Baaghi TV

Tag: کسٹم

  • طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی

    پاکستان اور افغانستان کے حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کامیاب ہونے کے بعد پاک افغان طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے سے کھول دی گئی جبکہ طور خم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: سیکورٹی ذرائع کیمطابق طورخم سرحد کےقریب افغان کسٹم ہاؤس میں دونوں ممالک کےسیکورٹی حکام کی فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں 2 روز قبل پاک افغان مشترکہ جرگہ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم تجارتی گزرگاہ آج تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دی گئی، طور خم تجارتی گزرگاہ باقاعدہ طور پر بحال ہو نے کے بعد گاڑیوں کی آمد وروفت شروع ہوگئی جبکہ پاکستان کی طرف سے گاڑیاں افغانستان کی حدود میں داخل ہوئیں، پاک افغان کشید گی ختم ہوگئی اور طورخم کراسنگ پوائنٹ پر سرکاری عملہ تعینات کردیا گیا، طورخم تجارتی گزرگاہ 25 روز بعد کھول دی گئی۔

    بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 141 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان کشیدگی ختم ہونے کے بعد طورخم تجارتی گزرگاہ سے دو طرفہ تجارت شروع ہوگئی، جس کے بعد تجار تی سامان لے کر پاکستانی کارگو گاڑیاں افغانستان میں داخل ہونا شروع ہوگئیں، افغانستان سے درآمدات لے کر کارگو گاڑیاں پاکستان میں داخل ہوئیں۔

    سیکورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ معاہدہ کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ آج صرف دو طرفہ تجارت کے لئے کھول دی گئی ہے، طورخم سرحد پیدل آمدورفت کے لئے دو روز بعد کھول دی جائے گی، طورخم سرحدی گزرگاہ سے یومیہ اوسطا ڈیڑھ ہزار کارگو گاڑیوں کی آمدورفت ہوتی ہے۔

    آئزک نیوٹن نے 300 سال قبل دنیا کے خاتمے کے حوالے سے کیا پیشگوئی کی؟

    کسٹم ذرائع کا کہنا ہے کہ طورخم کے راستے پاک افغان دوطرفہ تجارت سےملکی خزانہ کو یومیہ اوسطا 3 میلین ڈالرز محصولات ملتی ہے، افغانستان کے ساتھ طورخم کے راستے یومیہ اوسطا ڈیڑھ بیلین ڈالرز مالیت کی تجارت ہوتی ہے۔

  • ایف بی آر  میں جاری اصلاحاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ  یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    ایف بی آر میں جاری اصلاحاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے،وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان کسٹمز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے امور سے متعلق اجلاس ہوا

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسٹمز کا شعبہ پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں اصلاحات اور مکمل ڈیجیٹائز یشن ہماری معاشی بقا کا مسئلہ ہے،ایف بی آر اور دیگر اداروں میں جاری اصلاحاتی منصوبوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہر سطح پر یقینی بنایا جائے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں جاری تمام اصلاحات اور ڈیجیٹائزیشن کے تمام منصوبوں کو ایک چھتری تلے لایا جائے ،ایف بی آر انفورسمنٹ کا نظام بہتر کر کے محصولات میں اضافے کو یقینی بنائے،پاکستان کی تمام پورٹس پر کسٹمز آپریشنز کو شفاف اور کرپشن فری بنانے کے حوالے سے بھرپور اقدامات اٹھائے جائیں ،کسٹمز آپریشنز میں حائل تمام تر غیر ضروری رکاوٹیں دور کی جائیں،کسٹمز ڈیوٹی کےبھرپور نفاذ کے لئے جدید ٹیکنالوجی ، مصنوعی ذہانت اور آلات کا استعمال کیا جائے ،کسٹمز کے نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جاری منصوبے کے لئے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کا فوری قیام عمل میں لایا جائے ،مس انوائسنگ کے حوالے سے تمام تر مسائل حل کئے جائیں،پاکستان کی صنعتوں اور مصنوعات کو تحفظ دینے کے لئے انڈر انوائیسنگ کا خاتمہ کیا جائے ،انفورسمنٹ کے ذریعے کتنا ریونیو اکٹھا ہوا اس کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے،شپنگ کے شعبے کے آپریشنز کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک کا قیام عمل میں لایا جائے،کسٹمز کے ویب بیسڈ ون کسٹمز (WeBOC) سسٹم کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروایا جائے

    اجلاس میں پاکستان کسٹمز کے امور اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پاکستان کسٹمز کے معاملات مکمل طور پر خودکار نظام پر منتقل کئے جا چکے ہیں،کسٹمز نظام میں اصلاحات کے لئے بین الاقوامی معیار کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جا چکی ہیں،ان اصلاحات کے ذریعے نیا سسٹم لایا جائے گا جو جدید ترین مصنوعی ذہانت پر مبنی ہو گا ،سال 2023-2024 میں درآمدات اور برآمدات کا 72.4 فیصد حصہ گرین چینل سے کلئیر کیا گیا ،جولائی 2023 سے جون 2024 میں پاکستان کسٹمز نے ویلیو ایشن کنٹرولز کے ذریعے 240 ارب روپوں کا اضافی ریونیو حاصل کیا جو کہ پچھلے سال سے 80 فیصد زائد ہے،

    اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ ، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، اٹارنی جنرل منصور اعوان ، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل ، رکن قومی اسمبلی بیرسٹر عقیل ملک ،چئیر مین ایف بی آر زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی ۔

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول

    جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • ڈی آئی خان میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4  کسٹم اہلکا ر اور 1 بچی جاں بحق

    ڈی آئی خان میں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،4 کسٹم اہلکا ر اور 1 بچی جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےکسٹم کے 4 اہلکار اور ایک بچی جاں بحق اور ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ڈی آئی خان کے علاقے درابن میں پیش آیا جہاں نامعلوم ملزمان نے سڑک پر موجود کسٹم کی گاڑی پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں کسٹم کے 4 اہلکار سڑک پر موجود ایک بچی جاں بحق ہو گئی جبکہ ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا-

    پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ملزمان کی تلاش جاری ہے کسٹم اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر تھے،ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی،ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک بچی اور راہ گیر بھی زخمی ہوا۔

    دوسری جانب ضلع اوکاڑہ کے شہر رینالہ خورد میں پیٹرول پمپ پر کام کرنے والے گارڈ نے خود کشی کرلی،پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق گارڈ نے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، گارڈ اعظم نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کشی کی اور واقعے کے حوالےسے پولیس مزید تحقیق کررہی ہے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا کلیکٹر کسٹم کو درآمد شدہ پرانے آٹو پارٹس کے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا کلیکٹر کسٹم کو درآمد شدہ پرانے آٹو پارٹس کے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے کلیکٹر کسٹم کو درآمد شدہ پرانے آٹو پارٹس کے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم دے دیا

    عدالت نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کئی ماہ سے روکے کنٹینرز چھوڑنے کا حکم دیا،عدالت نے حکم دیا کہ تمام کنٹینر بجٹ سے پہلے رائج ڈیوٹی ٹیکسز اور جرمانے کے تحت کلئیر کریں ، جرمانہ ترمیمی فنانس ایکٹ 2023 سے پہلے کے مطابق ہو جو 20 ہزار سے زائد نا ہو ، 20 ہزار سے زائد کی صورت میں پٹشںر پوسٹ ڈیٹ چیک ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کرائے ، آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے 14 پٹشنرز کی جانب سے وکیل عدنان حیدر رندھاوا نے کیس کی پیروی کی .جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے تین صفحات پر مشتمل تحریری آرڈر جاری کیا ،عدالت نے چیئرمین ایف بی آر سمیت وفاقی سیکرٹریز کو آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ کی ہدایت کردی ،عدالت نے سیکرٹری کامرس اور سیکرٹری انڈسٹری ڈویثرن کو بھی میٹنگ میں شامل ہونے کی ہدایت کر دی،

    عدالت نے کہا کہ ممبر کسٹم پالیسی آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو ،آئندہ سماعت سے قبل آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ پیش رفت سے آگاہ کریں ،ایف بی آر سمیت دیگر فریقین 24 اکتوبر سے قبل پیراوائز کمنٹس جمع کرائیں ، اگر آٹو پارٹس ایسوسی ایشن کے ساتھ میٹنگ سے حل نا نکلا تو عدالت کیس کا فیصلہ کرے گی ، درخواست گزار کے مطابق کئی سال سے پٹشنرز آٹو پارٹس امپورٹ کا کاروبار کر رہے ہیں ،درخواست گزار نے بتایا امپورٹ ڈیوٹی ، جرمانہ ، ٹوکن پینلٹی کے بعد عمومی طور سامنا چھوڑ دیا جاتا ہے ،درخواست گزار کے مطابق آٹو پارٹس کی امپورٹ اگر ممنوع ہو جائے تو ریپئیر پرائس بڑھنے سے معیشت پر اثرات ہوں گے ،درخواست گزار کے مطابق ٹوکن کی بجائے فل پینلٹی ترمیم سے امپورٹ کی ٹریڈ ناممکن ہو جائے گی ، درخواست گزار کے مطابق فنانس ایکٹ 2023 میں ترمیم کا غلط عمل درآمد ہو رہا ہے ، درخواست گزار نے بتایا ترمیم سمگلنگ کی روک تھام کے لیے تھی امپورٹ کی ٹریڈ ختم کرنے کے لیے نہیں ، درخواست گزار کے مطابق فنانس ایکٹ ترمیم کا ماضی پر اطلاق بھی نہیں ہو سکتا ،

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

  • ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران گرفتار

    ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران گرفتار

    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی صدر میں کارروائی دو کسٹم آفیسر گرفتار کر لئے گئے،

    ایف آئی اے نے مقدمہ درج کرکے عدالت سے ریمانڈ کی درخواست کی ہے کسٹم آفییسر یاور اور طارق محمود کو گزشتہ رات صدر سے گرفتارکیا گیا تھا ایف ائی اے نے ایک ہفتے سے لاپتہ کسٹمز افسران کو گرفتار کرلیا،دونوں کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیا،طارق محمود اور یاور عباس کو اسلام اباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 54 لاکھ روپے، ڈھائی ہزار امریکی ڈالر برآمد ہوئے، ملزمان کے قبضے سے متحدہ عرب امارات کے 6 ہزار ایک سو درہم بھی برآمد ہوئے،دونوں افسران کو کسٹمز میں میگا کرپشن اسکینڈل کے تحت گرفتار کیا گیا۔

    کرپشن میں پاکستان کسٹمز کے دیگر افسران بھی ملوث ہیں، ملزمان کے خلاف ایف ائی اے اینٹی کرپشن سرکل میں مقدمہ نمبر 19/23 درج کیا گیا ہے ملزمان مختلف کسٹمز افسران کے ساتھ مل کر اسمگلنگ کے عوض مافیا سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے،کسٹم کی چیک پوسٹوں سے ماہانہ کی بنیاد پر 40 سے 60 ملین وصول کیے جاتے رہے

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار 

    واضح رہے کہ کسٹم کے دو افسر پچھلے ایک ہفتے سے لاپتہ تھے ، اس حوالہ سے سوشل میڈیا پرمنفی پروپیگنڈہ بھی کیا جا رہا تھا تا ہم اب حقائق سامنے آئے،دونوں آفیسر کرپشن میں ملوث تھے جنہیں کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے ایف آئی اے نے حراست میں لیا ہے،

  • لندن سے چوری لگژری کار سمگل نہیں بلکہ درآمد کی گئی تھی، مالک کون؟

    لندن سے چوری لگژری کار سمگل نہیں بلکہ درآمد کی گئی تھی، مالک کون؟

    شہر قائد کراچی سے ملنے والی چوری کی لگژری کار پاکستان سمگل نہیں کی گئی بلکہ بلغاریہ کے سفیر کے نام پر اسے درآمد کیا گیا تھا،اس بات کا انکشاف کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل لاہور نے فیصلے میں کیا، ٹربیونل میں فیصلے میں کہا کہ گزشتہ سال کراچی سے ضبط کی گئی ’بینٹلے ملسن‘ لگژری کار ملک میں اسمگل نہیں کی گئی

    نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق دو رکنی کسٹمز اپیلٹ ٹربیونل نے لگژری کار کی ملکیت کے دعویدار کی جانب سے دائر کردہ اپیل پر منگل کے روز جاری اپنے فیصلے میں کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ زیر تنازع گاڑی کو کسٹمز ڈپارٹمنٹ نے قانونی دائرہ اختیار کے بغیر ضبط کیا ،اپیلٹ ٹربیونل نے محکمہ کسٹمز کو حکم دیا کہ وہ گاڑی کو بلغاریہ کے سفارت خانے یا وزارت خارجہ کے حوالے کرے ، چونکہ گاڑی برطانیہ سے چوری ہوئی اوراین سی اے اس کی تحقیقات کر رہا ہے ہمیں ابتدائی طور پر یہ انٹرپول کا کیس معلوم ہوتا ہے اس طرح کے کیسز کی پاکستان میں نمائندگی قومی سنٹرل بیورو (این سی بی)، اسلام آباد کی طرف سے کی جاتی ہے یہ کیس این سی بی کی جانب سے این سی اے کے ساتھ مل کر ہینڈل کیا جانا چاہیے تھا

    ٹربیونل نے مزید کہا کہ ریکارڈ سے یہ بات ثابت ہوئی کہ گاڑی کی ملکیت بلغاریہ کے سفارت خانے کے نام پر ہے اس میں کہا گیا کہ سفارت خانہ گاڑی کی ملکیت سے انکار نہیں کرسکتی اور اگر گاڑی سفارت خانے سے چوری ہوئی تو ایف آئی آر درج کرائی جانی تھی یا سفارت خانے کو گاڑی کے معاملے کو ختم کرنا چاہیے تھا اگر بلغاریہ کے سفارت خانے نے چوری کے حوالے سے برطانوی ایجنسی کی رپورٹ جاننے کے بعد گاڑی کی ملکیت سے انکار کیا تو گاڑی کو برطانوی حکام کے ساتھ مل کر مزید کارروائی کے لیے این سی بی کے حوالے کیا جانا چاہیے تھا ٹریبونل نے متعلقہ حکام کو حکم دیا کہ وہ کار کو بلغاریہ کے سفارت خانے کے حوالے کریں کیونکہ وہ اس کا قانونی مالک ہے اگر سفارت خانے کی جانب سے زیر تنازع گاڑی اپنے قبضے میں لینے سے انکار کیا جاتا ہے تو اس بات کو تحریری طور پر درج کیا جائے اور گاڑی کو نیشنل کرائم ایجنسی (یو کے) کی رپورٹس کے ساتھ مزید ضروری کارروائی کے لیے وزارت خارجہ کے حوالے کیا جائے گا .ٹربیونل نے فیصلہ دیا کہ درخواست گزار جمیل شفیع کے پاس ڈیوٹی .ٹیکس کی ادائیگی کی بنیاد پر گاڑی ریلیز کرانے کی درخواست کے لیے کوئی قانونی جواز نہیں ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں چوری، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی اورلگژری کار کی غیر قانونی رجسٹریشن کے الزامات کے تحت کسٹم حکام نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کے ایک گھر پر چھاپہ مار کر لندن سے مبینہ طور پر چوری کی جانے اور سندھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ میں رجسٹرڈ شدہ بینٹلے ملسن کار برآمد کرلی تھی۔ محکمہ ایکسائز پر 30 کروڑ روپے سے زائد کی ٹیکس چوری میں ’سہولت کاری‘ کا الزام لگایا گیا جبکہ صوبائی حکومت نے لگژری گاڑی کو رجسٹر کیا تھا وزارت خارجہ کی اجازت اور کسٹم کی جانب سے جاری کردہ این او سی کے بغیر کار کی درآمد کے وقت اس کی قیمت 4 کروڑ 14 لاکھ روپے ظاہر کی گئی تھی

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

    شہبا ز شریف نے جب تک حکومت چلانی اب مولانا نے نخرے ہی دکھانے ہیں

  • چیئرمین ایف بی آر کی تاجروں کو غیرقانونی چھاپے ختم کرنے کی یقین دہانی

    چیئرمین ایف بی آر کی تاجروں کو غیرقانونی چھاپے ختم کرنے کی یقین دہانی

    چیئرمین ایف بی آر نے تاجروں کو غیر قانونی چھاپوں کے خاتمے کی یقین دہانی کرادی۔ چیف کلیکٹر کسٹم نے تجویز دی ہے کہ جو بھی کسٹم افسر چھاپہ مارنے آئے تو اس کا سروس کارڈ چیک کیا جائے اور تصویر لیں۔

    چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ہفتہ کو کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (کے سی سی آئی) اور فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کا دورہ کیا اور تاجروں کے مسائل سنے، اس موقع پر یف بی آر اور کسٹم کے اعلیٰ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کراچی چیمبر میں چیئرمین ایف بی آر اور ان کی ٹیم کو بتایا گیا کہ کسٹم کا اینٹی اسمگلنگ اسکواڈ کپڑا بنانے والی فیکٹریوں پر چھاپے مارتے ہیں اور اسمگلنگ کا الزام عائد کرتے ہیں، اسی طرح کسٹم اہلکار ٹرک اڈے، ریلوے یارڈ پر بھی چھاپے مار کر بیرون ملک جانیوالے مال کو ضبط کرتے ہیں، جبکہ عدالت میں کیس حل ہونے کے بعد مال واپس کیا جاتا ہے تو وہ بھی کم ہوتا ہے۔

    چیف کلیکٹر کسٹم یعقوب ماکھو نے کہا کہ کہ بہت سارے ریٹائرڈ کسٹم انٹلیجنس اہلکار لوگوں سے پیسے لیتے ہیں، انہوں نے تاجروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بھی (ر) افسران کو پیسے دیتے ہیں تو ہم کیا کریں؟۔ انہوں نے تاجروں کو ہدایت کی کہ جو کسٹم افسر آئے اس کا سروس کارڈ چیک کریں، اس کی تصویر لیں اور ہم سے معلومات شیئر کریں۔

    کراچی چیمبر کے صدر طارق یوسف، زبیر موتی والا اور ابراہیم کسمبی سمیت دیگر رہنماؤں نے ایف بی آر ٹیم کو تاجروں کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔ فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ریٹیل اور ہول سیل سیکٹر ابھی تک ریٹرنز نہیں دیتے، اس شعبے سے سالانہ 20 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا ٹیکس ریفنڈ کے معاملات بہتر ہورہے ہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے آنے کے بعد ٹیکس ریفارمز کمیٹی نے کام شروع کردیا ہے۔ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی سلیمان چاؤلہ، نائب صدر شبیر منشاء، ایم اے جبار اور میاں ناصر حیات مگوں نے چیئرمین ایف بی آر کو کہا کہ چھوٹے کاروبار کیلئے ٹیکس کا نظام آسان بنایا جائے، ایف بی آر کے بلا جواز نوٹسز کا خاتمہ ہونا چاہئے۔

  • ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

    ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا

    لاہور: ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن کا ایک اور کارنامہ سامنےآگیا ہے ، اس بہت بڑے مالیاتی سکینڈل کی خبروں نے فضائی سفر کرنے والوں کو مشکل میں‌ ڈال دیا ، اطلاعات ہیں‌ کہ ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے اربوں روپے مالیت کا اسلام آباد ائرپورٹ پر6 ایکڑ (48 کنال )کا پلاٹ 1 روپے لیز پر کسٹمز ڈپارٹمنٹ کو دے دیا

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ کوڑیوں کےبہاواس زمین پر کسٹمز ڈپارٹمنٹ رہائشی کمپلیکس تعمیر کرے گا، ڈیپارٹمنٹ رہائشی پلاٹ کے پیچھے چُھپی کرپشن کی کیا کہانی ہے یہ تو تحقیقات سے پتہ چل ہی جائے گا

    ذرائع نے اس حوالے سے ایک ٹھوس دعویٰ کیا ہے کہ 1 روپے کے بدلے یہ زمین 50 سال کے لئے لیز پر دی گئی ہے،جبکہ دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے حال ہی میں اپنے ملازمین کی ہاؤس بلڈنگ گرانٹ ختم کردی۔

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سول ایوی ایشن کے جن ملازمین نے ہاؤس بلڈنگ گرانٹ لے لی تھی ان سے ریکوری کے احکامات بھی جاری کر دئے گئےیہ خبریں بھی گردش کررہی ہیں کہ موجودہ ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضٰی کوسابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی تجویز پر تعینات کیا گیا تھا۔

     

    [wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”517832″ /]

     

    خاقان مرتضٰی سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کے پرنسپل سیکرٹری تھے، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زمین کی الاٹمنٹ سابق پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیراعظم اعظم خان کے بھائی کلکٹر کسٹمز اصغر خان کی ملی بھگت سے ہوئی،ادھر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضٰی اور کلکٹر کسٹمز اصغر خان قریبی دوست ہیں

     

     

    یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ کسٹمز 77 سال سے اربوں روپے مالیت کی یہ زمین حاصل کرنے کی کوشش کر رہا تھا

     

    دوسری طرف یہ مطالبہ بھی زور پکڑنے لگا ہے کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں اورجو لوگ اس میں ملوث ہیں کو کٹہرے میں‌لایا جائے

  • کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط

    کسٹمز کی کارروائی میں کھاد اور ایرانی ڈیزل ضبط

    کوئٹہ :پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ کے تحت دو کامیاب کارروائیوں میں 5کروڑ 65لاکھ روپے کا اسمگل شدہ مال ضبط کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق آرسی ڈی ہائی وے موچکہ کسٹم چیک پوسٹ کے عملے نے دو مشکوک آئل ٹینکرز روک کر جب معائنہ کیا تو ٹینکرز سے 30ہزار لیٹر اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد کیا گیا۔ ڈیزل کی درآمدی دستاویزات طلب کی گئیں لیکن ڈرائیورز متعلقہ دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔

    اس پر حکام نے 2کروڑ 70لاکھ روپے مالیت کا اسمگلڈ ڈیزل ضبط کرکے مقدمہ درج کرکے دونوں ٹینکرز کے ڈرائیورز کو گرفتار کرلیا ہے۔اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی موچکہ چیک پوسٹ پر ایک دوسری کارروائی میں حکام نے بلوچستان کے لیے کھاد کی اسمگلنگ کو ناکام بنادیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ دو کروڑ 90لاکھ مالیت کی کھاد بذریعہ ٹریلر غیرقانونی طور پر بلوچستان لیجانے کی کوشش کی جارہی تھی۔حکام نے متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر کھاد ضبط کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر اور وندر میں کارروائی کے دوران اسمگنگ شدہ ایرانی ڈیزل سمیت بھاری مقدار میں چھالیہ اور دیگر چیزیں برآمد کرلی جبکہ ایک غیر ملکی سمیت 25 تارکین وطن کو بھی گرفتارتھا خفیہ اطلاع پر گوادر میں ایک لانچ سے 18 ہزار لیٹر ایرانی اسمگل شدہ ڈیزل برآمد کرلیا گیا جبکہ ایک اور وندر میں دوران کارروائی گاڑیوں سے 34 ہزار 394 کلو چھالیہ اور 45 ٹن فلو رائٹ اسٹون برآمدکیا تھا

    جبکہ اس وقت وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر 91 عدد ٹائر اور 16 بیگ چائنا سالٹ برآمد کیا گیا

  • اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار

    اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار

    اسلام آباد:اسلام آباد میں اصلی پولیس اہلکاراورکراچی میں جعلی کسٹم انسپکٹراغوا برائے تاوان پرگرفتار،اطلاعات کے مطابق ‏اسلام آباد میں بھی شارٹ ٹرم اغواء برائے تاوان کی وارداتوں کےانکشاف نے حکام کے رونگھٹے کھڑے کردیئے ہیں ، ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ‌ پولیس افسران نے اس واقعہ کا سخت نوٹس لیا ہے

    پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغواء کرکے تشدد کرنے اور 10لاکھ روپے تاوان وصول کرنے پر آئی جی اسلام آباد نے مذکورہ پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

    ادھر کراچی پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے ایک کارروائی کے دوران اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو جعلی کسٹم انسپکٹر بن کر وارداتیں کرتا تھا۔

    سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی سی سی معروف عثمان کے مطابق ان کی ٹیم نے ایک کارروائی کرکے ملزم مرزا غیور ولد مرزا داؤد احمد کو گرفتار کرلیا۔

    ملزم محمود آباد کراچی کا رہائشی ہے جو کراچی پولیس کو اغوا برائے تاوان اور دیگر کیسز میں بھی مطلوب تھا۔

    ایس ایس پی معروف عثمان کے مطابق ملزم کے خلاف گلشن اقبال تھانے میں مقدمہ الزام نمبر 1101/2021 جرم دفعہ 365 اے /170/34 7 ATA ہے۔

    ملزم مبینہ ٹاؤن تھانے کے مقدمہ الزام نمبر 754/2021 جرم دفعہ 365A /397/171/34 سیون اے ٹی اے اور گلشن اقبال کے مقدمہ الزام نمبر 1100/21 جرم دفعہ 395/397/34 ت پ میں بھی مطلوب تھا۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ ملزم خود کو کسٹم کا جعلی انسپکٹر ظاہر کرکے وارداتیں کرتا تھا۔ ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔