Baaghi TV

Tag: کلبھوشن

  • یوکرین روس جنگ ،کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا،ترجمان دفتر خارجہ

    یوکرین روس جنگ ،کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا،ترجمان دفتر خارجہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ سوڈان سے پاکستانی کراچی پہنچ چکے، باقیوں کو بھی لا رہے ہیں، یوکرین روس جنگ میں پاکستان نے کسی کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، کلبھوشن کی گرفتاری بھارت کی پاکستان میں دہشتگردی کا ثبوت ہے

    ترجمان دفتر خارجہ نے بریفنگ اور اسکے بعد صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ آج صبح 149 پاکستانیوں کو سوڈان سے لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچا دو مزید طیارے 200 پاکستانیوں کو لے کرآج سوڈان سے پہنچیں گے سوڈان سے جدہ پہنچنے والے پاکستانیوں کو بھی پاکستان لایا جا رہا ہے پاکستانیوں کو محفوظ طریقےسے وطن لانے کا ہمارا منصوبہ کام کررہا ہے

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان یوکرین اور روس کے درمیان تنازع کے دوران غیرجانبدارانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے ہم نے اس دوران کسی فریق کو اسلحہ فراہم نہیں کیا، س تنازع سے قبل یوکرین سے قریبی دفاعی تعلقات رہے ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے علاقے میں سید شکیل یوسف، سید شاہد یوسف نامی کشمیریوں کی پراپرٹیز پرقبضہ کرلیاگیا، دونوں کشمیری پہلے ہی بھارت کی تحویل میں ہیں ،پاکستان دہشتگردی سے متاثرہ ملک رہا ہے ہمارے پاس بھارت کی طرف سے پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت ہیں ہم یقین رکھتے ہیں کہ بھارتی وزیر خارجہ کے ریمارکس غیرضروری اور بے بنیاد ہیں ،کلبھوشن یادیو پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث پایا گیا اور گرفتار ہوا اس کی گرفتاری پاکستان میں بھارت کی دہشتگردی کا ثبوت ہے ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو ایس سی او کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت جارہے ہیں وزیر خارجہ کا دورہ بھارت ایس سی او سے ہماری کمٹمنٹ کا اظہار ہے وزیر خارجہ کے دورے کے دوران کسی قسم کی آوازوں کو نظرانداز کیا جانا چاہیے جب کہ وزیرخارجہ کا دورہ دوطرفہ نہیں ہے لہٰذا امید ہے کشمیری بہن بھائی اس معاملےکو سمجھیں گے منفی بیانات سے کچھ نہیں نکلے گا ایسے رویے سے ہماری ہمت نہیں ٹوٹے گی

    سرسید پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی ماموں بھانجا اسٹریٹ کریمنلز گرفتار کر لئے

    طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

  • دورہ بھارت کی دعوت، چیئرمین سینیٹ نے "جواب ” دے دیا

    دورہ بھارت کی دعوت، چیئرمین سینیٹ نے "جواب ” دے دیا

    دورہ بھارت کی دعوت، چیئرمین سینیٹ نے "جواب ” دے دیا

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے دورہ بھارت کی دعوت ٹھکرا دی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف ایک بار پھر آواز بلند کر دی، دعوت کے باوجود چیئرمین سینیٹ نے بھارت کا دورہ ٹھکرا دیا ہے ،
    اسپیکر بھارتی لوک سبھا کانے چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو دورہ بھارت کی دعوت دی، صادق سنجرانی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صد سالہ تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی چیئرمین سینیٹ نے بھارتی دعوت کو مسترد کر دیا ،صادق سنجرانی کا کہنا ہے کہ 5 اگست کے غیر قانونی اقدام کو واپس لینے تک بھارت کی کسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا،مودی حکومت نے کشمیریوں کو خصوصی حیثیت دینے والی آئینی شقوں 370 اور 35 اے ختم کر کے ظلم ڈھائے،

    بھارتیہ لوک سبھا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدسالہ تقریب کا انعقاد 4 دسمبر کو ہوگا، تقریب سے بھارتی صدر اور وزیراعظم نے خطاب کرنا تھا، اسپیکر لوک سبھا نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ صد سالہ تقریب میں آپکی شرکت ہمارے لئے اعزاز ہوگا، تقریبات کے اختتامی سیشن سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 5 دسمبر کو خطاب کریں گے خط میں کہا گیا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بھارت کی سب سے پرانی پارلیمانی کمیٹی ہے، اعزاز کی بات ہو گی کہ کمیٹی کے 100 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں شرکت کریں، ہمارے لیے باعث اعزاز ہو گا اگر اس تاریخی موقع پر آپ بھارتی پارلیمنٹ کے مہمان بنیں

    واضح رہے کہ کشمیرکے حوالہ سے پاکستان آواز بلند کرتا رہتا ہے، چیئرمین سینیٹ مختلف ممالک میں بھی آواز بلند کر چکے ہیں ،کئی ممالک میں چیئرمین سینیٹ پارلیمانی وفد کے ہمراہ گئے اور کشمیریوں پر ہونیوالے بھارتی مظالم کے حوالہ سے آواز اٹھائی

    کلبھوشن یادیو کیس ،حکومت کا عالمی عدالت انصاف آرڈیننس میں توسیع کا فیصلہ

    کلبھوشن کیس میں بھارت کی کیا کوشش ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    پاکستانی عدالت کلبھوشن کا کیس نہیں سن سکتی، بھارت

    کلبھوشن کیس،وزیر قانون اور ن لیگی رہنما لڑ پڑے،کمیٹی کا چیئرمین نہیں لیکن آپکا نوکر بھی نہیں،فروغ نسیم کا جواب

    کلبھوشن یادیوتک قونصلر رسائی، بھارت مان گیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھارت کو کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا ایک اور موقع دے دیا

  • کلبھوشن کیس : پاکستان کے ہاتھوں … بھارت ہوا رسوا …

    کلبھوشن کیس : پاکستان کے ہاتھوں … بھارت ہوا رسوا …

    عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس کا تہلکہ خیز فیصلہ سنا دیا کلبھوشن یادیو کو قانون نافذکرنے والے اداروں نے 3 مارچ 2016 کو بلوچستان سے گرفتار کیا تھا اس پر پاکستان میں دہشت گردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات لگے ۔ کلبھوشن یادو عرف مبارک حسین پٹیل نے ان تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف کیا۔ جس پر کلبھوشن کوفوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ شروع میں تو بھارت کلبوشن کی گرفتاری پر لاتعلقی کا ظاہر کرتا رہا۔ اور اسے اپنا شہری تک تسلیم کرنے سے انکاری رہا۔ پھر جب پاکستان نے ٹھوس ثبوت پیش کیے ۔ کلبوشن کا ویڈو پیغام سامنے آیا کہ وہ بھارتی نیوی کا سرونگ افسر ہے اور را کے خفیہ مشن پر پاکستان کا امن و امان برباد کرنے کیلئے خفیہ طور پر جعلی نام سے پاکستان میں سرگرم ہے تو بھارت کو کوئلوں کی دلالی میں اپنا منہ کالا ہوتا نظر آیا ۔ پھر بھارت نے تسلیم کیا کہ ۔ کلبوشن بھارتی شہری اور بھارتی نیوی کا سابق کارندہ ہے۔ اس کے بعد بھارت بھاگا بھاگا عالمی عدالت جا پہنچا ۔

    مزید پڑھیئے: بھارت … ذرا سوچ سمجھ کر …

    بھارت نے ویانا کنونشن کے تحت قونصلر رسائی مانگی ۔ پاکستان نے بھارتی موقف کے خلاف تین اعتراضات پیش کیے پاکستان کا موقف تھا کہ کلبھوشن جعلی نام پر پاسپورٹ کے ساتھ پاکستان میں داخل ہو تا رہا ۔ بھارت کلبھوشن کی شہریت کا ثبوت دینے میں بھی ناکام رہا ۔ جبکہ کلبوشن پاکستان میں جاسوسی اور دہشتگردی کی کاروائیوں میں بھی ملوث رہا۔ اور ان واقعات میں کئی پاکستانی خواتین بیوہ اور بچے یتیم ہوچکے ہیں۔ کیونکہ پاکستان کا موقف انتہائی مضبوط تھا۔ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کو 3/1 سے فتح حاصل ہوئی ہے۔ بھارت نے عالمی عدالت میں کلبھوشن یادیو کیلئے مندرجہ ذیل چار چیزیں مانگی تھیں۔
    قونصلر رسائی
    جاسوسی اور دہشتگردی کے الزامات سے بریت
    سول کورٹ میں ٹرائل
    کلبھوشن کی بھارت کو حوالگی
    عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں بھارت کو چار میں سے صرف ایک چیز دی ہے۔ عدالت نے کلبھوشن تک بھارت کو قونصلر رسائی کا حق دیا ہے۔عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد بھارتی جاسوس پاکستان کے پاس ہی رہے گا اور یہیں اس کے کیس پر نظر ثانی کی جائے گی جو کہ پاکستان کے عدالتی نظام پر اعتماد کا اظہار ہے۔

    مزید پڑھیئے: تحریک انصاف کا بجٹ بم ۔۔۔ کپتان اجازت دے تو تھوڑا سا گھبرا لیں … نوید شیخ

    عالمی عدالت نے اپنے فیصلے میں پاکستان کو کلبھوشن یادیو کی پھانسی پر نظر ثانی کا کہا ہے لیکن یہ حکم نہیں دیا کہ اس کا ٹرائل بھی دوبارہ ہوگا اور نہ ہی ری ٹرائل کیلئے سول کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ہے بلکہ صرف اس کی سزائے موت پر نظر ثانی کا کہا ہے۔ آج عالمی عدالت کے فیصلے کے پوری دنیا کو پتہ چل چکا ہے کہ کلبوشن یادو ہندوستان کا جاسوس بیٹا ہے۔ جو امن پسند ملک پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہو ئے پکڑا گیا ہے ۔ کلبھوشن یادیو کیس میں بھارت کو منہ کی کھانی پڑ ہے مانگا انھوں نے کچھ تھا اور ملا کچھ ہے ؟ آج ریاست پاکستان ۔ اداروں اور پاکستانی قوم کی فتح کا دن ہے۔

    ویسے تو بھارت کی مکاری کی مثالیں تاریخ کے صفحات پہ درج ہیں۔ بھارت ہمیشہ دنیا کی نظروں میں دھول جھونکنے کی کوششیں کرتا رہا ہے مگر اس بار اس کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں ۔ بھارتی حکومت اپنے ہی عوام کو بھی الو بنا رہی ہے ۔۔ کہ ہم کیس جیت گئے۔ جیت کا جھوٹا پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیے : عثمان بزدار کے کارنامے ۔۔۔نوید شیخ

    بھارتی میڈیا بھی فیصلے کو بھارت کی فتح قرار دیتے ہوئے بغلیں بجانے میں مصروف ہے ۔ جیسا پہلے وہ جھوٹی سرجیکل سٹرائکس میں خوشی سے پاگل ہو گئے تھے۔ پھر جب ہم نے ان کا ابھی نندن پکڑا تو عقل ٹھکانے آئی۔ اور بھارتی میڈیا نے رنگ بدلتے ہوئے انسانی ہمدردی کا راگ الاپنا شروع کیا۔ اب ایک بار پھر بھارتی میڈیا نے مودی کو سر پر بیٹھا لیا ہے ۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ اب سب پر عیاں ہوچکا ہے کہ بھارت ۔ اسکی ایجنسیاں اور ادارے دوسرے ملکوں میں دہشتگردی اور جاسوسی کاروائیوں میں ملوث ہیں ۔ بھارت پورے خطے اور ہمسائے ممالک کوdestablize کررہا ہے ۔
    We exposed india internationally & caught their monkey red handed
    آج پاکستان کو عالمی عدالت۔ اقوام عالم اور سفارتی سطح پر ایک بڑی فتح حاصل ہوئی ہے۔ انشااللہ وہ دن دور نہیں جب بھارت کو کشمیر کے مقدمہ میں بھی شکت فاش ہو گی ۔
    پاک فوج زندہ باد ۔۔۔
    پاکستان زندہ باد ۔۔۔
    دشمنان وطن مردہ باد ۔۔۔

    اپنی رائے دینے کے لیے ای میل کریں
    naveedsheikh123@hotmail.com

    یوٹیوب چینل سکرائب کریں

    https://www.youtube.com/c/superteamks

    فیس بک پروفائل

    https://www.facebook.com/sheikh.naveed.9

    ٹویٹر پر فالو کریں

    ‎@naveedsheikh123

     

     

     

     

     

  • ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    کراچی: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت وزیراعظم عمران خان کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کردیا ،
    اکتوبر 2018 میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کیلئے پانچ سالوں میں 100 ملین روپے جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ یہ بیس ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو وقت سے پہلے پیش کردیا گیا ،

  • میری نظر میں آج عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا نچوڑ۔۔۔(نعمان بھٹہ)

    میری نظر میں آج عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا نچوڑ۔۔۔(نعمان بھٹہ)

    کیا پاکستان عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوش کے حوالے سے مقدمہ جیت گیا؟؟؟
    ●جس طرح پاکستانی میڈیا پر عالمی عدالت انصاف کے فیصلہ کو پاکستانی موقف کی جیت بیان کیا جارہا ہے اسی طرح بھارتی میڈیا کلبھوش کیس کے فیصلے کو اپنی حکومت کی کامیابی بیان کررہا ہے۔
    ●اب آتے ہیں حقیقت کی جانب پہلے تو ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ آخر عالمی عدالت انصاف میں چلنے والا یہ مقدمہ ہے کیا ؟
    ●پاکستان نے اپنے ملک میں جاسوسی اور تحریب کاری کے الزام میں بھارتی نیوی کے ایک حاضر سروس آفیسر کو بلوچستان سے گرفتار کیا جس نے پاکستانی اداروں کے سامنے کئی راز اگلے۔
    ان رازوں میں بلوچستان سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں علیحدگی پسندوں کو بھارتی سرپرستی میں دہشتگردی کی تربیت اور انہیں پاکستان میں مختلف تحریب کاری کی کاروائیوں میں استعمال کرنا بھی شامل تھے ۔
    ●کلبھوشن نے اپنے کئی ویڈیو بیانات میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا۔
    ●اب آجاتے ہیں انڈیا کے عالمی عدالت انصاف میں اپنائے گئے موقف پر ۔۔۔۔
    انڈیا کے عالمی عدالت انصاف میں جانے کی وجہ صرف اور صرف کلبھوشن تک کونسلررسائی حاصل کرنا تھی۔
    ●پاکستان بھارت کو کلبھوشن تک کونسلر رسائی دینے سے ہمیشہ انکاری رہا۔
    ●عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد پاکستانی میڈیا اسے اپنی کامیابی بیان کررہا ہے۔
    میڈیا کہ مطابق عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن کی رہائی کے بھارتی مطالبے کو مسترد کردیا جبکہ اصلیت یہ ہے کہ بھارت نے تو کبھی کلبھوشن کی رہائی کا مطالبہ کیا ہی نہیں وہ تو صرف کلبھوشن کے معاملہ پر کونسلر رسائی مانگ رہا تھا۔
    ●عالمی عدالت انصاف نے کونسلر رسائی کے بھارتی موقف کو تسلیم کر تے ہوئے ویانا کنونشن کے تحت بھارت کو کلبھوشن تک کونسلر رسائی دینے کا حکم دیا۔

    ●اس کے بعد سوچیں آج کا فیصلہ پاکستان کی جیت ہے یا انڈیا کی؟؟

  • بلوچستان بھی پاکستان ہے… محمد عبداللہ

    بلوچستان بھی پاکستان ہے… محمد عبداللہ

    اللہ کی عظیم نعمتوں اور معدنیات سے مالا مال مگر حکمرانوں کی عدم توجہی کا شکار ہمارا بلوچستان پاکستان کا ہی صوبہ ہے. دوران سفر میں نے کراچی سے کوئٹہ اور کوئٹہ سے فورٹ منرو تک بلوچستان کے بیسیوں شہر دیکھے، سنگلاخ چٹانیں، خشک پہاڑ، میلوں تلک پھیلی سطح مرتفع، کہیں کہیں فروٹس کے باغات اور درختوں کے جھنڈ، بکریوں کے ریوڑ اور خوبصورت بچے دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتے ہیں.


    لیکن یہ سحر بہت جلد ٹوٹ جاتا ہے کہ جب بیسیوں میل تک آپ کو پانی میسر نہ آئے، جب وہاں سے نکلنے والی بیش قیمت گیس تو لاہور، پشاور تک مل جائے ،اس کی رائلٹی سرداروں کی جیب میں چلی جائے اور سوئی کا باسی پنجاب ، سندھ اور کے پی کے میں جاتی گیس کے پائپ کے اطراف سے لکڑیاں اور گھاس پھونس اکٹھی کرکے اپنی پیٹھ پر لادے گھر جائے اور اس سے چولہا جلائے، جب سفر کرتے ہوئے سینکڑوں کلومیٹرز تک آپ کو موبائل سگنلز نہ ملیں.

    عورت اور اسلامی معاشرہ… محمد عبداللہ

    ہم گرائمرز، ایچی سن، کیڈٹس کالجز اور اسکول کے رسیا لوگوں کا بلوچستان کی خوبصورتی کا سحر اس وقت دھڑام سے گرتا ہے جب بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں خیمہ اور ٹاٹ اسکول بھی میسر نہ ہوں. جہاں معمولی بیماریوں سے لے کر سنگین بیماریوں تک کے علاج پر اس لیے نہ توجہ دی جائے کہ بوڑھی ماں اور باپ کی دو چار سال مزید عمر کے لیے کون سینکڑوں کلومیٹر کا سفر کرکے کوئٹہ اور کراچی جائے. مجھے کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں ایک بھی شہر پنجاب کے شہروں کے ہم پلہ نظر نہ آئے نہ سہولیات کے اعتبار سے اور نہ بلند و بالا بلڈنگز کے اعتبار سے. ہاں سرداروں کے وسیع و عریض محل، نت نئی گاڑیوں، جدید اسلحہ سے لیس محافظوں کی فوج ظفر موج آپ کو بتائے گی کہ بلوچستان کے مسائل کے پیچھے کیا عوامل کارفرماء ہیں.

    کیا اس لیے تقدیر نے چنوائے تھے تنکے ….. محمد عبداللہ

    میں نے بلوچستان کا بڑا مہذب نقشہ آپ کے سامنے رکھا ہے کہ مجھے الفاظ نہیں میسر کہ بلوچستان کی محرومیوں کی جو صورتحال جو آنکھوں نے دیکھی اس کو بیان کروں.

    تعلیم و صحت وغیرہ بنیادی انسانی حقوق ہیں مگر بلوچستان کے زیادہ تر لوگوں کو یہ انسانی حقوق میسر نہیں ہیں. ہاں میسر ہے تو وہ دھماکے ہیں، سازشیں ہیں، کلبھوشنز ہیں، براہمداغ و ماما قدیر ہیں، سرمچار ہیں، فراری ہیں اور ان سب کی وجہ سے فوجی آپریشنز میسر ہیں.
    جب صادق سنجرانی، قاسم سوری، جام کمال، طلال و سرفراز بگٹی اور اختر مینگل جیسے لوگ جو پاکستان کے اعلیٰ ترین عہدوں اور پارلیمنٹ کی کرسیوں پر براجمان ہیں وہ بلوچستان کے جائز حقوق کی آئینی اور قانونی جنگ نہیں لڑیں گے اور بلوچستان کی دگردوں صورتحال پر توجہ نہیں دیں گے تو پھر براہمداغ بگٹی وغیرہ جیسے راتب اغیار پر دم ہلانے والے محرومیوں کے ستائے بلوچوں کو استعمال کریں گے، پھر کلبھوشن دہشت گردی کے نیٹ ورک قائم کریں گے. پھر محمود اچکزئی جیسے لوگ این ڈی ایس کے آلہ کار بنیں گے.

    پاکستان کے دیگر صوبوں اور ہر طرح کی سہولیات سے لیس شہروں میں بیٹھ کر یہ بات کرنا تو بہت آسان ہے کہ بلوچستان کی بات نہ کرنا، وہاں کے حقوق پر آواز نہ اٹھانا کہیں دشمن تمہارے ان مطالبات کو غلط استعمال نہ کرلے تو جناب والا پھر پنجاب اور کے پی کے اور سندھ کے مسائل اور جرائم پر بات کرنے اور سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے کو بھی تو دشمن غلط مقصد اور بدنامی کے لیے استعمال کر سکتا ہے لیکن ہم وہ متواتر کیے چلے جاتے ہیں.
    ہمیں اور نہ ہی بلوچستان کے لوگوں کو اپنی افواج اور دیگر سکیورٹی کے اداروں سے کوئی گلہ یا شکوہ ہے کیونکہ یہ ادارے تو ان کو سازشوں سے بچاتے ہیں، حفاظت کرتے ہیں اور آفات اور مسائل میں حتیٰ المقدور بلوچستان کے غریب باسیوں کی مدد بھی کرتے ہیں.

    ہمیں شکوہ ہے تو سب سے پہلے بلوچستان کے سرداروں سے ہے، پاکستان کے ستر سال کے حکمرانوں سے ہے، موجودہ پارلیمنٹ میں بیٹھے لوگوں پر ہے جو بلوچستان کے مسائل و معاملات کو پاکستان کا مسئلہ نہیں سمجھتے.
    اگر آپ واقعی بلوچستان میں امن لانا چاہتے ہیں اور دشمن کی سازشوں کو پنپنے کا موقع نہیں دینا چاہتے، کلبھوشنوں اور براہمداغ جیسوں کے نیٹورکس قائم نہیں ہونے دینا چاہتے تو بلوچستان میں تعلیم و صحت اور روزگار پر ترجیحی بنیادوں پر کام کیجیئے کہ بلوچستان بھی پاکستان ہے.

    Muhammad Abdullah