Baaghi TV

Tag: کمانڈنگ آفیسر

  • بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

    بھارتی فوجی افسرنے پاکستان کی جاسوسی کے بہانےاپنی فوج کواربوں روپے کا چونا لگا دیا

    بھارتی فوج میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل سامنے آ گیا، بھارتی ملٹری انٹیلیجنس کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی کرپشن کی۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کےمطابق مذکورہ کرپشن کا معاملہ کُھلنے پر بھارتی فوج کے کرنل نے انکشاف کیا کہ گاڑیاں افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے جعلی دستخطوں اوررسیدوں کے ذریعے 6 ارب سے زائد کی یہ کرپشن 3 سال کے دوران کی گئی،مئی 2019 سے مارچ 2021 تک سرکاری فرائض کی انجام دہی کے لئے ڈیڑھ سو سے زائد سویلین گاڑیوں کوصرف کاغذات میں کرایے پرلیا گیا۔

    ان گاڑیوں کو کرایے پرلینے کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا گیا تاہم پول کھلنے پرکمانڈنگ آفیسر 4 کورنے انکشاف کیا کہ گاڑیاں بھارتی افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے اتنے بڑے پیمانے پرکرپشن افشا ہونے پر بھارتی ہائی کمان میں کھلبلی مچ گئی خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا ، کرایے پر لی گئی گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز میں موجود افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔

    سویڈن حکومت کوقرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعات کی وجہ سےلاکھوں ڈالرکا نقصان

    ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں وسیع پیمانے پر کرپشن جاری ہے جہاں افسران کرپشن کے لیے سہولیات لیتے ہوئے پاکستان مخالف کارروائیوں کا جواز پیش کرتے ہیں،پاکستان کا نام آتے ہی آنکھیں بند اور خزانے کا منہ کھل جاتا ہے-

    سلطان النیادی کا خلا میں اپنا چھ ماہ کا تاریخی مشن مکمل

  • جناح ہاؤس حملہ: 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

    جناح ہاؤس حملہ: 16 ملزمان کو آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرنے کا حکم

    لاہور کے جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے،لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 ملزمان کو کمانڈنگ افسر کے حوالے کردیا۔

    باغی ٹی وی: لاہورکی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیرا اور توڑپھوڑ کےکیس کی سماعت ہوئی جس میں کمانڈنگ افسرنے آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کے لیے 16 شرپسندوں کی حراست مانگی۔

    عائشہ گلالئی مسلم لیگ ق میں شامل

    انسداد دہشت گردی عدالت نے کمانڈنگ افسر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں اکرم عثمان سمیت 16 ملزمان کو کمانڈنگ آفیسر کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔

    لاہور کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایس پی کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کارورائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کرے، کمانڈر افسر کے مطابق ملزمان آفیشنل سیکرٹ ایکٹ کے سیکشن 3، 7 اور 9 کے تحت قصور وار پائے گئے ہیں-

    بھارتی کرکٹ بورڈ کی پاکستان کےہائبرڈ ماڈل کو ماننے والی خبروں کی تردید

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ کمانڈنگ افسر کے مطابق ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل ہوسکتا ہے اوراب ملزمان کے خلاف مزید کارروائی آرمی ایکٹ 1952 کے تحت ہوگی پراسکیوشن نے کمانڈر کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا، سپرنٹینڈنٹ کیمپ جیل 16 ملزمان کو مزید کاروائی کے لیے کمانڈنگ افسر کے حوالے کردے۔

    یاد رہے کہ 16 ملزمان کے خلاف خصوصی عدالت میں ٹرائل ہوگا ملزمان میں میاں اکرم عثمان،عمار ذوہیب، علی افتخار، علی رضا، محمد ارسلان، محمد عمیر، محمد رحیم، ضیا الرحمان، وقاص علی، رئیس احمد، فیصل ارشاد، محمد بلال حسین، فہیم حیدر، ارزم جنید، محمد حاشر خان اور حسن شاکر شامل ہیں۔

    ایشیاکپ: میزبان ملک سمیت شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی،فیصلہ کب کیا جائے گا؟