Baaghi TV

Tag: کشتی حادثہ

  • یونان کشتی حادثہ،ملک بھر میں آج یوم سوگ

    یونان کشتی حادثہ،ملک بھر میں آج یوم سوگ

    یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانی شہریوں کی اموات کا معاملہ ،وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں آج یوم سوگ منایا جا رہا ہے

    وزیراعظم کی جانب سے چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی نے بھی کام کا آغاز کر دیا ،ڈی جی نیشنل پولیس بیورو احسان صادق کی سربراہی میں 4 رکنی کمیٹی تمام حقائق جمع کرے گی ،کمیٹی انسانی سمگلنگ کی تحقیق اور زمہ داران کا تعین بھی کرے گی ،ایف آئی اے کی جانب سے بھی اینٹی ہیومین ٹریفکنگ سیل میں 4 رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے، ایف آئی اے کی کمیٹی حادثے میں ملوث عناصر کے حوالے سے معلومات اکٹھی کرے گی

    یونان کشتی حادثہ،78 میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ
    یونان کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ ،حکومت پاکستان نے 78 میتیوں کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کا فیصلہ کیا ہے،حکومت پاکستان نے ڈی این اے کے لیے کوآرڈینشن سیل بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے وزارت داخلہ، وزارت خارجہ، وزارت صحت،وزارت اورسیز پاکستانی اورایف آئی اے کے نمائندہ شامل ہونگے یہ سیل بدقسمت کشتی کے مسافروں کے رشتہ داروں کے ڈی این اے سیمپل اکٹھے کرے گا اسلام آباد اور آزادکشمیر سمیت جہاں ضروری ہوا کیمپ آفس قائم کیے جائیں گے ڈی این اے کے نمونہ جات کے لیے جگہوں کا تعین کرکے لواحقین کو اطلاع دی جائے گی یونان میں پاکستانی سفارتخانہ کی مشاورت سے ڈی این اے ٹیسٹ لیے جائیں گے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے پنجاب فرانزک لیب سے کوآرڈینیشن کی جائے گی

    ایف آئی اے کی جانب سے مختلف شہروں میں کاروائیاں بھی شروع کر دی گئیں آزاد کشمیر سے 8 مشکوک انسانی سمگلر گرفتار کر لیے گئے، ایف آئی اے نے شیخوپورہ سے بھی کشتی ایجنٹ طلحہ شاہزیب گرفتار کر لیا ،ایجنٹ کی جانب سے 35 لاکھ لیکر فیملی کو یونان بذریعہ کشتی بھیجا گیا تھا

    ایف آئی اے حکام کی جانب سے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ایجنٹ شہریوں کو یورپ بھجوانے کیلئے پیسے وصول کرتا تھا ایجنٹ متاثرہ فیملز سے پیسے لے کر لیبیا مرکزی ایجنٹوں کو بھیجتا تھا گرفتار ایجنٹ اٹلی پہنچنے کے فی کس 23 لاکھ وصول کرتا تھا ایف آئی اے اینٹی ٹریفکنگ سرکل گجرات نے متاثرہ فیملی کی نشاندہی پر ایجنٹ کو گرفتار کیا۔ گرفتار ایجنٹ سے مرکزی اسمگلرز کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں کچھ ایجنٹس کو گرفتار بھی کیا جاچکا ہے جنہیں عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے اس حوالے سے ہم لیبیا، اٹلی اور گریس کے حکام سے رابطے میں ہیں گریس اوراسپین میں اس وقت ایف آئی اے نمائندے موجود ہیں

    ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرانوالہ کی بڑی کارروائی ،کشتی حادثہ میں ملوث انسانی ایجنٹ گرفتارکر لیا گیا، ایجنٹ عظمت علی نے متاثرہ شہری کو یورپ بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔ایجنٹ کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ایجنٹ نے یورپ بھجوانے کے لئے 17 لاکھ روپے سے وصول کئے۔

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف
    سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یونان میں کشتی حادثہ بہت بڑا انسانی المیہ ہے ، سینکڑوں انسانوں کی موت کا سبب بننے والے افراد، ایجنٹوں اور کمپنیوں کا کڑا محاسبہ کرنے کیلئے حکومت کو ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے، میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں۔ اللہ تعالٰی مرحومین کی مغفرت فرمائے اور اُن کے پیاروں کو صبرِ جمیل دے۔ آمین

    وفاقی وزیر برائے ہوابازی خواجہ سعدرفیق نے کہا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں سینکڑوں پاکستانیوں کی قیمتی جانوں کا نقصان ایک دلخراش سانحہ ہے، مگر یہ پہلا حادثہ نہیں بلکہ حادثات کا تسلسل ہے، سرکاری سطح پر سوگ منایا جائیگا،انسانی سمگلروں کی گرفتاریاں بھی ہوں گی تاہم پھر بھول جائیں گے،

    نوجوان مایوس ہو کرجلاوطن ہونے کا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورہوچکے ہیں ، خالد مسعود سندھو
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے یونان میں کشتی کے ڈوبنے سے انسانی ہلاکتوں کے واقع پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان اموات کی ذمہ دار ہماری ناکام معاشی پالیسیاں ہیں۔ ملک کے نوجوان مایوس ہو کرجلاوطن ہونے کا انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبورہوچکے ہیں۔ پاکستان کے حالات سب کے سامنے واضح ہیں- ملک میں جاری سیاسی و معاشی عدم استحکام نوجوانوں پربری طرح اثر اندازہورہا ہےلاکھوں نوجوان مہنگائی،بے روزگاری اورغیر یقینی معاشی و سیاسی صورت حال میں اپنے مستقبل کے حوالے سے فکر مند ہیں، یہی وجہ ہے کہ جان کی پروا کئے بغیر غیر قانونی طریقے سے بھی یورپ و دیگر ممالک جانے کی کوشش کرتے ہیں- ہمارے نوجوان اچھی زندگی گزارنے اور روشن مستقبل کے خواب لیے غیر قانونی طریقے سے خطرناک راستے سے یورپ کا سفر شروع کرتے ہیں۔یہ مایوسی اور بدقسمتی ہی ہے کہ ہمارے نوجوان پاکستان چھوڑ کر دوسرے ممالک جانا چاہتے ہیں- اگر حکومت نے ان کے حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے تو آنے والے وقت میں اللہ نہ کرے پاکستان کو مزید بڑے سانحہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ ہیومن ٹریفکنگ پہ باقاعدہ قانون سازی کرے اگر قانون موجود ہے تو اس پر عملدرآمد کروایا جائے تاکہ مزید نوجوان اپنی جانوں کا نقصان نہ کریں

    برطانوی آخبار نے یونان حادثے کے حوالے افسوس ناک انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی شہریوں کو زبردستی جہاز کے نچلے حصے میں لایا گیا خواتین اور بچوں کو کشتی کے سب سے نیچے والے حصے میں لا کر بند کر دیا گیا تھا۔ دیگر ممالک کے لوگوں کو کشتی کے اوپر والے حصے پر جانے کی اجازت دی گئی تھی یونانی کوسٹ گارڈ اپنے منفی کردار پر پردہ ڈال رہا ہے۔ پاکستانی شہریوں اور بلخصوص بچوں اور خواتین کو صاف پانی تک نہیں دیا گیا کشتی کی حالت بھی نہایت خراب تھی اور ڈوبنے سے پہلی ہی کئی افراد ہلاک ہو چکے تھے

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا

  • یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

    یونان کے دارالحکومت ایتھنز سمیت مختلف شہروں میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں اور پناہ گزینوں کو بچانے کے ناکافی اقدامات پر حکام کے خلاف پر احتجاج اور شدید نعرے بازی کی گئی-

    باغی ٹی وی:برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق احتجاجی مظاہرین کی جانب سے مختلف مقامات پر پولیس پر پتھراؤ کے واقعات بھی رونما ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جبکہ یونانی حکام نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 9 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


    قبل ازیں یونان میں تارکین وطن سے متعلق نسل پرستانہ تبصرے پردائیں بازو کی سیاسی جماعت سےتعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کریاکوس میسوٹاکیس کی رکنیت معطل کردی گئی یونانی رکن پارلیمنٹ نے اپنےایک انٹرویو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور ان پر چوریوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے۔

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    واضح رہے کہ یونان کے ساحلی علاقے میں 14 جون بروز بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ پیش آیا تھا۔ کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی، مصری، شامی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 750 تارکین وطن سوار تھے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں کشتی حادثہ میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیا تھا اورآج ایوم سوگ منانے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیں گے اور جاں بحق ہونے والوں کےلئے خصوصی دعا کی جائے گی۔

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

  • کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    یونان میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حادثے پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے پر دائیں بازو کی سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: "اے ایف پی” کے مطابق یونان کے کوسٹ گارڈز حادثے میں بچ جانے والوں کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جس میں اب تک 78 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرلینے کی امیدیں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دم توڑتی جارہی ہی، کوسٹ گارڈز نے اب تک 104 افراد کو ریسکیو کیا ہے۔

    حادثے میں جانی نقصان کی مذمت کرتے ہوئے نیو ڈیموکریسی پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن پارلیمنٹ سپیلیوس کریکیٹوس نے ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو میں تارکین وطن کو برداشت نہ کرنے اور تارکین وطن پر چوری کا الزام لگایا تھا جس کے بعد اب انہیں جماعت سے نکال دیا گیا ہے ۔

    پارٹی لیڈر کو جماعت سے نکالے جانے پر یونان کی نیو ڈیموکریسی پارٹی کا کہنا ہے کہ نفرت اور نسل پرستی پر مبنی بیانات پارٹی اقدار کا حصہ نہیں ایسی رائے کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے نفرت اور نسل پرستانہ بیانات ہماری جماعت کی اقدار کا حصہ نہیں ہیں۔

    سمندری طوفان سے بھارتی ریاست گجرات کے متاثرہ علاقوں میں سیلابی صورتحال

    بائیں بازو کی مرکزی اپوزیشن جماعت سریزا نے ان ریمارکس کو ’نسل پرستانہ قرار دیا اور نیوڈیموکریسی سے سپیلیوس کریکیٹوس کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔

    واضح رہے کہ سپیلیوس کریکیٹوس کی جماعت 2019 سے 2023 تک 4 سال اقتدار میں رہی اور رواں برس 25 مئی کو ہونے والے انتخابات میں فتح حاصل کی، ان کی جماعت نے سخت امیگریشن پالیسی پر عمل کیا اور سیکیورٹی اور سرحدی لاک ڈاؤن پر زور دیا یونانی میڈیا اور این جی اوز کی جانب سے متعدد بار یونانی حکومت پر بحیرہ ایجین میں تارکین وطن کی غیر قانونی بےدخلی کا الزام عائد کیا جاچکا ہے، تاہم یونان کی پچھلی حکومت نے ان الزام کو مسترد کیا ہے۔

    پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’نیو ڈیموکریسی نے ایک سخت لیکن منصفانہ امیگریشن پالیسی نافذ کی اور سرحدوں کی پابندی کروائی لیکن انسانی جانوں کی حفاظت کی اور اُن ہزاروں لوگوں کو بچا لیا جو سمندر میں خطرے میں تھے-

    امریکی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

    واضح رہےکہ یونان کے ساحلی علاقے میں بدھ کو کشتی ڈوبنے کا حادثہ ہوا تھا، کشتی ڈوبنے سے 78 افراد ہلاک ہوئے،104 کو بچا لیا گیا تھا، کشتی میں پاکستانی،مصری، شامی اور دیگر 400 سے750 تارکین وطن سوار تھے،حادثے پر یونان میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا تھا اور تارکین وطن کو لانےکا انتظام کرنےوالے 9افراد یونان میں گرفتار کرلیا گیا ۔

    یونانی ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کے بعد یونانی عوام تارکین وطن مخالف پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیلئے نکل آئےمظاہرین کا کہنا ہے کہ یونانی حکام نے تارکین اور پناہ گزینوں کوبچانےکےاقدامات نہیں کیے کشتی سانحہ سے متعلق یونان کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ یہ یورپی یونین کی جانیں بچانےکی ترجیحی پالیسی کےفروغ کی ناکامی ہے۔

    سعودی وزیر خارجہ کی تہران میں ایرانی صدر سے ملاقات

  • یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    یونان کشتی حادثہ، انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئررپورٹ پر کارروائی،لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا

    ملزم نے بین الاقوامی پرواز سے آذربائیجان فرار ہونے کی کوشش کی۔ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے روپوش تھا۔ملزم متعدد شہریوں کو غیر قانونی طریقے سے لیبیا بھجوانے میں ملوث تھا۔ملزم کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات میں مقدمہ درج تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق بعد ازاں ملزم کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کے حوالے کر دیا گیا

    زندہ بچ جانے والوں میں بارہ پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی
    یونان کے ساحل پر کشتی الٹنے کے واقعہ پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ یونان کشتی واقعے میں زندہ بچ جانے والوں میں بارہ پاکستانیوں کی شناخت ہو گئی ہے فی الحال حادثے میں جاں بحق پاکستانی شہریوں کی تعداد اور شناخت کی تصدیق نہیں کرسکتے یونان میں پاکستانی سفیر عامر آفتاب کی سربراہی میں عملہ ہلاک ہونے والوں میں سے پاکستانیوں کی شناخت اور ورثا سے رابطے میں ہے پاکستانی مشن 78 برآمد شدہ لاشوں کی شناخت کے عمل میں یونانی حکام کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔ لاشوں کی شناخت کے لئے صرف والدین اور بچوں کے ساتھ ڈی این اے میچنگ کی جائیگی اہل خانہ سے درخواست ہے تصدیق کے مقاصد کے لیے یونان میں ہمارے مشن سے 24/7 ہیلپ لائن نمبرز پر رابطہ کریں اہل خانہ تصدیق شدہ لیبارٹریوں سے ڈی این اے رپورٹس اور مسافر کی شناختی دستاویزات info@pakistanembassy.gr پر شیئر کریں

    ریسکیو کئے جانے والے 12 پاکستانیوں کی تفصیلات
    یونان سمندر میں کشتی حادثہ سے ریسکیو کئے جانے والے 12 پاکستانیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں بچ جانے والے 12 پاکستان میں سے محمد عدنان اور حسیب الرحمن کا تعلق ضلع کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے ،محمد حمزہ اور ذیشان سرور کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ،عظمت علی اورعثمان صدیق کا تعلق ضلع گجرات سے ، محمد سنی اورزاہد اکبر ضلع شیخوپورہ سے ہے،مہتاب علی ضلع منڈی بہاوالدین اوررانا حسنین ضلع سیالکوٹ کے رہنے والے ہیں،

    کشتی حادثہ کے حوالہ سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی بحث جاری ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہیونان کشتی حادثہ بہت غمگین خبر اور بڑا المیہ ہے بیرونِ ممالک میں جانا بہت خطرناک ہے-یونان کشتی حادثہ میں 310 پاکستانی بھی سوار تھے۔غیر قانونی طریقے سے نوجوان مُستقبل کے خواب سجائے یوں بے وجہ موت کی آغوش میں چلے گئے۔اللہ پاک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

    زندہ بچ جانے والے ایک شخص کا کہناتھا کہ کشتی کا انجن خراب ہو گیا تھا،پانچ راتیں اور چھ دن سمندر میں رہے کشتی کے اردگرد دو جہازموجود تھے،

    کوٹلی کے نوحوانوں کے حوالے سے فی الحال متضاد اطلاعات
    ایس پی کوٹلی محمد ریاض مغل کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثہ میں کوٹلی کے نوحوانوں کے حوالے سے فی الحال متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔ اس لئے حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ کتنے لوگ لاپتہ ہیں یونان ایمبیسی اور پاکستان ایمیسی سے رابطے میں ہیں جب تک یہ کلئیر نہیں ہو جاتا کہ کتنے لوگ شپ میں سوار تھے کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔ہیومن ٹریفکنگ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کا فیصلہ کر لیا گیا یے ۔ سوشل میڈیا پر متضاد خبروں کا سلسلہ جاری ہے جس سے ورثاء بھی شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں ۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں مولانا عبدا الکبر چترالی نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا سے یونان جاتے 310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے،وزیر داخلہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لے، ہمارے ملک کی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں؟ واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے،

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • 310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے،قومی اسمبلی میں آواز پہنچ گئی،تحقیقات کا مطالبہ

    310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے،قومی اسمبلی میں آواز پہنچ گئی،تحقیقات کا مطالبہ

    قومی اسمبلی اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت ہوا

    مولانا عبدا الکبر چترالی نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ لیبیا سے یونان جاتے 310 پاکستانی سمندر میں ڈوب گئے،وزیر داخلہ اس حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لے، ہمارے ملک کی ایجنسیاں کیا کررہی ہیں؟ واقعہ کی تحقیقات کروائی جائیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور کہا کہ تحقیقات کرکے ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے،

    قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث جاری،ممبر قومی اسمبلی ریاض الحق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 84 اسکیموں پر صرف سو ارب رکھے گئے ہیں آنے والے دس سالوں میں پانی کی اسکیمیں مکمل نہ ہو پائیں گی،مولانا عبدا الکبر چترالی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو جو پانی کا حصہ دینا ہے ابھی منصوبے ہی مکمل نہ ہو سکے ،سندھ میں پانی کے پروجیکٹ کے لئے پندرہ ارب روپے مانگے گئے دادو اور دیگر شہروں کے منصوبوں سے بجلی پیدا ہوگی انفرااسٹرکچر سے پچاس ارب نکال کر پانی کے منصوبوں پر لگایا جائے

    پانی تیزی کے ساتھ ہمارے ملک کا مسئلہ بنتا جارہا،ریاض الحق
    رکن قومی اسمبلی ریاض الحق کا کہنا تھا کہ بھاشا ڈیم، داسو ڈیم ہماری جاری سکیموں میں سے ہیں اگر اسی رفتار سے چلتے رہے تو مجھے نہیں لگتا کہ ہم آنے والے دس ، پندرہ سالوں میں ہم ان سکیموں کو مکمل کرسکتے ہیں،پانی تیزی کے ساتھ ہمارے ملک کا مسئلہ بنتا جارہا ہے، ہم اس مسئلے کے حل کے لیے تیز رفتاری سے کام نہیں کر رہے،

    ضلعی سطح پر مختص ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے قرارداد ایوان میں منظور
    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کی طرف سے ضلعی سطح پر مختص ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے قرارداد ایوان میں منظورکر لی گئی،وفاقی وزیر نے کہا کہ ضلعی ترقیاتی کاموں کے لیے جو فنڈز مختص کیے جاتے ہیں وہ بجٹ سال ختم ہونے کی وجہ سے کئی بار لیپس ہو جاتے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ان کو ایسے اکاؤنٹ میں رکھا جائے جو لیپس نہ ہو تا کہ جاری شدہ ترقیاتی کاموں کو مکمل کیا جاسکے

    باغی ٹی وی کی ویڈیو دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں

    بجٹ کا پیسہ عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے اشرافیہ کی نذر ہوجاتا ہے. کیماڑی جلسہ عام سے خطاب

    سابقہ حکومت کی نااہلی کا بول کر عوام پر بوجھ ڈالا گیا،ناصر خان موسیٰ زئی

     

  • نائیجیریا میں کشتی الٹنے سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی

    نائیجیریا میں کشتی الٹنے سےہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 76 ہو گئی

    ابوجہ: نائجیریا میں سیلاب میں ڈوبے علاقے سے متاثرین کو محفوظ مقام پر لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 76 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ صرف 9 افراد کو زندہ بچایا جا سکا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست انامبرا میں سیلاب متاثرین دہرےعذاب کا شکار ہوگئی مغربی افریقی ملک نائیجیریا میں دس سال کےبدترین سیلاب نےبڑے پیمانے پر تباہی مچادی 36 میں سے 29 ریاستیں سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئیں جن میں مجموعی طور پر 300 افراد ہلاک اور ایک لاکھ سے زائد بے گھر ہوگئے۔

    نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

    سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام پر لے جانے والی کشتی الٹ گئی اور 85 افراد پانی میں ڈوب گئے جن میں سے صرف 9 کو زندہ بچایا جاسکا جبکہ 76 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کشتی گنجائش سے زیادہ مسافروں کے سوار ہونے کی وجہ سے ڈوبی۔ سیلاب سے متاثرہ ریاستوں میں ایسے کئی واقعے پیش آچکے ہیں تاہم سب سے زیادہ جانی نقصان کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

    واضح رہے کہ سیلاب سے نائیجیریا میں فصلیں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں جس سے غذائی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے مال مویشی بھی سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور ایک لاکھ کے نزدیک گھر مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہوئے۔

    انامبرا بھی نائیجیریا کی36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں سے شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں سیلابی صورتحال نےنہ صرف گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے شامی ٹی وی کے مطابق کشتی میں کم از کم 150 افراد سوار تھے-

    ہیکرز کا ایرانی سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کو سخت پیغام

  • نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

    نائیجیریا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک، 60 لاپتہ

    نائیجیریا کی جنوب مشرقی ریاست انامبرا میں کشتی الٹنے سے 10 افراد ہلاک جبکہ 60 افراد لاپتہ ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجیرین نیشنل ایمرجنسی منیجمنٹ ایجنسی (این ای ایم اے) کے زونل کوآرڈینیٹر نے بتایا کہ کشتی 85 مسافروں لے کر جا رہی تھی جب اس کے سیلابی ریلے کی نذر ہونے سے یہ واقعہ پیش آیا۔

    شام:کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک

    انامبرا ریاست کے گورنر چوکووما چارلس سولوڈو نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حادثے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جکہ 15 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے یہ مقامی ساختہ کشتی تھی جس میں 100 افراد کی گنجائش تھی تاہم کشتی کا انجن خراب ہوجانے کے باعث، سیلابی ریلی کی نذر ہوگئی۔

    واضح رہے کہ انامبرا نائیجیریا کی36 ریاستوں میں سے ان 29 ریاستوں میں سے شامل ہے جو رواں برس سیلاب کی تباہ کاریوں سے سخت متاثر ہوئی ہیں سیلابی صورتحال نےنہ صرف گھروں کو تباہ کیا ہے بلکہ فصلیں اور روڈ رستے بھی تباہ ہو گئے ہیں اور سیلاب سے 5 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

    قبل ازیں لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہونے والی کشتی ڈوبنے سے 45 بچوں سمیت 76 افراد ہلاک ہو گئے تھے شامی ٹی وی کے مطابق کشتی میں کم از کم 150 افراد سوار تھے-

    نائجیریا: جامع مسجد پر ڈاکوؤں کا حملہ،ا5 افراد ہلاک متعدد زخمی

    لبنان کے وزیر ٹرانسپورٹ علی حمیہ نے بتایا تھا کہ چند روز قبل مہاجرین کی لبنان سے یورپ کی طرف روانہ ہوانے والی کشتی شام کے قریب ڈوبنے سے 76 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے کشتی پر سوار دیگر مسافروں کی تلاش جاری ہے تاہم اب زندہ بچ جانےکے امکانات معدوم ہوچکے ہیں-

    شامی حکام نے جمعرات کی سہ پہر طرطوس (شمال مغرب) کے ساحل سے سمندر میں لاشیں تلاش کرنا شروع کیں اب تک ڈوبنے والی کشتی سے 20 افراد کو بچا لیا گیا ہے اور انہیں علاج کے لیے شام کے اسپتال لے جایا گیا تھا-

    بھارت میں درگا پوجا کے دوران یاتری سیلابی ریلے میں بہہ گئے