Baaghi TV

Tag: کشمیر ڈے

  • ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے،صدر مملکت و وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

    ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے،صدر مملکت و وزیراعظم کے خصوصی پیغامات

    آج ملک بھر میں کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔

    آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے، مظفر آباد میں صبح نو اور دس بجے کے درمیان سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی،آج پورے ملک میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، آزاد کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی جائے گی۔

    گزشتہ سات دہائیوں میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھ لاکھ سے زائد کشمیری شہید کیے جا چکے ہیں۔ صرف حالیہ 34 برسوں میں 96 ہزار سے زائد کشمیری اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے، 7 ہزار سے زیادہ افراد دورانِ حراست شہید ہوئے اور ایک لاکھ سے زائد بچے شفقتِ پدری سے محروم کر دیے گئے 05 اگست 2019 کے بعد بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہوا، گزشتہ پانچ برسوں میں 966 کشمیری شہید، 25 ہزار سے زائد گرفتار اور ہزاروں کو عقوبت خانوں میں ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جنوری 2025 میں بھی ریاستی جبر کا سلسلہ نہ رکا اور مزید بے گناہ کشمیریوں کی جانیں لے لی گئیں۔

    آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس بھی آج ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف مظفر آباد جائیں گے یوم یکجہتی کشمیر پر صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    صدر مملکت آصف زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ دن کشمیریوں سے غیر متزلزل حمایت کے عزم کی تجدید کا دن ہے، دنیا بھر میں پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دینا ناگزیر ہےوزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا بھارتی اقدام غیر قانونی قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستانی قوم کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہے، کشمیری بھائیوں کی بے مثال جرات، استقامت اور قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے حق خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کے ایجنڈا پر موجود دیرینہ حل طلب تنازعات میں سے ایک ہے، بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث کشمیری عوام کو بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر جبر اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا گڑھ بنا ہوا ہے من مانی سیاسی نظربندیاں بھارت کے معمول کے ہتھکنڈے بن چکے ہیں، 5اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی اور یکطرفہ انتظامی کا سلسلہ شروع کیا، ان اقدامات کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے جبری تسلط کو مضبوط بنانا تھااقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور وکالت کی، پاکستان کشمیری عوام کی آزادی کی جدوجہد میں بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

    یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر افواجِ پاکستان نے کشمیری عوام کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جدوجہدِ آزادی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

    فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل، نیول چیف اور ایئر چیف نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ افواجِ پاکستان کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور ان کے بنیادی حقوق کی حمایت جاری رکھیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے بیان میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے بیان میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور آبادی کے تناسب میں تبدیلی جیسے اقدامات کو ناقابلِ قبول قرار دیا گیا ہے۔

    افواجِ پاکستان نے ان اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے اقدامات نہ صرف انسانی اقدار کے خلاف ہیں بلکہ خطے میں عدم استحکام کو بھی بڑھا رہے ہیں مسئلہ کشمیر کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ناگزیر ہےمسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہو سکتا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اس تناظر میں عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کی تکالیف کم کرنے کے لیے عملی اور مؤثر اقدامات کرے۔
    افواجِ پاکستان نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں، کشمیری عوام کی جدوجہد کو جائز حق سمجھتے ہوئے افواجِ پاکستان ان کے ساتھ ہر سطح پر کھڑی رہیں گی۔

  • قصور میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسےجلوس اور ریلیاں

    قصور میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسےجلوس اور ریلیاں

    قصور
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر کی طرح قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا گیا شہریوں نے ریلیاں اور جلوس نکال کر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا پیغام دیا سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں تقریبات اور سیمینارز منعقد کیے گئے
    جبکہ ریاستی سطح پر بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
    قصور کے شہریوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عوامی جلسوں اور تقریبات میں بھرپور شرکت کی اور مقامی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا نوجوانوں اور طلبہ نے بینرز، پوسٹرز اور نعرے بازی کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیری عوام کی آواز پہنچانے کی کوشش کی
    یہ دن نہ صرف کشمیری عوام کے حق میں پاکستان کے عزم کی یاد دلاتا ہے بلکہ ملک بھر میں اتحاد و یکجہتی کا مظہر بھی ہے

    #قصوریات

  • کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد

    کشمیریوں کا نعرہ ہے کشمیر بنے گا پاکستان،سیف اللہ خالد

    قصور
    ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئی،کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں نکالی گئیں
    قصور شہر سے نور پہر نہر تک عوام دوست اتحاد کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب کی قیادت میں بہت بڑی ریلی نکالی گئی
    مرکزی جمیعت اہلحدیث سٹی قصور کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا بھٹہ چوک ریلی نکالی گئی
    کنگن پور میں تحریک اللہ اکبر پاکستان اکبر کے سربراہ سیف اللہ خالد قصوری کی زیر قیادت ریلی نکالی گئی
    نیز کھڈیاں،پتوکی،چونیاں،کوٹ رادہاکشن،الہ آباد،پھول نگر چھانگا مانگا و ضلع کے تمام گاؤں دیہات و شہروں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام کئے گئے
    عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ سردار فیصل اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اس لئے انڈیا کو جلد سے جلد اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر سے نکالنی ہونگیں
    سیف اللہ خالد قصوری نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیریوں کا نعرہ ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان لہذہ کشمیر کی آزادی کیلئے سلامتی کونسل اپنا مثبت کردار ادا کرے
    اور اپنی قرار داد کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کا

  • چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے اپنا  پیغام دیا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے اپنا پیغام دیا

    چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کشمیر ڈے کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ5 فروری کا دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اورقربانیوں کیلئے اظہار یکجہتی کا دن ہے جسے ملک بھر میں بسنے والے تمام پاکستانی اور کشمیری بھر پور جذبے سے منا تے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں، ادارے اور پوری قوم یک زبان ہے۔مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرادادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق ہی حل ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں کشمیریوں کو نظر بند کر دیا ہے اوربھارت مقبوضہ کشمیر میں ہندوں کی آبادکاری کی سازش کو فروغ دے رہا ہے جسے ہر صورت میں ناکام بنایاجائے گا۔انہوں نے کہا کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی بربریت، ظلم وستم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا بھر میں عیاں ہوا ہے اور دنیا بھر میں بھارتی غیر قانونی اقدامات پر آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ بھارت کی موجودہ حکومت نے نہ صرف کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑے ہیں بلکہ ہندوستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کا جینا محال کر دیا ہے۔ اب وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے، جمہوریت پسند ممالک اور تنظیمیں کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے اس مسئلے کے پُر امن حل کیلئے اقدامات اٹھائیں ہیں مگر بھارت کی ہٹ دھرمی اور جنونیت کی وجہ سے70 سال سے کشمیری عوام اپنے آزادی کے حصول کیلئے جانی، مالی قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ملکی و بین الاقوامی سطح پر مل کر مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اور ادارے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور آزادی کے حصول تک کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا