Baaghi TV

Tag: کنگ چارلس

  • کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    کنگ چارلس کی تاجپوشی:ننھی گلوکارہ نوریمہ ریحان پاکستان کی نمائندگی کریں گی

    برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی کا آغاز آج سے ویسٹ منسٹر ایبے میں ہورہا ہے-

    باغی ٹی وی : تاجپوشی کی تقریب میں دنیا بھر سے خاص لوگوں کو مدعو کیا گیا ہےآج سے شروع ہونے والی برطانوی شاہ چارلس کی تقریب تاج پوشی 3 روز تک جاری رہے گی پاکستان کی نمائندگی وزیراعظم شہباز شریف ہی لندن میں موجود ہیں جبکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی ابھرتی ہوئی ننھی گلوکارہ نورِیمہ ریحان بھی لندن پہنچ رہی ہیں، نورِیمہ ریحان ’کورونیشن کنسرٹ‘ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

    شہری نے اپنی تمام جائیداد مریم نواز کے نام کر دی،وصیت سوشل میڈیا پر وائرل

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر نوریمہ ریحان نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی شرکت کے حوالے سے اعلان کیا اور خوشی کا اظہارکرتے ہوئے لکھا کہ میں کتنی خوش قسمت ہوں کہ میں برطانیہ کے بادشاہ اور ملکہ کے تاجپوشی کے کنسرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے جا رہی ہوں-

    کورونیشن کنسرٹ کا اہتمام تقریب تاج پوشی کے اگلے روز یعنی کل بروز اتوار 7 مئی کو کیا گیا ہے،پرفارمنس میں نوریمہ ریحان روایتی ‘وخی جی بی’ ثقافتی لباس زیب تن کریں گی-

    برطانوی شاہی خاندان کی اس اہم تقریب میں پاکستان کی وادی ہنزہ (گلگت) کے غلکن گوجال سے تعلق رکھنے والی نوریمہ ریحان کو فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے منتخب کو بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔

    ڈائٹنگ سے مرد و خواتین میں بانجھ پن کا امکان بڑھ سکتا ہے،تحقیق

  • کنگ چارلس کی تاج پوشی: وزیراعظم  شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

    کنگ چارلس کی تاج پوشی: وزیراعظم شرکت کیلئے برطانیہ روانہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک ہفتے کے غیر ملکی دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف خصوصی طیارے میں اپنے وفد کے ہمراہ دورے پر روانہ ہوئے، وہ لاہور سے براہ راست لندن پہنچیں گے، وزیراعظم ہفتے کو برطانوی حکومت کی دعوت پر برطانیہ کے بادشاہ کی تاج پوشی کی شاہی تقریب میں شرکت کریں گے۔

    غلط بیانی کی تو عدالت اپنا حکم سنائے گی، عدالت کا اظہار برہمی


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانیہ روانگی سے قبل ایک بیان میں وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین تعلقات مشترکہ تاریخ میں پیوست ہیں اور دونوں ممالک کے مابین کثیرالجہتی روابط کئی دہائیوں کے دوران مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

    پاکستانی صحافیوں کا وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارتی شہر امرتسر پہنچ گیا

    وزیراعظم نے کہا کہ برطانوی شاہی خاندان ہمیشہ پاکستان کا عظیم دوست رہا ہے، کنگ چارلس تھری کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کےعلاوہ میں دولت مشترکہ رہنماؤں کی کانفرنس میں بھی شرکت کروں گا اس موقع پر عالمی رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ بات چیت اور تبادلہ خیال کا موقع بھی میسر آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف لندن میں اپنے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے امکان ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی سے قبل ترکیہ اور سعودی عرب بھی جائیں تاہم حتمی پروگرام ابھی سامنے نہیں آیا۔

    جھوٹ کا مقابلہ کریں،نوجوان نسل کو محفوظ بنائیں،شرجیل میمن

  • برطانوی بادشاہ چارلس کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

    برطانوی بادشاہ چارلس کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

    برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : شاہ چارلس سوم نے جلد پاکستان کا دورہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہےیہ دلچسپی ایڈنبرا کے پیلس آف ہولیروڈ ہاؤس میں ایشین کمیونٹی کے اعزاز میں ان کی طرف سے منعقد کیےگئےپہلےعوامی استقبال میں دکھائی گئی،جس میں پاکستانی ہائی کمشنر سمیت نامورپاکستانی بھی شریک ہوئے۔

    برطانیہ میں کئی دہائیوں کی سب سے بڑی ریل ہڑتال،مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا

    تقریب کے دوران سرمایہ کاری کے اعزازی سفیر ذیشان شاہ نے کنگ چارلس III سے ملاقات کی۔

    اس میں برطانیہ بھر سے کئی ممتاز برطانوی ایشیائی باشندوں نے شرکت کی برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر معظم احمد خان، بیسٹ وے کے سی ای او لارڈ ضمیر چوہدری، انیل مسرت اور لارڈ جیتیش گدھیا سمیت دیگر شامل تھے۔

    ذیشان شاہ نے پاک برطانیہ تجارت میں فروغ سے متعلق اقدامات سے بادشاہ کوآگاہ کیا اور بتایا کہ بادشاہ نے پاکستان آنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

    ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات کے وقت ان کے جنازے کو کندھا دینے والے آٹھ افسران کون…

    انہوں نے اپنے خیراتی ادارے برٹش ایشین ٹرسٹ کے ذریعے پاکستان کے انتہائی پسماندہ افراد کے لیے جاری مدد کے لیے شکریہ ادا کیا، خاص طور پر ان کا ٹرسٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ہنگامی امداد فراہم کر رہا ہے۔

    تقریب کے بعد نجی خبررساں ادارے سے بات کرتے ہوئے انیل مسرت نے بتایا کہ بادشاہ چارلس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کااظہاربھی کیا اور مانچسٹر آکر ایشین کمیونٹی سے ملاقات کی دعوت قبول کرلی۔

    ملکہ برطانیہ کی تدفین سے قبل لندن میں کینیڈین وزیراعظم کےگانے سے سوشل میڈیا پر…