Baaghi TV

Tag: کشتی

  • نائیجیریا میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کئی مسافر لاپتہ

    نائیجیریا میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کئی مسافر لاپتہ

    نائیجیریا کی ریاست زامفارا میں دریا میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کئی مسافر لاپتہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو حکام کے مطابق 3 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد 6 افراد کو بچا لیا گیا، جبکہ 64 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے دریا میں دو کشتیوں کے آپس میں ٹکرانے سے یہ حادثہ پیش آیا جس کے باعث 60 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے،کشتی میں سوار کسان اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے جس دوران حادثہ پیش آیا اور کشتی پلٹ گئی۔

    نائجیریا کے مقامی کشتی ڈرائیور نے بتایا کہ کشتی میں کئی افراد سوار تھے جس سے اس کا وزن بڑھ گیا، حالانکہ کشتی چلانے سے قبل مسافروں کو بار بار خبردار کیا گیا تھا، کشتی کو حادثہ دریا کے عین درمیان میں پیش آیا دوسری کشتی کے ڈرائیور نے مدد کرنے کی کوشش بھی کی لیکن وہ ایک دوسرے سے ہی ٹکرا گئیں اور دونوں کشتیاں ڈوب گئیں، لاپتہ ہونے والے مسافروں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

  • دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق

    دریائے جہلم میں اسکول کے بچوں سے بھری کشتی ڈوب گئی جس میں 4 بچوں سمیت 6 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جب کہ 12 لوگوں کو بچا لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کشتی بٹوارہ جا رہی تھی جس میں بچے اور مقامی لوگ سوار تھے، لیکن بی بی کینٹ آرمی ہیڈ کوارٹر کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی،مقبوضہ جموں و کشمیر کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے بتایا گیا کہ بھارتی فوج کی ٹیم کو ریسکیو اور ریلیف کےکاموں کے لئے تعینات کیا گیا ہے،بھارتی فوج کےلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نےبتایا کہ میرین کمانڈو (MARCOS) ٹیموں کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے جاری بارش کے باعث جہلم سمیت تمام دریا اور ندی نالوں میں طغیانی ہے، اس کے پیش نظر انتظامیہ نے لوگوں سے دریاؤں سے دور رہنے کی اپیل کی ہےموسلا دھار بارش اور نکاسی آب کے ناقص نظام کی وجہ سے پیر کو سری نگر کی بڑی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا،خانیار، باباڈیمب، نوہٹہ سمیت شہر کے نشیبی علاقوں کی بیشتر سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔

    پی سی بی نے الیکشن کمیشن اور سکروٹنی کمیٹی تحلیل کردی

    واٹس ایپ میں اے آئی فیچر کا اضافہ

    آسٹریلیا میں ایک پُراسرار قسم کی چیونٹی دریافت

  • 14 لاپتہ ماہی گیروں میں سے 10 کے جسد خاکی مل گئے

    14 لاپتہ ماہی گیروں میں سے 10 کے جسد خاکی مل گئے

    پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے ساتھ مل کر مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں کشتی الاسد کے 14 لاپتہ ماہی گیروں میں سے 10 کے جسد خاکی کو سمندر سے ڈھونڈ نکالا۔

    سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز 05 مارچ 2024 کو کیا گیا تھا۔ حادثے کو کئی دن گزر جانے اور خراب سمندری صورتحال کے باوجود 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی آج کامیابی کے ساتھ کھلے سمندر سے نکال لیے گئے۔ماہی گیروں کی کشتی الاسد 45 افراد کے عملے کے ساتھ 5 مارچ کو خراب موسم کی وجہ سے ہجامڑو کریک کے قریب ڈوب گئی تھی۔ سرچ آپریشن میں پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کے متعدد اثاثے بشمول ہوائی جہاز، ہیلی کاپٹرز، بحری جہاز اور سپیڈ بوٹس نے حصہ لیا۔ پی ایم ایس ایس رحمت نے سرچ آپریشن پر تعینات یونٹوں سے اطلاع موصول ہونے پر 10 لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی تلاش کیے اور سمندر سے نکالے۔ لاپتہ ماہی گیروں کے جسد خاکی کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ سول حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ اور پی ایم ایس اے کی جانب سے کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن اس عزم کا غماز ہے کہ پاک بحریہ سمندر میں ہر قسم کی ناگہانی آفت سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہے۔

  • ابراہیم حیدری کے قریب کشتی ڈوب گئی،30 ماہی گیر تھے سوار

    ابراہیم حیدری کے قریب کشتی ڈوب گئی،30 ماہی گیر تھے سوار

    کراچی، افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے،کھلےسمندر میں ماہی گیروں کی کشتی ڈوب گئی ہے

    ترجمان کوسٹل میڈیا سینٹر کمال شاہ کا کہنا تھا کہ کشتی حجاموکری کےقریب کھلے سمندرمیں ڈوب گئی،کشتی میں 30 ماہی گیرسوارتھے، ماہی گیروں کاتعلق ابراہیم حیدری سےہے جو مچھلی کے شکار پر گئے تھے، ٹیموں کو ماہی گیروں کی تلاش کیلئے روانہ کیا گیا، ٹیموں نے پہنچ کر 30 ماہی گیروں کو تلاش کر لیا،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ خوش قسمت ماہی گیروں کو دوسری لانچ کے ذریعے ابراہیم حیدری لایا جا رہا ہے

    واضح رہے حجامڑو کریک کراچی اور ٹھٹھہ کا درمیانی علاقہ ہے جبکہ کراچی سے کشتی کے ڈوبنے کا مقام پانچ گھنٹے کی مسافت پر ہے

  • یونان کشتی حادثہ؛ مزید انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثہ؛ مزید انسانی اسمگلر گرفتار

    یونان کشتی حادثے کے بعد ایف آئی اے کی جانب سے ملک بھر میں انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، اور اب تک درجنوں انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گجرات نے کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ 2 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزمان میں میاں امجد اور احسان اللہ شامل ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گجرات سے گرفتار کیا گیا ہے، اور ان کی نشاندہی متاثرین کے لواحقین نے کی تھی۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ انسانی اسمگلروں نے مختلف شہریوں کو بیرون ملک یورپ کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے، اور لیبیا سے یورپ بذریعہ کشتی بھجوانے میں ملوث تھے، جب کہ گرفتار ہونے والے ملزمان انٹرنیشنل اسمگلنگ کے گروہ سے بھی رابطے میں تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر اپنی وائرل ویڈیو پر ہونے والی تنقید پر ردعمل کا اظہار کیا ہے
    عالمگیر ترین کی نماز جنازہ کب ہو گی؟ اعلان ہو گیا
    نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا،مریم اورنگزیب
    عالمگیر خان ترین کے موت کی خبر نے کر کٹ حلقوں کو بھی سوگوار کر دیا
    تمیم اقبال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر
    بینظیر کفالت سہ ماہی وظائف کی 55ارب 41 کروڑ سے زائد رقم تقسیم
    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کی زیر نگرانی ٹیمیں مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں کر رہی ہیں، اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے لواحقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروے کار لایا جارہا ہے۔

  • یونان کشتی حادثہ،انسانی سمگلر گرفتار، ترک صدرکا وزیر اعظم کو فون،اظہار افسوس

    یونان کشتی حادثہ،انسانی سمگلر گرفتار، ترک صدرکا وزیر اعظم کو فون،اظہار افسوس

    یونان کشتی حادثہ کے بعد پاکستان میں انسانی سمگلروں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، ایف آئی اے متحرک ہو چکی ہے، دو اور افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جنکے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کشی حادثے کے ملزم اور انسانی سمگلر ہیں، دوسری جانب پنجاب فرانزک ٹیم نے ایف آئی اے آفس میں ڈیسک قائم کردیا

    وزیر اعظم شہباز شریف کو ترک صدر رجب طیب اردوان نے ٹیلی فون کرکے یونان کے قریب بحیرہ روم میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں پاکستانیوں کی اموات پر اظہارِ افسوس کیا ہے ترکی کے صدر نے کشتی حادثہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانیوں کے اہلِ خانہ کیلئے ترک حکومت اور عوام کی طرف سے ہمدردی کا پیغام پہنچایا ،تر ک صدر رجب طیب اردوان نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کی وزیرِ اعظم نے تعزیت اور ہمدردی کے جذبات پرترک صدرکا شکریہ ادا کیا وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام ترک صدر اور ترک عوام کے جذبات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں

    یونان کشتی حادثہ کیس ،ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کی بڑی کارروائی کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر گرفتار کر لیا گیا،انسانی سمگلر عابد حسین نے متاثرہ کی فیملی سے یونان بھجوانے کے لئے پیسے وصول کئے۔ملزم کا بیٹا طلحہ شاہزیب بھی مذکورہ مقدمے میں پہلے سے گرفتار ہے۔ ملزم کا تعلق شیخوپورہ سے ہے ملزم نے متاثرہ کی فیملی سے کل 35 لاکھ روپے وصول کئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ملزم کو ایف آئی اے لنک آفس یونان کی جانب سے مہیا کی گئی معلومات کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا۔

    حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا
    یونان کشتی حادثے کا ملزم و انسانی سمگلر پکڑا گیا ،حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو وہاڑی سے گرفتار کیا گیا ہے ،پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے شریک ملزم اسلم کا موبائل نمبر بھی برآمد کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم سے اہم دستاویزات، موبائل ڈیٹا سمیت اہم شواہد بھی برآمد کئے گئے ہیں اور اسے تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ آئی جی پنجاب عثمان انور کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد گرفتار کر لیں گے۔

    ابتک 35 لاپتہ نوجوانوں کی فیلمزکے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے
    یونان کشتی حادثہ کا معاملہ .پنجاب فرانزک ٹیم نے ایف آئی اے آفس میں ڈیسک قائم کردیا ،ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ
    ابتک 35 لاپتہ نوجوانوں کی فیلمزکے ڈی این اے سیمپلز لے لیے گئے،گوجرانوالہ اور سیالکوٹ کے لاپتہ افراد کی فیلمز کے ڈی این اے کیے جائیں گئے، ابتک ٹوٹل 49 فیملز سےرابطہ ہوا ہے،مزید رابطہ کر رہے ہیں 14 فیملز کے مزید آج ڈی این اے سیمپلز لیے جائیں گئے، ڈی این اے رپورٹس جلد وزارت خارجہ کو ارسال کردی جائے گئی،

    کشتی میں موجود لوگ گڑگڑا کر فریاد کرتے رہے
    یونان کشتی حادثے سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ کشتی میں موجود لوگ گڑگڑا کر فریاد کرتے رہے یونانی کوسٹ گارڈز نے مدد نہ کی، سمندری ماہرین کا کہنا ہے کہ یونانی حکام نے امدادی سرگرمیاں فوری شروع نہیں کیں جس کی وجہ سے اندوہناک حادثہ پیش آیا بروقت ریسکیو آپریشن سے بہت سی جانیں بچ سکتی تھیں خواتین اور بچوں کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کیا گیا ان کو سامان رکھنے والی جگہ جہاں روشنی اور ہوا کا مناسب انتظام نہیں ہوتا، وہاں بند رکھا گیا تھا۔

     یونان کشتی حادثے میں 3 انکوائریاں اور 6 مقدمات درج

    کشتی حادثہ،میتوں کو جلد از جلد پاکستان لانے کے فوری انتظامات کئے جائیں ،نواز شریف

    کشتی حادثہ پر مریم نواز کا ردعمل

    کشتی ڈوبنے کے حادثے پرنسل پرستانہ تبصرہ،یونانی رکن پارلیمنٹ کی پارٹی رکنیت معطل

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار 

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا

  • یونان،کشتی ڈوبنے کا واقعہ،12 پاکستانیوں سمیت 79 اموات،کئی لاپتہ

    یونان،کشتی ڈوبنے کا واقعہ،12 پاکستانیوں سمیت 79 اموات،کئی لاپتہ

    یونان میں چند روز کشتی ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈوبنے والے افراد میں سے 500 افراد تاحال لاپتہ ہیں، 79 افراد کی موت ہو چکی ہے، لاپتہ افراد میں سے 43 کا تعلق آزاد کشمیر کے کئی علاقوں سے ہے،مرنیوالوں میں بھی پاکستانی شامل ہیں،جن کی لاشوں کے لئے لواحقین نے حکام سے رابطہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ لاشیں وطن واپس لائی جائیں

    یونان میں کشتی ڈوبنے کے افسوسناک واقعہ نے پاکستانیوں کو بھی سوگوار کر دیا، کشتی میں پاکستانی بھی سوار تھے، آزاد کشمیر کے نوجوان جو کشتی میں سوار تھے وہ غیر قانونی طور پر اٹلی اور یونان جا رہے تھے ، حادثے میں کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں کے ایک ہی خاندان کے 12 افراد بھی شامل ہیں،جو ابھی تک لاپتہ ہیں، کھوئی رٹہ کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق 4 نوجوان کھوئی رٹہ کے نواحی گاؤں گوڑا بلیال اور دیگر ڈنہ کے رہائشی ہیں، 43 نوجوانوں میں سے 2 افراد بچ گئے ہیں اور باقی تاحال لاپتہ ہیں ،

    لاشوں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں،
    حادثے میں پاکستانیوں کی بھی اموات ہوئی ہیں، مرنے والوں کی تعداد 79 ہوئی جس میں 12 پاکستانی بھی شامل ہیں، مرنیوالوں میں سے چار کا تعلق شیخوپورہ اور دو افراد کا تعلق پنجاب کے شہر وزیر آباد سے ہے، باقی چھ نوجوانوں کا تعلق جنکی موت ہوئی سیالکوٹ، گجرات، آزاد کشمیر سے ہے، لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ لاشوں کی واپسی کے لئے اقدامات کئے جائیں،

    انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی
    میڈیا رپورٹس کے مطابق کشتی میں پاکستان، افغانستا، مصر، شام اور فلسطین کے شہری سوار تھے،اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کا کہنا ہے کہ یونان میں تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے بعد 500 سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں اس واقعے کے بعد انسانی اسمگلرز کے خلاف کارروائیاں انتہائی اہمیت اختیار کر گئی ہیں ،یونان کے نگران وزیر اعظم لونیس سارماس نے کشتی ڈوبنے کے حوالے سے حقائق اور تکنیکی پہلوؤں کو جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ہی واقعے کے ذمہ داروں کا تعین کر لیا جائے گا

    واضح رہے کہ یونان کے قریب سمندر میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 79 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہوگئے 104 مسافروں کو بچا لیا گیا 65 سے 100 فٹ لمبی کشتی میں ممکنہ طورپر750 افراد سوار تھے

    اپنی حفاظت کرنا سب کا فرض ہے حکومت بھی مدد کررہی ہے . وزیراعلیٰ سندھ

    سمندری طوفان کے پیش نظر کراچی ڈویژن کی 40 عمارتوں کو مکمل مخدوش قرار 

    سمندری طوفان ”بائے پرجوائے“ کے پیش نظربھارت کی سات ریاستوں میں الرٹ جاری
    سمندری طوفان ’’بائے پرجوائے‘‘ کا کراچی سے فاصلہ 850 کلومیٹر رہ گیا

     جوائے کے پیشِ نظر کراچی پورٹ پر الرٹ جاری

     پی آئی اے کی جانب سے حفاظتی انتظامات مکمل 

     کیٹی بندرسے شہریوں کا انخلا مکمل

  • یونان:تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 117 افراد ڈوب گئے

    یونان:تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے 117 افراد ڈوب گئے

    یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں 117 افراد ڈوب گئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی کے مطابق یونان کےسمندرمیں تارکین وطن کی کشتی گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کے باعث تیز ہواؤں کے تھپیڑوں اور بلند لہروں کا مقابلہ نہ کرسکی کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی کشتی میں 117 افراد سوار تھے جو پانی میں ڈوب گئے۔ فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ریسکیو اہلکاروں نے 100 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا جب کہ 17 افراد کی لاشیں نکالی گئیں۔

    پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کو مکمل کرنے میں ناکام ہو سکتا ہے ،بلوم برگ

    ترجمان کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ حادثہ بحیرہ آیونی میں پیش آیا تھا۔ 4 تارکین وطن کی حالت نازک ہے جنھیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے بڑے اسپتال منتقل کر دیا گیاکشتی میں کسی نے بھی لائف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ حادثے کی شکار کشتی کے تارکین وطن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔ بظاہر لگتا ہے کہ تارکین وطن لیبیا سے اٹلی جا رہے تھے۔

    یونان کی بندرگاہ کی پولیس کے مطابق 80 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک بادبانی کشتی کو بھنور میں پھنس جانے پر کوسٹ گارڈ کی کشتی نے بچالیا۔ کشتی کو کھینچ کر بندرگاہ لایا گیا۔

    واٹس ایپ میں نئے فیچر کا اضافہ

    دوسری جانب نائیجیریا میں دریا میں کشتی الٹنے سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے خلیجی میڈیا کے مطابق شمالی نائیجیریا میں مقامی افراد کشتی میں سوار ہوکر شادی سے واپس آرہے تھے کہ دوران سفر کشتی حادثے کا شکار ہوکر الٹ گئی کشتی میں متعدد افراد سوارتھے جن میں سے 100 سے زائد افراد کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ دریا میں ڈوبنے والے دیگرافراد کی تلاش جاری ہے-


    پولیس کے مطابق یہ حادثہ پیر کی صبح کوارا اسٹیٹ کے دریائے نائیجر میں پیش آیا جس میں 103 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ 100 سے زائد افرد کو ریسکیو کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے جب کہ مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جو ایک قریبی گاؤں میں ہونے والی شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے حادثہ مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے پیش آیا اور رات کے اندھیرے کی وجہ سے حادثے کا علم نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ ہلاکتیں ہوئیں۔

    طوفان کے پیش نظر ایٹمی پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی

  • حکومت سے گلہ ہے  زخمی ہونے والے مزدوروں کیلئے سہولت نہیں. محمد خان

    حکومت سے گلہ ہے زخمی ہونے والے مزدوروں کیلئے سہولت نہیں. محمد خان

    حکومت سے گلہ ہے زخمی ہونے والے مزدوروں کیلئے سہولت نہیں. محمد خان

    کراچی کے علاقے مچھر کالونی کو جہاز سازی سے منسلک ہوئے ایک زمانہ گزر چکا ہے اور اب تک کشتی ساز اپنے آباؤ اجداد کے پیشے سے جڑے ہوئے ہیں۔ علاقے میں موجود اس بوٹ یارڈ میں نہ صرف کشتیاں تیار کی جاتی ہیں بلکہ مرمت کے لئے بھی لائی جاتیں ہیں، جن میں بیرون ممالک جانے والی لانچیں بھی شامل ہیں ۔کہکشاں بخاری کی رپورٹ کے مطابق محمد خان اس پیشے سے اس وقت منسلک ہوئے جب وہ محض 15 سال کے تھے ،انہوں نے جیو ڈیجیٹل کو بتایا کہ جہاز سازی حضرت نوح (ع) کے دور سے کی جارہی ہے، بزرگوں نے اس پیشے کا انتخاب کیا اور اب کئی دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے ،بوٹ یاررڈ میں جہاز، کشتیاں اور لانچیں تیار کی جاتی ہیں جبکہ فشنگ ٹرالر بھی بنائے جاتے ہیں لیکن یہ سارے مراحل ہاتھ کے سہارے طے کئے جاتے ہیں۔

     محمد خان نے کہا کہ انہیں حکومت سے گلہ ہے کہ یہاں زخمی ہونے والے مزدوروں کو کوئی سہولت نہیں دی جاتی ہے جس کی وجہ سے کئی ہنر مندوں نے جہاز سازی کو خیر باد کہہ دیا ہے، ان کے مطابق یہ کاروبار رجسٹرڈ بھی نہیں ہے جس کی وجہ سے مزدوروں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ کراچی کے کشتی سازوں نے بڑے بڑے آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں جہاز سازی نقشے کے ذریعے کی جاتی ہے لیکن کراچی کے کشتی سازوں نے بڑے بڑے آرکیٹیکٹس اور انجینئرز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔  عون علی 14 سال کے تھے جب وہ اپنے والد کے ساتھ اس پیشے سے منسلک ہوئے،میتھامیٹکس میں بی ایس سی کی تعلیم ہونے کے باوجود عون نے اپنے آبائی کاروبار کو اہمیت دی اور باقاعدہ نقشے سازی کا آغاز کیا۔

    البتہ ان کا کہنا ہے کہ اب ہنر آرکیٹیکٹس اور انجینئرز سے آگے نکل گیا ہے اور اب جہاز سازی بغیر نقشے کے کی جارہی ہے ،کوئی آفیشل ادارہ اگر کام کروائے تو نقشے کے تحت کشتی سازی کرلیتے ہیں لیکن زیادہ تر کام بغیر نقشے کے ہی کیا جارہا ہے ۔ جہاز سازی میں برمہ سے آنے والی برمہ ٹیک لکڑی استعمال کی جاتی تھی جس کے مہنگے ہونے کے بعد ملیشیا سے آنے والی پائن وڈ کا استعمال شروع ہوا لیکن اس پر مہنگائی کا قہر ٹوٹتے ہی کونگو کی لکڑی باڈی کے لیے استعمال کی جانے لگی جبکہ اسٹرکچر کے لیے لوکل لکڑی کا انتخاب کیا گیا ۔ لکڑی کی کٹائی اس پیشے کا اہم اور خطرناک ترین حصہ ہے ، منظور نے بورٹ یارڈ میں میں اپنی جوانی کا ایک طویل حصہ لکڑی کاٹتے گزارا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ پہلی بار جب لکڑی کی کٹائی دیکھی توسوچا کہ یہ وزن کس طرح سنبھالیں گے لیکن جب انسان ارادہ کرتا ہے تو ہمت اللہ دے ہی دیتا ہے ۔

     انہوں نے کہا کہ لکڑی جب ٹوٹتی ہے تو مثل ننگی تلوار جسم کے کسی بھی حصے میں لگ سکتی ہے لیکن اب کام کرنے کی عادت ایسی ہے کہ انہیں خوف نہیں آتا، منظور نے کہا کہ انہوں نے اپنے ابتدائی دنوں میں بطور ہیلپر 600 روپے ہفتہ پر کام کیا اور آج وہ بہت سے مزدوروں کے استاد کہے جاتے ہیں جبکہ بورٹ یارڈ میں اب بھی مزدوروں کو 6 ہزار روپے ہفتہ مزدوری دی جاتی ہے ۔
    سمندر ان جہاز سازوں کا سب کچھ ہے دوست بھی ، ہمراز بھی اور دشمن بھیسمندر ان جہاز سازوں کا سب کچھ ہے دوست بھی ، ہمراز بھی اور دشمن بھی جو اگر بپھر جائے تو ہچکولوں میں کشتی ہی نہیں زندگی بھی آجاتی ہے اور اگر نہ چڑھے تو جہاز مٹی کا مقدر بن کر دھنس جایا کرتے ہیں ۔ پانی ان کشتی سازوں کے مقدر کا ستارہ ہے جس کے چڑھتے ہی یہ اپنے کھلونے آغوش سمندر میں اتار دیتے ہیں اس امید پر کے ڈوبتا سورج ابھارنے والا ان کی نیا کو ڈوبنے نہیں دے گا ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    نائیجیریا میں ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کے منتظر 32 افراد اغوا
    ٹائٹن اروم نامی پھول جو 7 سے 10 سال میں ایک بار کھلتا ہے
    کاسمیٹک مصنوعات کے نقصانات سے خبردار کرنے والی سعودی ایپلی کیشن متعارف
    آج ترکیہ کی نامور مصنفہ کالدہ ادیب خانم کا یوم وفات ہے
    قلعہ سیف اللہ کے قریب خوفناک ٹریفک حاثہ میں 7 افراد جاںبحق
    وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ساتھ جنیوا پہنچ گئے
    ایک کمرے میں دو دو کلاسز؛ کراچی میں سرکاری اسکول کی عمارت ٹھیکیدار نے کرائے پر دیدی

    لانچیں تیار ہونے کے بعد کرین کی مدد سے کنارے تک لائی جاتی ہیں، یہاں سے جاوید ہاشمی اور ان کی ٹیم کا کام شروع ہوتا ہے، لانچوں اور جہازوں کو سمندر میں اتارنے کے لئے20 سے 25 افراد کا عملہ کام کرتا ہے ، جاوید بھی بچپن ہی سے اس کام سے منسلک ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ چاند کی پہلی اور پندرہرویں تاریخ آتے ہی سمندر کا پانی چڑھ جاتا ہے، پانی کے چڑھتے ہی کنارے پر لگے جہاز کے نیچے گریس لگے تختوں کے زریعے عملے اور کرین کی مدد سے دکھیل کر سمندر میں اتارا جاتا ہے جہاں دو کشتیوں کی مدد سے اسے سمندر کی موجوں کے حوالے کردیا جاتا ہے ۔ جاوید کہتے ہیں کہ وہ اور ان کے عملے کے تمام لوگ پانی کے چڑھنے کا انتظار کرتے ہیں اور دعائیں کرتے ہیں کہ جہاز نہ ڈوبے ،اگر پانی کا چڑھاؤ کم ہو تو جہاز زمین میں دھنس جاتے ہیں جن کو نکالنے میں کئی مہینے لگ جاتے ہیں ۔ یہ کہانی کسی رومانوی قصے سے کم نہیں لگتی البتہ اس قصے میں ابن آدم کسی پری کے اترنے کا نہیں بلکہ سمندر اور پانی کے چڑھنے کے انتظار میں ہے ۔

  • 145 خواتین قیدی جیل سے فرار:بنگلہ دیش میں 90 افراد ڈوب گئے

    145 خواتین قیدی جیل سے فرار:بنگلہ دیش میں 90 افراد ڈوب گئے

    ہیٹی : 145 خواتین قیدی جیل سے فرار ،اطلاعات کے مطابق ہیٹی میں ایک سیکیورٹی گارڈ کی حماقت کے باعث جیل 145 خواتین قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئیں، واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق ہیٹی کی جیل انتظامیہ کے سربراہ پیئر رینی فرانکوئس نے بتایا کہ جیل میں 230 خواتین قیدیوں میں سے 145 فرار ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ فرار ہونیوالی 145 میں سے 3 خواتین قیدیوں کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، اس دوران ایک خاتون کی موت ہوگئی جو دمہ کی مریض تھی۔انہوں نے مزید بتایا کہ قیدیوں کے فرار ہونے کی کارروائی میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک گارڈ نے اس وقت حراستی کمپلیکس کو کھولنے کی حماقت کی جب گارڈز کی تعداد انتہائی کم تھی، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خواتین قیدیوں کو فرار ہونے کا موقع مل گیا۔

    ادھر بنگلہ دیش میں ہندو زائرین کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں اس میں موجود 90افراد ڈوب گئے، اب تک 39افراد کی لاشیں مل چکی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے پنچ گڑھ ضلع میں کشتی کے ہونے والے اندوہناک حادثے میں اب تک 39 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

    بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق حادثہ اتوار کی شام اس وقت پیش آیا جب عقیدت مندوں سے بھری ایک کشتی عدم توازن کی وجہ سے الٹ گئی۔ دریا سے اب تک 39 لاشیں نکالی جا چکی ہیں جن میں 21 خواتین، 7 مرد اور 11 بچے شامل ہیں۔

    عینی شاہدین کے مطابق عقیدت مند مذہبی تقریب میں حصہ لینے کے لیے دریا کے دوسرے کنارے پر واقع بوڈیشوری مندر جا رہے تھے۔

    کشتی میں 40 مسافروں کی گنجائش تھی لیکن اس میں 120 سے زائد افراد سوار تھے۔ کشتی الٹنے پر بہت سے لوگ تیر کر ساحل پر پہنچے لیکن خواتین اور بچوں کو بچایا نہ جا سکا۔