Baaghi TV

Tag: کل جماعتی حریت کانفرنس

  • مشعال حسین ملک کا کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کو شاندار خراجِ عقیدت

    مشعال حسین ملک کا کشمیری رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ کو شاندار خراجِ عقیدت

    مشعال حسین ملک، چئیرپرسن پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن، وزیرِ اعظم کی سابق معاونِ خصوصی برائے انسانی حقوق اور خواتین بااختیاری اور کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ نے معروف کشمیری دانشور اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    اپنے بیان میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ “پروفیسر بٹ ایک عظیم الضمیر شخصیت، غیر معمولی بصیرت رکھنے والے عالم اور جموں و کشمیر کے تنازعے کے پرامن اور منصفانہ حل کے مخلص داعی تھے۔” انہوں نے کہا کہ پروفیسر بٹ کا پرامن جدوجہد اور مذاکرات پر یقین نسل در نسل کشمیری عوام کے لیے روشنی کا مینار رہا ہے۔انہوں نے کہا: “پروفیسر بٹ کی زندگی ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ اصل قیادت حکمت، صبر اور اخلاقی جرات پر مبنی ہوتی ہے۔ ظلم و جبر اور ذاتی قربانی کے باوجود انہوں نے امن اور انصاف کے اصولوں کو تھامے رکھا۔ ان کا وژن ایک پرامن تصفیہ (Peace Settlement) کے لیے آج بھی یاسین ملک اور ان سب کو تحریک دیتا ہے جو کشمیری عوام کے دکھ درد کا خاتمہ چاہتے ہیں۔”

    مشعال حسین ملک نے پروفیسر بٹ کے اہلِ خانہ، رفقاء اور چاہنے والوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔ انہوں نے کہا کہ پروفیسر بٹ کی خدمات کشمیری عوام کی پرامن جدوجہد آزادی کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی۔پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن نے عالمی اور علاقائی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ پروفیسر بٹ کی میراث کا احترام کرتے ہوئے جموں و کشمیر کے دیرینہ تنازعے کے پرامن اور جامع حل کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔

    بہاولپور کے قریب موٹروے پر دلخراش حادثہ، باپ بیٹا جاں بحق

  • مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان

    مقبوضہ کشمیر میں شراب کی دکانیں کھولنے کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا.

    کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے کشمیری مسلمانوں کے ایمان، تہذیب اور تمدن پر حملہ قرار دیا ہے۔میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ جموں و کشمیر میں شراب نوشی کو فروغ دینا اسلامی روایات کی صریح خلاف ورزی اور مسلم اکثریتی علاقے کے اقدار کی توہین ہے۔

    کشمیری عوام اور تاجروں نے بھی اس فیصلے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے سری نگر میں شراب کی دکانوں کے خلاف 3 روزہ ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ایسی دکانیں کھولنا عوامی خواہشات اور مذہبی حساسیت کے خلاف ہے اور اسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

    ٹیکساس میں بدترین سیلاب، 27 افراد ہلاک، 20 سے زائد لڑکیاں لاپتا

    مسجد اقصیٰ ہماری ریڈ لائن ہے، حماس کا سخت مؤقف

    برطانیہ نے فلسطین ایکشن گروپ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا

  • بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی

    بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں ناکام ہوچکا ہے، غلام محمد صفی

    کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہاہے کہ بھارت بے پناہ وسائل کے باوجود کشمیریوں کو زیر کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے اوروہ اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے پاکستان پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے۔

    کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کراچی میں آزاد رجموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن عامر غفار لون کی طرف سے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کی وفد کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہاکہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی تحریک کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کرتا ہے جبکہ بھارت خود ریاستی دہشت گردی کا مرتکب ہورہا ہے جس کے شواہد بین الاقوامی سطح پر آشکارہوچکے ہیں۔انہوں نے کہااسی کے نتیجے میں کینیڈا نے بھارت کے سفارتی عملے کو ملک بدرکردیا ہے۔ انہوں نے کہاجنہوں نے جدوجہد آزادی کی راہ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہ کامیاب ہوچکے ہیں اور ہم پر ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے شہدا ء کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں ۔ غلام محمد صفی نے کہاکہ ہم کسی کو شہدا ء کی عظیم قربانیوں سے غداری کی اجازت نہیں دیں گے اور اس وقت تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے جب تک کہ ہم بھارتی تسلط سے آزادی حاصل نہیں کر لیتے ۔حریت رہنما نے تقریب میں موجود خواتین کا خاص طوپر شکریہ ادا کیا اور مقبوضہ جموں وکشمیر سے ان کی محبت کو خراج تحسین پیش کیا۔ آزاد جموں وکشمیر کے سابق صدر اور وزیراعظم سردار محمد یعقوب خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے تحریک آزادی کشمیر کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا ہوا ہے اور آج میں اس تقریب میں موجود ہر فرد سے کہوں گا کہ وہ تحریک آزادی کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جس سے مقبوضہ جموں وکشمیر کی مائوں اوربہنوں کو غاصب بھارت سے نجات مل سکے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے جنرل سیکرٹری ایڈوکیٹ پرویز احمد نے اپنے خطاب میں شہر کراچی میں مقیم جموں و کشمیر کے بھائیوں اور بہنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب تک آپ بھائیوں اور بہنوں کا ساتھ ہمارے ساتھ رہے گا ، بھارت تو کیا دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے محروم نہیں کرسکتی۔ اس سے قبل عامر غفار لون نے حریت وفدکو خوش آمدید کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر ہماری جان کا حصہ ہے اوراس کی آزادی ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ خطے کی آزادی تک ہم چین کی نیند نہیں سو سکتے ۔تقریب میں دیگر لوگوں کے علاوہ سابق مشیر وزیراعظم آزاد کشمیرعبد الوحید میر، ڈائریکٹر کراچی آرٹس کونسل بشیر سدوزئی، سیکریٹری جنرل کراچی یونین آف جرنلسٹس سردار لیاقت ، سماجی کارکن سردار نزاکت، بشیر وانی اور اقبال کشمیری نے بھی شرکت کی۔ حریت رہنماسید اعجاز احمد، عبدالحمید لون اور شیخ عبدالماجد بھی وفد میں شامل تھے۔

    ایم ڈی کیٹ کا دوبارہ انعقاد ،بد انتظامی و نا اہلی کی انتہا ہے ، منعم ظفر خان

    کراچی کی جیل سے فرار قیدی ڈیرہ غازی خان سے گرفتار

    وزیراعلیٰ سندھ سے سپریم کورٹ بار کے وفد کی ملاقات