد ٹیسٹ کرکٹ دوبارہ شروع ہوگی اور انہی دو ٹیموں سے دوبارہ شروع ہوگی جہاں حتم ہوئی تھی