Baaghi TV

Tag: کلائمیٹ چینج

  • پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا،مصدق ملک

    پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا،مصدق ملک

    چوتھی پاکستان کلائمیٹ کانفرنس 2026 سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیاں ملک کے لیے ایک سنگین قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہیں۔

    مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی دہشتگردی کے خلاف بھی جہاد کرنا ہوگا، کیونکہ موسمیاتی تبدیلیاں ملک کے لیے ایک سنگین قومی سلامتی کا مسئلہ بن چکی ہیں،انہوں نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 4 بڑے سیلابوں کے نتیجے میں 19 ہزار افراد مستقل معذوری کا شکار ہوچکے ہیں، جبکہ یہ نقصان معاشی اور اقتصادی خسارے کے علاوہ ہے-

    انہوں نے کہا کہ ان سیلابوں کے باعث 4 کروڑ افراد بے گھر ہوئے، جن میں سے 50 فیصد اسکول جانے کی عمر کے بچے ہیں، جو تعلیم اور مستقبل دونوں کے لیے خطرناک صورتحال ہے، ایک بڑے سیلاب سے ایک پوری نسل غربت کے دلدل میں دھکیل دی جاتی ہے، جس کے اثرات دہائیوں تک رہتے ہیں۔

    انہوں نے عالمی سطح پر عدم مساوات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 10 بڑے ممالک 70 سے 75 فیصد کاربن کا اخراج کر رہے ہیں، جبکہ یہی ممالک دنیا کی 80 فیصد گرین فنانسنگ بھی حاصل کر رہے ہیں موسمیاتی انصاف کے بغیر عالمی ماحولیاتی نظام کو محفوظ بنانا ممکن نہیں، اور ترقی پذیر ممالک کو اس بحران کی قیمت نہیں چکانی چاہیے جو انہوں نے پیدا نہیں کیا۔

  • کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری

    لاہور: کلائمیٹ رسک انڈیکس 2025 کی رپورٹ جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : رپورٹ میں 1993 سے 2022 تک ماحولیاتی تبدیلیوں کے واقعات سے متعلق اعداد و شمار شامل ہیں،رپورٹ کے مطابق 1993 سے 2022 تک دنیا بھر میں 7 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد مختلف آفات کے باعث جاں بحق ہوئے، دنیا بھر میں 4.2 ٹریلین امریکی ڈالر سےزائد کا نقصان ہوا –

    رپورٹ کے مطابق اس 30سال کے عرصہ میں 9 ہزار 300 سے زائد موسمیاتی آفات رونما ہوئیں، اور سیلاب، خشک سالی، ہیٹ ویوز اور طوفان کے باعث جانی اور مالی نقصان ہوا، پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث شدید خطرات لاحق ہیں، 2022 میں موسمیاتی آفا ت کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان میں ہوا۔

    امریکا کی مقابلہ حسن جیتنے والی 18 سالہ دوشیزہ حادثے میں ہلاک

    2025 report

    اعداد و شمار کے مطابق جون سے ستمبر تک مون سون کی غیر معمولی بارشوں سے پاکستان کو مالی اور جانی نقصان اٹھانا پڑا، پاکستان میں جو ن سے ستمبر 2022 تک شدید مون سون کی بارشوں، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور طوفانوں نے 33 ملین سے زائد افراد کو متاثر کیا مون سون کی تباہ کاریوں کے نتیجے میں 1,700 سے زائد اموات اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 2022 میں آنے والی ہیٹ ویو نے 90 سے زائد جانیں نگل لیں۔

    مصطفیٰ عامر کیس:مرکزی ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافات،آلہ قتل برآمد

  • سمندروں کی بلند ہوتی سطح 90 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خطرے کا سبب ہے

    سمندروں کی بلند ہوتی سطح 90 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خطرے کا سبب ہے

    اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خبردار کیا ہے کہ سمندروں کی بلند ہوتی سطح بڑے پیمانے پر انسانوں کو نقل مکانی پر مجبور کر سکتی ہے۔

    باغی ٹی وی: نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے سیکیورٹی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ بنگلادیش، چین، بھارت اور نیدرلینڈز جیسے ممالک زیر آب آنےکے خطرات سےدوچار ہیں لیکن مستقبل میں ہر برِ اعظم کے بڑے شہرانتہائی نوعیت کے اثرات کی زد میں آئیں گے۔ان شہروں میں قاہرہ، بینکاک، شینگھائی، کوپن ہیگن، لندن، لاس اینجلس، نیو یارک اور بیونس آئرس شامل ہیں۔

    سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ 20 ویں صدی کے بعد سے دنیا بھر کے سمندروں کی سطح تیزی سے بلند ہوئی ہے اور یہ مسئلہ ساحلی علاقوں پر رہنے والے تقریباً 90 کروڑ افراد کے لیے انتہائی خطرے کا سبب ہے۔

    انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ اس کے ممکنہ نتائج ناقابلِ تصور ہیں۔ پست علاقوں میں رہنے والی آبادیاں اورممالک ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹ سکتے ہیں۔ ہم بڑے پیمانے پر آبادیوں کو نقل مکانی کرتا دیکھیں گے۔

  • گرین پاکستان کمپین،ذریعہ بہترین کلائمیٹ چینج

    گرین پاکستان کمپین،ذریعہ بہترین کلائمیٹ چینج

    کلائمیٹ چینج کا مقابلہ گرین پاکستان سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ ماضی میں جنگلات کے محکمے کو نظر انداز کیا گیا۔ وزیر جنگلات
    وزیر اعلیٰ پنجاب میرے حلقہ کے ترقیاتی کاموں میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں۔ وزیر جنگلات پنجاب کی میڈیا نمائندگان سے غیر رسمی گفتگو. وزیر جنگلات پنجاب سردار محمد سبطین خان نے کہا کہ ہے کہ ماضی میں جنگلات کے محکمے پر توجہ نہیں دی گئی۔ موجودہ حکومت نے اس محکمے کی سرپرستی کرتے ہوئے اس کے کردار کو بڑھایا اور اس کی اہمیت کو بھی تسلیم کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا کو یونیورسل کلائمیٹ چینج کا سامنا ہے۔ ہم سب کی جنگ پلوشن کے ساتھ ہے جس کا مقابلہ گرین پاکستان سے ہی کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں کلائمیٹ چینج کو گرینری کے ذریعے روکنا ہے۔ محکمہ جنگلات اس ضمن میں پنجاب میں 46 کروڑ درخت لگا رہا ہے۔ یہ ہدف 2023 سے قبل مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی تسلسل میں پنجاب میں 3 نیشنل پارک بھی ڈکلیئر کئے گئے ہیں جو ناپید ہوتے جانوروں کے تحفظ کا سبب بھی بنیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میڈیا عوام کی آنکھ، کان اور آواز ہے۔ میڈیا کا موجودہ دور میں جس قدر اہم کردار ہے، پہلے کبھی نہیں رہا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے مسائل اجاگر کرنے حوالے سے میڈیا نمائندگان کا اہم کردار ہے۔ میڈیا عوامی نمائندوں کی بھی راہنمائی کررہا ہے اور لوگوں اور عوامی نمائندوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔ حلقہ کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے انہوں نے مختلف سوالوں کے جواب دیتے ہوئے میڈیا کے توسط سے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ عثمان بزدار نے میرے حلقے میں ذاتی دلچسپی لے کر ترقیاتی فنڈز منظور کئے اور پراجیکٹس جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات کر رکھی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے پنجاب اسمبلی کی سیاست اور سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی میڈیا نمائندوں کے مختلف سوالوں کے جوابات دئیے۔