Baaghi TV

Tag: کشمیر یوتھ الائنس

  • کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت

    کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت

    کشمیر یوتھ الائنس کا مقبول بٹ شہید کو خراج عقیدت،مقبول بٹ کشمیریوں کے ہیرو اور مزاحمتی تحریک کی علامت تھے
    اسلام آباد(پریس ریلیز)تنازعہ کشمیر کو قومی وبین الاقومی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے پاکستان وکشمیرکے نوجوانوں کے مشترکہ اتحاد کشمیر یوتھ الائنس نے عظیم کشمیری رہنما مقبول بٹ کو انکے یوم شہادت پر شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبول بٹ شہید تحریک آزادی کشمیر کا استعارہ اور مزاحمتی تحریک کی علامت تھے،مقبول بٹ کی شہادت جہاں کشمیریوں کا فخر ہے جبکہ ہندوستان کے نام نہاد جمہوری ملک کے چہرے پر سیاہ دھبہ ہے،مقبول بٹ کی شہادت منصوبہ بندی کے تحت عدالتی قتل تھا جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے

    ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،صدر آزاد کشمیر عثمان سبحانی ایڈووکیٹ،صدر لاہور ڈویژن صیاب بیگ،صدر گوجرانوالہ ڈویژن نعمان علی ہاشم ودیگر نے مقبول بٹ شہید کی 38ویں برسی پر اپنے مشترکہ پیغام میں کیا۔کشمیر یوتھ الائنس کے صدور کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے تحریک آزادی کو دبانے کیلئے مقبول بٹ کو پھانسی دی تھی جبکہ مقبول بٹ کی شہادت نے تحریک آزدی میں نئی روح پھونکی،مقبول بٹ کا عدالتی قتل ہندوستان کی متعصب عدلیہ اور ہندوستان کی چہرے پر سیاہ دھبہ ہے،کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے ہوئے مقبول بٹ شہید کا جسد خاکی کشمیری قوم اور انکے ورثا کے سپرد کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

  • چونیاں سےآزادکشمیرتک پیدل یکجہتی مارچ کرنیوالےمنشا    ساجد کےاعزازمیں تقریب:مقررین کاخطاب وخراج تحسین

    چونیاں سےآزادکشمیرتک پیدل یکجہتی مارچ کرنیوالےمنشا ساجد کےاعزازمیں تقریب:مقررین کاخطاب وخراج تحسین

    چونیاں:چونیاں سےآزاد کشمیرتک پیدل یکجہتی مارچ کرنے والےمنشا ساجد کے اعزاز میں تقریب:مقررین کا خطاب وخراج تحسین ،اطلاعات کے مطابق دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم و ریاستی دہشتگردی کی جانب مبذول کروانے کیلئے چونیاں سے آزاد کشمیر تک پیدل یکجہتی کشمیر مارچ کرنے والے امن کے سفیر محمد منشاء ساجد کے اعزاز میں مقامی ہال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب کا اہتمام تنازعہ کشمیر کو بین قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے نوجوانوں تنظیمات کے اتحاد پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کی جانب سے کیا گیا،

    تقریب میں نوجوانوں، صحافیوں وکلاء اور اقلیتی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی، اس موقع پر کشمیر یوتھ الائنس کی جانب سے منشاء ساجد کو کشمیر کاز کیلئے ان کی خدمات پر سیکرٹری انفارمیشن کشمیر یوتھ الائنس نوید احمد نے اعزازی شیلڈ اور تعریفی سند پیش کی،

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری انفارمیشن کشمیر یوتھ الائنس نوید احمد ، صدر پریس کلب چونیاں ملک شرافت علی گوہر، انسانی حقوق کے سرگرم کارکن طارق چغتائی ایڈووکیٹ، سینیئر صحافی عامر حسین تقوی، رانا کامران اشرف، حمزہ عباس، مسیح کمیونٹی کے نوجوان رہنما طارق عمانوائل ،امیدوار یوتھ کونسلر مہر اشفاق مکی، میاں زوہیب بگا ویگر کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ منشاء ساجد نے پیدل یکجہتی کشمیر مارچ کر کے کشمیری بھائیوں بہنوں کے ساتھ منفرد انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا،

    مقررین کا کہنا تھا کہ دنیا کا ہر انسان دوست شخص مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں اور ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے مسلمانوں اور دیگر اقلیت کا جینا مشکل کر رکھا ہے، پاکستان کے نوجوان آر ایس ایس کی غنڈہ گردی اور اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کریں،

    سیکرٹری انفارمیشن کشمیر یوتھ الائنس نوید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ففتھ جنریشن وار میں ہر شہری اور نوجوان سپاہی ہے، نوجوان سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر اور ہندوستان کے مظلوم لوگوں کی آواز دنیا بھر میں اٹھائیں

  • ہندوستان منصوبہ بندی کے تحت جموں وکشمیر کی معیشت کو ختم کررہا ہے, کشمیر یوتھ الائنس

    ہندوستان منصوبہ بندی کے تحت جموں وکشمیر کی معیشت کو ختم کررہا ہے, کشمیر یوتھ الائنس

    اسلام آباد:پاکستان و کشمیر کی یوتھ تنظیمات پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماءوں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی برادری جموں و کشمیر میں کشمیریوں کا معاشی قتل روکنے کیلئے اقدامات کرے،مودی سرکار کشمیریوں کی نسل کشی کے ساتھ جموں وکشمیر کا معاشی قتل کرنے کیلئے منصوبہ بندی کے تحت کام کررہی ہے ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماءوں صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی،طہٰ منیب،پلوشہ سعید ،سیکرٹری جنرل رضی طاہر ،سیکرٹری انفارمیشن نوید احمد،حمزہ رافع،کوارڈنیٹر عبداللہ خلیل ،محمد اختر ودیگر نے جمعرات کو اپنے مشترکہ بیان میں کیا ۔ یوتھ رہنماءوں کا کہنا تھا کہ ایرانی سیبوں کی درآمد سے کشمیری سیبوں کی تجارت کو نقصان پہنچا ہے،ہندوستان جموں وکشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی تو کئی دہائیوں سے جاری رکھے ہوئے ہے مگر ابھی مودی سرکار کے حالیہ اقدامات نے کشمیری تاجروں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے،عالمی برادری نے مودی سرکار کے ایسے ہتھکنڈوں کو نہ روکا تو جموں وکشمیر میں انسانی و معاشی المیہ جنم لے سکتا ہے،صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے مزید بتایا ایرانی سیب سے نہ صرف کشمیری سیب کی قیمتیں گر رہی ہیں بلکہ ایرانی سیب کی درآمد سے سیب میں نئی بیماریاں بھی پھیلنے کا خدشہ ہے،ایرانی سیب میں چار سو سے زائد بیماریاں پائی جاتی ہیں انہی بیماریوں کے سبب بیشتر ممالک نے ایرانی سیب درآمد کرنے سے انکار کیا ہے ۔

  • ڈاکٹر قاسم فکتو کی کتاب "بانگ” کی ایوان صدر تقریب رونمائی:تحریر: طہٰ منیب

    ڈاکٹر قاسم فکتو کی کتاب "بانگ” کی ایوان صدر تقریب رونمائی:تحریر: طہٰ منیب

    ڈاکٹر قاسم فکتو سالار حریت جو اپنی زندگی کی انتیس بہاریں بھارتی جیلوں میں کاٹ چکے ہیں ، جہاں ان پر بھارتی ظلم و ستم کے توڑے گئے پہاڑ بھی انہیں توڑ نا سکے بلکہ ہر گزرتا دن ہفتہ ماہ و سال انکے عزم و استقلال کو اور بڑھاتے رہے ، کتابیں اور خطوط انکا اپنی اولاد اور فیملی سے رابطہ کا واحد زریعہ تھا،

    احمد بن قاسم جو والد کی دوبارہ گرفتاری کے وقت محظ دو ماہ کے تھے انکے بقول والد صاحب ڈاکٹر قاسم فکتو جو ہمیں پیغام دینا یا ہماری تربیت کرنا چاہتے کتب میں کچھ لائنوں کو ہائی لائٹ کر دیتے، ڈاکٹر قاسم فکتو جو نیلسن منڈیلا سے زیادہ قید کاٹ چکے اور آگے بھی بھارتی حکومت انہیں کسی قسم کا ریلیف دئے بغیر متعدد پابندیاں لگا رہی ہے تاکہ انہیں جھکا سکے،

    ان پابندیوں میں ان تک کتب اور مزید تعلیم کے دروازے بند کرنے کے ساتھ ساتھ قید تنہائی اور جبر و ستم کے سلسلے وسیع کرنا شامل ہیں ، لیکن افسوس کی بات ہے پاکستان اور دنیا بھر انکا تعارف انکے شایان شان نا تھا۔ انہوں نے جیل سے ہی متعدد کتب لکھنے کے ساتھ ساتھ پی ایچ ڈی مکمل کی۔ انہیں کتب میں سے "بانگ” کے عنوان سے ایک کتاب لکھی گئی جس میں بھارتی اکھنڈ بھارت نظریہ پر روشنی ڈالی گئی ہے، اس کتاب کی تقریب رونمائی کی پروقار تقریب کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام ڈاکٹر مجاہد گیلانی کی کاوشوں سے گزشتہ روز ممکن ہو پائی۔ جہاں ملک بھر سے کشمیر یوتھ الائنس کی درجنوں ممبر تنظیمات کے سینکڑوں کارکنان ڈاکٹر قاسم فکتو کے پیغام حریت کو سننے ایوان صدر تشریف لائے۔

    جہاں ڈاکٹر قاسم فکتو کے فرزند احمد بن قاسم نے مسئلہ کی اساس کو واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مسئلہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر مہم نہیں بلکہ بھارتی جارحانہ قبضہ ہے، جبکہ انہوں اپنے بچپن کی یادیں شئر کیں تو ہال میں موجود ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    پروگرام کے مہمان خصوصی ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت تمام جانثاران حریت کو سلام پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ وہ ہر طرح سے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انکا مقدمہ اقوام عالم تک پہنچانے میں کوئی کثر اٹھا نا رکھیں گے، تقریب کے مہمان چئیرمین کشمیر کمیٹی نے مسئلہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور ظلم و ستم کے تمام پہلوؤں کو اجاگر کرنے اور ہر طرح کے وسائل بروئے کار لانے کا عزم کیا۔

    پروگرام کے ایک اور مقرر ملک کے نامور اینکر عمران ریاض خان تھے، جنکی فیملی مقبوضہ کشمیر و پاکستان میں منقسم ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ اپنے آبائی گھر کے خواب آنکھوں میں سجائے کشمیر کی آزادی کے منتظر ہیں اور اپنی بساط میں میڈیا کے محاذ کو بھرپور استعمال کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور یہی پیغام اپنی میڈیا برادری کو بھی دیا۔

    استقبالیہ پروگرام کے روح رواں صدر کشمیر یوتھ الائنس جناب ڈاکٹر مجاہد گیلانی نے دیا، اس قدر خوبصورت پروگرام یقیناً ڈاکٹر مجاہد کی انتھک کوششوں کے بعد ہی ممکن ہو پایا ہے، پروگرام میں نقابت کے فرائض سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر اور وائس پریزیڈنٹ کشمیر یوتھ الائنس پلوشہ سعید نے بخوبی سرانجام دئے۔

    کشمیر یوتھ الائنس اسلام آباد اور راولپنڈی کی ٹیم کی مسلسل محنت کا اس پروگرام کی کامیابی میں بنیادی کردار تھا جبکہ کشمیر یوتھ الائنس کی نوے سے زائد ممبر تنظیمات کے سینکڑوں کارکنان و قیادت کی ملک کے طول و عرض سے شرکت نے پروگرام کو چار چاند لگا دئے ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اس معمولی کاوش کو شرف قبولیت بخش کر آزادی کی منزلوں کے پانے تک استقامت کی توفیق دے۔ آمین

  • Chapters Of Kashmir Sagaکے عنوان پر کشمیر یوتھ الائنس اور جناح کا پاکستان کے اشتراک سے سیشن کا انعقاد

    Chapters Of Kashmir Sagaکے عنوان پر کشمیر یوتھ الائنس اور جناح کا پاکستان کے اشتراک سے سیشن کا انعقاد

    راولپنڈی : کشمیر یوتھ الائنس اور جناح کا پاکستان کے زیر اہتمام راولپنڈی آرٹس کونسل میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور اس کے مختلف پہلوئوں سے نوجوانوں کو روشناس کرانے کے حوالے سے سوال و جواب کی نشست منعقد ہوئی جس میں صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، ممبر پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر غزالہ سیفی، ہیڈ ایڈوائزری بورڈ پارلیمانی کشمیر کمیٹی پروفیسر ولید رسول اور اویس ربانی نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے کشمیر کے حوالے سے پینل سے سوالات کیے جس پر پینل نے تفصیلی جواب دیئے، مقررین کا کہنا تھا کہ بھارتی کے غیر قانونی زیر تسلط کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی، سیاسی قیدیوں کی بدحالی، بھارتی فوج کے جنگی جرائم، بیوائوں کی عصمت دری و بے حرمتی، قتل و غارت گری سمیت کئی اندوہناک داستانیں ہیں جن کا احاطہ ایک نشست میں نہیں کیا جاسکتا، کشمیر میں ہٹلر کے پیروکاروں کا راج ہے جو کسی بھی انسانی رویے سے عاری و خالی ہیں، دہشت اور خوف کے عالم میں مقبوضہ کشمیر کے مسلمان اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، مقررین نے کہا کہ خصوصا 5 اگست کے بعد بھارت نے اپنے غیر قانونی قبضے کو طول دینے اور آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے جو گھنائونی سازشیں کیں وہ تاریخ کے صفحات کا ایک تاریک باب ہیں جس پر انسانیت شرمندہ رہے گی۔ جناح کا پاکستان سے وابستہ نوجوانوں نے تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قائد اعظم محمد علی جناح کے فرمان کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پر قائم ہیں اور اپنی شہ رگ کو دشمن کے پنجے سے چھڑانے کیلئے اپنے حصے کی کاوشیں جاری رکھیں گے۔ اس موقع پر کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن ڈاکٹر عبداللہ خلیل، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوید احمد، صدر کشمیر یوتھ الائنس اسلام آباد ڈویژن ڈاکٹر عامر زادہ، چوہدری آصف سیف، عمر ہمدانی، خنیس الرحمن بھی موجود تھے۔

  • حریت رہنما ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی زندگی خطرے میں ہے، نیشنل پریس کلب میں مجاہد گیلانی کی پریس کانفرنس

    حریت رہنما ڈاکٹر محمد قاسم فکتو کی زندگی خطرے میں ہے، نیشنل پریس کلب میں مجاہد گیلانی کی پریس کانفرنس

    اسلام آباد :حریت رہنما ڈاکٹر محمدقاسم فکتو کی زندگی خطرے میں ہے، قاسم فکتو کو اودھم پور جیل کے خصوصی بلاک میں تنہا کردیا گیا ہے، دیگر قیدیوں کی غیر موجودگی اور ڈاکٹر قاسم کی تنہائی سے ان کے اہل خانہ تشویش میں مبتلا ہیں، ماضی میں کووڈ19کے دوران اسی بلاک میں حریت رہنما اشرف خان صحرائی شہید ہوئے، اس معاملے میں عالمی اداروں، سفارت کاروں، ہیومن رائٹس این جی اوز اور کارکنان کو خطوط لکھ رہے ہیں،ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر قاسم فکتو کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی اور حریت رہنما عبدالمتین شیخ نے کیا، کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی قائدین رضی طاہر،نویداحمد،ارتضیٰ محمد، عبداللہ خلیل، کاشف ظہیر کمبوہ،عامر رضا ایڈووکیٹ، ڈاکٹر عامرزادہ، آصف سیف، خنیس الرحمن اور عمرہمدانی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو ایشیا کے طویل ترین قیدی بن چکے ہیں، انہیں جیل کی سلاخوں کے پیچھے 29سال ہونے کو ہیں اور ان کا جرم حق خود ارادیت کیلئے آواز اٹھانا ہے، انہوں نے بتایا کہ پہلی مرتبہ5فروری1993کو انہیں زیر حراست لیا گیا اور اب تک اس سارے عرصے کے دوران وہ محض 6ماہ کیلئے ضمانت پر رہا ہوئے، ان کے خلاف لگائے تمام الزامات جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، کسی بھی شخص کو زندگی کی آخری سانس تک قید رکھنے کی سزا دینے کی مثال کہیں اور نہیں ملتی، اس ضمن میں انسانی حقوق کی علمبرداروں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بھارت پر دبائو ڈالیں تاکہ وہ کسی قسم کی سازش سے باز رہے اور غیر قانونی سزا ختم کرے، حریت رہنما عبدالمتین شیخ نے کہا کہ مسرت عالم بھٹ، ڈاکٹر قاسم فکتو، شبیر احمدشاہ اور دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی سمیت مقبوضہ کشمیر اور بھارتی جیلوں میں کشمیر کے کئی رہنما و کارکنان زندگی کے تلخ ترین ایام گزار رہے ہیں، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک روا رکھا جارہا ہے، میں خود جیلوں میں اس غیرانسانی سلوک کا گواہ ہوں،عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے بتایا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کے عظیم حریت رہنما ڈاکٹر قاسم فکتو کی زندگی اور ان کے لیگل کیس کے حوالے سے چشم کشا رپورٹ عالمی اداروں کو بھجوارہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ انسانیت کے علمبردار مقبوضہ کشمیر کے قیدیوں کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کریں گے۔

  • سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے، یوتھ رہنماؤں کا مطالبہ

    سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات کو نصاب تعلیم کا حصہ بنایا جائے، یوتھ رہنماؤں کا مطالبہ

    اسلام آباد : کشمیر یوتھ الائنس کے زیر اہتمام محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور قائد حریت سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں آل پارٹیز یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت کشمیر یوتھ الائنس کے صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کی جبکہ سابق صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے بطور مہمان خصوصی کانفرنس میں شرکت کی، آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر، نائب صدر پلوشہ سعید،سیکرٹری اطلاعات نوید احمد سمیت 40 سے زائد طلبہ و یوتھ تنظیمات کے مرکزی قائدین شریک تھے۔
    سابق صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سید علی گیلانی دونوں پاکستان کی محبت سے سرشار تھے، دونوں شخصیات کو پاکستانی قوم اور نوجوان سلام پیش کرتے ہیں، پاکستانی نوجوانوں کے دلوں میں بسنے والی یہ دونوں شخصیات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، صدر کشمیر یوتھ الائنس اور دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندارابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ سید علی گیلانی ایک شخصیت نہیں بلکہ نظریے کا نام ہیں اور و ہ مقبوضہ کشمیر میں الحاق پاکستان کی سب سے بڑی آواز تھے، ڈاکٹر عبدالقدیر خان پاکستان کے محسن اور ہیرو ہیں، دونوں عظیم قائدین نے ہمیشہ پاکستان سے وفا کی،سیکرٹری جنرل رضی طاہر، نائب صدر پلوشہ سعید کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر کی زندگی سے نوجوانوں کو سبق حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جدوجہد اور وطن کیلئے کچھ کرنے کاجذبہ ان کی زندگی کا ماحصل ہے،سید علی گیلانی نے کشمیر کے جوانوں کو ظالم کے سامنے ڈٹنے کا پیغام دیا،انہوں نے پوری زندگی جہد مسلسل جاری رکھی،سردار عثمان علی خان، شہیر سیالوی، عبید قریشی، بلال ربانی و دیگر مقررین نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان بنایا اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، پوری پاکستانی قوم محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی مشکور ہے، اس موقع پر نوجوانوں نے مشترکہ طور پر مطالبہ کیا کہ سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے نام پر تعلیمی ادارے بنائیں جائیں،دونوں شخصیات کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔ آل پارٹیز یوتھ کانفرنس میں سردار عتیق علی خان صدر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ، بلال ربانی صدر مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، عبید عباسی صدر مسلم طلبہ محاذ، عبید قریشی، صدر یوتھ پارلیمنٹ، کاشف ظہیر کمبوہ صدر گلوبل یوتھ آرگنائزیشن، صدر ملی یوتھ ونگ راولپنڈی حافظ ثناء اللہ، ڈاکٹر نائلہ، چیئرپرسن فخر پاکستان، شہیر حیدر سیالوی صدر سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ، سجاد احمد مہرچیئرمین پاکستان تحریک شعور، صغیر اسد، چیئرمین نیشنل یوتھ، ڈاکٹر فیض اچکزئی صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن،آمنہ مسعود جنجوعہ، کنیزرفیق، ڈاکٹر غزالہ، احتشام الحق ڈپٹی سیکرٹری نیشنل پریس کلب، عمارالطاف ستی، چیئرمین سٹوڈنٹس موومنٹ، عامر رضا ایڈووکیٹ پازیٹو پاکستان فاونڈیشن،ڈاکٹر عبداللہ خلیل،ڈاکٹر عامر زادہ، آصف سیف، عمر ہمدانی، خنیس الرحمٰن، و دیگر نے شرکت کی۔ عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے ڈاکٹر مجاہد گیلانی دعا کروا رہے ہیں

    سید علی گیلانی اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے ایصال ثواب کے لئے ڈاکٹر مجاہد گیلانی دعا کروا رہے ہیں, سابق صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان بھی موجود ہیں

    کانفرنس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور سید علی گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت کی گئی۔ شرکاء نے آخر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلک شگاف نعرے بھی بلند کیے۔

  • امید کرتے ہیں سردار عبدالقیوم نیازی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے,کشمیر یوتھ الائنس

    امید کرتے ہیں سردار عبدالقیوم نیازی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے,کشمیر یوتھ الائنس

    اسلام آباد:کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ نے نومنتخب وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں سردار عبدالقیوم نیازی مقبوضہ کشمیر کے کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر مجاہد گیلانی،نائب صدر طہ منیب،سینئر نائب صدرکاشف ظہیرکمبوہ،سیکرٹری جنرل رضی طاہر،شائستہ صفی،میڈیا کوآرڈینٹر نوید احمد،ڈاکٹر اسامہ ظفرودیگر کا اپنے مشترکہ پیغام میں کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ سردار عبدالقیوم نیازی وزیراعظم آزاد کشمیر کی حیثیت سے ریاست آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کا مقدمہ دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے پیش کریں گے اور کشمیریوں کے حقوق کی جنگ لڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سردار عبدالقیوم نیازی سینئر سیاستدان ہیں اورجس حلقے سے سردار عبدالقیوم نیازی ممبرقانون ساز اسمبلی منتخب ہو کر وزیراعظم بنے ہیں وہ حلقہ ایل او سی کے قریب کا حلقہ ہے،ہم امید کرتے ہیں عبدالقیوم نیازی ایل او سی کے دونوں طرف کشمیریوں پر بھارتی بربریت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے اور دنیا کو بھارتی مظالم سے آگاہ کریں گے۔

  • کشمیریوتھ الائنس نومنتخب باڈی نے حلف اٹھا لیا, صدر آزاد کشمیر نے حلف لیا

    اسلام آباد :کشمیر ہاوس میں کشمیر یوتھ الائنس کی مجلس عاملہ کی تقریب حلف برداری، صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے حلف لیا، چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق بھی موجود تھے، اس موقع پر صدر آزاد جموں کشمیر سردار مسعود خان نے منتخب کابینہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کا کشمیر کیلئے جذبہ دیکھ کر دلی خوشی ہوئی، نوجوان محاذ کشمیر کیلئے صف اول کے سپاہی ہیں، آج مقبوضہ کشمیر کی عوام کیلئے ایک اور سیاہ دن ہے، بھارتی سرکار نے مقبوضہ ریاست کو دو حصوں میں تقسیم کردیا، بھارت نے جنگ کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے، اب ہر محاذ پر پہلے سے زیادہ توانائی کیساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا آج پاکستان کے موقف کو تسلیم کررہی ہے، اسرائیلی لابی کشمیر کو فلسطین طرز پر بھارتی مقبوضہ بنانے کیلئے سرگرم ہے، کچھ امریکی سرمایہ کار بھی درپردہ مودی کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر اس کے باوجود دنیا میں بھارت کی انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کی جارہی ہے، ایسے وقت میں ہمیں موثر حکمت عملی کیساتھ اس کا مقابلہ کرنا ہے۔اس موقع پر صدر کشمیر یوتھ الائنس ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی نے کہا کہ 94 سے زائد تنظیمات کشمیر یوتھ الائنس کا حصہ بن کر اس قومی کاز کیلئے مشترکہ جدوجہد کا اعلان کرچکی ہیں، نوجوان اپنی تمام تر صلاحیتیں کشمیر کے نام وقف کرچکے ہیں۔ ہم بھارتی عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سیکرٹری جنرل کشمیر یوتھ الائنس رضی طاہر نے کشمیر یوتھ الائنس کی آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وائس چیئرمین کاشف ظہیر کمبوہ، ممبر ایڈوائزی کونسل ڈاکٹر سلمان، سینئر نائب صدر طہ منیب، نائب صدر ڈاکٹر اسامہ ظفر، ڈائریکٹر میڈیا آصف خورشید، کوآرڈینیٹر میڈیا نوید احمد، ترجمان شہاب الدین مخدوم، ممبر کیبنٹ وجیہہ کرن اور ڈائریکٹر مینجمنٹ ڈاکٹر عبداللہ خلیل بھی موجود تھے۔

  • کشمیر یوتھ الائنس کی نومنتخب باڈی کب حلف اٹھائے گی اور کون حلف لے گا, اعلان کردیا گیا

    اسلام آباد:تنازعہ کشمیر کو قومی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے نوجوان تنظیموں کے اتحاد پر مشتمل کشمیر یوتھ الائنس کی نئی منتخب مرکزی باڈی کے ارکان31اکتوبر (جمعرات)کو حلف لیں گے،حلف برداری کی تقریب صبح گیارہ بجے کشمیر ہاؤس میں منعقد ہو گی،جہاں صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان اور چیئرمین کشمیر یوتھ الائنس سعد ارسلان صادق نو منتخب مجلس عاملہ سے حلف لیں گے۔نئی مرکزی مجلس عاملہ میں شائستہ صفی بطور سینیئر وائس چیئرپرسن ، کاشف ظہیر کمبوہ وائس چیئرمین ، مرکزی صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، نائب صدر عثمان رضا جولاہا سیکرٹری جنرل رضی طاہر، سینئر نائب صدر طہ منیب، نائب صدر ڈاکٹر اسامہ ظفر، نائب صدر حنان ملک، ترجمان شہاب الدین مخدوم، ڈائریکٹر میڈیا آصف خورشید، کوآرڈینیٹر میڈیا نوید احمد اور ڈاکٹر عبداللہ خلیل بطور ڈائریکٹر ایونٹ مینجمنٹ حلف لیں گے۔