Baaghi TV

Tag: کشتی حادثہ

  • فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ، 28 لاپتہ

    فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ، 28 لاپتہ

    فلپائن میں کشتی ڈوبنے سے 15 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 28 افراد لاپتہ ہیں۔

    عالمی میڈیا کے مطابق جنوبی فلپائنی صوبے باسیلان کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بردار کشتی بندرگاہی شہر زمبوانگا سے جنوبی سولو کے جزیرے جولو جا رہی تھی،فلپائنی کوسٹ گارڈ کے مطابق بحری جہاز 349 افراد سوار تھے جن میں 332 مسافر اور عملے کے 27 ارکان تھے ، کشتی کو حادثہ رات گئے پیش آیا،فلپائنی کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ 316 افراد کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 28 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

  • نائیجیریا میں  کشتی حادثہ، 40 افر ادلاپتہ

    نائیجیریا میں کشتی حادثہ، 40 افر ادلاپتہ

    نائیجیریا میں ایک اور کشتی حادثے میں درجنوں افراد لاپتا ہوگئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست سوکوٹو میں اس وقت پیش آیا جب ایک کشتی مسافروں کو مشہور گورونیو بازار لے جا رہی تھی کہ اچانک اُلٹ گئی،نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق کشتی میں مجموعی طور پر پچاس افراد سوار تھے جن میں سے 40 تاحال لاپتا ہیں، جبکہ 10 افراد کو زندہ بچالیا گیا ہےامدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لاپتا افراد کی تلاش کے لیے مقامی حکام مصروف عمل ہیں،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ کشتی میں اوورلوڈنگ ہوسکتی ہے، تاہم حکام کی جانب سے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ریاست نائجر میں مسافروں کو لے جانے والی ایک کشتی الٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد جان سے گئے جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے تھے۔

    عدالت نے حمیرا اصغر کے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا

    چوہدری پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری جاری

    صحافی خاور حسین کی میت کا دوبارہ پوسٹمارٹم

  • لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لیبیا : تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں سمیت 11 افراد جاں بحق

    لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، حادثے میں گیارہ لاشیں نکال لی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی: لیبیا میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزارت خارجہ کو بھیجی گئی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لیبیا کے مشرقی علاقے میں سیریت شہر کے قریب ہراوا کوسٹ میں کشتی کو حادثہ 12 اپریل کو پیش آیاحادثے کے مقام سے اب تک گیارہ لاشیں نکالی جاچکی ہیں جن میں سے چار پاکستانیوں کی ہیں۔

    پاکستانی سفارتخانے کی ایک ٹیم نے سیریت شہر کا دورہ کر کے واقعہ کی معلومات حاصل کیں اور قومی دستاویزات سے چار لاشوں کی پاکستانیوں کے طور پر شناخت کر لی ہے،ان میں سے تین کا تعلق منڈی بہاؤالدین اور ایک کا گوجرانوالہ سے ہے۔

    یو اے ای کا قانون سازی، عدالتی نظام اور انتظامی امور کو اے آئی سے مربوط کرنے کا فیصلہ

    رپورٹ کے مطابق زاہد محمود ولد لیاقت علی کا تعلق گوجرانوالہ جبکہ سمیر علی ولد راجہ عبدالقدیر، سید علی حسین ولد شفقت الحسنین اور آصف علی ولد نذر محمد کا تعلق منڈی بہاؤالدین سے ہے اس کے علاوہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی، جبکہ پانچ نعشیں مصری شہریوں کی ہیں۔

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کے آصف آفریدی کونسا منفرد ریکارڈ بنانا چاہتے ہیں؟

  • یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    یونان: غیر قانونی تارکین وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار

    یونان میں غیر قانونی تارکینِ وطن کی ایک اور کشتی حادثے کا شکار ہو گئی۔

    باغی ٹی وی :یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق ترکیہ سے روانہ ہونے والی ایک ربڑ بوٹ یونانی جزیرے کاستیلوریزو پہنچنے کی کوشش کے دوران ڈوب گئی کشتی میں 40 افراد سوار تھے جن میں 13 معصوم بچے بھی شامل تھے، ربڑ کی کشتی کی گنجائش صرف 8 سے 10 افراد کی تھی، لیکن انسانی اسمگلر نے زیادہ منافع کے لالچ میں 40 افراد کو سوار کرا دیا نہ کسی کو لائف جیکٹ دی گئی اور نہ ہی کشتی میں زندگی بچانے کا کوئی سامان موجود تھا۔

    یونانی کوسٹ گارڈ کے مطابق حادثے کے بعد فوری ریسکیو آپریشن کیا گیا جس میں 38 تارکین وطن اور ایک انسانی اسمگلر کو زندہ بچا لیا گیا، جبکہ ایک شخص کی لاش سمندر سے نکال لی گئی، ڈوبنے والے شخص کی قومیت، جنس یا عمر کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔

    حج پروازیں 28 مئی سے شروع ہوں گی،وزیر اعظم کی واضح ہدایات ہیں، وفاقی وزیر مذہبی امور

    واضح رہے کہ یونانی جزیرہ کاستیلوریزو ترکیہ کی سرزمین سے صرف 3 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہےیونانی حکام نے ایک بار پھر انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی اور محفوظ امیگریشن پالیسیوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    قصور: فارم ہاؤس پر چھاپہ، ڈانس پارٹی میں30 مرد 25 لڑکیاں گرفتار

  • یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی، 7 افراد ہلاک

    یونان میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی جس میں 2 خواتین سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونانی کوسٹ گارڈ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثہ لیسبوس جزیرے کے قریب پیش آیا، جہاں 31 افراد سوار تھے ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سمندر سے 23 افراد کو بحفاظت نکال لیا، تاہم مزید افراد کے لاپتہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، حکام کے مطابق، ہلاکتوں میں اضافے کا امکان ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے، کشتی کو حادثہ کیسے پیش آیا، اس کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں۔

    یہ حادثہ ایک بار پھر یورپ میں غیر قانونی مہاجرت کے بڑھتے ہوئے خطرات کو اجاگر کرتا ہے، جہاں مہاجرین بہتر زندگی کی تلاش میں خطرناک سمندری سفر اختیار کرتے ہیں اس سے قبل بھی یونان میں تارکین وطن کی کشتیوں کے درجنوں حادثات سامنے آچکے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں تارکین وطن اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

    ماہرین فلکیات نے ایک دور دراز کہکشاں دریافت کر لی

    باغبانپورہ قبرستان سے لڑکی کی لاش ملنے کے معاملے میں اہم انکشافات

    سونا ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

  • لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گرفتار

    اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے کوہاٹ زون کی بڑی کارروائی کی اور فروری 2025 میں ہونے والے لیبیا کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ گینگ کے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت عامر حسین کے نام سے ہوئی ہے اورملزم کو ضلع کرم کے علاقے پاراچنار سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم کی گرفتاری کے لیے ہیومن انٹیلیجنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا گیا۔

    ترجمان ایف آئی کے مطابق گرفتار ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث ہے، گرفتار ملزم سادہ لوح شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوا نے میں ملوث پایا گیا، گرفتار ملزم عامر حسین ایف آئی اے کوہاٹ کو فروری 2025 کے کشتی حادثے میں مطلوب تھا، ملزم عامر حسین نے متاثرہ شہری نصرت حسین کو یورپ بھجوانے کے لیے 37 لاکھ روپے بٹورے، ملزم نے بھاری رقوم بینک اکاؤنٹ میں وصول کی تھی، ملزم نے دیگر ساتھیوں کی ملی بھگت سے متاثرہ شہریوں کو لیبیا کے راستے اٹلی بھجوانے کی کوشش کی۔

    اسپیشل اولمپک ورلڈ ونٹرگیمز : پاکستان نے طلائی تمغے سمیت 4 میڈلز جیت لیے

    انہوں نے بتایا کہ کشتی حادثے میں متاثرہ شہری کی کی موت واقع ہوئی، گرفتار ملزم عامر حسین کے دیگر ساتھی منیر حسین، احمد اسلم، شاہ فیصل اور واجد علی متحدہ عرب امارات، لیبیا اور اٹلی سے نیٹ ورک چلا رہے ہیں، ملزم عامر حسین نے کشتی حادثے کے دیگر متاثرین سے بھی بھاری رقوم وصول کیں، ملزم کے زیر استعمال بینک اکاؤنٹ پہلے ہی ضبط کیا جا چکا ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے اس سے قبل بھی متعدد بار چھاپے مارے جا چکے ہیں۔

    پشاور:گھروں پر حملے کر کے ویڈیوز بنانیوالے ٹک ٹاکرز گرفتار

    ڈائریکٹر ایف آئی اے کوہاٹ زون نے بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور گینگ کے دیگر ملزمان کی بیرون ملک سے گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رابطے کیے جا رہے ہیں کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسا نی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں، انسانی اسمگلنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جار ی ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار انسانی اسمگلروں کو قانون کے مطابق سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور بین الاقوامی سطح پر انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کیا جائے گا۔

    ملزم ارمغان نے وکیل کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں اعتراف جرم کرلیا

  • لیبیا کشتی حادثہ : جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن  پہنچ گئیں

    لیبیا کشتی حادثہ : جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن پہنچ گئیں

    اسلام آباد: لیبیا کشتی حادثہ میں جاں بحق 6 پاکستانیوں کی میتیں وطن واپس پہنچ گئیں-

    باغی ٹی وی :وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرزادہ نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر میتیں وصول کیں،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ افسوسناک حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں شریک ہیں، 5 فروری کو پیش آئے سانحے نے ملک کے کئی خاندانوں کو سوگ میں ڈالا، حکومت متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی ہے۔

    وزیرہاؤسنگ نے کہا کہ تمام ضروری انتظامات کیے ہیں کہ متوفین کے جسد خاکی ان عزیزوں تک پہنچائے جا سکیں، باقی جاں بحق افراد کی میتیں بھی جلد وطن واپس لائیں گے، زندہ بچ جانے والے 37 پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں، یہ وقت سبق سکھاتا ہے کہ غیرقانونی ذرائع سے یورپ جانے کی کوشش کتنی خطرناک ہوسکتی ہے نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ ایسے خطرناک را ستے اختیار نہ کریں اور قانونی ذرائع کے ذریعے ہی بیرون ملک جانے کی کوشش کریں ۔

    امریکا:ائیر پورٹ پر دو طیارے حادثے سے بال بال بچ گئے

    دفترخارجہ کے مطابق لیبیا میں کشتی ڈوبنے والوں میں 16 پاکستانی شامل تھے، 6 لاشوں کو آج لیبیا سے اسلام آباد منتقل کیا جائے گالیبیا کشتی حادثے میں پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں آج لائی جائیں گی-

    سابق وفاقی وزیر اوورسیز ساجد حسین نے بتایا کہ لیبیا کشتی حادثے میں پاراچنار کے 5 افراد کی میتیں آج لائی جائیں گی، میتوں میں پاراچنار کے مصور حسین ، شعیب علی، عابد حسین، مصائب حسین اور ضلع اورکزئی سے تعلّق رکھنے والے محمد علی شاہ شامل ہیں، باقی میتیں بھی اسلام آباد سے پاراچنار لائی جائیں گی، پشاور سے میتیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے پارا چنار لائیں جائیں گی۔

    وفاقی کابینہ میں توسیع، آج 10 سے 12 وزرا کےحلف اٹھانے کا امکان

    واضح رہے کہ 5 فروری کو لیبیا سے سمندر کے راستے اٹلی جانے والے کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں 26 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے جن میں 16 کی شناخت ہوگئی ہے جبکہ 10 تاحال لاپتہ ہے۔

  • لیبیا کشتی حادثہ:  زخمیوں میں 1 ہسپتال میں اور 33 پولیس کی تحویل میں ہیں،دفتر خارجہ

    لیبیا کشتی حادثہ: زخمیوں میں 1 ہسپتال میں اور 33 پولیس کی تحویل میں ہیں،دفتر خارجہ

    ‏لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی حادثے کا معاملے پر ترجما ن دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی سفارتخانہ ٹیم نے مقامی حکام اور زاویہ ہسپتال سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کر لیں ہیں-

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لیبیا کے ساحل پر کشتی الٹنے کی خبر کے بعد طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم نے زاویہ شہر کا دورہ کیا ،پاکستانی سفارتخانہ ٹیم نے مقامی حکام اور زاویہ ہسپتال سے ملاقات کے بعد معلومات اکٹھی کر لیں،غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں ،لاشوں کی پاکستانی شہریت کی بنیاد پر شناخت کی گئی ہے،حادثے میں 37 لوگ زندہ بچ گئے ہیں ،زخمیوں میں 1 ہسپتال میں اور 33 پولیس کی تحویل میں ہیں،اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں-

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں سے تین طرابلس میں ہیں ،سفارت خانہ بچ جانے والوں کی دیکھ بھال کر رہا ہے،طرابلس میں سفارت خانہ مزید معلومات اکٹھا کرنے اور مقامی حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے عمل میں ہے-

  • مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر،اہم ملزم گرفتار

    ایف آئی اے فیصل آباد زون نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایات پر کشتی حادثات میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔

    ایف آئی اے نے مراکش کشتی حادثے میں ملوث ایک اہم ملزم، جاوید احمد، کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کی گرفتاری گوجرہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران عمل میں آئی۔ جاوید احمد دیگر سمگلروں کے ساتھ مل کر متاثرہ شخص محمد انس کو اسپین بھجوانے کی کوشش میں تھا۔ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ متاثرہ شخص کو پہلے موریطانیہ بھیجا اور پھر کشتی کے ذریعے اسپین پہنچانے کی کوشش کی۔ تاہم، یہ کوشش ناکام رہی اور متاثرہ شخص واپس اپنے وطن پاکستان پہنچ گیا۔ کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوچکے ہیں۔انسانی سمگلروں نے متاثرہ شخص کے اہلخانہ سے 35 لاکھ روپے اور 1500 یورو وصول کیے تاکہ ان کے بیٹے کو غیر قانونی طور پر بیرون ملک بھیجا جا سکے۔ ایف آئی اے نے ملزم جاوید احمد کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

    جاوید احمد کی گرفتاری کے بعد ایف آئی اے کو مزید اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں اور اس کی نشاندہی پر مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔ ایف آئی اے فیصل آباد زون کے ڈائریکٹر نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں تیز کردی گئی ہیں اور اس کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔

    ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کہا کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کو سخت سزائیں دلوائی جائیں گی اور ان کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے کی ٹیمیں متاثرہ افراد کے لواحقین سے مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کو انصاف فراہم کرنے کے لیے پوری کوشش کی جا رہی ہے۔

    انسانی سمگلنگ کے نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر جڑ سے ختم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور ان معصوم جانوں سے کھیلنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ایف آئی اے کی یہ کارروائیاں اس بات کا واضح اشارہ ہیں کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف جنگ مزید تیز ہوچکی ہے اور اب اس نیٹ ورک کو بین الاقوامی سطح پر شکست دینے کے لیے مکمل عزم کے ساتھ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    وزیراعظم کی انسانی سمگلنگ کےمجرمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم کی ریلویز کے پرانے نظام کو جدید ٹیکنالوجی سے تبدیل کرنے کی ہدایت

  • مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا،بچ جانے والے پاکستانیوں  کے ہولناک انکشافات

    مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا،بچ جانے والے پاکستانیوں کے ہولناک انکشافات

    مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے پاکستانیوں نے ہولناک انکشافات کئے ہیں-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق مراکش کشتی حادثہ کی تحقیقات سے متعلق اہم پیشرفت ہوئی ہے، کشتی حادثہ میں بچ جانیوالے پاکستا نیوں سے مراکش میں موجود 4 رکنی کمیٹی نے ابتدائی بیان ریکارڈ کر لئے ہیں، ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر نارتھ ایف آئی، وزارت خارجہ اور آئی بی کا نمائندہ بھی شامل ہے۔

    ذرائع کے مطابق کشتی انٹرنیشنل ہیومن ٹریفکنگ ریکٹ کی نگرانی میں تھی، اس ریکٹ میں سنیگال، موریطانیہ اور مراکش کے اسمگلر شامل ہیں،مراکش کشتی حادثہ نہیں قتل عام تھا، ملزمان نے کشتی کھلے سمندر میں کھڑی کی اور تاوان مانگا، تاوان دینے والے 21 پاکستانیوں کو چھوڑ دیا گیا،کشتی میں سوار بیشتر لوگ سرد موسم اور تشدد کے باعث جاں بحق ہوئے، کشتی میں موجود افراد کو خوراک کی قلت کا بھی سامنا تھا۔

    ڈسکہ: انسانی اسمگلنگ کا شکار 18 سالہ ابوبکر مراکش کشتی حادثے میں جاں بحق

    واضح رہے کہ جمعرات کو افریقی ملک موریطانیہ سے غیرقانونی طور پر اسپین جانے والوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 44 پاکستانیوں سمیت 50 تارکین وطن ہلاک ہوگئے 86 تارکین وطن کی کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی، کشتی میں کل 66 پاکستانی سوار تھے تاہم کشتی حادثے میں 36 افرادکو بچالیا گیا ہے،کشتی حادثے میں جاں بحق 44 پاکستانیوں میں سے 12 نوجوان گجرات کے رہائشی تھے، اس کے علاوہ سیالکوٹ اور منڈی بہاؤالدین کے افراد بھی کشتی میں موجود تھے-

    190 ملین پاؤنڈ کیس:عمران خان اوربشریٰ بی بی نے وکالت نامے پر دستخط کر دیئے