Baaghi TV

Tag: کل

  • وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا

    وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب،عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا جس میں آرمی چیف کی تقرری سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    پاک فوج میں چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر شدید غم و غصہ ہے، آئی ایس پی آر

    وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11 بجے ہوگا، کابینہ اجلاس میں سیلاب کی صورت حال اور ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی جائے گی،ذرائع کے مطابق عمران خان کے بیانات کا جائزہ لیا جائے گا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملک کی معاشی اور سیاسی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

     

    عمران خان کے فوج مخالف بیانات،حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں نے کی شدید مذمت

     

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اداروں کو بدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی عمران نیازی کی مہم ہر روز ایک نئی انتہا کو چھو رہی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ عمران نیازی کی اداروں کوبدنام کرنے اور ان کے خلاف نفرت پھیلانے کی انتہائی قابل مذمت مہم ہر روز نئی انتہا کو چھو رہی ہے، عمران خان اب براہ راست فوج اور فوجی قیادت پر کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں۔


    شہباز شریف نے کا مزید کہا کہ عمران خان اب فوج اور فوجی قیادت کے بارے میں براہ راست کیچڑ اچھال رہے ہیں اور زہریلے الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان کا مذموم ایجنڈا واضح طور پر پاکستان کو نقصان پہنچانا اور کمزور کرنا ہے۔

  • وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:

    وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:

    اسلام آباد :وزیراعظم عمران خان نے آج دو اہم اجلاس طلب کرلئے:،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔اس حوالے سے وزیراعظم ہاوس کی طرف سے پیغآم جاری کردیا گیا ہے

    یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیرِ غور آئیں گے اور ملکی سیاسی صورت حال اور کے پی الیکشن سے متعلق امور پر بات ہوگی۔ادھر اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کو اہم گائیڈ لائنز بھی دیں گے۔

    دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائےکورونا کا اجلاس بھی آج 3بجے طلب کرلیا۔اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے حکام قومی رابطہ کمیٹی کو ملک میں کورونا کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے کیسز میں اضافے کے معاملے پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس اور اومی کرون کے کیسز میں اضافے کی صورتحال کے پیش نظر اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔

  • پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی آخر کیا وجہ؟

    پی سی بی کرکٹ کمیٹی کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی ہو گیا. اجلاس کمیٹی کے چند اراکین کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی کیا گیا. اجلاس مارچ کے پہلے ہفتے میں ہوگا. اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا. اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کی جنوبی افریقا کے خلاف کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. اجلاس میں انڈر 19 ٹیموں ، ڈومیسٹک ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا. پی ایس ایل کے باعث ببل میں موجود اراکین وسیم اکرم اور عمر گل آن لائن اجلاس میں شرکت کریں گے
    قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق ، باولنگ کوچ وقار یونس اور بیٹنگ کوچ یونس خان بھی کمیٹی کے سامنے پیش ہوں گے