سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستی کا ایک اور سنگ میل پار ہونے کا ثبوت، سعودی ولی عہد نے پوری دنیا پر صرف پاکستان کو برتری دے کے پاکستانی کرکٹ کا انتخاب کرلیا اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کرکٹ کے فروغ کیلئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فرنچائز ندیم عمر کو بلا لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور سعودی حکومت کے درمیان معاہدہ کل طے پا جانے کا امکان ہے جس کے بعد ندیم عمر اپنی ٹیم کے ہمراہ سعودی عرب کی قومی ٹیم تشکیل دیں گے،سعودی علی عہد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر اطمنان کا اظہار کیا ہیں،دوسری جانب اس حوالے سے سابق کرکٹرز کا کہنا ہے کہ دنیا کے بڑے بڑے ناموں کو مسترد کرکے ندیم عمر کا انتخاب پاکستان کیلئے ایک بڑا اعزاز ہے،امید ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اپنی تمام صلاحیتیں بھروئے کار لا کے بہترین ٹیم تشکیل دے گی،
Tag: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
-

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
ایچ بی ایل پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 241 رنز کا ہدف عبور کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔
باغی ٹی وی: راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر جیسن روئے کی شاندار 145 رنز ناٹ آؤٹ کے بدولت حاصل کیا۔
راوالپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پشاور زلمی کی جانب سے بابر اعظم اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑیوں نے اپنی ٹیم کو 162 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی-
صائم ایوب 34 گیندوں پر 5 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 74 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 60 گیندوں پر اپنی پہلی پی ایس ایل سنچری اسکور کی اور وہ 3 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 115 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ روومین پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے نے 5 چھکوں اور 20 چوکوں کی مدد سے 63 گیندوں پر طوفانی 145 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔ محمد حفیظ بھی 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 18 گیندوں پر 41 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،وِل شمیڈ 26 اور مارٹن گپٹل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل میں سب سے بڑا کامیاب ہدف 207 رنز تھا جو ملتان سلطانز نے 2022 میں لاہور قلندرز کے خلاف حاصل کیا تھا۔
-

پی ایس ایل 8 نمائشی میچ:گلیڈی ایٹرز نےزلمی کو 2 رنز سے شکست دیدی
کوئٹہ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ہوم گراؤنڈ پر پشاور زلمی کو نمائشی میچ میں 2 رنز سے شکست دیدی۔
باغی ٹی وی: بگٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کےنقصان پر 184 رنز بنائے ، افتخاراحمد نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے 50 گنیدوں پر 94 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی خوشدل شاہ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
#IftiMania! 😎
6, 6, 6, 6, 6, 6 against Wahab Riaz in the last over 🔥#QGvPZ 🏏 🇵🇰 🔰 pic.twitter.com/iMLYTr7wnp
— Gujjar || Gladiator 💜 (@Gujjar_54) February 5, 2023
9 اوورز میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 60 رنز بنا سکی ہے جبکہ اس کے 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ہیں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے احسان علی 5، عمر اکمل صفر، کپتان سرفراز احمد 4 اور عبدالواحد بنگلزئی 28 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

افتخار احمد نے پشاور زلمی کے وہاب ریاض کے آخری اوور میں 6 چھکے لگا کر اننگز کو اچھا اختتام دیا جس کے بعد ‘افتی مینیا’ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔پشاورزلمی کی جانب سے وہاب ریاض نے تین جبکہ عامر جمال اور اسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی جانب سے محمد حارث اور بابراعظم نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر 23 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے، دیگر کھلاڑیوں میں شاہد آفریدی 25، اعظم خان 6، صائم ایوب 19، عامر جمال ایک رنز بناسکے۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین اور افتخار احمد نے 2، 2 جبکہ نسیم شاہ اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں میچ کے دوران تماشائیوں نے کھلاڑیوں پر پتھر برسا دیئے تھے جس کے باعث انتظامیہ نے کچھ دیر کیلئے میچ روک دیا تھا۔
واضح رہے کہ کوئٹہ میں میچ کیلئے اسٹیڈیم اور اطراف میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے دوران 4 ہزار سے زائد پولیس اور فرنٹئیرکور کے اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
Home team Quetta Gladiators have been asked to bat first.
Bring it on Quetta Waaalon…
Zara shor machaaaaa do 👏👏👏 #QGvPZ #ShaanePakistan pic.twitter.com/OqyxUdUr1h— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) February 5, 2023
دوسری جانب پی ایس ایل کا نمائشی میچ دیکھنے کیلئے سابق اسٹار کرکٹرز شاہد آفریدی، جاوید میانداد اور معین خان بھی کوئٹہ پہنچ گئے ہیں جب کہ اداکار ایوب کھوسہ، احد رضا سمیت کئی شوبز اسٹارز بھی کوئٹہ پہنچے ہوئے ہیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ اور وزیر اعلیٰ کا میچ کرانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں حالیہ دنوں میں بلوچستان سے اچھا ٹیلنٹ سامنے آیا ہے، کرکٹ کے علاوہ بلوچستان میں باکسنگ کا بھی بہت ٹیلنٹ ہے۔
سابق کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کو میچ کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں،آج کا میچ بہت اچھا ہو گا یہ بہت خوبصورت گراؤنڈ ہے، تمام کھلاڑی اس میچ کو انجوائے کریں گے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئٹہ میں کھیلنا بہت اچھا ہے۔
اس سے قبل اسٹیڈیم آنے پر شائقینِ کرکٹ نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کا زبردست خیر مقدم کیا نمائشی میچ کے موقع پر بگٹی کرکٹ گراؤنڈ کے باہر فوڈ اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں،فوڈ اسٹالز میں روایتی سجی اور دیگر کھانوں کا بھی انتظام کیا گیا ہے،اسٹیڈیم کے اندر اور باہر دونوں ٹیموں اور کھلاڑیوں کے بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
سرفراز احمد (کپتان)، احسن علی، بسم اللہ خان، عمر اکمل، افتخار احمد، محمد نواز، ایمل خان، نسیم شاہ، محمد حسنین، عمید آصف، عبدالواحد بنگلزئی
پشاور زلمی
بابر اعظم (کپتان)، محمد حارث، صائم ایوب، حسیب اللہ، اعظم خان، عامر جمال، اسامہ میر، شاہد آفریدی، وہاب ریاض، سلمان ارشاد
-

ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 کے 25 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 118 رنز سے شکست دے دی-
باغی ٹی وی : قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ ٹیم کی ملتان کی جانب سے دیا گیا 246 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 130 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
کوئٹہ کی جانب سے عمراکمل 50 اور جیسن روے 38 رنز بنا کر نمایاں رہے، ملتان کے دھانی، ڈیوڈ ولی، آصف آفریدی اور خوش دل شاہ نے بالترتیب دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے اپنی شاندار فارم کا تسلسل جاری رکھا اور ناقابل شکست 83 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ شان مسعود نے 57 جب کہ رائلی روسوو نے 71 رنز بنائے۔ کوئٹہ کی جانب سے عرفان، نسیم اور غلام مدثر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے کہا تھا کہ ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی بولنگ ہی کرتے،کوشش کریں گے کہ ملتان سلطانز کو کم اسکور تک محدود کریں انہوں نے بتایا کہ ہم نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں، جیمز ونس اور خرم شہزاد کی جگہ احسن علی اور محمد عرفان کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
دوسری جانب ملتان سلطانز کی ٹیم میں آج کے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی بلیسنگ موزربانی کی جگہ ڈیوڈ ولے کی واپسی ہوئی-
واضح رہے کہ پی ایس ایل 7 کے پوائنٹس ٹیبل میں ملتان سرفہرست ہے، اس کے 8 میچز میں 14 پوائنٹس ہیں، سلطانز پہلے ہی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرچکے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 8 میچز میں 6 پوائنٹس ہیں اور وہ ٹیبل پر پانچویں پوزیشن پر ہے۔
-

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی
کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی،لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا
باغی ٹی وی : پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 7 کے پندرہویں میچ میں جیسن روئے کی شاندار سنچری کی بدولت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے دی شہر قائد کے نیشنل اسسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے لاہور قلندرز کی جانب سے دیا جانے والا 205 رنز کا ہدف 19 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پی ایس ایل 7 کے 15 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوجیت کے لیے 205 رنز کا ہدف دیا تھا۔
قلندرز کے دونوں اوپنرز فخر زمان اور عبداللہ شفیق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔فخر نے 45 بالز پر 70 رنز کی اننگز کھیلی اور غلام مدثر کے بال پر آؤٹ ہوئے جبکہ عبداللہ 27 بالز پر32 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے اسی طرح کامران غلام اور محمد حفیظ نے بالترتیب 19، 8 اسکور بنائے-
2️⃣0️⃣4️⃣ on the board!
Another exciting chase to unfold?#HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/hP5hoXm4gn— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022
ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے شیڈول کے مطابق کراچی میں لیگ کا آخری میچ ہے جبکہ دیگر مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے، آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز مدمقابل ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قیادت سرفراز احمد کررہے ہیں جنہیں تجربہ کار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا ساتھ حاصل ہے جبکہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی ہیں جن کا ساتھ مایہ ناز بلے باز محمد حفیظ دیں گے۔
Quetta won the toss and chose to bowl! What are your predictions looking at these squads? #HBLPSL7 l #LevelHai l #QGvLQ pic.twitter.com/n2z7uaDl82
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 7, 2022
ملتان سلطانز پہلے اور اسلام آبادیونائیٹڈ 5 میں سے 3 میچز جیت کر 6 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ لاہور قلندرز تیسرے نمبرپر موجود ہے جب کہ کوئٹہ کا نمبر پانچواں ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اسکواڈ
سرفراز احمد(کپتان)، جیمز ونس، احسن علی، جیسن روئے، افتخار احمد، شاہد آفریدی، محمد نواز، لک ووڈ، جیمز فلکنر، غلام مدثر
لاہور قلندرز اسکواڈ
شاہین آفریدی(کپتان)، فخر زمان، عبداللہ شفیق، کامران غلام، محمد حفیظ، پل سولٹ، ہیری بروک ڈیوڈ وائز، راشد خان، حارث رؤف، زمان خان
-

پی ایس ایل 7: ملتان سلطانزنے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کوشکست دے دی
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں سیزن کے میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا ہے۔
باغی ٹی وی : ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دو اوورز کے بعد بغیر کسی نقصان کے رنز بنالیے ہیں ملتان سلطانز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے واحد وکٹ محمد حسنین نے حاصل کی۔
محمد رضوان کے بعد ملتان سلطانز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،تاہم شان مسعود نے رنز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔شان مسعود 58 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ان کی اننگز میں 8چوکے اور4 چھکے شامل تھے
۔دیگر بلے بازوں میں رائلی روسو اور صہیب مقصود نے 21،21 رنز بنائےخوش دل شاہ 8اور ٹم ڈیوڈ 28رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ جیمز فولکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 175 رنز کے تعاقب میں 169 رنز بناسکی اوپننگ بلے باز ویل سمیڈ صرف تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اوپننگ بلے باز احسان علی بھی 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے کپتان سرفراز احمد اور بین ڈکٹ نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔ بین ڈکٹ 47 اور سرفراز احمد 21رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ا
فتحار احمد نے 13 گیندوں پر 30 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا جیمز فولکنر 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے8 رنز درکار تھے تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز بناسکے ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عمران طاہر نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے لیگ کے ساتویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا میچ کے لیے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی البتہ ملتان سلطانز نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے احسان اللہ کی جگہ عباس آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: سرفراز احمد (کپتان)، ول اسمیڈ، احسان علی، بین ڈکٹ، افتخار احمد، محمد نواز، سہیل تنویر، جیمز فلکنر، عاشر قریشی، محمد حسنین، نسیم شاہ
محمد رضوان(کپتان)، شان مسعود، صہب مقصود، رائلی روسو، خوشدل شاہ، ٹم ڈیوڈ، ڈیوڈ ولی، عمران طاہر، عمران خان سینئر، شاہنواز دھانی، احسان اللہ
واضح رہے کہ ملتان سلطان نے پی ایس ایل سیون میں اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی نے ایک میچ جیتا اور دوسرے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کھیلے گئے ہیں جس میں چار مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ تین مرتبہ ملتان سلطانز فاتح رہی۔
