Baaghi TV

Tag: کسان اتحاد

  • کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت  پہنچ کر احتجاج کریں گے، صدر کسان اتحاد

    کل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچ کر احتجاج کریں گے، صدر کسان اتحاد

    لاہور: صدر کسان اتحاد خالد باٹھ نے کہا ہے کہ کل ہر صورت پنجاب اسمبلی کے باہر پہنچ کر احتجاج کریں گے۔

    باغی ٹی وی : لاہور سے جاری بیان میں خالد باٹھ نے کسان اتحاد کی احتجاجی کال پر بات کی اور کہا کہ احتجاج سے قبل پولیس نے ہمارے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا ہےکل پنجاب اسمبلی کے باہر ہر صورت پہنچیں گے اور احتجاج کریں گے، پہلا مطالبہ ہے کہ حکومت نے جو ریٹ دیا اسی پر گندم خریدی جائے، ہمارا مطالبہ ہے کھاد مافیا کو بے نقاب کیا جائے، جنہوں نے گندم برآمد کی اجازت دی ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے استفسار کیا ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پوچھنا چاہتی ہوں کہ گندم خریداری کے معاملے پر ساری خردبینیں پنجاب پر ہی کیوں لگی ہوئی ہیں؟انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ کیا گندم کی خریداری صرف پنجاب میں ہو رہی ہے؟ سندھ میں تو گندم کی خریداری فروری سے ہو رہی ہے ہماری حکومت آتے ہی گندم خریداری کا مرحلہ آگیا، 3900 روپے من امدادی قیمت مقرر کی،وزیراعلیٰ پنجاب کا کسان پیکج آنے سے کسانوں کے 80 فیصد مسائل حل ہوجائیں گے۔

  • کسان اتحاد کمیٹی اورحکومت کےدرمیان مذاکرات ناکام:رانا ثنااللہ اورطارق بشیرچیمہ کی مظاہرین سے تلخ کلامی

    کسان اتحاد کمیٹی اورحکومت کےدرمیان مذاکرات ناکام:رانا ثنااللہ اورطارق بشیرچیمہ کی مظاہرین سے تلخ کلامی

    حکومت اور کسان اتحاد کمیٹی کے درمیان مطالبات کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد کی جانب سے 2 زور سے جاری احتجاج کی پیش نظر آج حکومتی نمائندے و وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کسان کمیٹی کو مذاکراات کے لئے بلایا تھا۔جس کے بعد کسان اتحاد چیرمین خالد باٹھ کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی رانا ثناء اللہ سے ملاقات کے لیے پہنچے تھے۔

    اس حوالے سے چیرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ابھی مذاکرات کے لیے بلایا گیا ہے جس کے لئے ہماری دس رکنی کمیٹی رانا ثناءاللہ سے ملنے جارہی ہے تاہم مذاکرات کے بعد اگلا لائحہ عمل دیں گے۔

    چیئرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نے مذاکرات ناکام ہونے کا بتایا اور کہ رانا ثناءاللہ سے پہلے طارق چیمہ نے ہمیں دھمکیاں لگائیں اور مذاکرات سے پہلے طارق بشیر چیمہ نے ہمارے ساتھ تلخ کلامی شروع کردی گئی۔

    کسان اتحاد نے بتایا کہ ہم رانا ثناءاللہ سے ملنےگئے تھے لیکن وہاں طارق پشیر چیمہ موجود تھا اور آدھا گھنٹہ انتظار کریں ورنہ پورا پاکستان بند کریں گے ۔بعدازاں کسان اتحاد کے پانچ رکنی کمیٹی ایک بار پھرمذاکرات کے لیےروانہ ہوئی ہے ۔

    اس موقع پر چیرمین کسان اتحاد خالد باٹھ نےکہا کہ ہماری پہلے بھی یہی شرط تھی کہ ہمارے مذاکرات میں طارق بشیر چیمہ شامل نہ ہوں تاہم اب ہمارے مزاکرات رانا ثناءاللہ کے ساتھ ہونگے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • اوکاڑہ، میاں عمر اصغر جیویکا کسان اتحاد کے سینئرنائب صدر نامزد

    اوکاڑہ، میاں عمر اصغر جیویکا کسان اتحاد کے سینئرنائب صدر نامزد

    اوکاڑہ(علی حسین) سابق ایم پی اے میاں محمد اصغر جیویکا کے صاحبزادے اور ق لیگ اوکاڑہ کے سنیئرنائب صدر میاں عمر اصغر جیویکا کو کسان اتحاد کا ساہیوال ڈویژن کا سینئرنائب صدر نامزد کردیا گیا ہے۔

  • ہتھکڑی لگوا کر بقایا جات وصول کروائے جائیں

    ہتھکڑی لگوا کر بقایا جات وصول کروائے جائیں

    قصور
    پاکستان کسان اتحاد قصور کی اے سی چونیاں و ایس پی انویسٹی گیشن قصور سے ملاقات
    تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ضلع قصور کے وفد کی ضلعی صدر چوہدری تبسم پرویز بھلر اور نائب صدر چوہدری اختر ضیاء اور حاجی محمد لوط جنرل سیکرٹری قصور کی قیادت میں اے سی چونیاں محمد عدنان بدر ، ڈی سی قصور اور ایس پی انویسٹی گیشن قصور ڈاکٹر فہد سے ملاقات
    برادرز شوگر مل کے مالک حاجی نشاط کو گرفتاری کے بعد ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر بٹھایا جائے اور کسانوں کے بقایا جات وصول کروائے جائیں