Baaghi TV

Tag: کنٹونمنٹ بورڈ

  • راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ   کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب

    راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کامیاب

    راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نے کامیابی حاصل کرلی۔

    باغی ٹی وی : کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب میں مجموعی طور پر27 پولنگ اسٹیشن میں 6 ہزار 293 ووٹ پول ہوسکے،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حاجی طارق راجپوت نے 2011 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کرلی۔

    ضمنی انتخاب میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جبران حیدر نے 1329 ووٹ حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار پیر زادہ ذیشان علی نے 1284 ووٹ لیے۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے عدیل اعظم بٹ نے 900، تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے ملک عبدالرؤف نے 705 ووٹ، آزاد امیدواروں اعجاز احمد نے 39، طیب افتخار نے 6 اور ذیشان نے 9 ووٹ حاصل کیے،ریٹرنگ آفیسر ایڈیشنل سی آئی او کنٹونمنٹ بورڈ حیدر شجاع نے نتائج مرتب کیے، جہاں پولنگ کی شرح کم رہی اور مجموعی طور پر36 ہزار 534 میں 6 ہزار 293 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

    واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ راولپندی کے وارڈ 6 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے ممبر کنٹونمنٹ ملک منصور افسر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی، ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار احمد، رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، پی ٹی آئی کے زیاد خلیق کیانی، بہروز بشارت راجا اور احمد ناصر راجا نے پولنگ اسٹیشننز کے دورے کیے۔

  • راولپنڈی کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

    راولپنڈی کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا

    راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی وارڈنمبر 2کا الیکشن ملتوی کردیا گیا، آزاد امیدوارثمینہ کوثر کے انتقال کےباعث الیکشن ملتوی کر دیا گیا،باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری راولپنڈی الیکشن کمیشن قیصر محمود نے کہا کہ آمدہ اطلاع کے مطابق وارڈ 2 کی امیدوار ثمینہ کوثر جن کا انتخابی نشان کھڑکی تھا کا انتقال ہوگیا، جس کے باعث کنٹونمنٹ وارڈ 2 کا الیکشن ملتوی کر دیا گیا ہے ،قیصر محمود نے کہا کہ اگلے 60 دن کے بعد یا جب الیکشن کمیشن شیڈول جاری کرے گاالیکشن ہوں گے۔یاد رہے ثمینہ کوثر پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ تھیں لیکن ٹکٹ نہ ملنے کے باعث انہوں نے بطور آزاد امیدوارالیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ، باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق ثمینہ کوثر نے کاغذات نامزدگی واپس کروانے تھے لیکن راولپنڈی کنٹونمنٹ ہسپتال میں زیر علاج ہونے کے باعث کاغذات واپس نہیں کر پائیں۔