Baaghi TV

Tag: کلینکس

  • کراچی  میں  عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہری پریشان

    کراچی میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار، شہری پریشان

    کراچی کے علاقے لانڈھی اور کورنگی میں واقع کلینکس میں عطائی ڈاکٹروں نے عام شہریوں کو شفا کے بجائے مہلک امراض میں مبتلا کرنا شروع کردیا ہے۔علاقے میں قائم کلینکس میں جعلی ڈگری والے ڈاکٹر متعدد کلینکس میں کام کرہے ہیں ۔ آپریشن ہوں یا سرجری، زکام ہویا کینسر، یہ عام شہریوں کو جانی اور مالی نقصان پہنچا رہے ہیں۔
    علاقے کے عوام نے وہاں تعینات ٹی ایچ او اور صوبائی محکمہ صحت کے افسران کی ڈگریاں بھی چیک کروانے کا مطالبہ صوبائی وزیر صحت اور وزیراعلی سندھ سے کیا ہے۔ انکا کہنا ہے کم از کم اس مہنگائی کے دور میں ہمیں چین سے سہی علاج کروانے کی سہولت ہی مہیا کردیں۔ علاقے میں متعدد میٹرنیٹی ہوم بھی عطائی ڈاکٹروں کے اڈے بنے ہوئے ہیں۔ بیش بہا خواتین متاثر ہو چکی ہیں۔
    عوام کا مطالبہ ہے کہ حکومت کو اس مسئلے کو ہنگامی بنیادوں پر درست کرنا ہوگا اس سے قبل مزید شہریوں کو نشانہ بنایا جائے۔

  • کلینکس فارمیسی سیل

    کلینکس فارمیسی سیل

    قصور
    میڈیکل سٹور سیل کر دیا گیا وجہ حفاظتی اقدامات نا کرنا

    تفصیلات کے مطابق کلینکس فارمیسی کی برانچ اے سی انعم زاہد نے سیل کردی
    سٹاف کے فیس ماسک نا پہننے ،سرجیکل گلوز نا پہننے ۔ کسٹمرز کو ہینڈ سینی ٹائزر نا لگانے اور کسٹمرز کے درمیان مناسب فاصلہ نا رکھنے کی وجہ سے سیل کیا گیا
    بتایا گیا ہے کہ سٹور عملے کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی مگر اس پر عمل درآمد نا کرنے پر سیل کیا گیا ہے