Baaghi TV

Tag: کر کٹ

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کی  سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر  کے عہدے کی  پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے سابق کپتان محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی پیشکش کردی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے چیئر مین مینجمنٹ کمیٹی برائے پی سی بی ذکاء اشرف سے اہم ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں محمد حفیظ نے ذکاء اشرف کو چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی بننے پر مبارکباد دی گئی ۔ ذرائع کے مطابق سابق کپتان کو پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان جبکہ کہا جا رہاہے کہ ذکاء اشرف نے محمد حفیظ کو چیف سلیکٹر کے عہدے کی آفر کر دی، جس کیلئے انہوں نے سوچنے کیلئے وقت مانگ لیا۔اور اس وقت کسی بھی فیصلہ کرنے سے گریز کیا،

  • رمیز راجا کی کامینٹری  میں دبنگ واپسی

    رمیز راجا کی کامینٹری میں دبنگ واپسی

    کرکٹر سے کمنٹیٹر اور کمنٹیٹر سے چیئرمین پی سی بی بننے کا سفر طے کرنے والے رمیز راجا اب پھر سے کمنٹیٹر بننے والے ہیں۔آنے والے دنوں میں رمیز راجا ریڈ بال سیزن کے دوران اپنی سحر انگیز آواز اور کھیل کے بارے میں وسیع علم سے شائقین کرکٹ کو خوش کریں گے۔
    رمیز راجا کا شمار آئی سی سی کے ایلیٹ کمنٹری پینل میں ہوتا ہے ،کامینٹری کی طرف واپس آنے کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا ۔رمیز راجہ نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز کیلئے کامینٹری بوکس میں نظر آؤں گا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد رمیز راجہ نے کامینٹری چھوڑ دی تھی

  • عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا

    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا

    تریسٹھ سالہ عالمگیر خان ترین کی موت کی خبر نے کرکٹ حلقوں میں بھی سب کو سوگوار کر دیا بولنگ کوچ مشتاق احمد نے اسے سانحہ اور بڑا نقصان قرار دیا ،عالمگیر خان ترین نے دوہزار انیس میں اپنے بھائی جہانگیر ترین اور بھتیجے علی ترین کے ساتھ مل کر پی ایس ایل کی چھٹی ٹیم کے طور پر ’’ملتان سلطانز‘‘ کو خریدا دو سال تک مل کر کام کرنے کے باوجود سلطانز چیمپئن نہ بن سکے ، دوہزار اکیس میں ٹیم ملکیت کے حوالے سے شراکت داری ختم ہوئی ، عالمگیر ترین نے تمام توجہ ملتان سلطانز پر مرکوز کر دیں ،،، کپتانی محمد رضوان کو سونپی گئی ، پلیئرز اور منیجمنٹ کو فُل سپورٹ کیا ، یوں ٹیم دوہزار اکیس میں پی ایس ایل جیتنے میں کامیاب ہو گئی ، گذشتہ سال اپنے اعزاز کا دفاع تو نہ کر سکی لیکن رنرز اپ رہنے کا اعزاز حاصل کرنے کا سہرا بھی مرحوم کی بہترین کرکٹ منیجمنٹ کو جاتا ہے عالمگیر خان ترین کے انتقال پر ملتان سلطانز انتظامیہ سمیت فرنچائز مالک جاوید آفریدی اور عاطف رانا نے اظہار تعزیت کیا،

  • پی سی بی میں ہونے والی تبد یلیوں کا مجھ پر یا ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بابر اعظم

    پی سی بی میں ہونے والی تبد یلیوں کا مجھ پر یا ٹیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا، بابر اعظم

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم نے رواں ماہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز سے متعلق اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیک ٹو بیک کرکٹ، فٹنس کیلئے بہت ضروری ہے۔ سری لنکا میں پچ سلو ہے، اسپنرز کو مدد ملے گی۔ بابراعظم نے کہا کہ بطور ٹیم ہر طرح کی کرکٹ کیلئے تیار ہیں،تمام کھلاڑی فٹنس پر کام کر رہے ہیں، پریکٹس کے دوران ماضی کی غلطیوں پر کام کیا ہے، ، کپتانی کا فیصلہ پی سی بی کا ہے،میں اپنی طرف سے بہترین پرفارم کررہاہوں، کو شش ہو گی ورلڈکپ میں اچھا پر فا رم کر یں،. قومی کرکٹر نے کہا کہ ورلڈکپ کا بے چینی سے انتظار ہے، بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے کے منتظر ہیں۔ پاکستان ٹیم ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، قومی کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے تیار ہو رہے ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں کون آرہا ہے، کون جارہا ہے، اس پر فوکس نہیں ہوتا، ہمارا فوکس کرکٹ پر ہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی، انجری کا شکار کیوی کپتان کین ولیمسن بغیر کھیلے نمبر ون گئے ، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی ، شاہین آفریدی ترقی کر کے چھٹے نمبر پر آ گئے ۔دبئی سے جاری رینکنگ میں تبدیلیاں سامنے آئیں ، انجری کے باعث کرکٹ سے آؤٹ کین ولیمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز میں سنچریز کی بدولت چار درجے ترقی سے دوسرا نمبر مل گیا، مارنس لبوشین تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہو گئے، جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر جانا پڑا بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشو ن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، شاہین آفریدی کو ایک درجے بہتری کے بعد چھٹا نمبر مل گیا

  • حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ڈی نوٹیفائی

    حکومت کا بڑا فیصلہ، پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی ڈی نوٹیفائی

    وفاقی حکومت نے ایک اور بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق 19 اور 20 جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہوگئی، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی 19 جون شب 12 بجے سے ختم ہوگئ نوٹیفکیشن کے مطابق پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیرفعال ہوگئے، منیجمنٹ کمیٹی کو اب کوئی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں ، خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ذکاء اشرف اور مصطفیٰ رمدے کو پی سی بی گورننگ بورڈ کیلئے نامزد کیا ہے۔