Baaghi TV

Tag: کملی

  • بشری انصاری کس کی مداح نکلیں ؟

    بشری انصاری کس کی مداح نکلیں ؟

    منجھی ہوئی اداکارہ بشری انصاری جن کے خود کے بے شمار پرستار ہیں وہ کن کی مداح نکلیں سن کر رہ جائیں گے آپ حیران ۔ بشری انصاری جو خود میں اداکاری کا انسٹیٹیوشن ہیں وہ سرمد سلطان کھوسٹ کے کام کی مداح نکلیں انہوں نے اس چیز کا اظہار ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے کیا ۔انہوں نے حال ہی میں ریلیز ہوی فلم کملی کا پوسٹر شئیر کرتے ہوئے فلم کی تعریفیں لکھنے کے ساتھ سرمد کھوسٹ کی بے حد تعریفیں لکھیں اور کہا کہ میں ان کے کام کی مداح ہوں بلکہ انہوں نے سرمد کھوسٹ کو شاباش بھی دی اور کہا تم نے بے پناہ جذبے کے ساتھ مشکل راستہ چننے کی قوت ہمیں دکھائی ہے ہمیں تم پہ فخر ہے ۔بشری یہیں نہیں رکیں بلکہ انہوں نے اپنے پرستاروں سے کہا کہ آپ جا کر فلم ضرور دیکھیں ہم تو ساس بہو کے چکر میں غرق ہو کر رہ گئے ہیں ۔بشری انصاری نے سرمد کھوسٹ کے ساتھ ثانیہ سعید اور صبا قمر کو مزید اچھا کام کرنے کی دعائیں بھی دیں ۔

    بشری انصاری کا خود سے چھوٹے کسی ایکٹر ڈائریکٹر کا کام اتنے کھلے دل سے سراہے جانے کو سوشل میڈیا صارفین نے بے حد پسندکیا ۔بشری انصاری کی پوسٹ کے نیچے سب دلچپسپ تبصرے بھی کرتے رہے ۔کملی حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے اور سنجیدہ حلقوں میں اسے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے ،خصوصی طور پر صبا قمر کی اداکاری کی بے حد تعریف ہورہی ہے ۔

  • صبا قمر، عمیرا رانا اور سرمد کھوسٹ پرستاروں سے ملنے سینما گھر پہنچے

    صبا قمر، عمیرا رانا اور سرمد کھوسٹ پرستاروں سے ملنے سینما گھر پہنچے

    فلم کملی تو سینما گھروں میں لگ چکی ہے لیکن اپنے پرستاروں سے ملنے اور ان کا جوش و ولولہ بڑھانے فلم کی کاسٹ سے صبا قمر اور عمیر رانا سرمد کھوسٹ کے ساتھ سینما گھروں میں پہنچ رہے ہیں. سرمد سلطان کھوسٹ نے گزشتہ شب ایک فیس بک پوسٹ‌ شئیر کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز سرمد صبا قمر اور عمیر رانا کے سنگ مختلف سینما گھروں کا رخ کریں گے.جن جن سینما گھروں میں انہوں‌ نے جانے کے بارے میں پوسٹ لگائی ان میں یونیورسل سینما، سنے سٹار ،کیو سینما اور کیجز سینما کے نام شامل ہیں.فلم کی ریلیز سے قبل پروموشنز کا رواج تو پرانا چلا آرہا ہے لیکن فلم کی ریلیز کے بعد سینما گھروں میں کاسٹ‌ اور ڈائریکٹر کے جانے کا رواج حال ہی میں‌شروع ہوا ہے یا حال میں اس رواج نے زور پکڑا ہے .اسی طرح‌ سے عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلم دم مستم کی پروموشنز امریکہ میں ابھی تک جاری و ساری ہیں . فلم کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پرڈیوسر عدنان صدیقی فلم کی ریلیز کے بعد پاکستان میں بھی ہر دوسرے سینما میں‌ گئے اور بار بار گئے. فلمی شائقین کےلئے یقینا کسی ٹریٹ سے کم نہیں‌ ہوتی یہ بات کہ وہ جو فلم دیکھنے آئے ہوں اسی کے فنکار اور ڈائریکٹر ان کے درمیان موجود ہوں .

    یاد رہے کہ فلم جمعہ کے روز ریلیز کی گئی، فلم اپنے انفردی موضوع کی وجہ سے بہت زیادہ پسند کی جا رہی ہے فلم کی پوری ٹیم لوگوں کے ریسپانس سے کافی خوش ہے.

  • کملی نمائش پذیر،پہلے روز پورے پاکستان میں 140شوز چلے

    کملی نمائش پذیر،پہلے روز پورے پاکستان میں 140شوز چلے

    فلم ” کملی“ گزشتہ روز سینما گھروں کی زینت بن گئی یہ وہ فلم رہی ہے کہ جس کا شائقین نے بے حد انتظار کیا ہے آخر وہ دن آن پہنچا جب فلم دیکھنے کےلئے سینما گھروں کے دروازے کھل گئے۔تین جون یعنی گزشتہ روز کملی پورے پاکستان میں ریلیز کی گئی ۔ پورے پاکستان میں پہلے ہی دن 140سے زیادہ شوز چلے ،ملٹی پلیکس سینما گھروں میں تو اس فلم کی ایڈوانس بکنگ تھی ،لہذا ان سینما گھروں کا پہلے دن کا بزنس کافی اچھا رہا اور امید کی جا رہی ہے یہ فلم اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے عوام میں مقبولیت حاصل کریگی۔ کملی ایک ایسے موضوع پر بننے والی فلم ہے جس کو ہم نظر انداز کرتے ہیں جس پر بات کرنے کو ایسا سمجھتے ہیں جیسے رسموں رواج پر کوئی ضرب لگ رہی ہو۔ نوجوان نسل کملی کو دیکھنے میں کافی دلچپسی لے رہی ہے

    صبا قمر ،سرمد کھوسٹ اور ثانیہ سعید کا کمبینشن ہمیشہ کی طرح اس بار بھی بہت اچھا رہا ہے۔بہت عرصے کے بعد کسی بھی فلم میں اتنا چھا میوزک سننے کو ملا ہے فلم کا ہر گیت سیچوایشن کے حساب سے بنایا گیا ہے شاعری ہو یا میوزک ہر چیز پر جم کر کام کیا گیا ہے۔عید سے لیکر ا ب تک جتنی بھی فلمیں ریلیز ہوئی ہیں ان میں سے اگر میوزک کا موازنہ کیا جائے تو کملی کا میوزک سب سے ہٹ کر ہے ۔
    یار رہے کہ سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”منٹو“ کی اوپننگ تھوڑی ہلکی رہی تھی لیکن جیسے جیسے دن گزرتے گئے ہائپ بنتی گئی اور فلم نے فلم بینوں کو سینما گھروں تک آنے کے لئے مجبور کر دیا ۔اسی طرح سے کملی ہے جس نے نوجوان نسل ہو یا یا بڑی عمر کے لوگ اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے انہیں سینما گھروں تک آنے پر

  • سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو  کہتا رہے:ثانیہ سعید

    سرمد کے ساتھ کام کرنے کو کوئی فیورٹیزم کہتا ہے تو کہتا رہے:ثانیہ سعید

    بہت ہی باصلاحیت داکارہ ثانیہ سعید جنہوں نے کملی میں اندھی کا کردار ادا کیا ہے وہ کہتی ہیں کہ جب یہ سکرپٹ میرے پاس آیا تو میں نے فورا ہاں کی۔ایسے سکرپٹس تو کبھی کبھی ملتے ہیں اور ان کو پڑھ کر جو پہلی سوچ آتی ہے وہ یہ ہے کہ پتہ نہیں ہم کر پائیں گے یا نہیں یعنی ایسے سکرپٹ اتنے مضبوط ہوتے ہیں کہ آرٹسٹ کو شک میں ڈال دیتے ہیں کہ پتہ نہیں ہم کر سکیں گے یا نہیں۔ کملی میں جواندھی کا کردار کیا اس کے پیچھے کیا مشکلات تھیں وہ میری اپنی ہیں اس لئے پرستاروں کے ساتھ شئیر نہیں کروں گی وہ میرے کردار کو دیکھیں پسند کریں میرے لئے یہی سب سے بڑی بات ہے ۔کوئی بھی کردار نبھانا اتنا آسان نہیں ہوتا بہت ساری مشکلات سے گزرنا پڑتا ہے۔

    میرے ساتھ جتنے بھی فنکاروں نے کام کیا وہ بہت ہی ذہین ہیں وہ جس طرح کام کرتے ہیں کیا ہی تعریف کی جائے۔ کوئی بھی اکیلا فنکار یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ اس کی وجہ سے فلم یا ڈرامہ ہٹ ہوا، ٹیم ورک سے ہی کسی بھی پراجیکٹ کو کامیابی ملتی ہے جب ساری ٹیم اکٹھی ہو کر دل لگا کر کام کرتی ہے تو نتائج اچھے ہی برآمد ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں ثانیہ سعید نے کہا کہ کملی فلم دیکھنے کے بعد آپ کو اندازہ ہو گا کہ اس فلم کو کرنے کے لئے انکار کیا ہی نہیں جا سکتا تھا۔ جب ان سے سوال ہوا کہ سرمد کے ہر دوسرے پراجیکٹ میں آپ کام کرتی ہیں کیا یہ فیورٹیزم ہے تو مسکرا کر بولیں ایسا ہی سمجھ لیں.

  • کملی کا لاہور میں پریمئیر نامور ستاروں کی شرکت

    کملی کا لاہور میں پریمئیر نامور ستاروں کی شرکت

    سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ‘کملی’ کا گزشتہ شب لاہور میں پریمئیر کیا گیا،پریمئیر میں فلم کی کاسٹ،صبا قمر، ثانیہ سعید، عمیر رانا،حمزہ خواجہ کے علاوہ ثمینہ احمد، انجمن، گوری، عفت عمر، سبیکا امام، راشد محمود، مسرت مصباح، خاور ریاض، افتخار،عرفان کھوسٹ ٹھاکر،عائشہ عمر، نمرہ بُچہ، مایا علی، اسما عباس ، سیمی راحیل،فصیح باری خان، ساجی گل، کاشف نثار ودیگر نے شرکت کی،سوا دو گھنٹے کی یہ فلم سب نے دیکھی اور سینما ہال سے باہر نکلتے ہی تعریفوں کے ہل باندھ دئیے، فلم میں صبا قمراور ثانیہ سعید کی اداکاری کو سراہا گیا بلکہ فلم ختم ہوئی تو شائقین نے تالیاں بجا کر کملی کی ٹیم کو داد دی۔ فلم کے تمام گیت نہایت ہی خوبصورت ہیں لیکن عاطف اسلم اور ریشماں کے گیتوں نے تو جیسے میلہ ہی لوٹ لیا۔

    ایک عرصے کے بعد بڑی سکرین پہ ریشماں کی آواز سن کر بہت اچھا لگا. پرئیمیر میں صبا قمر کی والدہ اور بہن بھی موجود تھیں۔ فلم دیکھ کر نکلنے والے زیادہ تر شائقین کا یہی کہنا تھا کہ ایسی فلمیں پاکستان میں نہ ہونہ ہونے کے برابر بنتی ہیں۔ فلم کو بیک وقت دو ہالز میں چلایا گیا۔ یاد رہے کہ کملی تین جون کو سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے اور سرمد کھوسٹ کی فلم ”جوائے لینڈ” کو حال ہی میں کانز فلم فیسیٹیول میں جیوری ایوراڈ ملا ہے یہ ایوارڈ سرمد کے ساتھ ساتھ پوری شوبز انڈسٹری بلکہ پاکستانیوں کے لئے فخر کی بات ہے۔ سرمد کھوسٹ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ جوائے لینڈ کی کامیابی ہم سب کی کامیابی ہے.

  • اُشنا شاہ نے کی صبا قمر کی تعریف اور تعریف کا انداز سب کو بھاہ گیا

    اُشنا شاہ نے کی صبا قمر کی تعریف اور تعریف کا انداز سب کو بھاہ گیا

    اداکارہ اشنا شاہ جو ایک عرصہ سے ٹی وی پر کم کم دکھائی دے رہی ہیں انہوں نے حال ہی میں صبا قمر کی فنی صلاحیتوں کی تعرف کھل کر کی اور جس طرح سے انہوں نے صبا کی تعریف کی یہ انداز سب کو بھاہ گیا۔ اشنا شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگا کر اپنی ساتھی اداکاری کی فلم کملی کے حوالے سے تعریف کی . انہوں نے کہا کہ میں فلم کے پریمئیر پر تو نہیں پہنچ سکی لیکن میں نے سنا ہے کہ آپ نے اس میں خود کو بھلا کر کام کیا ہے میں بے صبری سے اس فلم کی ریلیز کا انتظار کررہی ہوں اس پر صبا قمر نے ان کو شکریہ ادا کیا ۔اشنا کی طرف سے صبا قمر کی اس انداز میں تعریف

    کو لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے اشنا کی اس پوسٹ کے نیچے لوگوں کے کمنٹس پڑھے جا سکتے ہیں۔ عمرما ہیروئینز ایک دوسرے کی تعریف کرنے میں زرا ہچکچاہٹ سے کام لیتی ہیں لیکن ہماری بہت ساری ایسی اداکارائیں ہیں جو ایک دوسرے کی ہمت بندھاتی ہیں جیسے سپر سٹار مہوش حیات فلم کملی کے پریمئیر پر پہنچیں اور صبا قمر کی فلم دیکھی اور باقاعدہ ان کے کام کی تعریف کی . یاد رہے کہ فلم کملی ایک دن کے بعد سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے شائیقن سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

  • فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    فلم ”کملی“ کی سکریننگ کل لاہور میں ہو گی

    سرمد سلطان کھوسٹ کی فلم ”کملی“ کی سکریننگ کراچی کے بعد کل لاہور میںہونے جا رہی ہے فلم کی تمام کاسٹ لاہور پہنچ چکی ہے۔فلم تین جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔کراچی میں اس فلم کی سکریننگ کے دوران وہاں موجود معروف شخصیات نے کھڑے ہو کر صبا قمر کے لئے تالیاں بجائیں اور ان کے کام کی بے حد تعریف کی، اس کے بعد صباقمر خود کے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور ان کی آنکھیں آنسوﺅں سے بھر گئیں تھیں سرمد سلطان کھوسٹ اس موقع پر صباقمر سے بغل گیر ہوئے اور انہیں چپ کروایا اور اس سے بھی اچھا کام کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی ۔سرمد سلطان کھوسٹ کی اس فلم کےلئے شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں ۔فلم کی ٹیم کا کہنا ہے کہ سوا دو گھنٹے کی اس فلم کو دیکھنے کے بعد یقینا کئی سوالات جنم لیں گے جن کے جواب ڈھونڈنے کے لئے ہمیں اپنے اردگرد دیکھنا ہو گا اپنے رویوں کو دیکھنا ہو گا عورت کے ساتھ کیسا سلوک کیا جا رہا ہے اس پر نظر ثانی کرنی ہوگی ۔عورت ایک جیتا جاگتا انسان ہے اس کے جذبات ہیں یہ ماننا ہو گا ۔کسی کے گرد زندگی کا گھیرا تنگ کرکے انسان خود بھی خوش نہیں رہا سکتا یہ سوچنا ہو گا۔
    ”کملی“ جیسی فلمیں کم کم بنتی ہیں سرمد سلطان کھوسٹ یقینا داد کے مستحق ہیں جو شائقین کے لئے مختلف اور روٹین سے ہٹ کر چیزیں لاتے ہیں ۔

  • کراچی میں فلم کملی کا پریمئیر،مہوش حیات کی خصوصی شرکت

    کراچی میں فلم کملی کا پریمئیر،مہوش حیات کی خصوصی شرکت

    گزشتہ شب کراچی میں سرمد سلطان کھوسٹ کی ڈائریکشن میں‌ بننے والے فلم ” کملی” کا پریمئیر کیا گیا ،پریمئیر پر فلم کی کاسٹ جس میں صبا قمر، نمرہ بُچہ، ثانیہ سعید، عمیر رانا  و دیگر موجود تھے . اداکارہ مہوش حیات اور صبا پرویز نے خصوصی طور پر شرکت کی اور فلم دیکھی، صبا قمر نے میکسی زیب تن کر رکھی تھی نہایت ہی دلکش لگ رہی تھیں۔

     

     

    سوا دو گھنٹے کے دورانیے کی اس فلم کو دیکھنے والوں‌ نے خاصا پسند کیا. اس موقع پر صبا قمر کا کہنا تھا کہ میرے کیرئیر کا یہ سب سے الگ اور یادگار کردار ہے جو میں نے نبھایا ہے اور ساری کاسٹ نے دل لگا کر کام کیا ہے. عمیر رانا اور سرمد کھوسٹ کافی خوش دکھائی دے رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم دیکھنے والوں کو یقینا پسند آئیگی کیونکہ یہ کہانی سوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ آخر عورت اپنے دل کی بات کیوں نہیں کہہ سکتی؟
    فلم لو اسٹوری ہے اور تین مختلف عورتوں کے گرد گھومتی ہے اس کہانی میں عورتوں کے جذبات کی صحیح انداز میں عکاسی کی گئی ہے وہ کیا سوچتی ہیں وہ کس طرح جینا چاہتی ہیں یہ سب کچھ اس فلم میں دیکھنے کو ملے گا۔
    عموما یہ ہوتا ہے کہ کسی بھی فلم کا پریمئیر ہو تو اس میں انڈسٹری کے دیگر ستارے بھی شرکت کرتے ہیں لیکن فلم ’’ کملی‘‘ کے پریمئیر پر شوبز انڈسٹری سے جڑے نامور ستارے دکھائی نہیں دئیے ان کو عوت نامہ نہیں بھیجا گیا یا وہ اپنی مصروفیات کی باعث نہیں آسکے یہ کہنا زرا مشکل ہے۔تاہم جنہوں نے فلم نہیں دیکھی وہ اس کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔

  • مجھ سے زیادہ دیسی کوئی نہیں اور مجھ سے زیادہ ولایتی کوئی نہیں عمر رانا نےایسا کیوں کہا؟

    مجھ سے زیادہ دیسی کوئی نہیں اور مجھ سے زیادہ ولایتی کوئی نہیں عمر رانا نےایسا کیوں کہا؟

    پچھلے کچھ عرصہ میں اداکار عمیر رانا کافی تنقید اور سکینڈلز کی زد میں رہے ہیں وہ اس حوالے سے کافی پریشان بھی ہوئے، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان سے زیادہ دیسی کوئی نہیں اور ان سے زیادہ ولایتی کوئی نہیں انہوں نے ایسا اس سوال کے جواب میں کہا جب ان سے فلم ” کملی ”میں ان کے کردار کے حوالے سے پوچھا گیا، انہوں نے بتایا کہ کملی میں ان کا کردار ایسا ہے کہ جو گائوں سے شہر پڑھنے لکھنے کے بعد واپس گائوں کا رخ کرتا ہے،

    عمیر نے کہا کہ مجھے یہ کردار کرنے میں بہت مزا آیا اور جو میرے قریبی دوست ہیں وہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ مجھ سے زیادہ دیسی کوئی نہیں اور مجھ سے زیادہ ولایتی کوئی نہیں‌. عمیر رانا نے مزید کہا کہ کامیڈی اس وقت ختم ہو گئی جب پنجاب سے کام شفٹ ہو گیا پنجاب میں‌ ہونے والی کامیڈی کی الگ ہی بات تھی اب ٹی وی پر بھی بہت کم کامیڈی کا کام ہو رہا ہے مآجٰ قریب میں کامیڈی ڈرامہ ”آنگن” دیکھا جو مجھے بہت پسند آیا. جب ان سے سوال ہوا کہ آپ کامیڈی کرداروں میں کم کیوں نظر آتے ہیں تو انہوں نے جواب میں کہا کہ مجھے ایسے کردار کم آفر ہوتے ہیں اور اگر ہوں گے تو یقینا میں کروں گا .انہوں‌ نے مزید کہا کہ میں نیگیٹیو یا پازیٹیو دیکھ کر کردار نہیں کرتا بلکہ یہ دیکھتا ہوں کہ جو کردار مجھے مل رہا ہے اسکی کہانی میں کتنی اہمیت ہے اور یہ کہانی کو کس طرح‌ لیکر چلے گا.

  • صبا قمر کیوں ڈرتی تھیں شادی سے

    صبا قمر کیوں ڈرتی تھیں شادی سے

    اداکارہ صبا قمر کا حال ہی میں ایک انٹرویو ہوا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ شادی سے ڈرتی تھیں جب اس ڈر کی وجہ پوچھی گئی تو انہوں‌ نے بتایا کہ رشتے ٹوٹ جانے سے ڈر لگتا ہےزندگی میں عجیب قسم کے حادثات ہوتے ہیں بس اسی وجہ سے شادی سے ڈرتی تھی لیکن اب کی صبا کو ڈر نہیں لگتا،جیسے ہی اچھا انسان ملا اور اللہ کو منظور ہوا تو یقینا شادی کے بندھن میں‌بندھ جائوں گی. صبا قمر نے اس انٹرویو میں مزید کہا کہ میں نے کبھی نہیں دیکھا کہ میرا کسی سے تعلق خراب ہوجائیگا مجھے جو جہاں جب ٹھیک لگتا ہے بول دیتی ہوں دل میں کچھ نہیں رکھ سکتی اگر کچھ برا لگ رہا ہے تو کہے بغیر نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ نعمان اعجاز کیساتھ کام کرنا انہیں ہمیشہ ہی بہت اچھا لگتا ہے، انڈین اداکار عرفان خان کیساتھ کام کرنے کی خواہش تھی وہ بھی پوری ہو گئی۔ واضح رہے کہ صبا قمر کی ماضی قریب میں ویب سیریز مسز اینڈ مسٹر شمیم آئی جس میں وہ نعمان اعجاز کے ساتھ نظر آئیں، اس کے بعد عید پر ان کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” میں سید جبران اور زاہد احد کے ساتھ نظر آئیں اور تین جون کو صبا ہمیں "کملی” کے روپ میں نظر آئیں گی.صبا کو ان کے پرستار ہر روپ میں بے حد پسند کرتے ہیں.