Baaghi TV

Tag: کورونا ویکسین

  • آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کا عملہ، طالبعلم بڑی تعداد میں کورونا میں مبتلا

    کرونا کی نئی قسم، این سی او سی نے الرٹ جاری کر دیا،ماسک پہننے کی ہدایت

    این سی او سی نے کورونا کی نئی اقسام کے پھیلاو کا خدشہ ظاہر کردیا ،این سی او سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا کا نیا ورینٹ دنیا بھر میں دوبارہ پھیل رہا ہے،کورونا سے بچاؤ کے لئے این سی او سی نے الرٹ جاری کردیا،اور کہا کہ 30 اپریل تک رش والے جہگوں پر ماسک لازمی پہنیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں،

    کرونا شہر قائد کراچی میں دوبارہ بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے،کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 53 جبکہ ایک ہفتے میں 146 کرونا مریض سامنے آئے ہیں، جس کے بعد محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کرونا کی شرح ایک ہفتے میں 12.91 فیصد ہو گئی ہے، پاکستان بھر میں مزید 129 افراد گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا کا شکار ہوئے ہیں،

    کراچی کے آغا خان اسپتال اور یونیورسٹی کے عملے سمیت طالب علم بڑی تعداد میں کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں انتظامیہ نے اسپتال اوریونیورسٹی میں تمام عملے اور طالب علموں کوبذریعہ خط الرٹ جاری کردیا خط کے متن میں کہا گیا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے عملے، اساتذہ اور طالبعلموں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو رہی ہے، خوش قسمتی سے تمام افراد میں کورونا کی معمولی علامات سامنے آئی ہیں۔

    شرعی عدالت کے سود کے فیصلے کیخلاف اپیلیں خارج

    اسپتال انتظامیہ نے خط میں لکھا کہ کچھ افراد میں موسمی فلو کی علامات بھی سامنے آئی ہیں، اسپتال اور یونیورسٹی میں اس سلسلے میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے، ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے ماحول میں اب بھی کورونا وائرس موجود ہے۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق نوجوان اور مضبوط قوت مدافعت والوں کو زیادہ خطرہ نہیں، بزرگ افراد اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں اس کے علاوہ آغا خان اسپتال انتظامیہ نے اسپتال میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دے دیا ہے۔

    بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا

    انتظامیہ نے ہدایت کی ہے کہ اسپتال کے عملے، اساتذہ اور طالب علموں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں، کورونا ویکسین لگے ہوئے اگر 6 ماہ سے زائدکا عرصہ ہوگیا ہے تو بوسٹر ڈوز لگوانا ہوگی۔

  • کورونا ویکسین کے فروغ کیلئےعاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ریلیز

    کورونا ویکسین کے فروغ کیلئےعاطف اسلم اور شائے گل کا گانا ریلیز

    کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم اور”پسوڑی” گانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے جگانے والی شائے گل کی سُریلی آواز میں خصوصی گانا ریلیز کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: امریکی سفارتخانے کے تعاون سے پیش کیے گئے اس گانے ‘منزل’ کو یوٹیوب پرجاری کیا گیا ہے جس میں عاطف اسلم اور شائے گل نے اپنی میٹھی آواز کا جادو جگایا ہے۔

    گانے کے آغاز میں ماسک پہنےطلباء کے ایک گروپ کو دکھایا گیا ہےجو پچھلےدو سالوں کےدوران کورونا کےپھیلاؤ کو روکنے کیلئے کی گئی جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کررہے ہیں جس میں فرنٹ لائن ورکرزکےساتھ ساتھ ان لوگوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا ہےجو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں۔
    https://www.youtube.com/watch?v=z-Q-hG2nOF4

    اعجاز اسلم کے بیان پر عروہ حسین کا ردعمل

    خصوصی گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانےوالی کوششوں کو سراہا گیا ہے جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی کو اداکاری کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    اس خصوصی گانے کے بول پاکستان کے مشہور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں جبکہ اس گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔

    اداکارعدنان صدیقی کی نواز شریف سے ملاقات

  • جعلی ویکسین کارڈزفروخت کرنے کیلئے 90 بار کورونا ویکسین لگوانے والا شخص

    جعلی ویکسین کارڈزفروخت کرنے کیلئے 90 بار کورونا ویکسین لگوانے والا شخص

    میگڈیبرگ: جرمنی میں ایک 60 سالہ شخص نے محض اس مقصد سے درجنوں بار خود کو کورونا ویکسین لگوائی تاکہ جو لوگ ویکسین نہیں لگوانا چاہتے انہیں جعلی ویکسین کارڈز اصلی بیچ نمبرز کے ساتھ فروخت کیے جاسکیں۔

    باغی ٹی وی : "سکائے نیوز کے مطابق مشرقی جرمنی کے شہر میگڈیبرگ سے تعلق رکھنے والے شخص جن کا نام جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق جاری نہیں کیا گیا، نے ویکسینیشن مراکز میں مہینوں تک 90 بار کورونا ویکسین لگوائیں تاہم بالآخر وہ پولیس کی گرفت میں آگئے۔

    چین:کورونا وائرس کا دوبارہ پھیلاو تیزی سے جاری،2500 سے زائد نئے کیسز

    مطلوبہ تعداد سے زیادہ مرتبہ ویکسین کروانے سے، یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ جعلی دستاویزات کو فروخت کرنے میں کامیاب ہو گیا تھا جس میں ویکسین کے اصلی بیچ نمبر شامل تھے، جو ویکسین نہیں لگوانا چاہتے تھے۔

    سکائے نیوز نے اپنی رپورٹ میں جرمن خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹ کےحوالے سے بتایا کہ، جرمن رازداری کے قوانین کے مطابق اس شخص کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، پولیس نے اسے حراست میں نہیں لیا ہے لیکنتاہم ویکسینیشن کارڈز کے غیر مجاز اجراء اور دستاو یزا ت کی جعلسازی کی وجہ سے ملزم سے تفتیش جاری ہے۔

    60 سالہ جرمن شہری سیکسنی میں ایلن برگ کے ایک ویکسینیشن سنٹر میں اس وقت پکڑے گئے جب وہ لگاتار دوسرے دن بھی کورونا ویکسین لگوانے پہنچ گئے پولیس نے ان کے پاس سے متعدد خالی ویکسینیشن کارڈ ضبط کر لیے اور فوجداری کارروائی شروع کر دی ہے۔

    جرمنی نے ہفتوں سے انفیکشن کی اعلی شرح دیکھی ہے لیکن اس نے حال ہی میں متعدد کوویڈ اقدامات اٹھائے ہیں۔ پوری وبا کے دوران، ریستوران، تھیٹر، کچھ کام کی جگہوں، اور سوئمنگ پولز سمیت مخصوص مقامات تک رسائی کے لیے ملک بھر میں ویکسینیشن کارڈ دکھانا لازمی ہے-

    2020 میں وبائی مرض شروع ہونے کے بعد سے جرمنی میں 21.6 ملین سے زیادہ کورونا وائرس کے واقعات اور 130,029 اموات ریکارڈ کی گئیں۔

    چین میں پھرکورونا نے سراٹھالیا:شنگھائی میں پاکستان طرز کامخصوص لاک ڈاون لگادیاگیا

  • کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    کورونا ویکسین کے بعد معذور شخص تندرست ہو گیا

    بھارت: کورونا کے خلاف ویکسین لگوانے کے بعد مبینہ طور پر چلنے اور بولنے سے معذور شخص نہ صرف اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے بلکہ وہ بات بھی کرنے لگا ہے۔

    باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے بوکارو میں 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے 4 جنوری کو ویکسین لگوائی تھی۔ اگلے روز اس کی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی دلارچند کی کیفیت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرت کا اظہار کیا اور تفتیش کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دی ہے۔

    لتا منگیشکرمیں کورونا کے بعد نمونیا کی تشخیص

    انجیکشن سےخوفزدہ شہری کورونا سے ہلاک

    رپورٹ کے مطابق دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا اعصابی نظام شدید مجروح ہوا تھا اس کے بعد وہ گویائی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھے ویکسین لگانے کے چند روز بعد ہی وہ بولنے لگے اور پیروں پر کھڑے ہوگئے وہ کہتے ہیں کہ یہ کورونا ویکسین کا کمال ہے جسے وہ معجزہ کہتے ہیں-

    تاہم ڈاکٹر جتیندرا نے کہا کہ اس کا حتمی فیصلہ سائنسدان ہی کریں گے کیونکہ چار سال پرانی کیفیت سے یک دم تندرست ہوجانا ایک ناقابلِ یقین عمل ہے۔

    مصر کی پہلی خاتون جج کورونا کے باعث انتقال کر گئیں،میکسیکوکے صدر بھی دوسری…

    ایک اور ڈاکٹر البیل کرکٹے نے کہا کہ جب طبی ماہرین دلارچند پر تحقیق کریں گے تو امید ہے کہ چند روز میں اس کے مرض اور بحالی کی درست تفصیل سامنے آجائے گی اگرچہ حادثے کے بعد دلارچند کا بہت علاج کیا گیا لیکن اس کی آواز دھیرے دھیرے گم ہوگئی اور وہ بستر تک محدود رہ گیا ویکسین لگوانے سے قبل وہ اپنے علاج پر خطیر رقم خرچ کررہے تھے۔

    اومی کرون: عالمی ترقی میں سست روی، غریب ممالک میں معاشی ابتری ،ورلڈ بینک کی تہلکہ…

    واضح رہے کہ بھارتی حکام کے مطابق بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 37 اعشاریہ 9 ملین ہوگئی بھارت میں کورونا سے مجموعی اموات 4 لاکھ 87 ہزار ہوگئیں. یومیہ کورونا سے ہونے والی اموات 441 تک پہنچ گئیں جبکہ یومیہ کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار سے تجاوز کرگئی-

  • امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

    امریکی دواساز کمپنی نے کورونا کی چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ دیدیا

    امریکی دواساز کمپنی فائزر کے سی ای او نے ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی تیسری ڈوز کے بعد چوتھی ڈوز کے استعمال کا اشارہ بھی دے دیا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر البرٹ بورلاکا کہنا ہے کہ یہ بات تیسری ڈوز سے بھی آگے جا سکتی ہے اور ممکن ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ اومی کرون سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی چوتھی ڈوز بھی لگوانی پڑے۔

    بل گیٹس کی کورونا وبا سے متعلق نئی پیشگوئی

    ان کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کی تیسری ڈوز لگوانے کے ایک سال کے اندر اندر چوتھی ڈوز کی ضرورت پڑ سکتی ہے کیونکہ کورونا کی نئی قسم میں بہت زیادہ تبدیلیاں ہو چکی ہیں اس کے کے مقابلے میں ویکسین کی افادیت کم ہو گئی ہے ویکسین کی دوڈوز تو اب بالکل بھی کافی نہیں۔

    کورونا وائرس کی ویکسنیزاومیکرون ویرئنٹ پر موثر نہیں ہوں گی، سی ای او موڈرنا نے ڈرا…

    انہوں نے تجویز دی ہے کہ معمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کوا ایک سال کے اندر ویکسین کے دو بوسٹرز لگوانے کی ضرورت ہو گی کیونکہ ان کے لیے کورونا کی کسی بھی قسم سے متاثر ہونے کا خطرہ زیادہ ہے اس سے پہلے بھی ڈاکٹر البرٹ معمر افراد کے لیے سال میں ایک بوسٹر شاٹ لگانے کی تجویز دے چکے ہیں۔

    حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

    ان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تین خوراکیں کورونا کی نئی قسم کے خلاف بہترین اور مکمل تحفظ تو دے سکتی ہیں لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ اثر کتنی جلدی ختم ہو جائے گا۔ اسی لیے تیسری خوراک لگوانے کے بعد ایک سال کے اندر چوتھی ڈوز کی ضرورت ہو سکتی ہے۔

    "اومی کرون” نوجوانوں کو متاثر کررہا ہے ،افریقی ڈاکٹر

    یاد رہے کی دیگر دوا ساز کمپنیوں نے بھی کورونا کے نئے ویرینٹ سے بچنے کے لیے وقتی طور پر ویکسین کے بوسٹر شاٹس لگانے کی تجویز دی ہے لیکن ابھی اومی کرون پر تحقیقات جاری ہیں ممکن ہے کہ نئے ویرینٹ سے نمٹنے کے لیے الگ ویکسین بھی بنانی پڑے دوا ساز کمپنیوں کی تجویز کے بعد پاکستان ، برطانیہ، امریکہ سمیت کئی ممالک میں سلسلہ وار شہریوں کو بوسٹر شاٹ لگانے شروع کر دیئے گئے ہیں۔

    بائیو این ٹیک نے”اومی کرون” کے خلاف ویکسین کی تیاری شروع کردی

  • حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

    حمل کے دوران کورونا ویکسین لگوانا محفوظ ہے یا نہیں؟،نئی تحقیق کے نتائج سامنے آگئے

    برطانیہ کی جانب سے جاری ڈیٹا کے مطابق دوران حمل کوویڈ 19 سے بچاؤ کے لیے ویکسینیشن کرانے والی خواتین کو کسی قسم کے منفی اثرات کا سامنا نہیں ہوتا اور بچے کی پیدائش میں مسائل نہیں ہوتے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کی اس تحقیق میں جنوری سے اگست 2021 کے دوران بچوں کو جنم دینے والی 3 لاکھ 55 ہزار 299 خواتین کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان میں سے 24 ہزار 759 خواتین نے کم از کم کووڈ ویکسین کی ایک خوراک بچے کی پیدائش سے قبل استعمال کی تھی۔

    نتائج متعدد دیگر تحقیقی رپورٹس سے مطابقت رکھتے ہیں جن سے تصدیق ہوتی ہے کہ حمل کے دوران ویکسین کا استعمال ماں اور بچے دونوں کے لیے محفوظ ہے۔

    ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح ویکسینیشن اور ویکسینیز استعمال نہ کرنے والی خواتین میں لگ بھگ یکساں تھی۔یہی مماثلت کم پیدائشی وزن کے ساتھ پیدا ہونے والے بچوں کی شرح میں بھی دریافت ہوئی۔

    کرونا کی نئی قسم، اسد عمر نے خطرے سے آگاہ کر دیا

    دوسری جانب کورونا کے نئے ویریئنٹ ’اومیکرون‘ کے پھیلاؤ کے متعلق سب سے پہلے خبردار کرنے والوں میں سے ایک افریقی ڈاکٹر کا کہنا ہے ’او می کرون‘ کی علامات بہت ہی معمولی ہیں اور یہ وائرس 40 سال یا اس سے کم عمر کے افراد کو متاثر کر رہا ہے۔

    ساؤتھ ایفریقن میڈیکل ایسوسی ایشن کی سربراہ ڈاکٹر اینجلیک کوئیٹزی نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے کلینک میں سات ایسے مریض دیکھے جن کی علامات ڈیلٹا سے مختلف تھیں مریضوں کے پٹھوں میں ہلکا درد، خشک کھانسی اور گلے میں خراش تھی۔

    "اومی کرون” تشویش کا باعث تو ہے لیکن بے چینی کی وجہ نہیں،امریکی صدر

  • ڈاکٹر فراز اور  ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگائی، پنجاب  ویکسین مہم کا آغاز

    ڈاکٹر فراز اور ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگائی، پنجاب ویکسین مہم کا آغاز

    لاہور3فروری: پنجاب میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا باقاعدہ آغاز, وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے میں کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا افتتاح کیا.
    وزیر اعلی عثمان بزدار گورنر چوہدری محمد سرور کی موجودگی میں فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی گئی.
    راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کے ڈاکٹر فراز اور لیڈی ڈاکٹر سماویہ اکبر کو کورونا ویکسین لگا کر پنجاب میں ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کیا گیا. وزیر اعلی عثمان بزدار اور گورنر چوہدری محمد سرور نے ویکسین لگانے کے عمل کا مشاہدہ کیا.
    ڈاکٹرز کو کورونا ویکسین لگانے کی تقریب پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔پہلے مرحلے میں صوبے کے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو ویکسین لگانے کی مہم کا آج باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے -دوسرے مرحلے میں ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بزرگ شہریوں کوکورونا ویکسین لگائی جائے گی-
    حکومت شہریوں کو مفت ویکسین لگائے گی۔کوروناویکسین لگانے کے لئے پنجاب میں 189مراکز قائم کئے گئے ہیں -ویکسی نیشن مراکز میں کوروناویکسین لگوانے والوں کا مکمل ڈیٹامحفوظ رکھا جائے گا-
    4 لاکھ سے زائد فرنٹ لائن ہیلتھ کیئرورکرز کی رجسٹریشن مکمل ہو چکی ہے – پنجاب کے 36 اضلاع میں اب تک 600 سے زائد افرادکو تیکنیکی تربیت فراہم کی گئی ہے – ماسٹرٹرینرزکومزیدعملہ کی تربیت کیلئے تیارکیاگیاہے- 70 ہزار کورونا ویکسین کی ڈوززپنجاب کو ملی ہیں – مزید ویکسین بھی اگلے تین ہفتے میں ملے گی –
    کوروناویکسین کومحفوظ رکھنے کیلئے پنجاب کے 36 اضلاع میں 2500 آئس لائن ریفریجریٹرزکا انتظام کیا گیا ہے-پاکستان کو کورونا ویکسین مہیا کرنے پر دوست ملک چین کے شکر گزار ہیں – چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے – چین کے اس تعاون کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا- کوروناسے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدضروری ہے – پنجاب میں کنٹیکٹ ٹریسنگ باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے-
    دنیانے پاکستان میں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہاہے-پنجاب میں ایس اوپیز پرعملدرآمدکرواتے ہوئے تعلیمی اداروں کوکھول دیاگیاہے-
    حکومت پنجاب نے ضرورت پڑنے پرکوروناویکسین کی خریداری کیلئے ایک ارب سے زائد روپے کی رقم مختص کی ہے-
    چودھری سرور کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز خوش آئند ہے – پنجاب حکومت نے کورونا ویکسین لگانے کے لئے تمام انتظامات مکمل کئے ہیں – ہیلتھ کیئر ورکرز نے انتہائی محنت اور جانفشانی کے ساتھ کورونا وباء کے دوران خدمات سرانجام دی ہیں -ہیلتھ کیئرورکرز ہمارے ہیرو ہیں –
    سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • ویکسین پر اعتماد نہیں تو ویکسین منگوائی کیوں؟

    ویکسین پر اعتماد نہیں تو ویکسین منگوائی کیوں؟

    کورونا ویکسین کے حوالے سے وزیر صحت پنجاب کے بیان پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان نے تشویش کا اظہار کر دیا

    حکومتی رکن سعید اکبر نوانی کی وزیر صحت کے بیان پر تنقید- کہتے ہیں کہ پنجاب میں کتے کے.کاٹنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں، ویکسین نہ ہونا افسوسناک ہے – وزیر صحت ایوان کو کتے کے کاٹنے کی ویکسین سے متعلق آگاہ کرے- وزیر صحت کا.یہ بیان کہ.کرونا ویکسین اپنے رسک پر لگاوائیں ہر بندہ خود ذمہ دار ہوگا افسوسناک ہے-

    اگر ان کو ہی ویکسین پر اعتماد نہیں تھا تو ویکسین منگوائی کیوں ہیں- کل کوئی جوئی واقع ہوگیا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر آئے گی۔

  • کرونا ویکسین کی پاکستان میں آمد: لائحہ عمل تیار

    کرونا ویکسین کی پاکستان میں آمد: لائحہ عمل تیار

     پاکستان میں کورونا ویکسین کا سلسلہ اگلے دودن میں شروع ہوجائیگا۔ ڈاکٹریاسمین راشد

    پوری دنیانے پاکستان میں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہاہے-  حکومت چین کی کمپنی سائنوفارمانے پاکستان کے ہیلتھ کئیرورکرزکیلئے کوروناوائرس کی5لاکھ کی تعدادمیں ویکسین کاتحفہ بھیجاہے- کوروناویکسین کسی وی آئی پی کونہیں ملے گی،ہماری پہلی ترجیح فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزہیں:صوبائی وزیرصحت کی پریس کانفرنس-

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاہے کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کا سلسلہ اگلے دودن میں شروع ہوجائیگا۔کوروناوائرس کہیں گیانہیں بلکہ ہمیں اس وباء سے بچاؤ کیلئے ہرقسم کی احتیاطی تدابیرپر سختی سے عملدرآمدکرناچاہیے۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 443افرادمیں کوروناوائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔11افراد کوروناوائرس کے باعث جان کی بازی ہارچکے ہیں۔لاہورمیں کوروناوائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.95،راوالپنڈی میں 1.9اور فیصل آبادمیں 3.39ہے۔گذشتہ24گھنٹوں کے دوران تقریباً15ہزارکوروناوائرس کے تشخیصی ٹیسٹ ہوئے ہیں۔پنجاب میں کنٹیکٹ ٹریسنگ الحمداللہ باقی صوبوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔پوری دنیانے پاکستان میں کوروناوائرس پر قابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہاہے۔لاہورمیں 18،گوجرانوالہ میں 1اورگجرات میں 1سمیت دیگرشہروں میں سمارٹ لاک ڈاؤنزکے ذریعے تقریباً5634افرادکو محدودکردیاگیاہے۔

    سرکاری ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے متاثرہ افرادسے زیادہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ہے۔پنجاب میں الحمداللہ تمام ایس اوپیز پرعملدرآمدکرواتے ہوئے تعلیمی اداروں کوکھول دیاگیاہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرمحکمہ تعلیم کے ساتھ مل کرتعلیمی اداروں میں آگاہی سیمینارزکے ذریعے ایس اوپیز پرعملدرآمدکے حوالے سے اہم کرداراداکرے گا۔8فروری کوتعلیمی اداروں کے کھولنے بارے دوبارہ کوروناوائرس کی صورتحال کاجائزہ لیاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے آج ڈی جی پی آرہیڈ کوارٹرزمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس،سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن سلوت سعیداور ڈائریکٹرالیکٹرانک میڈیا روبینہ افضل سمیت میڈیانمائندگان کی کثیرتعدادموجودتھی۔

        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزیدکہا کہ حکومت چین کی کمپنی سائنوفارمانے پاکستان کے ہیلتھ کئیرورکرزکیلئے کوروناوائرس کی5لاکھ کی تعدادمیں ویکسین کاتحفہ بھیجاہے۔جس پرحکومت پاکستان کی جانب سے حکومت چین کا شکریہ اداکرناچاہتی ہوں۔چین سے آئی کوروناوائرس ویکسین کی پہلی کھیپ اسلام آبادپہنچ چکی ہے۔این سی اوسی کے مطابق بروزبدھ تمام وزراء اعلی بیک وقت تمام ہیلتھ ورکرز کو کوروناوائرس کی ویکسین لگانے کا آغازکرینگے۔خوشخبری یہ ہے کہ کوویکس نے پاکستان کیلئے 70ملین کوروناوائرس ویکسین خریدلی ہے اور وہ انشاء اللہ اس مہینے کے رواں ہفتے سے پاکستان آناشروع ہوجائیگی۔این سی اوسی کی ٹیکنیکی ٹیم نے پنجاب میں کوروناویکسین کو محفوظ بنانے کے طریقہ کارکوسراہاہے۔

    کوروناویکسین کو محفوظ بنانے کیلئے سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)محمد عثمان یونس نے اس موقع پر کہاہے کہ پنجاب میں 189ویکسینیشن سنٹرزقائم کئے گئے ہیں جن میں کوروناویکسین لگوانے والوں کامکمل ڈیجیٹل ڈیٹامحفوظ بنائیاجائیگا۔ابھی تک تقریباً4لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزکی رجسٹریشن کردی گئی ہے۔جن میں رجسٹرڈ ہونے والوں میں بہت بڑی تعدادجنرل پریکٹیشنرزکی بھی موجود ہے۔وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن سنٹرزکی تعدادمیں اضافہ کردیاجائے گا۔پنجاب کے 36اضلاع میں اب تک 600سے زائدافرادکی ٹیکنیکی تربیت کرواچکے ہیں۔ماسٹرٹرینرزکوتیارکیاگیاہے۔فیز1میں ترجیحی بنیادوں پرکوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزکویہ ویکسین لگائی جائے گی۔اب70ہزارویکسین آرہی ہے جسکی دوسری کھیپ اگلے21دن میں مزیدمل جائیگی۔کوروناوائرس ویکسین کومحفوظ بنانے کیلئے پنجاب کے 36اضلاع میں 2500کے قریب آئس لائن ریفری جنریٹیرزموجودہیں اور ویکسین کی تمام اضلاع میں ترسیل کیلئے بھی پنجاب پولیس کی مددحاصل کی گئی ہے۔

        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اس موقع پر مزیدکہاہے کہ چائنہ کونسائنہ کے ساتھ کوروناویکسین کے ٹرائلز کئے گئے ہیں جس کے نتائج اگلے دوہفتوں میں ہمارے پاس آجائینگے۔کوویکس نے پاکستان کی 20فیصدآبادی کیلئے مفت کوروناویکسین دینے کا وعدہ کیاہے جورواں ماہ کے آخریامارچ کے آغازمیں پاکستان آناشروع ہوجائیگی۔حکومت پنجاب نے ضرورت پڑنے پرکوروناویکسین کی خریداری کیلئے 1ارب اور 80لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص کی ہوئی ہے۔سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ نجی ہسپتالوں میں کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزکومفت ویکسین لگائی جائیگی۔فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزہماری پہلی ترجیح ہے۔اس کے بعد65سال سے زیادہ عمرکے افرادکوویکسین لگائی جائیگی۔اگلے چارسے پانچ ماہ کے دوران کوروناویکسین کی وافرمقدارپاکستان میں دستیاب ہوگی۔

        صوبائی وزیر صحت نے اس موقع پر مزیدکہاکہ حکومت نے آتے ہی صحت اور تعلیم کے شعبہ جات کی بہتری کیلئے بے پناہ تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں۔ہماری حکومت نے32ہزارڈاکٹرز،نرسز،پیرامیڈیکل سٹاف،میل نرسز،فارماسٹس اورفزیوٹھراپسٹس بھرتی کئے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کیلئے 42ارب روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے۔ٹی بی،ہیپاٹائٹس اور ایڈزکے مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کا مسئلہ نہیں رہا۔اس سال سرکاری ہسپتالوں میں 10ارب روپے کا طبی سامان خریداگیاہے۔سرکاری ہسپتالوں کی بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کارلانے کے بعدمریضوں کوعلاج معالجہ میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنانہیں ہوناچاہئے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج کو یقینی بنانے کیلئے دو سرویلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن کی سربراہی ڈی جی ہیلتھ سرسزڈاکٹرہارون جہانگیر اور ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹرآصف طفیل کررہے ہیں۔سرکاری ہسپتالو ں میں صفائی،ڈاکٹرزکی حاضری،ادویات کی فراہمی ودیگرانتظامی امورکی روزانہ کی بنیادپرمانیٹرنگ جاری ہے۔غفلت پرایم ایس شاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال،ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ اورایم ایس اوکاڑہ ساؤتھ ہسپتال کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے معطل کیاگیاہے۔وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج میں مشکل آنے پر فورا سخت ایکشن لینے کا حکم دیاہے۔پنجاب کے تمام نرسنگ سکولوں کو نرسنگ کالجزمیں منتقل کردیاگیاہے اور نرسزکا وظیفہ21ہزارروپے سے بڑھاکر31ہزرروپے کردیاگیاہے۔ نرسوں کی سیٹوں میں 1600سے بڑھاکر2350تک اضافہ کردیاگیاہے۔

        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مزیدکہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکا تمام افرادکوصحت اورتعلیم کی تمام بنیادی سہولیات دینا اولین ترجیحات میں شامل ہے۔خیبرپختونخواہ میں تمام خاندانوں کو یونیورسل ہیلتھ کوریج کی سہولت دی جاچکی ہے اور انشاء اللہ پنجاب میں دسمبر2021تک تمام 2کروڑ93لاکھ خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزکی تقسیم کو یقینی بنادیاجائیگا۔اس مالی سال کے اندرڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژنز کے تمام خاندانوں میں صحت سہولت کارڈزتقسیم کردئیے جائینگے۔میڈیکل کالجزمیں سیٹوں پر افواہیں بے بنیادہیں۔پنجاب نے ہمیشہ بڑے بھائی ہونے کا حق اداکیاہے۔پنجاب کے میڈیکل کالجز میں باقی صوبوں کی335نشستیں مختص ہیں جو تقریباً تین میڈیکل کالجز کی تعدادبن جاتی ہے۔کسی صوبے کی سیٹ میں کمی کی تمام ترخبریں بے بنیاداور من گھڑت ہیں۔شیخ زیدہسپتال کے وفاق میں واپس جانے کی وجہ سے 2سیٹیں کم ہوئی ہیں۔ہمارے پاس سندھ،آزادجموں کشمیر،بلوچستان،فاٹا اورخیبرپختونخواہ کی سیٹوں کا کوٹہ موجودہے۔گلگت بلتستان کی 55سیٹیں اسی طرح موجودہیں۔شیخ زیدکی 2نشتوں کے کوٹہ کوبھی اپنی سیٹیں بڑھاکرتعدادمکمل کرلی گئی ہے۔پرسوں وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کوروناویکسین کاباقاعدہ آغازکرینگے۔کوروناویکسین صرف صوبہ سندھ کونہیں بلکہ پاکستان کو بطور عطیہ مل رہی ہے۔

        صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوے کہاکہ لاہورمیں کوروناوائرس کے مثبت کیسزکی تعدادسب سے زیادہ ہے۔کوروناویکسین کسی وی آئی پی کونہیں ملے گی۔میرے سمیت میری کسی سیکرٹری کو نہیں ملے گی۔ہماری پہلی ترجیح فرنٹ لائن ہیلتھ کئیرورکرزہیں۔پوری دنیانے پنجاب حکومت کی جانب سے کوروناوائرس پرقابوپانے کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔گذشتہ سال کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج کیلئے 14ارب روپے خرچ کئے گئے اور مزید2ارب روپے کی خطیررقم مختص کی گئی ہے۔20بی ایس ایل لیول تھری لیبز تیارہوچکے ہیں۔بیرون ملک جانے والے مزدوروں کوبھی کوروناویکسین لگائی جائیگی۔حکومت پنجاب نے اپنے بجٹ میں بھی کوروناویکسین کی خریداری کیلئے خطیررقم مختص کررکھی ہے۔ویکسین رجسٹرڈ ہونے کے بعد نجی سیکٹربھی بیرون ملک سے منگواسکتاہے۔پولیس اور صحافیوں سمیت تمام فرنٹ لائن ورکرزکوبھی کوروناویکسین لگائی جائیگی۔

    اخلاقی طورپرکسی کوبھی زبردستی ویکسین نہیں لگائی جاسکتی ہے۔1166پرمیسج کرکے اپنے آپ کورجسٹرڈکروایاجاسکتاہے۔پوارسال اس وائرس کو سمجھنے میں لگاہے اس لئے ویکسین لگانے کے بعداثرات کا صحیح جائزہ لیاجاسکتاہے۔اپوزیشن کبھی حکومت سے خوش نہیں ہوسکتی ہے۔ہم سندھ کووقت پرویکسین کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں۔چین ہرلحاظ سے پاکستان کا ساتھ دے رہاہے۔کوروناوائرس ویکسین کے معمولی سائیدافیکٹس ہوسکتے ہیں۔ٹائیفائیڈ ویکسین کیلئے عملہ کی کسی قسم کی کمی نہیں ہے۔خصوصی ٹائیفائیڈ ویکسین مہم کیلئے محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے عملہ کی مددلی گئی ہے۔صحت سہولت کارڈزکے حامل افراد270ہسپتالوں میں مفت علاج کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔تمام انسٹی ٹیوٹس آف کارڈیالوجی کو ام پینل کیاگیاہے۔صحت سہولت کارڈ کے حامل افرادہرقسم کی ان ڈور سہولت مفت حاصل کرسکتے ہیں۔جس میں نیوروسرجری،سیزیرین،ڈائیلسزاور ٹراماسمیت دیگربیماریوں کاعلاج شامل ہے۔           

  • صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست،لاہور پریس کلب

    صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست،لاہور پریس کلب

    لاہور پریس کلب کا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو خط. صحافیوں کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین دینے کی درخواست کی۔لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ لاہور کے صحافیوں نے کورونا وباءکے دوران فرنٹ لائن سولجر کا کردار ادا کیا ہے اور اس دوران درجنوں صحافی اس وباءکا شکاربھی ہوئے جبکہ کئی صحافی وباءسے لڑتے ہوئے شہید بھی ہوگئے جس میں جنگ/ جیو کے سینئر صحافی ارشد وحید چوہدری بھی شامل ہیں۔ خط میں کہاگیاہے کہ لاہور کے صحافی اب بھی کورونا کے خلاف جاری آگاہی مہم میں حکومت کے شانہ بشانہ اگلی صفوں میں کام کر رہے ہیں جس سے ہمارے یہ صحافی اور انکے اہل خانہ ہمہ وقت کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار ہیں ، لہذا لاہور کے صحافیوں کو کورونا ویکسی نیشن پروگرام میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے تاکہ وہ اس وباءکا مقابلہ کرنے کیلئے زیادہ محفوظ اور پرعزم انداز سے کام کر سکیں.