Baaghi TV

Tag: کورونا ٹیسٹ

  • دورہ سری لنکا: قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجرملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    دورہ سری لنکا: قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجرملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

    لاہور : قومی کرکٹ اسکواڈ کے مساجر ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی : قومی ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ دورہ سری لنکا کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے قومی سپورٹ سٹاف میں شامل ایک رکن ملنگ علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    ملنگ علی کا ریپڈ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد فوری طور پر انہیں 5 روزہ آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے 5 روز کے بعد سپورٹ اسٹاف کے رکن کا دوبارہ ریپڈ ٹیسٹ ہو گا تاہم اسکواڈ کے باقی تمام ارکان کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے لیے روانہ

    قومی ٹیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ قومی ٹیم کے مساجر کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی صورت میں ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کی اجازت ہوگی۔

    دوسری جانب کھلاڑیوں نے آج پول سیشن میں حصہ لیا جب کہ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن کل ہو گا۔

  • ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

    ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی

    ملک بھر میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 800 سے تجاوز کرگئی جبکہ مزید ایک شخص انتقال کرگیا جب کہ 168 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 ہزار 150 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 805 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

    این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 69 فیصد رہی جب کہ اب بھی 168 افراد کی حالت خطرے میں ہے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں صوبہ سندھ سب سے آگے ہے۔

  • ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

    ڈریپ نے گھر پر کورونا ٹیسٹ کی اجازت دے دی،نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کہا ہے کہ اب عوام گھر پر ہی کورونا ٹیسٹ کر سکیں گے۔

    باغی ٹی وی : ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے کورونا ٹیسٹنگ کٹ کی عوام کو دستیابی سے متعلق فیصلہ کرتے ہوئے شہریوں کو کورونا ٹیسٹ کے لیے اوور دی کاؤنٹر کٹ فروخت کی اجازت دے دی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسیز پر اب کورونا ٹیسٹ کٹ دستیاب ہو گی اور شہری گھر پر ہی خود کورونا ٹیسٹ کرسکیں گے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

    ایکسرے سے چند منٹوں میں کورونا کی 98 فیصد درست تشخیص کرنے کا کامیاب تجربہ

    میڈیکل ڈیوائس بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جب آپ کورونا کا گھر پر رہ کر ٹیسٹ کرتے ہیں تو اس سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی میں مدد مل سکتی ہے۔ اس لیے کورونا سیلف ٹیسٹ کٹس کی مارکیٹ میں فارمیسیز اور میڈیکل سٹورز پر فروخت کی اجازت دی جاتی ہے۔

    اس سے قبل مارکیٹ میں سیلف کورونا ٹیسٹ کٹس موجود تو تھیں لیکن حکومت کی جانب سے ان کی فروخت کی اجازت نہیں تھی۔

    اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں،مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی،اقوام…

    واضح رہے کہ چین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ایک ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے سے شرح اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گا کورونا کی اس قسم کو سائنسدانوں نے نیو کوو کا نام دیا ہے جو جنوبی افریقا میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ اس وائرس کو انسانوں میں منتقل ہونے کے لیے صرف ایک میوٹیشن درکار ہے۔

    کورونا اور نزلے پر قابو پانے کے لئے کیپسول تیار

    یہ وائرس کورونا سے انتہائی زیادہ مہلک ہے، یہ انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کو ناکارہ بنا کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اب تک کورونا سے بچاو کے لیے بنائی گئی ویکسین اس وائرس کے آگے ناکام نظر آتی ہیں اس وبا سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہو سکتا ہے، اس لیے نیو کوو کو کورونا کی سب سے خطرناک قسم مانا جا رہا ہے-

    چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر دیا

    اس سے قبل اقوام متحدہ نے خبردار کیا تھا کہ اومی کرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ ابھی مزید نئی نئی شکلیں سامنے آئیں گی اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے کہا تھا کہ وائرس اپنی شکل مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں کورونا کی بھی متعدد شکلیں سامنے آچکی ہے اور اس وقت دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والے ویریئنٹ اومی کرون آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں مزید ویریئنٹس سامنے آئیں گے۔

    اومیکرون کا خطرناک ترین سب ویرینٹ سامنے آ گیا

  • وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار،ای سی سی اجلاس ملتوی

    اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی :فاقی وزیر خزانہ شوکت فیاض ترین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اور انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے-

    سینیٹر اعجاز چودھری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

    وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

    اپوزیشن لیڈر،رہنما ن لیگ اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے پاکستان مسلم لیگ کے سوشل میڈیا کے ہیڈ عاطف روؤف نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر میاں شہباز شریف کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ شئیر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی اور لکھا کہ پوری قوم شہباز شریف کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو شفاء کاملہ عطا فرمائے۔

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    دوسری جانب مسلم لیگ کے رہنما عطا تارڑ نے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی، انہوں نے لکھا کہ شہباز شریف نے اپنی رہائش گاہ پر اپنے آپ کو قرنطینہ کر لیا ہے اور ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں. علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

    انہوں نے قوم سے جلد صحتیابی کے لئے دعاؤں کی درخواست کی ہے-

    اسلام آباد پولیس کی کاروائی،کوویڈ 19کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے

    صارفین کی جانب سے بھی شہباز شریف کی صحتیابی کے لئے دعاؤں اور نیک خواہشات کا سلسلہ جاری ہے-
    https://twitter.com/WajidShahPAK/status/1483682608097673216?s=20

    واضح رہے کہ اس سے قبل شیری رحمان۔ شفقت محمود۔ زین قریشی سمیت کئی اراکین پارلیمنٹ کورونا کا شکار ہو چکے ہیں-

    یاد رہے کہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 8 افراد جاں بحق ہو گئے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 57 ہزار 669 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 472 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 37 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد رہی۔

    کورونا وائرس سے بچاؤ میں بھنگ بھی بہت مفید ،تحقیق

    سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557، بلوچستان میں 34 ہزار 744، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455 ہو گئی ہے۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    اب تک کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 091 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا 5 ہزار 965، اسلام آباد 969، گلگت بلتستان 187، بلوچستان میں 367 اور آزاد کشمیر میں 749 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا