Baaghi TV

Tag: کوئٹہ

  • کوئٹہ:زیادتی کا شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب ،ملزم گرفتار

    کوئٹہ:زیادتی کا شکار 13 سالہ مغوی بچہ زخمی حالت میں بازیاب ،ملزم گرفتار

    پولیس نے کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں تیرہ سالہ مغوی بچے کو زخمی حالت میں بازیاب کراکر اغواکار کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ ازبک بازار خروٹ آباد کے ایک مکان میں ایک بچے کو قید کرکے رکھا گیا ہے، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مکان کو گھیرے میں لے کر اندر داخل ہوئے اسی دوران اندر موجود ایک شخص نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ کی، تاہم پولیس نے اسے قابو کرکے پسٹل قبضے میں لے لی۔

    مکان کی تلاشی لینے پر ایک کمرے میں زنجیروں میں جکڑا 13 سالہ بچہ زخمی حالت میں برہنہ موجود پایا، جسے باحفاظت بازیاب کرالیا گیابچے نے پولیس کو بتایا کہ اس کا نام صبور خان ولد شہباز خان ہے جو پشتون آباد کے علاقے خوشحال خان روڈ کا رہائشی ہے، اور وہ کپڑے فروخت کرتا ہے۔

    3 معصوم بچیوں کی لاشیں خالی پلاٹ سے برآمد

    اتوار کو صبور خان خروٹ آباد ازبک بازار میں کپڑے فروخت کرنے آیا تھا کہ گرفتار ملزم نے اسے اسلحہ کے زور پر اغواء کیا اور اس مکان میں لے آیا، پھر زنجیروں میں جکڑ کر زیادتی کی شور مچانے پر ملزم نے بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس نے بتایا کہ اغواء کار شمس اللہ کے خلاف اغواء اور ریپ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ بچے کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقے سچل سے اغوا کیے گئے شہری کو سی آئی اے پولیس کے اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے عملے نے بازیاب کرلیا جبکہ کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    افغانستان کو دہشتگرد حملوں کیلئےمحفوظ مقام کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے،امریکا

    سینئر سپریٹینڈنٹ پولیس اے وی سی سی ذیشان صدیقی کے مطابق سچل تھانہ میں 21 جون کو زیر دفعہ 365 اے مقدمہ نمبر 809/23 درج کرایا گیا تھا س میں خلیل احمد ولد کریم بخش عمری 50 سالہ کہ اغوا کیے جانے اور ملزمان کی جانب سے تاوان طلب کیے جانے کا الزام عائد کیا گیا تھا،اغواکاروں نے مغوی کی رہائی کیلئے 6 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا-

    ذیشان صدیقی کے مطابق اے وی سی سی پولیس کے عملے نے تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے کراچی میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور سپر ہائی وے پر جمالی پل کے قریب مین سروس روڈ سے اغوا کے الزام میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا۔،ملزمان قدیر ولد نصیر احمد،امجد جاوید عرف جاوید چوہدری عرف امجد چوہدری ولد عاشق علی اور ممریز حسین ولد جاوید شامل ہیں، گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک رائفل 222 بمعہ 10 راوئڈز اور ایک پستول 30 بور بمعہ 03 راوئڈز برآمد کیے گئے، ملزمان سےتفتیش جاری ہے۔

    کینیڈا میں ہوٹل کی خاتون ملازمہ سے نازیبا حرکت پرپی آئی اے کا فضائی میزبان …

  • ہم وفاق پرخوشی سے تنقید نہیں کرتے مجبور ہو کر کرتے ہیں،وزیراعلی بلوچستان

    ہم وفاق پرخوشی سے تنقید نہیں کرتے مجبور ہو کر کرتے ہیں،وزیراعلی بلوچستان

    وزیراعلی بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ہم اگر وفاق کے رویوں پر ردعمل دیتے ہیں، تو اس کی وجہ یہ ہی ہے کہ ہم مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، ہم خوشی سے تنقید نہیں کرتے مجبور ہو کر کرتے ہیں-

    باغی ٹی وی: وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ پی پی ایل کے واجبات کا معاملہ التوا کا شکار ہے، ایک وفاقی اکائی کے حق بجانب موقف پر ایک کمپنی کو ترجیح دینا وفاقی حکومت کا غیر دانشمندانہ فعل ہے، مسلسل اور بارپار کے رابطوں کے باوجود تاحال کوئی مثبت نتیجہ نہیں نکلا ہےہمیں موجودہ حکومت اورخاص طورسے وزیراعظم شہباز شریف سےبہت سی امیدیں تھیں،وزیراعظم نے ہمارے موقف کو سنجیدگی سے بھی لیا، یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ متعلقہ وفاقی ادارے وزیراعظم کے احکامات کو اہمیت کیوں نہیں دے رہے ہیں۔

    پاکستان ٹی ٹی پی کے خلاف ثبوت دے،ہم اقدامات کریں گے، وزیر دفاع خواجہ آصف …

    وزیراعلی نے کہا کہ این ایف سی پر بھی وفاق کا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے، یہ ایک آئینی تقاضہ ہے کہ ہر پانچ سال بعد نیا این ایف سی ایوارڈ ہو، نیا این ایف سی ایوارڈ 2015 سے لازم ہے لیکن گزشتہ 8 سال سے اس آئینی شق کو پامال کیا جا رہا ہے جہاں آج کل ہر جگہ آئینی تقاضو ں کا خوب چرچا ہے تو پھر این ایف سی کے آئینی تقاضے کو کیوں نظر انداز کیا جا رہا ہے، نیا این ایف سی ایوارڈ نہ آنے سے 2017 سے اب تک بلوچستان کو300 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے-

    دوسری جانب بلوچستان امن کا گہوارا رہے، جمالی آڈیٹوریئم کوئٹہ میں بلوچستان کے حوالے سے اہم تقریب منعقد ہوئی،تقریب میں جس میں سینیٹر انوار کاکڑ، سینیٹر سرفراز بگٹی، ہوم منسٹر بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو، ظہور بلیدی اور ڈاکٹر میر سعادت سمیت 100 سے زائد سول سوسائٹی، سیاسی رہنماؤں، علماء، وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

    تقریب کا مقصد بلوچستان میں مفاہمتی پالیسی اور صوبے کی بہتر ہوتی صورتحال پر روشنی ڈالنا تھا عسکریت کا راستہ ترک کرنے والے بلوچ نیشنل آرمی کے سابق کمانڈر گلزار امام شنبے نے بھی تقریب میں شرکت کی تقریب میں شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل مذاکرات کی میز پر ہی ممکن ہے سینیٹر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بات چیت اور مفاہمت ہی بلوچستان کے امن کا واحد راستہ ہے۔

    شرکاء نے گلزار امام شنبے کی شرکت کو بھی خوش آئند قرار دیا گلزار امام شنبے نے کہا کہ ہم سب کو اپنے اختیارات کے مطابق بلوچستان کے خوشحالی کے لیے کام کرنا چاہیئے، میں مذاکراتی عمل کا حصہ بھی ہوں اور اس کی حمایت بھی کرتا ہوں۔

    حکومت عوام پر ظلم کی بجائے اپنی مراعات ختم کرے،سراج الحق

  • بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت  قرار

    بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت قرار

    کوئٹہ(تجزیہ: منصور مگسی ) ،بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع ،صادق سنجرانی وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں شخصیت قرارباپ پارٹی دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے-

    جنرل الیکشن 2023 کی مناسبت سے بلوچستان میں سیاسی جماعتوں کی صف بندی شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے مختلف پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے حکمت عملی طے کی جا رہی ہے باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حسب روایت مخلوط حکومت بنے گی جس کی قیادت بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کو سونپی جائے گی باپ پارٹی دو واضح دھڑوں میں تقسیم ہو چکی ہے جام کمال گروپ اور قدوس بزنجو گروپ ایک دوسرے سے اپنی راہیں الگ کر چکے ہیں-

    میرون لیزلی مڈلکوٹ پاک فضائیہ کا جنگجو پائلٹ ،جو وطن پہ قربان ہوا اور سمندر …

    ذرائع کے مطابق جام گروپ میں شامل سردار سرفراز خان ڈومکی ، نوابزادہ طارق خان مگسی ، خالد خان مگسی اور سردار صالح محمد بھوتانی و دیگر ہم خیال ساتھیوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا قوی امکان ہے جبکہ وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو ، اسپیکر صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، صوبائی وزیر حاجی محمد خان لہڑی سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی، میر سرفراز بگٹی اور چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور ان کے دیگر ہم خیال ساتھی بلوچستان عوامی پارٹی میں ہی رہیں گے جبکہ صوبائی وزیر روینیو میر سکندر خان عمرانی ” قدوس بزنجو گروپ” میں ہوتے ہوئے بھی پارٹی میں خود کو اجنبی اور تنہا محسوس کر رہے ہیں اس لیے شاید وہ آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دیں گے-

    محافظ ہو جہاں محمود عالم سا کوئی بیٹا ، وہ دھرتی سر اٹھاتی ہے وہ …

    ذرائع کایہ بھی کہنا ہے کہ نصیر آباد میں میر سکندر خان عمرانی کی جگہ میر شوکت خان بنگلزئی کو بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کیلئے آمادہ کر کے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے ان کو پارٹی ٹکٹ دینے کیلئے کوشش کی جائے گی اس ساری صورتحال میں مختلف حلقوں کی جانب سے میر صادق سنجرانی کو بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کیلئے موزوں اور قابل قبول شخصیت قرار دے کر ہوم ورک شروع کر دیا گیا ہے-

    شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

  • نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب درجن سے زائد قیدی فرار

    پاک افغان سرحدی علاقے چمن میں موجود سب جیل سے نمازِ عید کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 15 قیدی فرار ہوگئے۔
    سب جیل چمن میں قیدی نماز عید کیلئے نکالنے کے دوران فرار ہوئے۔ بیرک نمبر 4 سے نکالے جانے والے قیدیوں نے پولیس اہلکار سے اسلحہ چھین لیا۔ فرار ہونے کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کی جس سے ڈپٹی جیلر سمیت 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
    جیل ذرائع کے مطابق حملے کے بعد مجموعی طور پر تقریباً 15 قیدی فرار ہوئے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے فرار ہونے والا ایک قیدی مارا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے قیدی سنگین مقدمات میں گرفتار کیے گئے تھے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
    پولیس حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ افغان سرحد سے صرف تقریباً تین کلومیٹر دور چمن کے مصروف علاقے تاج روڈ پر یہ سب جیل واقع ہے۔ یہاں عدالتوں میں پیش کیے جانے والے انڈر ٹرائل قیدیوں کو عارضی طور پر رکھا جاتا ہے۔

  • بلوچستان:ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین انتخابات،یو سی چیئرمین اور کونسلرز کی قیمتیں بڑھ گئیں

    بلوچستان:ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین انتخابات،یو سی چیئرمین اور کونسلرز کی قیمتیں بڑھ گئیں

    کوئٹہ (محبوب مگسی ) :بلوچستان میں ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین کے انتخابات ،یو سی چیئرمین اور کونسلرز کی قیمتیں بڑھ گئیں –

    باغی ٹی وی: بلوچستان میں 6 جولائی 2023 کو ڈسڑکٹ کونسل چیئرمینوں کے ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں ہر ضلع میں ووٹ حاصل کرنے کیلئے ووٹرز پر کروڑوں روپے خرچ کر کے خرید و فروخت کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے –

    باوثوق ذرائع کے مطابق ڈسڑکٹ کونسل چیئرمین کیلئے فی ووٹر کو عصری حالات کے مطابق 10 لاکھ روپے سے 50 لاکھ روپے تک دیا جا رہا ہے چنانچہ یونین کونسلوں کے چیئرمینوں اور ڈسڑکٹ کونسل کے ممبران کی ” قیمت اور قدر” بہت بڑھ گئی ہے جن کو وی سی آئی پی پروٹوکول دیا جا رہا ہے اور ان کے ناز نخرے اٹھائے جا رہے ہیں-

    وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں

    ذرائع کے مطابق ووٹرز کو خریدنے کے عمل میں مبینہ طور پر صوبائی وزرا ، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، نامور سیاستداں اور قبائلی نواب و سردار و دیگر بااثر شخصیات شامل ہیں ۔

    پاکستان کو ٹیکس ریونیو میں اضافے کی ضرورت ہے،اسحاق ڈار

    عید سے پہلے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو طلبی کا نوٹس جاری

  • بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی

    بلوچستان کے 35 اضلاع کےڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ کل ہو گی

    کوئٹہ(محبوب مگسی): بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 22 جون کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی : تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔ خواتین، کسان، مزدور اور اقلیتوں کی نشستوں پر 1001 کاغزات نامزدگی جمع، چمن، ہرنائی، جھل مگسی اور آواران میں امیدوار بلامقابلہ منتخب، شریف اللہ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان شریف اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے 35 اضلاع کے ڈسٹرکٹ کونسلزز کی مخصوس نشستوں (خواتین، کسان، مزدور اور غیر مسلم) پر انتخابات 22 جون کو ہوں گے۔ تمام انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ بیلٹ پیپر کی ترسیل مکمل کر دی گئی ہے۔ مخصوض نشستوں پر خواتین کی 289 نشستوں پر 522 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ کسان کی 47 نشستوں 190 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔

    مزدود کی 47 نشستوں پر 196 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں تفصیل درج ذیل ہے۔ اقلیتوں کی 47 نشستوں پر 93 کاغزات نامزدگی جمع ہوئے ہیں۔ضلع پشین کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 22 نشستوں پر 36، کسان کی 3 نشستوں پر 8 ،مزدور کی 3 نشستوں پر 11،جبکہ غیر مسلم کی 3 نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع چمن کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 14 نشستوں پر 20، کسان کی 2 نشستوں پر 4 ،مزدور کی 2 نشستوں پر 3،جبکہ غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 13 نشستوں پر 21، کسان کی 2 نشستوں پر 5،مزدور کی 2 نشستوں پر 4،جبکہ غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع نوشکی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5نشستوں پر 14 ،کسان کی 1 نشست پر 7 ،مزدور کی 1 نشست پر 5 جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع چاغی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 8 نشستوں پر 19، کسان کی 1 نشست پر 6 ،مزدور کی 1 نشست پر 10،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 4 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع خاران کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 4نشستوں پر 6 ،کسان کی 1 نشست پر 5 ،مزدور کی 1 نشست پر 5 جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع واشک کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 13، کسان کی 1 نشست پر 5 ،مزدور کی 1 نشست پر 5،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع ژوب کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 9 نشستوں پر 15 ،کسان کی 1 نشست پر 5 ،مزدور کی 1 نشست پر 7 جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع شیرانی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 9، کسان کی 1 نشست پر 3 ،مزدور کی 1 نشست پر 2، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع قلعہ سیف اللہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 11 نشستوں پر 15 ،کسان کی 2 نشست پر 6 ،مزدور کی 2 نشستوں پر 5 جبکہ غیر مسلم کی 2 نشستوں پر کوئی بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ضلع لورالائی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7نشستوں پر 12، کسان کی 1 نشست پر 3 ،مزدور کی 1 نشست پر 3، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع بارکھان کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 7 ،کسان کی 1 نشست پر 4 ،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پرکوئی بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ضلع موسی خیل کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 11، کسان کی 1 نشست پر 5 ،مزدور کی 1 نشست پر 7، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع دکی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 10 ،کسان کی 1 نشست پر 4 ،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع سبی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 11، کسان کی 1 نشست پر 6 ،مزدور کی 1 نشست پر 8، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع ہرنائی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 3 نشستوں پر 3، کسان کی 1 نشستوں پر 2 ،مزدور کی 1 نشستوں پر 1،جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع زیارت کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 7، کسان کی 1 نشست پر 4 ،مزدور کی 1 نشست پر 4، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع کوہلو کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 8 نشستوں پر 14 ،کسان کی 1 نشست پر 6 ،مزدور کی 1 نشست پر 5 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع ڈیرہ بگٹی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 8 نشستوں پر 16، کسان کی 1 نشست پر 4 ،مزدور کی 1 نشست پر 6، اور غیرمسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع نصیر آباد کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 15 نشستوں پر 31 ،کسان کی 2 نشستوں پر 8 ،مزدور کی 2 نشستوں پر 8 اور غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع جعفر آباد کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 12، کسان کی 1 نشست پر 7 ، مزدور کی 1 نشست پر 6، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع اوستہ محمد کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 6 نشستوں پر 13 ،کسان کی 1 نشست پر 9 ، مزدور کی 1 نشست پر 6 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 4 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع صحبت پور کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 12، کسان کی 1 نشست پر 3 ،مزدور کی 1 نشست پر 3، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع کچھی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 10 نشستوں پر 24 ،کسان کی 2 نشستوں پر 8 ،مزدور کی 2 نشستوں پر 7 اور غیر مسلم کی 2 نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع جھل مگسی کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 5، کسان کی 1 نشست پر 1 ،مزدور کی 1 نشست پر 1،جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع قلات کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 5 نشستوں پر 14 ،کسان کی 1 نشست پر 5 ،مزدور کی 1 نشست پر 7 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 1 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ۔ضلع خضدار کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 17 نشستوں پر 22، کسان کی 3 نشستوں پر 8 ،مزدور کی 3 نشستوں پر 8،اور غیر مسلم کی 3 نشستوں پر 6 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع سوراب کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 12 ،کسان کی 1 نشست پر 5 ،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع مستونگ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 9 نشستوں پر 22، کسان کی 1 نشست پر 9 ،مزدور کی 1 نشست پر 7،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 2 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع آواران کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 3 نشستوں پر 4، کسان کی 1 نشست پر 1 ،مزدور کی 1 نشست پر 1،جبکہ غیر مسلم کی 1 نشست پر کوئی کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوئے۔ضلع لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 10، کسان کی 1 نشست پر 7 ،مزدور کی 1 نشست پر 7، اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے ۔

    ضلع حب کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 4 نشستوں پر 5 ،کسان کی 1 نشست پر 2 ،مزدور کی 1 نشست پر 3 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ضلع کیچ کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 24 نشستوں پر 56، کسان کی 4 نشستوں پر 16 ،مزدور کی 4 نشستوں پر 23،اور غیر مسلم کی 4 نشستوں پر 5 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔

    ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 7 نشستوں پر 15 ،کسان کی 1 نشست پر 5 ،مزدور کی 1 نشست پر 4 اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئے۔ ضلع گوادر کے ڈسٹرکٹ کونسل کی خواتین کی 4 نشستوں پر 6، کسان کی 1 نشست پر 4 ،مزدور کی 1 نشست پر 2،اور غیر مسلم کی 1 نشست پر 3 کاغذات نامزدگی جمع ہوئےضلع چمن ،ہرنائی،جھل مگسی اور آواران کے امیدواران بلا مقابلہ منتخب ۔

  • بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا

    بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا

    بلوچستان کا آئندہ مالی سال کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا-

    باغی ٹی وی: بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سہ پہر 4 بجے ہوگا جس میں صوبائی وزیرخزانہ زمرک خان اچکزئی بجٹ پیش کریں گے بلوچستان کے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 700 ارب روپے سے زائد ہونےکا امکان ہے، آئندہ بجٹ میں صحت کارڈ کے لیے 5 ارب 80 کروڑ روپے مختص کیےجانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں ادویات کی فراہمی کےلیے 2 ارب 70کروڑ روپے رکھے ہیں اور بلوچستان ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے لیے 2 ارب روپے فوڈ سکیورٹی کے لیے ایک ارب اور پی پی ایچ آئی کے لیے 75 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے پنشن فنڈ کے لیے 2 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں، عوامی انڈوومنٹ فنڈ کے لیے ایک ارب روپے جبکہ لوگوں کو ہنرمند بنانے کے پروگرام کے لیے 2 ارب روپے رکھے جائیں گے۔

    پنجاب کی نگران حکومت آج بجٹ پیش کرے گی

    بلوچستان کو قابل تقسیم محاصل سے 45 ارب سے زائد آمدنی حاصل ہونے کا امکان ہےصوبے کو براہ راست ٹرانسفر سے 20 ارب 6 کروڑ روپے سے زائد گیس رئیلٹی، ڈیولپمنٹ سرچارج کی مد میں بلوچستان کو16 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد جبکہ قدرتی گیس پر ایکسائز ڈیوٹی سے 3 ارب 38 کروڑروپےکی آمدنی متوقع ہے۔

    خیبر پختونحوا، پنجاب اور کشمیر میں آندھی اور بارش کا امکان

    دوسری جانب محکمہ خزانہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت 1368 ارب روپے سے زائد کا مجموعی بجٹ پیش کرے گی 4 ماہ کے بجٹ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 426 ارب 87 کروڑ روپے اور غیرترقیاتی منصوبوں کے لیے 941 ارب 34 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں جوائنٹ پریروٹیزکمیٹی نے بجٹ کےاعداد و شمارکی منظوری دے دی ہے اور نگران کابینہ آج اجلاس میں 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے گی۔

    یونان میں عوام کا تارکینِ وطن کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج

  • عبدالرزاق شرکا قتل،مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف ہونا چاہئے،تحریک انصاف

    عبدالرزاق شرکا قتل،مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف ہونا چاہئے،تحریک انصاف

    عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس پر  تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے

    پاکستان تحریک انصاف نے عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کیخلاف درج کرنے کا مطالبہ کردیا ،سپریم کورٹ سے سرکاری پریس کانفرنس میں عمران خان کیخلاف ایک اور جھوٹے مقدمے کے اندراج کی کوشش کا فوری نوٹس لینے کی بھی استدعا کر دی، تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عطاءاللہ تارڑ کے الزامات مکمل طور پر لغو، بے بنیاد اور بیہودہ قرار دیکر مسترد کئے جاتے ہیں، عبدالرزاق شر کا قتل تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے پہلے سے جاری شرمناک، غیرآئینی اور غیرقانونی مہم کا تسلسل قرار دیا گیا،

    مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا تھا کہ عطاءاللہ تارڑ کی پریس کانفرنس ایک وکیل کے مجرمانہ قتل پر پردہ پوشی کی سفاک کوشش ہے عبدالرّزاق شر کا خون انہی ہاتھوں پر ہے جنہوں نے 9 مئی کو آگ اور خون کا شرمناک کھیل کھیلا، عبدالرزاق شر کے قتل میں وہی کردار ملوّث ہیں جنہوں نے 9 مئی کو 25 بےگناہ پاکستانیوں کو قتل، سینکڑوں کو زخمی کیا، ملک میں لاقانونیت اور آئینی و انتظامی دہشتگردی میں ملوث حکمران گروہ نے 9 مئی کو جمہور کی بالادستی کو ذبح کرنے کی کوشش کی،عبدالرزاق شر کے قتل پر بلا تحقیق 2 گھنٹوں میں چیئرمین تحریک انصاف پر الزام اسی شرمناک منصوبے کا شاخسانہ ہے، قتل و غارت گری کے واقعات اور بلاتحقیق تحریک انصاف اور چیئرمین تحریک انصاف پر الزام اب ایک روایت کی شکل اختیار کر چکی ہے، 3 نومبر کو وزیرآباد میں عمران خان کو گولیاں ماری گئیں، مقدمہ درج ہوا نہ آج تک کوئی تحقیقات کی گئیں، 9 مئی کو پرامن احتجاج کا فائدہ اٹھا کر جلاؤ گھیراؤ کیا گیا اور سینکڑوں شہریوں کو گولیاں ماری گئیں مگر ابھی تک کوئی تحقیق نہیں کی گئی،عبدالرزاق شر کے آج کے قتل پر بھی بلاتحقیق عمران خان کو ایک اور جھوٹے مقدمے میں نامزد کرنے کا سرکاری اعلان کیا گیا، خود پر قاتلانہ حملے کے بعد عمران خان نے وزیراعظم، وزیر داخلہ کو نامزد کیا،عمران خان ڈیڑھ سو سے زائد جھوٹے مقدمات کا سامنا کررہے ہیں،عبدالرزاق شر کے قتل کا مقدمہ عمران خان کی بجائے وزیراعظم اور وزیرِداخلہ کیخلاف درج کیا جائے، دونوں کو عہدوں سے ہٹا کر شاملِ تفتیش کیا جائے، سپریم کورٹ عبدالرزاق شر کے قتل اور سرکاری پریس کانفرنس کا نوٹس لے اور ذمہ داروں کیخلاف فوری کارروائی کا اہتمام کرے،

    واضح رہے کہ کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پرعالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاںبحق ہوگئے۔ جس کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ کرنے والے وکیل کو قتل کروایا، اس کیس کی کل سماعت ہونا ہے، اور امکان ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ آجائے. لیکن سماعت سے ایک دن پہلے وکیل کو قتل کروا دیا گیا ،حکومتِ پاکستان عبدالرزاق کے قتل کے مقدمے میں عمران خان کو نامزد کرے، مقدمے میں نامزدگی کے بعد گرفتاری مطلوب ہوئی تو وہ بھی ہوگی،

    سویڈن نے سیکس کو کھیل کا درجہ دیتے ہوئے مقابلے کروانے کا اعلان کر دیا

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

    کوئٹہ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کا وکیل جاں بحق

    کوئٹہ میں ایئر پورٹ روڈ پرعالمو چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سپریم کورٹ کے وکیل رزاق شر جاںبحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی فائرنگ کے واقعہ کے بعد وکیل کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی سپریم کورٹ کے وکیل پر قاتلانہ حملے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کیے۔

    ایم ڈی پی ٹی وی کیس: درخواست گزاروں کو وکلا تبدیل کرنے کی اجازت

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرکے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب فائرنگ کے فوراً بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے سپریم کورٹ کے وکیل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

    9 مئی واقعات: پنجاب میں نظربند افرادکی فہرست پیش

    عبد القدوس بزنجو نے عبدالرزاق ایڈووکیٹ کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ تمام پہلؤوں کا جائزہ لے کر فوری رپورٹ پیش کی جائے، ملوث عناصر کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ عبدالرزاق جو بار کے بڑے سرگرم رکن تھے اور عمران خان کے خلاف جو سنگین غداری کا مقدمہ ہے اسکے درخواستگزار اور وکیل بھی تھے آج بہت سفاکانہ طریقے سے کوئٹہ ایئر پورٹ روڈ کے پاس ٹارگٹ کلنگ نے نتیجے میں وہ شہید ہوئے ہیں عبدالرزاق کا قتل انصاف کا قتل ہے کہ اب آپ نے وکیلوں کی ٹارگٹ کلنگ شروع کردی صرف اس لیے کہ وہ سنگین غداری کے مقدمے میں آپکے خلاف اپنا کردار ادا کررہے تھے آرٹیکل 5 اور 6 کے حوالے سے پیروی کررہے تھے.اس کا مقدمہ عمران نیازی کے خلاف درج ہوگا اور مکمل تفتیش ہوگی

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے خلاف سنگین غداری کا مقدمہ کرنے والے وکیل کو قتل کروایا، اس کیس کی کل سماعت ہونا ہے، اور امکان ہے کہ عمران خان کیخلاف آرٹیکل 5 اور آرٹیکل 6 کا فیصلہ آجائے. لیکن سماعت سے ایک دن پہلے وکیل کو قتل کروا دیا گیا ، مقدمے میں نامزدگی کے بعد گرفتاری مطلوب ہوئی تو وہ بھی ہوگی، وکیل کو صرف اس لئے قتل کیا گیا کہ وہ عمران خان کے خلاف غداری کا مقدمہ لڑ رہا تھا- اُس کی کوئی دُشمنی یا لین دین کا چکر نہیں تھا، اس کے خُون کے پیچھے عمران کے ہاتھ رنگے ہوئے ہیں ،تحریک انصاف ایک عسکریت پسند اور دہشتگرد جماعت ہے،نو مئی کے پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کیخلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں آپ نے ایک وکیل اور ایسے شخص جس کی بار میں عزت تھی اس کی ٹارگٹ کلنگ کرائی، 9 مئی کو جو کچھ ہوا وہ بھی اس جماعت کے دہشتگردوں نے کیا،

    پاکستان بار کونسل نے کوئٹہ میں ایڈووکیٹ عبد الرزاق کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ بلوچستان میں قانون نافذ کرنیوالے ادارے شہریوں اور خاص طور پر وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،قانون نافذ کرنیوالے ادارے صوبے میں ٹارگٹ کلنگ کنٹرول کرنے میں بھی ناکام ہو چکے ہیں ،پاکستان بار کونسل نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان واقعہ کی آزادانہ تحقیقات کر کے واقعہ میں ملوث افراد کو مثالی سزا دیں، صوبائی حکومت مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کرے شہریوں اور خاص کر وکلا کو سکیورٹی فراہم کرے،

  • سمندر میں طغیانی کے خدشہ،ماہی گیروں کو الرٹ جاری

    سمندر میں طغیانی کے خدشہ،ماہی گیروں کو الرٹ جاری

    کوئٹہ: بلوچستان کے سمندر میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو الرٹ جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کوآرڈینیشن سینٹر (جے ایم آئی سی سی) کے مطابق 25 سے 26 اپریل تک بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں کے چلنے سے سمندر میں طغیانی کا امکان ہے۔

    جے ایم آئی سی سی کی جانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ماہی گیر 25 سے 26 اپریل تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں انجن ، جال و ماہی گیری کے دیگر آلات محفوظ کرلیں کسی بھی قسم کے نقصانات اور پریشانی سے بچنے کے لیے بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرلی جائیں۔

    محکمہ فشریز بلوچستان کی جانب سے بھی ماہی گیروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ گوادر کے سمندر میں زیادہ طغیانی کا خدشہ ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی اور اورماڑہ نے ہدایات جاری کردی ہیں۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے کل بدھ سے بالائی خیبرپختونخوا، بلوچستان، مشرقی پنجاب، بالائی سندھ اور کشمیر میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔

    ان علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ اتوار تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے، اس دوران مری، گلیات اور پوٹھوہار میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔