Baaghi TV

Tag: کوئٹہ دہشت گرد حملہ

  • کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی

    کوئٹہ میں تین دھماکے، ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی

    کوئٹہ میں مختلف مقامات پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دھماکا شالکوٹ تھانے کے علاقے کرانی روڈ پر اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب ہوا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار زخمی ہوئے، تاہم بعد میں ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا، زخمی ہونے والے دیگر اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسرا دھماکا کوئٹہ میں قمبرانی روڈ پر پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ایک موبائل کی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا، تاہم اس میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    اس کے بعد تیسرا دھماکا ایئرپورٹ روڈ کے علاقے کلی شابو میں ہوا ہے، پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت اور نقصان کا تعین کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور تحقیقات میں مصروف ہیں۔واضح رہے کہ آج پشاور کی مسجد میں دہشتگردوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں معروف عالم دین مولانا منیر شاکر جاں بحق ہوگئے ہیں۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کرانی روڈ دھماکے کی شدید مذمت کی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے پولیس اے ٹی ایف شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور سوگوار خاندان سے افسوس و یکجہتی کا اظہار کیا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد بزدلانہ کارروائیوں سے عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، شہید اہلکار کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، کوئٹہ،امن و امان کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا، سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں، بلوچستان کے عوام دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں، دشمن کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

    ملتان میں 11 سالہ بچے سے بدفعلی کے ملزم کو عمر قید کی سزا

    نیشنل ٹی 20 کپ : پشاور نے لاہور وائٹس کو8 وکٹوں سے ہرادیا

  • بلوچستان میں دہشت گردی ملک کوکمزور کرنےکی سازش ہے، خواجہ آصف

    بلوچستان میں دہشت گردی ملک کوکمزور کرنےکی سازش ہے، خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہشت گردی میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانا پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےخواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کو بیان کرنے کے لیے ان کے پاس الفاظ نہیں ہیں، صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں دفاعی فورسز کو نشانہ بنانہ پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہے جس میں بھارت کے علاوہ دیگر ممالک شامل ہیں۔ بلوچستان میں چینی شہریوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے تاکہ چینی یہاں سے کسی طرح نکل جائیں، فوجیوں کو بھی دونوں صوبوں میں نشانہ بنایا جاتا ہے، دونوں صورتوں میں افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہورہی ہے۔
    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان حکومت اپنی سزمین سے ان کارروائیوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے، ہمیں اس کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔بلوچستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانے موجود ہیں اور انہیں وہاں کےمقامی افراد کی مدد حاصل ہوتی ہے۔پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے صوابی میں ہونے والے جلسے کے حوالے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سمجھوتہ کیا ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے علی امین گنڈپورا سے امید لگائی ہوئی ہے کہ وہ انہیں کسی طریقے سے سیاست اور اقتدار میں واپس لائیں یا کم از کم ملک سے باہر بھجوائیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ دونوں فریق فکس میچ کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، علی امین گنڈا پور دو دفعہ حملہ آور ہوئے اور اس کے بعد غائب ہوگئے۔وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ علی امین گنڈاپور کے کمپرومائزڈ ہونے کے حوالے سے عمران خان کو علم ہے اور یہ سب ان کی مرضی سے ہورہا ہے۔ہ پی ٹی آئی میں کچھ لوگ 50 فیصد اور کچھ 25 فیصد کمپرومائزڈ ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے۔

    دھند کے باعث مختلف مقامات پر موٹر ویز بند

    کراچی کے شہری روزانہ رہزنوں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں ،امین الحق

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    کراچی چیمبر کی سیلز ٹیکس ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرانے کی مخالفت

  • دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ کوئٹہ گیریژن، بلوچستان میں ادا کی گئی۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، صوبائی وزراء اور فوجی و سول حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔نمازِ جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو دوبارہ دوہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج اور عوام کا عزم و ارادہ یکجا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں کی حمایت، فوجی و سول اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ملک کا مستقبل پرامن اور خوشحال بنایا جا سکے۔اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

    واضح رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

  • شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    شرجیل انعام میمن کی کوئٹہ میں دہشتگردی کی شدید مذمت

    ‏سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق جاری بیان میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بم دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے بھی دلی تعزیت کی ہے.شرجیل انعام میمن کا اس حوالے سے بیان میں کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعاگو ہیں،دہشتگردی کی بزدلانہ کارروائیوں سے امن کے لئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کیا جا سکتا، شرجیل انعام میمن نے کہا کہ قومی امن کو یقینی بنانے کے لئے دہشتگردی کا جڑ سے خاتمہ ناگزیر ہے.واضح رہے کہ کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر آج ہونے والے خودکش حملے میں 27 افراد شہید اور 40 زخمی ہوگئے تھے، 10 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکا صبح 8 بجکر 25 منٹ پر کیا گیا، جب پلیٹ فارم پر جعفر ایکسپریس کے مسافروں کا رش تھا، خود کش حملہ آور نے 8 سے 10 کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھایا ہوا تھا، جس نے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔

    بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مارکیٹوں کو سولر سسٹم پر منتقل کیا جائے گا، میئر کراچی

    حیدرآباد:شہریوں سے بھتہ لینے کے الزام میں 3 پولیس افسران سمیت 6 اہلکار برطرف

    کراچی ائیرپورٹ حملہ: خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار