Baaghi TV

Tag: کمشنر راولپنڈی

  • سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں،نوتعینات کمشنر راولپنڈی

    سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں،نوتعینات کمشنر راولپنڈی

    راولپنڈی: نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ نے ڈی آر اوز کے ہمراہ پریس کانفرنس کی،جس میں ڈی آر او ز راولپنڈی نے سابق کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی سے متعلق سنگین الزامات کی تردید کرتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : نو تعینات کمشنر راولپنڈی ڈویژن سیف انور جپہ اور ڈی آر اوز نے پریس کانفرنس میں کہا کہ میں نے آج کمشنر راولپنڈی کا چارج آج لیا ہےحالیہ انتخابات میں کمشنر کا کوآرڈی نیشن کے علاوہ کوئی تعلق نہیں،سابق کمشنر کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کرتا ہوں،حالیہ انتخابات نہایت شفاف اور درست انداز میں ہوئے۔

    ڈی آر او چکوال قرۃ العین کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کوئی دباؤ نہیں تھا سابق کمشنر کے الزامات کی تردید کرتے ہیں،ڈی آر او تلہ گنگ خاور بشیر نے کہا کہ ہم نے انتخابات ایمانداری اور الیکشن ایکٹ کے تحت کرائےالیکشن کمیشن کو الزامات کی انکوائری کرکے حقائق سامنے لانے چاہئیں،ڈی آر او راولپنڈی حسن وقار چیمہ کا کہنا تھا کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں تھا ہم نے الیکشن پوری ایمانداری کے ساتھ کرائے۔

    کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

  • کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

    اسلام آباد: پنجاب بیوروکریسی میں تقرروتبادلے ،نوٹیفیکیشن جاری-

    باغی ٹی وی: نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ڈی جی راولپنڈی ڈوپلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ کو کمشنر راولپنڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا-

    واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا،مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

    تحقیقات ہونی چاہیئں،آٹھ دن بعد اچانک سے کمشنر کا ضمیر جاگ گیا

    لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

    قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

    راولپنڈی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی، قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے-

    باغی ٹی وی: رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے لطیف کھوسہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ٹاپ لیڈر شپ جیل میں ہے، بانی پی ٹی آئی، یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر جیل میں ہیں، کمشنر راولپنڈی نے وہ بات کی جو پوری قوم کہہ رہی تھی،قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائےعوام نے مطالبہ کیا ہے”ساڈ احق ایتھے رکھ“،کمشنر راولپنڈی نے کہہ دیا ہے دھاندلی کھل کر ہوئی ہے۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے، کمشنر صاحب کا بیان ہمارے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے،فارم 47 تبدیل کرکے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا، اب واضح ہوگیا کہ مینڈیٹ چوری کیا گیا ہے۔

    مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بھائی کو وزیراعظم اور بیٹی کو وزیراعلیٰ نامزد کردیا گیا، کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے، مینڈیٹ بھی چرایا گیا، میں سلمان اکرم راجا کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں، ہمارےپرامن احتجاج کو روکنے کی کوشش کی گئی، عوام نے بانی پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے، اس لیے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔

  • کمشنر  راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

    کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب

    اسلام آباد: کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا، کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے کمیٹی قائم کر دی۔

    باغی ٹی وی:کمشنر راولپنڈی کی جانب سے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کے اراکین شریک ہوئے، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الیکشن کمیشن پنجاب بابر حسن بھروانہ نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

    اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کی جانب سے لگائےگئے الزامات پر غور وغوض کیا گیا اور ان الزامات کی چھان بین کے لیے ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا گیا، کمیٹی کی صدارت سینیئر ممبر الیکشن کمیشن کریں گے جب کہ کمیٹی میں سیکرٹری، اسپیشل سیکرٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قانون شامل ہوں گے۔

    یہ کمیٹی راولپنڈی کے ڈی آر او اور متعلقہ آر اوز کےاس سلسلے میں بیانات قلمبند کرے گی اور تین دن میں اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کرے گی، کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد کمشنر راولپنڈی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن اور دیگر قانونی کاروائی کے بارے میں بھی فیصلہ کیا جائےگا۔

    چیف الیکشن کمشنر نے آج رات 10 بجے الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کے ممبران اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دئیے جانےکا امکان ہے۔

    واضح رہےکہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے عام انتخابات میں بے ضابطگیوں کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے، کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا،مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

    تحقیقات ہونی چاہیئں،آٹھ دن بعد اچانک سے کمشنر کا ضمیر جاگ گیا

    لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • تحقیقات ہونی چاہیئں،آٹھ دن بعد اچانک سے کمشنر کا ضمیر جاگ گیا

    تحقیقات ہونی چاہیئں،آٹھ دن بعد اچانک سے کمشنر کا ضمیر جاگ گیا

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کمشنر نے پہلے خودکشی کی کوشش کی پھر ترک کردی، کیا کمشنر صاحب کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت ہے؟ –

    باغی ٹی وی : لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹھ دن بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جاگا ہے؟ جھوٹ کی مشین آج کل بہت بک رہی ہے، الزام ہے کہ 50،50 ہزار لیڈ سے امیدواروں کو ہروایا گیا کمشنر نے پہلے خودکشی کی کوشش کی پھر ترک کر دی، کیا کمشنر صاحب کے پاس الزامات کا کوئی ثبوت ہے؟ پہلے فارم 45 کا ڈرامہ کیا گیا لیکن ثبوت نہیں دئیے گئے، اب ایک شخص کے بیان پر کہرام مچا دیا گیا۔

    مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ تحقیقات ہونی چاہئیں کہ کمشنر صاحب آٹھ دن تک کس سے رابطے میں رہے، کمشنر صاحب آٹھ دن کس کس سے ملے، کمشنر صاحب کے اکاؤنٹس کی تحقیقات ہونی چاہئیں، یہ نہیں ہوسکتا آپ الزامات لگائیں، ثبوت نہ دیں اور بری الذمہ ہوجائیں،آٹھ دن بعد اچانک سےان کا ضمیر جاگ گیا اور کہاخود کو پولیس کےحوالےکرتا ہوں،انہیں خود کو نہیں ذمہ داروں کو پو لیس کے حوالے کرنا چاہئے تھا۔

    کمشنر راولپنڈی آر او تھے نہ ڈی آر او، جنرل ریٹائرڈ فیض سےقریبی تعلق،اہم انکشاف

    رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہم سب کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہئے، ملک سنگین حالات سے گزر رہا ہے، کوئی نقصان ہوا تو سب کو نقصان ہوگا الزامات لگا کر ثبوت نہ دینے والے کو کڑی سزا ہونی چاہئے، اسے ٹیسٹ کیس بنایا جانا چاہیے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں ملک کا خیال کریں، جس کو بھی اعتراض ہے وہ متعلقہ فورم پر جائے، کمشنر صاحب اپنے الزامات کے ثبوت دیں، کیا آپ اس گروہ کو لانا چاہتے ہیں جو 2018 میں مسلط کیا گیا، نگران حکومت کمشنر راولپنڈی کا نام ای سی ایل پر ڈالے، کمشنر صاحب کے رابطوں اور اکاؤنٹس کی تحقیقات کی جائیں۔

    لیاقت چٹھہ سے رابطہ نہیں کیا، تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہوں،ملک ریاض

    واضح رہے کہ کمشنر راولپنڈی نے اعتراف کیا تھا کہ راولپنڈی میں انتخابات کے نتائج تبدیل کیے گئے اور ہارنے والے امیدواروں کو جتوایا گیا،مجھے راولپنڈی کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے، میں راولپنڈی ڈویژن میں انتخابی دھاندلی کی ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، مجھے ظلم کی سزا ملنی چاہیے، میرے ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں۔

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟