Baaghi TV

Tag: کورونا وباء

  • وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور منتخب نمائندوں کی ملاقات

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملتان میں رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر اور منتخب نمائندوں کی ملاقات

    عامر ڈوگر اور عوامی نمائندوں نے وزیر اعلی عثمان بزدار کو عید کی مبارکباد دی. ملاقات میں ملتان کے ترقیاتی پیکیج کے تحت مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بھی بات چیت. کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا.

    پنجاب میں کورونا سے نمٹنے کے لئے سیاسی و انتظامی ٹیم متحرک ہے – کورونا کے ساتھ”ٹڈی دل“ کا چیلنج بھی درپیش ہے – کورونا اور”ٹڈی دل“ کے خلاف کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی گئی ہے – کورونا کے خلاف کامیابی کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے – شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر من وعن عمل کرنا چاہیے-کورونا سے خوفزدہ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم ترین مسئلے پر بھی قوم کو تقسیم کرنے کی کوشش کی -عثمان بزدار

    موجودہ حالات میں اپوزیشن سیاست کے”ٹڈی دل“کا کردار ادا کررہی ہے- پاکستانی قوم اپوزیشن رہنماؤں کے منفی رویے سے مایوس ہے- افسوس کا مقام ہے کہ اپوزیشن کورونا پر بھی سیاست چمکانے سے باز نہیں آئی- حکومت کے بروقت اورمثبت اقدامات کو شہریوں نے سراہا ہے- بد قسمتی سے اپوزیشن کے پاس کورونا سے نمٹنے کا کوئی پلان نہیں – یہ عناصر ماضی کی طرح صرف بلند وبانگ دعوے ہی کررہے ہیں –
    وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا،ٹڈی دل اور دیگر چیلنجز سے نمٹ رہے ہیں – عوام کے تعاون سے ہر چیلنج پر قابو پائیں گے- وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار

  • وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ کیسے بچا جاۓ کورونا وباء سے

    وزیراعلی پنجاب نے بتایا کہ کیسے بچا جاۓ کورونا وباء سے

    ہماری حکومت نے کورونا وباء کے تناظر میں کثیرالجہتی حکمت عملی اختیار کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فیصلے اجتماعی بصیرت اور مشترکہ طورپر کئے گئے ہیں۔ سماجی فاصلے قائم رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد کرنے میں ہی تحفظ اور حفاظت ہے۔ عوام گھروں میں رہیں گے تو کوروناوائرس کا پھیلاؤ کم سے کم ہوگا۔ کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی صورتحال پر پوری نظر ہے۔ عام آدمی کی معاشی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں نرمی کی۔ کورونا کے خطرات بدستورموجود ہیں سب کو احتیاط اورذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا : وزیراعلیٰ پنجاب

    ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔ شہری جتنی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں گے اتنا ہی کورونا سے محفوظ رہیں گے۔ کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے۔ گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں۔ شہریوں سے پھر اپیل ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں۔ میل جول جتنا کم ہو گا، اتنا ہی بیماری کا پھیلاؤ کم ہو گا۔ ہمارا ہر قدم صوبے کے عوام کے تحفظ کے لئے اٹھ رہاہے۔ آزمائش کی گھڑی میں ثابت قدم رہتے ہوئے چیلنجز سے نمٹیں گے: عثمان بزدار