Baaghi TV

Tag: کریتی سینن

  • کریتی سینن کا فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف

    کریتی سینن کا فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف

    بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے فلم انڈسٹری میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

    حال ہی میں کریتی سینن نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے فلم انڈسٹری میں صنفی امتیاز کے اپنے تجربے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اکثر مرد اداکاروں کے مقابلے میں خواتین اداکاروں کو مختلف پیمانوں سے پرکھا جاتا ہے۔

    انہوں نے اپنے کیرئیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں ماڈلنگ، انجینئرنگ کالج اور فلم انڈسٹری سمیت جن بھی شعبوں سے وابستہ رہی، بالی وڈ ہی وہ جگہ ہے جہاں سب سے زیادہ چیلنجز کا سامنا کرنا پڑاجب بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغاز کیاتو خواتین کے لیے دستیاب مواقع آج کی نسبت بہت محدود تھے، اس وقت بہت سی فلمیں مرد مرکزی کرداروں کے گرد گھومتی تھیں اور خواتین کے کردار اکثر صرف رومانوی دلچسپی کے عنصر کے طور پر لکھے جا تے تھے انڈسٹری میں بتدریج بہتری آئی ہے اور اب خواتین کے لیےبہتر انداز میں کردار لکھے جا رہے ہیں لیکن صنفی بنیاد پر امتیازی سلوک اب بھی مختلف طریقوں سے موجود ہے۔

    اپنے انٹرویو میں کریتی سینن نے فلمی سیٹ پر مرد اور خواتین اداکاروں کے لیے اپنائے جانے والے مختلف معیارات کے بارے میں بتایا کہ وہ اپنے کرداروں اور فلمی سینز کے بارے میں سوالات پوچھنے کے لیے جانی جاتی ہیں، لیکن جب کوئی خاتون ایسا کرتی ہے تو اکثر اسے ‘مشکل مزاج’ یا ‘بہت زیادہ سوالات پوچھنے والی’ سمجھا جاتا ہے لیکن اگر یہ ہی سوال کوئی مرد اداکار کرے تو اس کی بات کو سنا جاتا ہے اور سیٹ پر مردوں کو زیادہ سہولیات دی جاتی ہیں۔

  • کریتی سینن ہیں کسی کی دیوانی ؟‌

    کریتی سینن ہیں کسی کی دیوانی ؟‌

    بالی وڈ کی نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ کیرتی سینن کی ہے دنیا دیوانی اور وہ ہیں دیوانی جس کی انہوں‌نے کھل کر بتا دیا ہے. کیرتی سینن نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ رقص کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں. کریتی سینن نے لکھا کہ مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے انہی کو دیکھ کر میں‌نے ڈانس کرنا سیکھا تھا. ان کے ڈانس نے مجھے متحرک کیا کہ میں بھی ڈانس کروں، میرا ہمیشہ سے خواب رہا ہے کہ میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ ڈانس کروں اورمیری خواہش پوری ہو گئی ہے مجھے ان کے ساتھ ڈانس

    کرنے کا موقع ملا. انہوں‌نے کہا کہ مادھوری ہی وہ خاتون ہیں جن کےلئے میرا دل دھک دھک کرتا ہے. میں ان کی سب سے بڑی مداح ہوں . سال ہا سال ان کی اداکاری دیکھی ان کا ڈانس دیکھا اور ہمیشہ دل میں حسرت رہی کہ میں ان جیسا ڈانس اور اداکاری کروں. میں‌نے ان سے بہت کچھ سیکھا ہے جو یقینا میرے فلمی کیرئیر میں‌میرے کام آئیگا. یاد رہے کہ کیرتی سینن نے نہایت وقت میں اپنا نام اور مقام بنایا ہے اور کیرتی کا شمار ہندوستان کی ٹاپ ٹین اداکارائوں میں ہوتا ہے.