پیرودہائی پولیس کی بڑی کاروائی، اسلحہ ایمونیشن کی بڑی کھیپ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی، دو سمگلرز گرفتار کر لیے
ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان طارق اور عبدالحسیب غیر قانونی اسلحہ کی بڑی کھیپ کے پی سے کار میں سمگل کر کے راولپنڈی لا رہے تھے، ملزمان کی گاڑی سے 50پسٹل30بور، 04کلاشنکوف، 04 رائفل30بور، 02 رائفل ایم پی فائیو، 02رائفل30بور بشکل ایم فور، 01رائفل222بور، 01 رائفل 30بور کلاشنکوف نما، 02رائفل 12بور کلاشنکوف نما برآمد ہوئیں،ملزمان سے مختلف بور کی 4800 سے زائد گولیاں، 100کارتوس اور135 میگزینز برآمد ہوئیں، پیرودہائی پولیس نے مناسب حکمت عملی کے تحت سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روک کرچیک کیا تو گاڑی سے اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی،پیرودہائی پولیس نے 02سمگلرز کو گرفتار کرکے اسلحہ اور زیر استعمال گاڑی قبضہ پولیس میں لے لی،ملزمان کا ساتھی الیاس فرار ہو گیا جس کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،
سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی راول فیصل سلیم، ایس ڈی پی اوسٹی اورپیرودہائی پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری ہے، ناجائز اسلحہ ایمونیشن کی ترسیل و فروخت جیسے جرائم میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،
سپریم کورٹ، چیف جسٹس قاضٰ فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان سے کلاشنکوف کلچر کو ختم کرنا ہوگا،
ملک بھر میں ممنوعہ اسلحے کے کتنے لائسنس جاری ہوئے متعلقہ حکام سے تمام تفصیلات طلب کر لی گئی، سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، تمام صوبائی ہوم سیکرٹریز، انسپکٹرز جنرل پولیس کو نوٹس جاری کردیا ،اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈوکیٹ جنرلز کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے حکمنامہ کی کاپی بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے،
دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جس کے گھر سے اسلحہ چوری ہوا پولیس نے اس سے لائسنس تک کا نہیں پوچھا، مالک خود اقرار جرم کررہا ہے دو کلاشنکوف، دو کالا کوف اور ایک پسٹل سمیت دیگر قیمتی چیزیں چوری ہوئیں، مجھے بھی آفر کی جاتی رہی کہ آپ کلاشنکوف کا لائسنس لیں،منشیات اور کلاشنکوف نے پاکستان کو تباہ کردیا،اسطرح کالے شیشے لگا کر بڑی بڑی گاڑیوں میں کلاشنکوف لیکر دنیا میں کہیں کوئی نہیں گھومتا،
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیی نے درخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس کلاشنکوف کہاں سے آیا، آئی جی ایسے کلاشنکوف کے کاغذ دے رہے ہی تو کیوں نہ ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے؟ ہم سیکرٹری داخلہ کو لکھ دیتے ہیں تمام کلاشنکوف اور ان کے لائسنس واپس کریں، سکول اور بازار جاو تو لوگ کلاشنکوف لیکر کھڑے نظر آتے ہیں، ڈرتے ہیں تو گھروں میں رہیں، باہر اسلئے نکلتے ہیں کہ لوگوں کو ڈریا جائے اور اپنا اثر رسوخ دکھا سکیں،اسلام آباد میں کلاشنکوف لیکر گھروں کے باہر گارڈ کھڑے ہیں، کالے شیشے کے ساتھ لوگ کلاشنکوف لیکر جاتے ہیں پولیس کی ان سے پوچھنے کی ہمت نہیں ہوتی،کیسے پتہ ہوگا کلاشنکوف والےدہشت گرد تھے یا کوئی اور تھے،
چوری شدہ اسلحے کا لائسنس بارے انکوائری میں نہ پوچھنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پی پولیس پر برہم ہو گئے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ بغیر لائیسنس کا اسلحہ رکھنا جرم ہے اور پولیس نے انکوائری میں مالک سے پوچھا تک نہیں، سپریم کورٹ نے چوری پر نامزد ملزم کاشف کی پچاس ہزار روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منطور کرلی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی
ڈسڑکٹ اینڈ سیشن کورٹ،سارہ انعام قتل کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزم شاہنواز امیر کیخلاف کلاشنکوف برآمدگی کا کیس
عدالت نے ملزم شاہنواز امیر کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا ،جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے تحریری فیصلہ جاری کردیا ،عدالتی فیصلے میں پولیس کی ناقص تفتیش کا انکشاف سامنے آیا،عدالت نے کلاشنکوف برآمدگی کیس میں ملزم کی رہائی کی روبکار جاری کرنے کا حکم دے دیا، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم کیخلاف الزام ثابت کرنے میں بری طرح ناکام رہی ،استغاثہ کے شواہد میں ایک سے زائد شکوک وشبہات پائے گئے، شک کا فائدہ ملنا ملزم کا حق ہے، کیس کی کمپلینٹ پولیس اسٹیشن کو بھجوانے والے کانسٹیبل طارق کو بطور گواہ عدالت میں پیش ہی نہیں کیا گیا،اتنے اہم گواہ کو عدالت پیش نہ کرنے کے قانون شہادت کے تحت نتائج ہیں ، پرائیویٹ شخص کو گواہ نہ بنانا بھی ایک اور بڑا سقم ہے ،
سارہ انعام کیس میں دوران تفتیش پولیس نے شاہنواز امیر سے غیر اسلحہ یافتہ کلاشنکوف برآمد کرنے کے الزام کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ، آرمز آرڈیننس 1965 کے تحت 25 ستمبر 2022 کو تھانہ شہزاد ٹاؤن مقدمہ درج کیا گیا تھا.
ملزم شاہنواز امیر کیخلاف سارہ انعام قتل کیس کے حتمی دلائل جاری ہیں،سارہ انعام قتل کیس میں حتمی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا جائے گا
واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے بیٹے شاہنواز امیر نے اپنی اہلیہ سارہ کو قتل کردیا تھا ایاز میر کی بہو دبئی سے واپس آئی تھی شاہنواز نشے کا عادی تھا اس نے نشے کی حالت میں اپنی بیوی کا قتل کیا۔ سارہ کا قتل بھی بالکل نور مقدم والے وحشیانہ طریقے سے کیا گیا۔ لوہے کا راڈ مارا پھر پانی کے ٹپ میں ڈبودیا۔ شاہنواز امیر کی کینیڈین نژاد سارہ سے تیسری شادی تھی مقتولہ سارہ دبئی میں ملازمت کرتی تھی اور دونوں کی تین ماہ پہلے ہی شادی ہوئی تھی مقتولہ کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شاہنواز سے رابطہ ہوا تھا، پھر دونوں نے شادی کر لی
قتل کے بعد ملزم نے اپنے والد ایاز امیر کو لاش کی تصویر بھیجی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر رکھا ہے، پولیس نے ایاز امیر کو بھی گرفتار کیا تھا تا ہم عدالت نے اس مقدمے سے ایاز امیر کو ڈسچارج کیا ہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نوجوان لیپ ٹاپ تقسیم کا افتتاح کر دیا
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ دے رہا ہوں کلاشنکوف نہیں،وسائل ہوں تو قوم کے بیٹے بیٹیوں کو 1 لاکھ نہیں 1 کروڑ لیپ ٹاپ تقسیم کروں، اپنے ہر دور میں میرٹ کی بنیاد پر تعلیمی وظائف دیے،نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں، زرعی قرضوں پر اربوں روپے مختص کیے گئے،ایک لاکھ لیپ ٹاپ غریب اور مستحق لوگو کو جب تعلیمی میدان میں ملیں گے تو پاکستان کی ترقی کا کوئی راستہ نہیں روک سکے گا،خواہش ہے پورے پاکستان میں ہر طالبعلم کو لیپ ٹاپ دوں ،نوجوان قوم کا مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہیں نوجوانوں پر سرمایہ کاری سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں
لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان کا وزیراعظم کوخوشگوار سرپرائز
وزیراعظم شہباز شریف کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان نے خوش گوار سرپرائز دے دیا ،لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب میں نوجوان محسن نے تقریر کی اور بتایا کہ وہ تندور پرروٹیاں لگاتا تھا۔ محسن کی ذاتی جدوجہد، حصول تعلیم اور زندگی میں کامیابی کے سفر پر کیس سٹڈی پیش کی گئی۔ محسن نے وزیر اعلی شہباز شریف کے دئیے تعلیمی وظیفے پر تعلیم حاصل کی اور آج وہ میو کالج لاہور میں لیکچرر ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر خاص طور پر نوجوان محسن کے پاس گئے اور اسے اپنے سینے سے لگا لیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے نوجوان سے کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے، اسی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں، آپ کو مزید ترقی کرتے دیکھنا چاہتا ہوں۔وزیراعظم شہباز شریف جب محسن سے مل رہے تھے تو تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں۔ اس موقع پر مناظر بھی نظر آئے اور کئی شرکاء کی خوشی سے آنکھیں نم ہو گئیں۔
لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں نوجوان کا وزیراعظم کوخوشگوار سرپرائز
محسن علی نے پاکستان کے نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے۔ مریم اورنگزیب
ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور لکھا کہ یہ قابل رشک اور قابل فخر محمد محسن علی کی کامیابی کی کہانی ہی نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے ولولہ انگیز وژن اور سوچ کی کامیابی کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔ پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے حافظ آباد کے گاﺅں میاں رحیما کے اس قابل اور محنتی محسن علی نے پاکستان کے نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے۔ وزیراعلی پنجاب کے طورپر شہبازشریف نے محسن علی جیسے سینکڑوں ذہین لیکن غریب نوجوان بچوں اور بچیوں کی سرپرستی کی، تعلیمی وظائف ، بیرون ملک اعلی تعلیم حاصل کرنے کے مواقع دے کر ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کی جو آج قائدمحمد نوازشریف اور شہبازشریف کے یوتھ پروگرام کی کامیابی کے درخشاں ستارے بن چکے ہیں۔ اس وژن کی کامیابی کی گواہی دے رہے ہیں۔ آج محسن علی اُسی میوکالج لاہور میں لیکچرار ہے جس کے قریب واقع تندور میں وہ روٹیاں لگا کراپنے خاندان کے لئے رزق حلال کما رہا تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج محسن علی کو کروڑوں پاکستانیوں کے سامنے سینے سے لگا کر شاباش دی۔ ایک شاباش نوازشریف اور شہبازشریف کو بھی ملنی چاہیے جن کے وژن نے محسن علی اور اس جیسے سینکٹروں غریبوں کو کامیابی کی اس منزل تک پہنچنے اور اپنے خواب سچ کردکھانے میں عملی مدد کی۔ یہ ہوتا ہے وژن، یہ ہوتی ہے عوام کی منتخب قیادت #چُھولوآسمان_نوجوان
یہ قابل رشک اور قابل فخر محمد محسن علی کی کامیابی کی کہانی ہی نہیں بلکہ تعلیم کے ذریعے نوجوانوں کی زندگی اور معاشرے میں تبدیلی لانے کے ولولہ انگیز وژن اور سوچ کی کامیابی کی ایک بہترین مثال بھی ہے۔ پانچ گولڈ میڈل جیتنے والے حافظ آباد کے گاﺅں میاں رحیما کے اس قابل اور محنتی محسن… pic.twitter.com/Yr8uVgfUcp
مصیبت میں گھرے لاکھوں خاندانوں کو 70ارب روپے شفاف طریقے سے تقسیم کیے،وزیرِ اعظم
دوسری جانب وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بینظیر انکم اسپورٹ پروگرام کے تحت سماجی تحفظ اکاؤنٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے سال ایک تباہ کن سیلاب آیا تو ہم ہر جگہ پینچے چاروں طرف تباہی نظر آرہی تھی جن مشکل حالات میں ہم نے حکومت کی باگ ڈور سنبھالی لیکن اس وقت اگر کسی پروگرام نے مصیبت میں گھرے لاکھوں خاندانوں کو 70ارب روپے شفاف طریقے سے تقسیم کیے تو وہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ہے.یہ بات نامکمل ہوگی اگر میں یہ نہ کہوں کہ آج بھی سیلاب کی تباہ کاریاں اور انکے اثرات ہر جگہ نظر آتے ہیں اللہ تعالیٰ کرے گا کہ ہم ضرور اس قابل ہونگے کہ اپنے سیلاب زدگان کو مزید امداد ہم پہنچا سکیں.
وزیراعظم کا حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو چوبیسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت
دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کو چوبیسویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ لالک جان شہید نے کارگل کی جنگ میں اپنی بے مثال جرات وبہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا ،ناردرن لائٹ انفینٹری کے اس جانباز مجاہد نے انتہائی مشکل حالات میں مادروطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ،قوم اپنے شہداءاور ان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے ،شہداءاور غازی ہمارے سر کا تاج اور ملک وقوم کی سلامتی کا فولادی حصار ہیں ،اللہ تعالی شہداءکے درجات بلند فرمائے اور اُن کے اہل خانہ کو صبرجمیل دے۔ آمین
اینکر پرسن صابر شاکر کے گھر اسلام آباد پولیس کا چھاپہ ،گھر میں تلاشی کے دوران الماری سے اسلحہ برآمد کر لیا
اسلام آباد پولیس نے صابر شاکر کے گھر سے کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کر لی، اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ گھرمیں فیملی کے لوگ موجود نہیں تھے دفہ 13/20/65 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صابر شاکی کی گرفتاری کے لئے گئے تو رہائشی مکان سے الماری سے ایک عدد کلاشنکوف برآمد ہوئی،گھر میں فیملی کا کوئی ممبر موجود نہیں تھا،کلاشنکوف گن لوڈڈ تھی، اسکو ان لوڈ کیا اور دس راؤنڈ نکالے گئے موقع سے لائسنس نہیں ملا،
صابر شاکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ رات بارہ بجے سیاہ ویگو ڈالا میں کچھ لوگ آئے میرے گھر کا گیٹ پھلانگا، تالے توڑے ، دروازہ توڑا گھر میں داخل ہوئے شکرالحمدللہ مَیں اور فیملی گھر پر نہیں تھے ،مجھے میرے بچوں کو گزشتہ چودہ ماہ سے ذہنی اذیت دی جارہی ہے طاقت کے نشے میں بدمستوں نے پورے ملک میں لاقانونیت انارکی پھیلائی ہوئی ہے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں میرا مسلسل پیچھا کیا جارہا ہے جھوٹے مقدمات درج کروائے جارہے ہیں شاید انہیں خدا یاد نہیں ہے یہ سمجھتے ہیں کہ انکے یہ فسطائیتی ہتھکنڈے حق سچ کہنے سے روک پائینگے میرا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہے
رات بارہ بجے سیاہ ویگو ڈالا میں کچھ لوگ آئے میرے گھر کا گیٹ پھلانگا، تالے توڑے ، دروازہ توڑا گھر میں داخل ہوئے شکرالحمدللہ مَیں اور فیملی گھر پر نہیں تھے مجھے میرے بچوں کو گزشتہ چودہ ماہ سے ذہنی اذیت دی جارہی ہے طاقت کے نشے میں بدمستوں نے پورے ملک میں لاقانونیت انارکی پھیلائی… https://t.co/yAXUm3TFeB
کلاشنکوف ہاتھ میں لئے مسلح شخص پارلیمنٹ پہنچ گیا،وزیراعظم بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں
پارلیمنٹ کے سامنے مسلح شخص کی آمد، پولیس نے اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلح شخص کو گرفتار کیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان بھی اسوقت پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہیں اور پارٹی اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں، ایسے میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر مسلح شخص کی آمد پر پولیس حکام کی دوڑیں لگ گئیں، پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مسلح شخص کو گرفتار کر لیا اور تھانے منتقل کر دیا
عوام دشمن منی بجٹ کے خلاف PMLN کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر احتجاج شروع پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر عوام دشمن بجٹ کے خلاف عوامی احتجاج می عوام کی بڑی تعداد موجود ہے احتجاج میں آنے والے عوام کو روکا جا رہا ہے فسطائی ذہنیت کے نتیجے میں کسی بھی نا خوشگوار واقعہ کی ذمہ دار حکومت ہوگی pic.twitter.com/WRdYWoAAiX
اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے منی بجٹ کے خلاف احتجاج بھی جاری تھا، مسلح شخص کلاشنکوف لئے احتجاج میں داخل ہوا، پولیس نے بڑی تگ و دو کے بعد مسلح شخص کو پارلیمنٹ ہاوس کے باہر سے گرفتار کرلیا، تاہم بعد میں پتہ چلا کہ مسلح شخص جے یو آئی کے رہنما مفتی کفایت اللہ کا گارڈ تھا، جسے اسلحہ لہرانے پر پولیس نے گرفتار کر کے تھانہ منتقل کردیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص کو اسلحہ کی نمائش پر گرفتار کیا گیا پارلیمنٹ کے باہر لائسنس یافتہ اسلحہ کی نمائش بھی ممنوع ہے دوسری جانب جے یو آئی کے رہنما مولوی کفایت اللہ کے اپنے گارڈ کی گرفتاری کے خلاف شاہراہ دستور پراحتجاج کیا مفتی کفایت اللہ کا کہنا ہے کہ میرے گارڈ کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے، پولیس والے گارڈ کو رہا کریں اور معافی بھی مانگیں جب تک ہماری بات نہیں مانی جاتی شاہراہ دستور پراحتجاج جاری رہے گا جس پر پولیس نے مفتی کفایت اللہ کے گارڈ کو چھوڑ دیا
قبل ازیں پارلیمنٹ کے سامنے ہزارہ تحریک کے احتجاجی مظاہرے میں جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ کہہ رہے جیسے قیام پاکستان کے وقت نعرہ لگایا تھا بن کے رہے گا پاکستان بٹ کے رہے گا ہندوستان، ویسا ہی نعرہ آج صوبہ ہزارہ کیلئے لگانے کی ضرورت ہے
قبل ازیں گزشتہ روز بھی قومی اسمبلی اجلاس کے دوران آؤٹ سائیڈر شخص قومی اسمبلی کے ایوان میں داخل ہو گیا تھا ،جس کے بعد ایوان میں کھلبلی مچ گئی، پینل آف چیئرمین امجد نیازی نے کہا کہ سیکیورٹی چیک کرے یہ آدمی کون ہے ،سیکیورٹی اس شخص کو ہال سے باہر پھینک دیں، سیکورٹی نے غیرمتعلقہ شخص کو حراست مین لیا اور تحقیقات کیں کہ وہ کون ہے اور کیسے پہنچا جس کے بعد بیان جاری کیا گیا کہ نوجوان غلطی سے اسمبلی ہال میں داخل ہوا ،اسمبلی ہال میں داخل ہونے والے نوجوان کو واپس بھیج دیا گیا ہے،
امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کی خاطر ٹارگٹڈ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز,کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ آغا میر جانی شاہ کی حدود میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا ہے جس کے دوران 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے قبضہ سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے مالیت کی 570 گرام آئس، 4 کلو کے قریب ہیروئن، 2 کلوگرام چرس، ایک عدد کلاشنکوف، تین عدد پستول اور مختلف بور کے کارتوس بھی برآمد کر لئے گئے.
تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔۔۔