Baaghi TV

Tag: کورونا وائرس

  • کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

    کیٹیگری سی ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر(این سی اوسی ) نے کیٹگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے سہولت کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : این سی اوسی نے کیٹیگری سی کے ممالک میں پھنسے پاکستانی شہریوں کو 31 دسمبر تک وطن واپسی کی اجازت دے دی کیٹیگری سی ممالک سے وطن واپس آنے والوں کو ویکسین سرٹیفکیٹ، اڑتالیس گھنٹے قبل کا کورونا منفی ٹیسٹ اور قرنطینہ کی شرائط پورا کرنا ہوں گی۔

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    این سی او سی کا کہنا ہے کہ اکثر ممالک میں 15 سے 18 سال کے بچوں کی ویکسی نیشن شروع نہیں ہوئی اس لیے بچوں کے لیے ویکسی نیشن کی شرط میں بھی نرمی کردی گئی15سے18سا ل کے بچوں کو ویکسینیشن کے بغیر بھی 31 جنوری 2022تک سفر کی اجازت ہوگی، 15 سے 18 سال کے بچوں کی لازمی مکمل ویکسینیشن کو یکم دسمبر 2021 کی بجائے 31 جنوری 2022 تک بڑھا دیا گیا ہے۔

    برطانیہ میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی

    یاد رہے کہ پاکستان نے کیٹگری سی میں شامل ممالک پر مکمل سفری پابندیاں عائد کررکھی ہیں ان ممالک سے پاکستان آنے کی اجازت نہیں ہےصرف ایمرجنسی کی صورت میں سفر کی خصوصی اجازت دی جائے گی۔

    امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

    کیٹیگری سی میں کروشیا ،ہنگری ، یوکرین ، آئرلینڈ ،سولوینیا ، ویتنام اور پولینڈ کو شامل کیا گیا ہے جنوبی افریقہ ،موزمبیق ،لیسوتھو،بوٹسوانا،زمبابوے اور نمیبیا بھی کیٹیگری سی میں شامل ہیں۔

    16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے فائزر کووڈ بوسٹر کی اجازت دے دی گئی

    واضح رہے کہ پاکستان نےافریقی ممالک میں کورونا کی نئی قسم اومی کرون سامنے آنے کے بعد نئی سفری پابندیاں عائد کی تھیں۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید3 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں36 ہزار 944کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں مزید 250 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    برطانیہ میں اومی کرون سے پہلی موت

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار543 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 839 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.67 فیصد رہی۔

    پاکستان میں پہلےاومی کرون کیس کی تصدیق

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 173، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 710، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 937،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار146، بلوچستان میں 33 ہزار 536، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 615 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ میں حالات کنٹرول سے باہر: اومی کرون کا پھیلاؤ تیز، کورونا الرٹ لیول 3 سے بڑھا کر 4 کردیا گیا

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 52 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 638، خیبرپختونخوا 5 ہزار 894، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کورونا کا شکار

    کرینہ کپور اور امریتا اروڑا کورونا کا شکار

    بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور اور ان کی دوست امریتا اروڑا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئیں دونوں اداکاراؤں کو حالیہ ممبئی کی پارٹیز میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کے بغیر دیکھا گیا تھا-

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں نے خود آئسولیٹ کر لیا ہے رپورٹس کے مطابق حال ہی میں، کرینہ کپور نے 9 دسمبر کو اپنی ‘گرل گینگ’ کے ساتھ پارٹی کی تھی، اس پارٹی میں ان کی بہن کرشمہ کپور، ملائکہ اروڑا بھی ان کے ساتھ شامل ہوئیں۔

    امیتابھ بچن نے اپنا گھرکریتی سینون کو لاکھوں روپے کرائے پردے دیا

    انیل کپور کی بیٹی ریا کپور کے گھر پر کرسمس سے پہلے اس پارٹی میں ارجن کپور، مسابا گپتا بھی موجود تھیں رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کرینہ اور امریتا دونوں کرن جوہر کی پارٹی میں بھی گئی تھیں۔

    کترینہ کیف نے شادی کی نئی تصاویر شئیر کر دیں

    بھارتی محکمہ صحت کے حکام نے کرینہ کپور اور امریتا اروڑہ کے رابطے میں آنے والے تمام لوگوں سے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی اپیل کی ہے۔

    اداکار شان کا وزیراعظم سے پاکستان میں بھارتی فلمیں ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ

    سال 2021 میں انتقال کرنے والی شوبز شخصیات

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 46 ہزار 6کورونا ٹیسٹ کیے گئےمزید 288 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 89 ہزار49 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 830 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.62 فیصد رہی۔

    پاکستان میں کورونا کے 395 نئے کیسز رپورٹ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 869، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 661، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 839،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار117، بلوچستان میں 33 ہزار 531، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 606 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 426 ہو گئی ہے۔

    16 اور 17 سال کی عمر کے لوگوں کے لیے فائزر کووڈ بوسٹر کی اجازت دے دی گئی

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 51 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 636، خیبرپختونخوا 5 ہزار 889، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا کے 395 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا کے 395 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 11 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 50 ہزار 859کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 395 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 88 ہزار761 ہوگئی جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 823 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.77 فیصد رہی۔

    اومی کرون کا پہلا کیس،این سی او سی کی تردید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط بھی سامنے آ گیا

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار 721، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 611، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار 794،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 81، بلوچستان میں 33 ہزار 528، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 601 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 425 ہو گئی ہے۔

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 50 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 634، خیبرپختونخوا 5 ہزار 885، اسلام آباد 962، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 743 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • اومی کرون کا پہلا کیس،این سی او سی کی تردید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط بھی سامنے آ گیا

    اومی کرون کا پہلا کیس،این سی او سی کی تردید ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط بھی سامنے آ گیا

    کراچی اومی کرون کیس: ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا خط سامنے آ گیا ہے جس میں اومی کرون کا ایک اور تین مشتبہ کیسز کی ہسپتال میں زیر علاج ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے ۔

    باغی ٹی وی : ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے خط کے مطابق نجی ہسپتال میں کورونا کے چار کیسز سامنے آئے ، غیر ویکسینیٹیڈ 65 سالہ خاتون میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ہے ،خاتو ن کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں ہے اور بظاہر اومی کرون کی کوئی علامت بھی نہیں ہے –

    خط کے متن کے مطابق خاتون کو 8 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا اور و ہ اب گھر پر قرنطینہ ہیں، 2مشتبہ کیسز ہسپتال میں اور 1 گھر پر قرنطینہ ہے ،61 سالہ شخص ویکسینیٹیڈ ہے ، اومی کرون کا پہلا کیس 8 دسمبر کو شام 7 بجے سامنے آیا پرائیویسی کی یقین دہانی کے باوجود بھی پتہ فراہم نہیں کیا گیا ۔

    دوسر جانب نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کراچی میں ویرینٹ اومی کرون کیس رپورٹ ہونے کی تردید کر دی ہے اور کہاہے کہ یہ خبر مصدقہ نہیں ہے این سی او سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ پاکستان میں اومی کرون وائرس آنے کی خبر مصدقہ نہیں ہے ، کراچی کی مریضہ کو ابھی مشکوک مریض ہی کہا جا سکتا ہے ۔

    واضح رہے کہ دنیا بھر میں پھیلا کورونا کی نئی قسم اومی کرون کا پہلا کیس پاکستان میں بھی رپورٹ ہو گیا۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ویرینٹ اومی کرون کا کیس کراچی کے ایک نجی اسپتال میں رپورٹ ہوا متاثرہ خاتون بیرون ملک سے آئی ہیں اور کورونا پازیٹو ہیں، متاثرہ خاتون نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    حکام محکمہ صحت سندھ کے مطابق نجی اسپتال سے متاثرہ خاتون کی ٹریول ہسٹری معلوم کی جا رہی ہے، خاتون کی کانٹیکٹ ٹریسنگ کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

    دوسری جانب کرونا کی نئی قسم اومیکرون سے نمٹنے کیلئے حکومت پاکستان نے سے بوسٹر ڈوز لگانے کا فیصلہ کیا ہے ، بوسٹر ڈوز مرحلہ وار لگائی جائے گی، پہلے ہیلتھ کیئرورکرز اور 50سال سے زائد عمر والوں کو ڈوز لگائی جائے گی۔

    برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:برطانوی حکومت نے نئی پابندیاں عائد کردیں

    خیال رہے کہ جنوبی افریقا سے سامنے آنے والا کورونا کا انتہائی خطرناک ویرینٹ ’اومی کرون‘ امریکا، برطانیہ، بھارت اور جاپان سمیت بہت سے مغربی ممالک میں بھی سامنے آ چکا ہےجنوبی افریقا اور اس کے آس پاس موجود ممالک پر دنیا کے تقریباً تمام ممالک نے سفری پابندیاں عائد کردی ہیں تاکہ وائرس ان کے ملک میں نہ پہنچ جائے۔

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے عالمی سطح پر اومی کرون ویرینٹ کےممکنہ مزید پھیلاؤ کا امکان ظاہر کیا تھا اور کہا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کےسبب مستقبل میں کورونا کیسز میں اضافہ ہوسکتاہے جس کےسنگین نتائج ہوسکتےہیں۔

    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    دوسری جانب کورونا کی اس نئی قسم کو قدرت کا تحفہ قرار دیا ہے اس حوالے سے جنوبی افریقا کے ماہرین صحت کا کہنا تھا کہ نئے ویرینٹ کی اب تک کوئی شدید علامات سامنے نہیں آئیں اور اس سے متاثرہ افراد میں کورونا کی ہلکی نوعیت کی علامات دیکھی گئیں ہیں اومی کرون ویرینٹ کے زیادہ تر کیسز نوجوانوں میں سامنے آئے ہیں جن میں کم شدت کی علامات پائی گئی ہیں۔

    جنوبی افریقی حکام کی اس بات کو جرمن ماہرین صحت نے خوشی کی خبر قرار دیا اور کہا ہے کہ اگر اومی کرون سے متاثرہ مریض میں شدید علامات نہیں پائی جارہیں تو یہ کرسمس سے قبل قدرت کا تحفہ ہے۔

    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    جنوبی افریقی ماہرین کا کہنا تھا کہ اومی کرون ویرینٹ کے متاثرہ مریض کو سر درد اور تھکان کی علامات سامنے آئی ہیں اور پچھلے ویرینٹس کی طرح اس ویرینٹ سے متاثر کوئی شخص اب تک اسپتال میں داخل نہیں ہوا اور نہ ہی کسی کی موت ہوئی ہے۔

    جرمنی کے اگلے متوقع وزیر صحت اور وبائی امراض کے ماہر پروفیسر کارل لوٹر باخ کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اومی کرون کرسمس کا تحفہ ہے اور یہ عالمی وبا کے خاتمے کی رفتار تیز کردے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ اومی کرون میں بہت زیادہ تبدیلیاں ہیں، 32 تبدیلیاں تو صرف اس کے اسپائیک پروٹین میں ہیں جو ڈیلٹا سے دوگنا ہیں اور اب تک متاثرہ مریضوں کا جو ڈیٹا سامنے آرہاہے اس کی بنیاد پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ اومی کرون نے خود کو اس طرح ڈھال لیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو متاثر تو کرسکتا ہے لیکن اس کے مہلک اثرات میں کمی آگئی ہے اگر یہ درست ہے تو پھر اومی کرون کی صورت میں کورونا وائرس بھی نظام تنفس کے دیگر وائرس کی طرح ارتقائی مراحل طے کر رہا ہے۔

    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    یونیورسٹی آف ایسٹ انگلیا کے متعدی امراض کے ماہر پروفیسر پال ہنٹر کہتے ہیں کہ اومی کرون کی شدت زیادہ نہ ہونے کا نظریہ درست نظر آتا ہے لیکن ممکنہ طور پر اس کی وجہ وائرس کی تبدیلی نہیں بلکہ پچھلے ویرینٹس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے انفیکشنز اور ویکسینیشن مہم ہے جو اس نئے ویرینٹ کے خلاف تحفظ فراہم کر رہے ہیں اگر ایسا ہے تو بھی یہ اچھی خبر ہے کیوں کہ وائرس چاہے خود کو جتنا بھی تبدیل کرلے انسانی قوت مدافعت سے مکمل طور پر نہیں چھپ سکتا اور جو لوگ ماضی میں کورونا کا شکار ہوئے ہیں یا ویکسین شدہ ہیں وہ اس نئے ویرینٹ سے بھی زیادہ بہتر طریقےسے لڑ سکتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ اس ویرینٹ کے اب تک زیادہ شدید کیسز سامنے نہیں آئے۔

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز


    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل
    ماہرین صحت کافی عرصے سے یہ کہتے آرہے ہیں کہ شاید کورونا وائرس کبھی ختم نہ ہو ہاں ممکن ہے کہ یہ اپنی ہیئت تبدیل کرتا ہوا محض زکام کی وجہ بننے والے وائرس کی طرح رہ جائے تاہم اومی کرون کے حوالے سے ماہرین فی الحال کوئی حتمی رائے دینے سے گریز کررہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس ویرینٹ کے اثرا ت کا جائزہ لینے میں کم سے کم دو ہفتوں کا وقت درکار ہوگا اور اس دوران یہ بھی معلوم ہوجائے گا کہ یہ ڈیلٹا وائرس سے زیادہ خطرناک ہے یا نہیں اور ویکسین کا اس پر کتنا اثر ہورہا ہے۔

    این سی او سی اجلاس،اومیکرون سے محفوظ رہنے کے لیے اہم ہدایات


    فوٹو: بشکریہ ڈیلی میل

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا سے مزید 9 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 43 ہزار503 کورونا ٹیسٹ کیے گئےمزید 310 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اومیکرون، برطانیہ میں کیسز میں ایک روز میں پچاس فیصد اضافہ

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار703 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار793 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.71 فیصد رہی۔

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 77 ہزار119،خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار471، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار610،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار989، بلوچستان میں 33 ہزار510، آزاد کشمیر میں 34 ہزار586 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار414 ہو گئی ہے۔

    امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار44افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار630، خیبرپختونخوا 5 ہزار868، اسلام آباد 961، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

    پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح میں نمایاں کمی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 41ہزار62کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 232 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    اومیکرون،15 ممالک کے شہریوں پاکستان کا سفر نہیں کرسکیں گے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 87 ہزار393 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 784 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.56 فیصد رہی۔

    پاکستان:کرونا مزید 6 زندگیاں نگل گیا، 372 نئےکیسز رپورٹ:اومی کرون سے بچاوکی سخت حفاظتی تدابیر

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار958، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار412، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار560،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار960، بلوچستان میں 33 ہزار509، آزاد کشمیر میں 34 ہزار580 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار414 ہو گئی ہے۔

    اومی کرون کے خطرات منڈلانے لگے :بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز ملتوی

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار42افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار627، خیبرپختونخوا 5 ہزار864، اسلام آباد 961، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 362 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہوگئے-

    باغی ٹی وی :نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 47 ہزار84 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید431 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار453 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد28ہزار761 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.91 فیصد رہی۔

    کورونا وبا: وفاقی حکومت کا آج سے بوسٹر ویکسین لگانے کا فیصلہ

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 76ہزار494، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار254، پنجاب میں 4 لاکھ 43 ہزار379،اسلام آباد میں ایک لاکھ 7 ہزار848، بلوچستان میں 33 ہزار491، آزاد کشمیر میں 34 ہزار574 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار413 ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار35افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار622، خیبرپختونخوا 5 ہزار858، اسلام آباد 958، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 360 اور آزاد کشمیر میں 742 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • انگلینڈ:اومی کرون کے 55 فیصد کیسز ویکسین لگوانے والوں میں ہوئے

    انگلینڈ:اومی کرون کے 55 فیصد کیسز ویکسین لگوانے والوں میں ہوئے

    انگلینڈ میں اومی کرون کے 55 فیصد کیسز کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے والوں میں سامنے آئے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی میڈیا کے مطابق ماہرین کو خدشہ ہے کہ اومی کرون پر موجودہ ویکسین کا اثر نہیں ہوتا اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

    اومی کرون وائرس کے کیسز سامنے آنے والے ملکوں کی فہرست میں بھی اضافہ ہوتا جارہا ہےلاطینی امریکا کے ملک میکسیکو کے نائب وزیر صحت نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا کی قسم اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے 8 افراد جاں بحق، 904 مریضوں کی حالت تشویشناک

    رپورٹس کے مطابق اومی کرون کے امریکا میں 5 سے زیادہ اور فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے-

    کرونا وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے امریکا میں سفر سے ایک دن پہلے ٹیسٹ لازمی قرار دیا گیا ہے، امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکڑ انتھونی فوچی نے زور دیا ہے کہ مکمل طور پر ویکسین شدہ افراد کو ویکسین کی ایک بوسٹر خوراک لینی چاہیے جب وہ خود کو بہترین ممکنہ تحفظ فراہم کرنے کے اہل ہوں۔

    امریکا میں بھی اومی کرون کا پہلا کیس رپورٹ

    دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کے اسپتال میں اومی کرون ویرینٹ کے 12 مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر 8 افراد کو گزشتہ روز اور 4 افراد کو آج اسپتال میں داخل کیا گیا۔

    واضح رہے کہ اومی کرون، جو پہلی بار جنوبی افریقہ میں دریافت ہوا، اس وبائی مرض سے لڑنے کی عالمی کوششوں کے لیے ایک تازہ چیلنج کی نمائندگی کرتا ہے جس میں متعدد ممالک پہلے ہی دوبارہ پابندیاں عائد کر چکے ہیں جن کی امید تھی کہ بہت سے لوگ ماضی کی بات ہیں۔

    این سی او سی اجلاس، ملک کے مختلف حصوں میں آکسجین پلانٹس نصب کرنے کی تجویز

    یہ وبائی مرض کے آغاز کے بعد سے ابھرنے والا تازہ ترین کورونا وائرس کا تناؤ ہے، جس میں فی الحال غالب ڈیلٹا ویرینٹ بھی شامل ہے، جس کا پہلی بار ہندوستان میں اکتوبر 2020 میں پتہ چلا تھا۔