Baaghi TV

Tag: کشمیری نوجوان

  • بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں شہید ،پاکستان کی شدید مذمت

    پاکستان نے رمضان کے مقدس مہینے میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مزید تین کشمیری نوجوانوں کے قتل کی مذمت کی ہے-

    باغی ٹی وی: پاکستان بھارتی قابض افواج کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) میں جاری قتل عام کی شدید مذمت کرتا ہے، جس کے نتیجے میں ضلع بارہ مولا میں گزشتہ دو دنوں کے دوران مزید تین کشمیری نوجوانوں کی شہادت ہوئی ہے۔

    5 اگست 2019 کے بھارت کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدامات کے بعد سے اب تک 580 سے زائد بے گناہ کشمیری، بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں شہید ہو چکے ہیں۔

    رمضان کے مقدس مہینے کے دوران جعلی مقابلوں اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران، ماورائے عدالت ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، بھارت کے غیر قانونی قبضے کی بھیانک حقیقت اور آر ایس ایس سے متاثر "ہندوتوا پالیسی پر عمل پیرا، بی جے پی سرکار” کے انتہا پسند، مسلم کش عزائم کو اجاگر کرتی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں برقع خاتون کا فوجی کیمپ پر حملہ ، افسران کی دوڑیں لگ گئیں، ویڈیو وائرل

    مقبوضہ کشمیر کا نوجوان طبقے (جو بھارتی قابض افواج کا ایک خاص ہدف رہا ہے) کے عزم سمیم کے باعث بھارتی قابض افواج بے لگام طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیریوں کو محکوم بنانے کے بھارتی عزائم کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہیں

    پاکستان نے 2018 اور 2019 کی کشمیر رپورٹس میں اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق (OHCHR) کے دفتر کی سفارش کے مطابق کمیشن آف انکوائری کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کے لیے اپنے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

    پاکستان ایک بار پھر عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق، جموں و کشمیر تنازعہ کے منصفانہ اور پرامن حل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی بندش کے انسانی حقوق پر منفی اثرات مرتب ہوئے

  • مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج نے کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

    سری نگر: مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فورسزنے فائرنگ کر کے نوجوان کو شہید کر دیا-

    باغی ٹی وی : کشمیری میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیرکے علاقے شوپیاں میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کرکے نوجوان کوشہید کردیا بھارتی فوج نے نام نہاد آپریشن کی آڑ میں شوپیاں اورقریبی علاقوں کا محاصرہ کیا اورگھروں میں گھس کرخواتین اوربچوں کوہراساں کیا۔

    یوم یکجہتی کشمیر پر مشعال ملک سب کی شکر گزار

    اس دوران بھارتی فورسزنے جعلی مقابلے میں نہتے نوجوان کوگولیاں برسا کرشہید کردیا قابض بھارتی فوج نے متعدد نوجوانوں کوگرفتاربھی کرلیا۔ شوپیاں کا محاصرہ جاری ہے اورلوگوں کوگھروں سے نہ نکلنے کا حکم دیا گیا ہے علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند کردی گئی۔

    صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے 24 فروری کو اسلام آباد میں کشمیر کے حوالے سے ریلی کا اعلان کیا ہے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے یکجہتی کشمیر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیری عوام بھارت کی نو لاکھ فوج کے ساتھ جنگ لڑ رہی ہے۔

    بھارت نےکشمیری صحافی کودہشت گردی کے الزام میں گرفتارکرلیا

    بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا تھا کہ پانچ اگست 2019 کو ریاست جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔بھارت مزید اقدامات کررہا ہے تاکہ آبادی کا تناسب کم کیا جائے۔بھارتی حکومت نے لاکھوں غیر کشمیریوں کو ڈومِسائل دیئے گئے ہیں۔بھارت کے ان اقدامات کیخلاف اس دفعہ یوم یکجہتی کشمیر کا بھر پور مظاہرہ کیا گیا۔صدرِ پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف بھی مظفرآباد تشریف لائے۔بھارت نہ صرف کشمیریوں بلکہ بھارت کے اندر دیگر اقلیتوں کے ساتھ بھی ناروا سلوک روا رکھا ہے۔بیرونی دنیا اب کشمیریوں کے ساتھ ہے ہمیں پوری دنیا میں کشمیر نریٹیو کو پروموٹ کرنا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے۔

    چوبیس فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں ریلی کا اعلان

    صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری کا کہنا تھا کہ مودی کی پالیسیوں سے اب ہندوستان ایکسپوز ہورہا ہے۔برطانوی پارلیمینٹ نے بھی کشمیر کے حق میں قرار دادیں منظور کی۔بیس کیمپ کو صحیح معنوں میں کشمیر کی آزادی کیلئے متحرک کرنا ہے۔ چوبیس فروری کو کشمیر کے حوالے سے اسلام آباد میں بڑی ریلی کا انعقاد کررہے ہیں۔ایک مضبوط پاکستان کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔پاکستان اپنے مسائل پر قابو پارہا ہے۔کشمیر میں آئے روز چار سے پانچ نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے۔سید علی گیلانی اور اشرف سحرائی کے جنازوں میں عوام کو شرکت سے روکا گیا-

    وقت کی پکار کشمیر بزور شمشیر ازقلم:غنی محمود قصوری

  • قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    قابض بھارتی فوج نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا

    سری نگر: قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

    باغی ٹی وی : کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا قابض فوج نے گزشتہ روز پلوامہ میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کیا جب کہ آج اسلام آباد میں مزید ایک نوجوان کو شہید کردیا گیا۔

    بھارتی فورسزکی فائرنگ اور تشدد سے مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرکے اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ گزشتہ روز بھی ضلع شوپیاں میں آپریشن کے دوران 2 نوجوان شہید ہوگئے تھے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران شہید نوجوانوں کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ روز بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے گھر گھر تلاشی لی اورنہتے اور بے قصور نوجوانوں کو بلاوجہ گرفتار کیا گیا-

    قابض بھارتی فوج نے ایک اور کشمیری کو شہید کردیا

    بھارتی قابض فوج کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 نوجوان شہید ہو گئے تھے جبکہ متعدد افراد کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا بھارتی جارحیت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور بھارتی فوج کی دہشتگردی کے خلاف نعرے لگائے۔

    قبل ازیں ضلع اسلام آباد میں بھی قابض فوج کی فائرنگ سے ایک کشمیری نوجوان شہید ہو گیا تھا۔

    13 سالہ کشمیری بچی کی دل دہلا دینے والی ویڈٰیو سوشل میڈیا پر وائرل