Baaghi TV

Tag: کورونا وائرس

  • وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں

    اسلام آبا:وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں کوویڈ کی تصدیق کے بعد شیریں مزاری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آ گئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق وزیر انسانی حقوق میں کوویڈ کی تصدیق کے بعد ان کے سٹاف اور اور قریبی حلقہ احباب کو بھی کورونا ٹیسٹ کرانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

    اس سے قبل وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا تھا-

    اومیکرون ویرینٹ کے باعث کورونا کیسوں میں اضافے پر تشویش

    واضح رہے کہ پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مزید24کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،پنجاب میں اومی کرون ویریئنٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد319ہوگئی لاہور سے مزید20اومی کرون کیسز سامنے آئے، لاہور میں اومی کرون ویریئنٹ کے مصدقہ کیسز کی تعداد 306 ہو گئی

    این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان مین کرونا سے مزید تین اموات یوئی ہیں جبکہ 1649 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 972 ہو گئی ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 ہزار 2 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 3.66 فیصد رہی

    این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 87 ہزار668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9ہزار 396، بلوچستان میں 33 ہزار 659، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432 ہو گئی ہے

    دوسری جانب بلوم برگ میں شائع شدہ ایک رپورٹ کے مطابق فرانس میں کرونا کی ایک نئی قسم سامنے آئی ہے، ڈیلٹا، اومیکرون کے بعد اس نئی قسم کا سائنسدانوں نے اس کا نام ڈیلٹا کرون رکھ دیا ہے، اس وائرس میں ڈیلٹا اور اومیکرون دونوں کی خاصیتیں موجود ہیں قبرص یونیورسٹی کے بائیولوجیکل سائنس کے پروفیسر لیونڈیوس کوسٹریکس نے اس حوالے سے دیے جانے والے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اس وقت لوگ اومیکرون اور ڈیلٹا سے بیک وقت متاثر ہورہے ہیں لیکن یہاں سائنسدانوں و ڈاکٹروں کی ٹیم نے ان دونوں اقسام کے امتزاج کو دریافت کیا ہے،کرونا کی نئی قسم ڈیلٹا کرون کے اب تک 25 مریض سامنے آ چکے ہیں، ماہرین کا خیال ہے کہ یہ شرح زیادہ ہو سکتی ہے-

    جبکہ این سی او سی کے سربراہ اسدعمر نے کہا ہے کہ این سی او سی کی ساری ٹیم بہترین کام کررہی ہے ،اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا کا مرض ابھی ختم نہیں ہوا ہے،کورونا وبا میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،شہری ویکسینیشن کرائیں اور ماسک پہنیں،این سی او سی میں کام کرنے والی ٹیم زبردست ہے،این سی او سی نے وہ کام کر دکھایا جس کا لوگ تصوربھی نہیں سکتے تھے-

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

  • کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم

    کورونا وبا کے دوران خدمات سرانجام دینےوالے ورکرزمیں تعریفی اسناد اور شیلڈزتقسیم

    وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا ہے کہ عوام کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ایس او پیز پر عمل کریں او ویکسینیشن لگوائیں-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے ان ٹیموں کے اعزاز میں انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا جنہوں نے کورونا وائرس وبائی امراض سےنمٹنے کے لیے کام کیا-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے پیر کے روز صوبائی اور ضلعی ٹیموں کے اعزاز میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا جنہوں نے ویکسینیشن کے مقررہ اہداف حاصل کرنے اور کورونا وائرس وبائی امراض سے نمٹنے میں بھر پور کوششیں کیں۔

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

    تقریب کا اہتمام این سی او سی ہیڈ آفس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین این سی او سی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر، نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل محمد ظفر اقبال اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کی۔

    شیلڈز اور تعریفی خطوط ان اضلاع اور صوبوں کو دیئے گئے جنہوں نے 60 فیصد سے زائد آبادی کو حفاظتی ٹیکے لگانے کا ہدف مکمل کیا اور ان تین دور دراز اضلاع کو جنہوں نے محدود وسائل اور دشوار گزار علاقے کے باوجود زیادہ سے زیادہ ویکسینیشن کے اہداف حاصل کئے۔

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون،فلورونا کے بعد ڈیلٹا کرون:نیاوائرس کتنا خطرناک ہے ماہرین نے ڈرا دیا

    اضلاع کے نمائندوں میں ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، چیف ایگزیکٹو آفیسرز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز، ڈسٹرکٹ ویکسینیشن فوکل پرسن اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز شامل ہیں۔

    کورونا وائرس ویکسینیشن مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے تمام کارکنوں کی خدمات کو تسلیم کرنے کے لیے انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے ایک بار پھر لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ خود کو کورونا وائرس سے بچانے کے لیے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) پر عمل کریں کووڈ جو اس وقت ملک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ جن لوگوں کو ابھی تک ویکسین نہیں لگائی گئی وہ جلد از جلد ویکسین لگوائیں جن افراد کو چھ ماہ قبل مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی تھی اور ان کی عمر 30 سال سے زیادہ ہے، وہ بوسٹر ڈوز بھی لگوائیں-

    اسد عمر نے تمام گراؤنڈ ورکرز، ویکسی نیشن ٹیموں، این سی او سی، ہیلتھ ورکرز اور وفاقی اور صوبائی اداروں کی مربوط کوششوں کی تعریف کی جنہوں نے مہم کو کامیاب بنانے میں مدد کی انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف مہم اس لیے یاد رکھی جائے گی کہ پوری قوم نے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اجتماعی کوششیں کیں۔

    قبل ازیں تقریب کے دوران بتایا گیا کہ 48 فیصد اہل آبادی کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔ 31 دسمبر 2021 تک 71.5 ملین افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے۔ صرف دسمبر 2021 میں تقریباً 21.5 ملین افراد کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا گیا ہے اور اس کا کریڈٹ صوبوں کو جاتا ہے۔

    اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

    تعریفی اسناد اور شیلڈز حاصل کرنے والی ضلعی ٹیموں میں جہلم، میانوالی، منڈی بہاؤالدین، نارووال، اٹک، بھکر، سرگودھا، لودھراں، کراچی ساؤتھ اینڈ ایسٹ، چترال لوئر اینڈ اپر، مستونگ، چمن، لسبیلہ، ہرنائی، آواران، سوراب، نصیر آباد، ہنزہ، غذر، میرپور، تھرپارکر، اورکزئی اور نوادی نیلم شامل ہیں-

    سرفہرست تین اضلاع جنہوں نے زیادہ سے زیادہ آبادی جو ویکسین لھانے کا ہدف حاصل کیا ان میں قلات 87 فیصد ، کراچی جنوبی 82 فیصد ، اسلام آباد 77فیصد شامل ہیں، جبکہ دور دراز علاقوں کے تین اضلاع جنہوں نے دشوار گزار علاقوں اور محدود وسائل کے باوجود ویکسینیشن کے اہداف حاصل کیے ان میں اورکزئی 54 فیصد ،نیلم 56 فیصد اور تھرپارکر 51فیصد شامل ہیں۔

    آخر میں اسد عمر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ تمام صوبوں کو موجودہ لہر کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام NPIs اور فرض شناس نظام کی صحیح معنوں میں پیروی کرنی چاہیے۔

    بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے سنٹر قائم، تفصیلات جاری

  • ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

    ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار

    معروف بالی ووڈ گلوکارارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کورونا کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : بھا رت میں کورونا وائرس کی نئی لہر پھیلنے کے بعد تیزی سے کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے اور عام لوگوں کے ساتھ ساتھ مشہور فنکار بھی اس جان لیوا وائرس کا شکار ہورہے ہیں حال ہی میں بالی ووڈ کے معروف گلوکار ارجیت سنگھ اور ان کی اہلیہ کوئل روئے کورونا کا شکار ہوگئے۔

    گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    ارجیت سنگھ نے یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر دیتے ہوئے کہا کہ میرا اور میری بیوی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ہم دونوں ٹھیک ہیں اور قرنطینہ میں ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل نامور بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں حال ہی میں بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کا کووڈ 19 ٹیسٹ مثبت آیاہے۔ سوارا بھاسکر نے یہ خبر سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ 5 جنوری کو ان میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں بعد ازاں ٹیسٹ کروانے کے بعد ان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

    اکشے کمار کی فلم ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار

    اداکارہ نے مزید کہا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میں اور میرے گھروالے 5 جنوری کی شام سے ہی قرنطینہ میں ہیں اور میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کررہی ہوں سوارا بھاسکر نے ان سے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے اپنا کورونا ٹیسٹ کروانے اور ڈبل ماسک پہننے کی درخواست کی۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور، ایکتا کپور، نورا فتیحی، ارجن کپور، پریم چوپڑا، مہیش بابو، ایریکا فرنینڈس، درشتی دھامی سمیت متعدد فنکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

    بھاری معاوضہ مانگنے والے اداکاروں کو کرن جوہر کا چیلنج

  • جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

    جاپان نےکورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار امریکی فوجی اڈوں کو قرار دے دیا

    ٹوکیو: جاپان نے کورونا کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے کر امریکی فوجی اڈوں پر سخت پابندیاں نافذ کردی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی فوجی اڈوں پر کورونا کی سخت پابندیوں کے حوالے سے جاپان کے وزیراعظم فومیو کشیدا نے کہا کہ ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کا ماخذ یہی امریکی فوجی اڈے ہیں، امریکی فوجیوں سے کورونا مقامی کمیونیٹیز میں پھیل رہا ہے۔

    جاپانی وزیر اعظم نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی اس فیصلے پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے اور جوبائیڈن انتظامیہ نے ان پابندیوں پر اتفاق کیا ہے اور جاپان میں موجود اپنی فوجوں کو ان احکامات پر عمل کی ہدایت کی گئی ہے-

    جاپان نے امریکی فوجی اڈوں پر غیر ضروری آمدورفت، ماسک پہننے سمیت کئی کورونا پابندیاں نافذ کردی ہیں جب کہ ان پابندیوں پر عمل درآمد کے لیے سخت مانیٹرنگ بھی کی جائے گی۔

    خیال رہے کہ جاپان میں امریکی فوجی اڈے میں گزشتہ ماہ بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے باعث حکومت پر شدید دباؤ تھا جس کے بعد جاپانی وزیراعظم نے امریکی فوجی اڈوں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    امریکا:کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار

    واضح رہے کہ علامی وبا قرار دئیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اور تیزی سے پھیلنے والی قسم نے دنیا بھر میں تباہی مچا دی ہے آج صبح 9 بجے تک دنیا بھر میں کورونا کے20 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ اور 4 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے اموات55 لاکھ سے تجاوز کرگئیں تھیں-

    ارجنٹائن میں ایک لاکھ 1ہزار، جرمنی میں 42 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، ترکی میں 66 ہزار برازیل میں 49 ہزار سے زائد بھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ،اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 97 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ، فرانس میں 3لاکھ 3ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ

    یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق

    برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 46ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے جبکہ 24گھنٹے میں امریکا میں کورونا کے3 لاکھ 63 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ کئے گئے-

    جبکہ پاکستان میں میں 49 ہزار 658 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 572 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 4 ہزار 58 اور اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 969 ہو گئی اور مثبت کیسز کی شرح 3.16 فیصد رہی۔

  • امریکا:کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار

    امریکا:کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون گرفتار

    واشنگٹن: امریکا میں کورونا سے متاثربیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کرنے والی خاتون ٹیچرکوگرفتارکرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں 41 سال کی خاتون ٹیچرسارہ بیم نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اپنے13 سال کے بیٹے کوگاڑی کی ڈکی میں بند کردیا۔

    خاتون ٹیچر اپنا کورونا ٹیسٹ کرانے ٹیسٹ سینڑ پہنچیں تو لوگوں نے شورسن کران کے بیٹے کوڈکی سے نکالا سارہ بیم کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود کوکورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے بیٹے کوکار کی ڈکی میں بند کیا۔

    پولیس نے سارہ بیم کوبچے کی جان خطرے میں ڈالنے کے الزام میں گرفتارکرلیا۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےاور دنیا میں بھر میں کورونا سے 6 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں ہیں 24گھنٹے میں ارجنٹائن میں ایک لاکھ 8ہزار، جرمنی میں 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےبھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 41ہزار سے زائد کیسز رپورٹ کئے گئے-

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

    امریکا میں کورونا کے8 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ اسپین میں ایک لاکھ 15ہزارسے زائد کورونا کیسز ریکارڈ، ترکی میں 60ہزار، برازیل میں 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ فرانس میں کورونا کے 24 گھنٹے میں 3لاکھ 28ہزار سے زائد کیسزریکارڈ اور برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 78ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے-

    اومیکرون….احتیاط کریں نہیں تو پابندیاں لگائی جا سکتی ہیں. اعلان ہو گیا

    جبکہ این سی او سی کے مطابق پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار 345 کورونا کیسزرپورٹ ہوئےگزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسزکی مجموعی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 962 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی۔

    اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

  • یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق

    یورپ بھر میں کورونا کیسز اور اموات میں اضافہ جبکہ پاکستان میں 1مریض جاں بحق

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 1 مریض جاں بحق جبکہ دنیا بھر میں27 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئےاور دنیا میں بھر میں کورونا سے 6 ہزار سے زائد اموات ریکارڈ کی گئیں-

    باغی ٹی وی : پاکستان کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 40 ویں نمبر پر آ گیا، تاہم کورونا کیسز کی شرح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہےنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 537 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید ایک ہزار 345 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 2 ہزار 486 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 962 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.89 فیصد رہی۔

    ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 15 ہزار 192 زیرِ علاج مریضوں میں سے 629 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 58 ہزار 332 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 37 لاکھ 52 ہزار 912 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

    پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 58 ہزار 688 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 16 کروڑ 14 لاکھ 9 ہزار 693 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 7 کروڑ 34 لاکھ 84 ہزار 322 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

    اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

    سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 85 ہزار 782 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 678 ہو گئیں پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 47 ہزار 82 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 77 ہو چکی ہیں۔

    خیبر پختونخوا میں 24 گھنٹے میں 59 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 81 ہزار 673 ہو چکی ہےجبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 941 ہو گئیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 9 ہزار 167 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 967 افراداس وبا سے جان کی بازی ہارچکے ہیں محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس سے پشاورمیں 38 افراد متاثر ہوئے-

    یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

    آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 696 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 747 مریض وفات پا چکے ہیں کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 657 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 366 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 4,240 ہو گئی، مجموعی تعداد 447,187 ہو گئی ،کورونا کے 406 نئے کیسزرپورٹ جبکہ 24گھنٹے میں پنجاب میں کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 77 ہو چکی ہیں۔

    پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    24گھنٹے میں ارجنٹائن میں ایک لاکھ 8ہزار، جرمنی میں 59ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئےبھارت میں کورونا کے ایک لاکھ 41ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
    امریکا میں کورونا کے8 لاکھ 49 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ اسپین میں ایک لاکھ 15ہزارسے زائد کورونا کیسز ریکارڈ، ترکی میں 60ہزار، برازیل میں 54 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اٹلی میں کورونا کے ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ فرانس میں کورونا کے 24 گھنٹے میں 3لاکھ 28ہزار سے زائد کیسز ریکارڈ اور برطانیہ میں کورونا کےایک لاکھ 78ہزار سے زائد نئے کیسز ریکارڈ ہوئے-

    راولپنڈی:4 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

  • ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق

    ڈاکٹر یاسمین راشد میں اومیکرون کی تصدیق
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد میں اومی کورون وائرس کی تصدیق ہوئی ہے

    ڈاکٹر یاسمین کا کورونا ٹیسٹ 2 روز قبل مثبت آیا تھا محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ تمام مثبت کیسز میں 90 فیصد سے زائد اومی کرون کی تصدیق ہو رہی ہے، لاہورمیں کورونا کے اومی کرون ویرینٹ کیسز کی تعداد بڑھنے لگی لاہور میں اومی کرون ویرینٹ کے مزید 41 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد لاہور میں اومی کرون ویرینٹ کی مجموعی تعداد 211 تک جاپہنچی،محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال کریں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں،

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دنیا بھر میں ایک ہی دن میں 25 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے-

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 585 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 1 ہزار 85 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے-

    یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 99 ہزار848 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 955 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 2.32 فیصد رہی۔

    سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 556 کیسز سامنے آئے، جبکہ دو لاکھ 20 ہزار سےزائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال پر بیان میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12729 ٹیسٹ میں 556 مثبت آئے، اور کورونا وائرس سے ایک مریض کا انتقال ہوا۔ جس کے بعد کورونا سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 7675 ہوگئی۔

    انھوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک7196787 ٹیسٹ میں 482969 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت کورونا کے 6931 مریض زیر علاج ہیں، جن میں139 کی حالت تشویشناک ہے اور 16 وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

    دوسری جانب دنیا بھر میں ایک دن میں 25 لاکھ سے زائد کیسز ریکارڈ کیے گئے جبکہ 5 روز میں دنیا بھر میں ایک کروڑ کے قریب کیسز ریکارڈ سامنے آئے، امریکہ میں پانچ لاکھ 42 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں 0

    برطانیہ میں ایک لاکھ 94 ہزار،اسپین میں ایک لاکھ 37 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ، اسی طرح اٹلی میں کورونا کیسز کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، رپورٹ کے مطابق اٹلی میں ایک لاکھ 90 کے قریب نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ارجنٹائن میں 95 ہزار، بھارت میں 87 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔

    پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق نیا حکم نامہ جاری

    فرانس میں پہلی بار 3 لاکھ سے زائد نئے کیس سامنے آ گئے ہیں فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کی زندگی مشکل کردیں گے۔

    فرانسیسی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمانوئیل میکروں کا کہنا تھا کہ وہ ویکسین نہ لگوانے والوں کو واقعی پریشان کرنا چاہتے ہیں اور ہم آخر تک ایسا کرتے رہیں گے۔

    برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ برطانیہ آنے سے قبل کورونا ٹیسٹ کی شرط ختم کردی ہے، نئےایس او پیز کا اطلاق جمعہ کی صبح چار بجے سے ہوگا لوگ گھر سے کام جاری رکھیں، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک کا استعمال کیا جائے۔

    بورس جانسن نے کہا کہ عوام ایس او پیز کا خیال رکھیں، یقین ہے موجودہ اقدامات کے ساتھ اومی کرون کی لہر کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

    راولپنڈی:4 مریضوں میں اومی کرون کی تصدیق

    عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی اقسام ڈیلٹا اور اومیکرون سے ابھی دنیا پوری طرح نمٹ نہیں پا رہی ہے کہ فرانس میں ایک اورنئی قسم دریافت ہو گئی ہے۔

    عالمی خبر رساں اداروں اور مؤقر امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نام ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے آئی ایچ یو رکھا ہے۔

    فرانسیسی سائنسدانوں کے مطابق 46 جینیاتی تبدیلیوں والا کرونا وائرس کے نئے ویرینٹ آئی ایچ یو (B16402) سے اب تک کل 12 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق فرانس میں دریافت ہونے والے کورونا کی نئی قسم کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ یہ کس قدر خطرناک ہے؟

    کرونا کی پانچویں لہر، این سی او سی اجلاس میں بڑے فیصلے

  • اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

    اومی کرون کی علامت جو نیند میں سامنے آتی ہے

    ایک تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون میں مبتلا افراد کو نیند کے دوران کئی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ افراد رات کو سوتے وقت اچانک نیم فالج کی کیفیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں ایسے افراد نہ حرکت کر سکتے ہیں، اور جاگنے اور سونے سے قبل ان میں بولنے کی سکت بھی کم ہو جاتی ہےاس کے علاوہ مریضوں نے رات کو سوتے وقت پسینہ آنے کی شکایات بھی کی ہیں۔

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

    دوسری جانب ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نیند میں فالج کی کیفیت محسوس ہونا ایک نارمل عمل ہے، ایک عام انسان بھی زندگی میں کئی مرتبہ ایسے لمحات سے گزرتا ہے-

    ایک تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ قرنطینہ کے دوران مسلسل اکیلے رہنے کی وجہ سے بھی ایسے افراد میں یہ کیفیت پیدا ہوتی ہے۔

    قبل ازیں امریکی ماہرین کی جانب سے ایک تحقیق جاری کی گئی جس میں اومی کرون اور کورونا کی علامات کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی، اس دوران تحقیقی ٹیم نے کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی معلومات جمع کیں اور اُن کے جسم میں ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے جان کاری حاصل کی۔

    یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

    ماہرین کے مطابق ڈیٹا سے یہ بات سامنے آئی کہ حال ہی میں جن لوگوں کو کورونا یا اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں روایتی علامات جیسے بخار، سانس لینے میں دشواری ، نزلہ، جسم اور سر میں درد سمیت دیگر ظاہر نہیں ہوئیں البتہ 3 فیصد مریضوں کو آنکھیں سرخ، بال گرنے اور جلد متاثر ہونے کی شکایات تھیں علاوہ ازیں جن لوگوں میں اومی کرون کی تشخیص ہوئی انہیں جلدی بیماری یا خارش بھی شکایت بھی تھی۔

    ماہرین کے مطابق کرونا وائرس جسم میں داخل ہونے کے بعد اینزائم 2 میں تبدیل ہوکر آنکھوں اور بالخصوص ریٹینا کو متاثر کرتا ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ افراد کی آنکھ کی سفیدی لال ہونے، آنکھوں میں خشکی، کھجلی اور سوجن کی شکایت ہوتیں ہیں-

    بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالر انعام پائیں

  • گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    گلوکارسونو نگم فیملی سمیت کورونا وائرس کا شکار

    دبئی: بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم کا پورا گھرانہ عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : بالی ووڈ گلوکار سونو نگم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور صرف وہ ہی نہیں، ان کی اہلیہ، بیٹے اور بھابھی کا بھی ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

    ویڈیو میں سونو نگم نے کہا کہ وہ دبئی میں ہیں اور انہیں ایک شو کے لیے بھونیشور جانا تھا لیکن اب وہ سفر نہیں کریں گے کیونکہ وہ قرنطینہ میں ہیں۔

    گلوکار نے کہا ہمیں محتاط رہنا ہوگا، خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ اس بار یہ وبا تھوڑی تیزی سے پھیل رہی ہے، مجھے تھیٹر والوں کے لیے برا لگتا ہے، مجھے فلم بنانے والوں کے لیے بھی برا لگتا ہے کیونکہ پچھلے 2 سالوں میں ہمارے تمام کام متاثر ہوئے ہیں۔

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

    واضح رہے کہ حالیہ کچھ دنوں میں کئی بھارتی شوبز شخصیات کورونا وبا میں مبتلا ہو چکی ہیں جن میں پریم چوپڑا، دلناز ایرانی، جان ابراہم اور ان کی اہلیہ پریا رنچل، مرونال ٹھاکر، نورا فتیحی اور معروف پروڈیوسر ایکتا کپور شامل ہیں انہوں نے مداحوں سے احتیاط برتنے اور وباء سے بچنے کے لئے ویکسی نیشن کرانے کی اپیل کی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں کورونا نے ایک بار پھر تباہی مچانا شروع کر دیا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 58 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے فعال کیسوں کی تعداد 2 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 58,097 نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 3 کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 358 ہو گئی ہے۔

    کراچی میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ ، اب تک 101 کیس رپورٹ

    نئے کیسز میں اضافے کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد 2 لاکھ 14 ہزار 4 ہوگئی ہے اسی مدت میں 534 مریض انتقال کر چکے ہیں جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے وفات پانے والوں کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 551 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 389 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار 803 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں 13 لاکھ 88 ہزار 647 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹیسٹوں کی کل تعداد 68 کروڑ 38 لاکھ 17 ہزار 242 ہو گئی ہے-

    بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالر انعام پائیں

    دوسری طرف، 23 ریاستوں میں 2135 لوگ کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 653، دہلی میں 464 اور کیرالہ میں 185 معاملے ہیں۔ جب کہ اومیکرون کے انفیکشن سے 828 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اس وقت مہاراشٹر میں ملک میں سب سے زیادہ فعال کیسز ہیں۔مہاراشٹر کے بعد مغربی بنگال دوسرے اور کیرالہ تیسرے نمبر پر ہے۔ مغربی بنگال میں مذکورہ مدت کے دوران کورونا کے 5289 فعال کیسوں میں اضافے کی وجہ سے ان کی کل تعداد بڑھ کر 25475 ہوگئی ہے۔

    سرخ آنکھوں اور جلد کی خارش بھی اومی کرون کی علامات ہیں ،امریکی طبی ماہرین

  • یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

    یورپ میں کورونا کیسز میں اضافہ جبکہ پاکستان میں بھی 898 کیسز رپورٹ

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ دنیا بھر میں ایک ہی دن میں 20 لاکھ سے زائد افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 673کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 898 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے

    کورونا،ڈیلٹا،اومی کرون اوراب فلورونا:بھارت کے بندہونے کا خطرہ:دہلی میں لاک ڈاون شروع

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 950 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 1.80 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 83 ہزار648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880، بلوچستان میں 33 ہزار 653، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429 ہو گئی ہے۔

    کراچی میں اومیکرون کا تیزی سے پھیلاؤ ، اب تک 101 کیس رپورٹ

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 76افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا 5 ہزار 935، اسلام آباد 967، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 365 اور آزاد کشمیر میں 746 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    دوسری جانب یورپ بھر میں کورونا کیسز کی سب سے بڑی تعداد رپورٹ کی گئی ہے، 24 گھنٹوں میں فرانس میں 2 لاکھ 71 ہزار سے زائد کیس رپورٹ ہوئے ہیں برطانیہ میں 24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار 2 لاکھ سے زائد کورونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں، منگل کو 2 لاکھ 18ہزار سے زائد کیس سامنے آئے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد کورونا کا شکار

    برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ لوگ بوسٹر نہ لگوانے کے سبب غیر ضروری طور پر ہلاک ہورہے ہیں،آئندہ چند ہفتے چیلنجنگ ہوں گے کورونا کے خلاف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، ہر شخص اپنا کردار ادا کرے تو لاک ڈاؤن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں کورونا کے 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریض سامنے آگئے ہیں امریکا میں کورونا کیسز میں تشویشناک اضافہ جاری ہے 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے تجاوز کرگئی جبکہ اموات کی تعداد بھی 1750 ہوگئی ہے۔

    امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

    امریکی صدر جو بائیڈن نے کورونا سے بچاؤ کے لیے فائزر (Pfizer) گولیوں کی خریداری دوگنا کردی امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں ماہرین کی ٹیم سے ملاقات کے بعد گولیوں کی تعداد 1 کروڑ سے بڑھا کر 2 کروڑ کرنے کا اعلان کیا۔

    امریکی صدر نے کہا کہ یہ گولیاں ڈرامائی طور پر اسپتال داخلے اور اموات کی شرح کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے پہلے ہی دنیا کا سب سے بڑا آرڈر دیا ہے اب میں اس آرڈر کو دوگنا کر رہا ہوں۔

    اومی کرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کا اثر 10 ہفتے بعد کمزور پڑنے لگتا ہے،یو کے ہیلتھ…

    جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اومی کرون کے بارے میں فکرمند رہیں لیکن گھبرائیں نہیں، اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائی تو بعض افراد مر سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے 22 دسمبر کو فائزر کی Paxlovid گولی کی ہنگامی حالت میں استعمال کی منظوری دی تھی۔

    اومی کرون ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں امریکی صدر