Baaghi TV

Tag: کورونا کیسز

  • کورونا کیسز میں اضافہ:چین کے شہر چانگچن میں لاک‌ ڈاؤن نافذ

    کورونا کیسز میں اضافہ:چین کے شہر چانگچن میں لاک‌ ڈاؤن نافذ

    چین میں 90 لاکھ سے زائد آبادی والے شہر چانگچن میں کورونا وبا کے پھیلاؤ کے سبب حکام نے لاک ڈاؤن کا حکم دے دیا ہے اوراسکولز بند کر دیے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے ڈان کی رپورٹ کے مطابق شمال مشرقی جیلن صوبے کے دارالحکومت اور ایک اہم صنعتی اڈے چانگچن میں شہری حکام نے شہریوں کو گھر پر رہنے کا حکم دیا اور روز مرہ کی ضروریات کے لیے ہر 2 دن میں ایک شخص کو خریداری کی اجازت دی۔

    حکام نے شہر میں مکمل پبلک ٹرانسپورٹ بھی بند کردی، اسکولوں اور کاروباروں کو بند رکھنے کا حکم دیا اور بڑے پیمانے پر کوونا ٹیسٹنگ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    عرب امارات میں کورونا پابندیوں کے خاتمے کےباوجود احتیاطی تدابیرضروری

    2020 میں کورونا وبا کے ابتدائی دنوں کے بعد رواں ہفتے پہلی بار چین میں کورونا وائرس کے روزانہ کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی۔

    صرف 3 ہفتے قبل شہر میں کورونا کے روزانہ کیسز کی تعداد محض 100 تھی لیکن انتہائی تیزی سے پھیلنے والا ویرینٹ اومی کرون وبا سے نمٹنے کے لیے چین کی ’زیرو کووِڈ اپروچ‘ کے لیے بڑا چیلنج بن گیا ہے۔

    2019 کے آخر میں کورونا وبا پہلی بار چین میں سامنے آئی لیکن چینی حکومت نے اسنیپ لاک ڈاؤن، بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ اور بڑی حد تک بند سرحدوں کے ذریعے کورونا کیسز کی شرح کو انتہائی کم رکھا۔

    روزانہ کے حکومتی اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ روز ایک درجن سے زائد صوبوں میں ایک ہزار 369 کیسز سامنے آئے۔

    بیجنگ اور شنگھائی جیسے بڑے شہروں سمیت جیلن بھی ان درجن سے زائد صوبوں میں سے ایک ہے جہاں حالیہ دنوں میں سیکڑوں کیسز رپورٹ ہوئے۔

    کورونا وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک مارکیٹ سے پھیلا ،تحقیق

    حالیہ دنوں میں مشرقی اقتصادی مرکز میں درجنوں کیسز سامنے آنے کے بعد شنگھائی نے جمعہ کے روز اسکولوں کو بند کرنے اور آئندہ حالات کے پیش نظر آن لائن کلاسز پر منتقل ہونے کا حکم دیا۔

    کیسز میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ وہ تیز رفتار اینٹیجن ٹیسٹ کا استعمال متعارف کرائیں گے۔

    ہیلتھ کمیشن نے کہا کہ کٹس اب آن لائن یا فارمیسیز میں کلینکس اور عام شہریوں کے لیے دستیاب ہوں گی تاکہ وہ خود ٹیسٹ کے لیے کٹس خرید سکیں، تاہم نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ ہی جانچ کا بنیادی طریقہ رہے گا۔

    چینی حکومت نے اپنے وسائل کا بڑا حصہ کورونا وبا کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت بہتر بنانے پر لگایا لیکن تازہ اقدامات سے یہ کوششیں ناکافی دکھائی دیتی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کسی بھی وقت جلد ہی اپنی متنازع ’زیرو ٹالیرنس پالیسی‘ کو ختم کر دے گا۔

    ہرن سے انسان میں منتقل ہونے والا پہلا کورونا کیس دریافت

    ہانگ کانگ میں ’زیرو کوویڈ اپروچ‘ کی خامیاں سامنے آ گئی ہیں، جہاں مقامی حکومت کے مبہم پیغامات نے اشیا خورونوش کی ذخیرہ اندوزی کو ہوا دی اور عوام میں خوف پیدا ہوا کہ وہ محصور ہوجائیں گے۔

    چین کا حالیہ سب سے بڑا لاک ڈاؤن دسمبر میں نافذ ہوا جب ژیان شہر میں وبا کی وجہ سے ایک کروڑ 30 لاکھ شہری 2 ہفتوں تک گھروں میں محصور رہے لیکن بڑھتی ہوئی وبائی فٹیگ (تھکاوٹ) کے پیش نظر اعلیٰ چینی حکام نے حالیہ ہفتوں میں ملک بھر کے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ ایسے سخت اقدامات سے گریز کریں۔

    فروری کے آخر سے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں میں صرف نسبتاً نرم یا انتہائی مخصوص اقدامات کیے گئے ہیں تاہم شنگھائی میں وبا کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر حکام تیزی سے مخصوص اسکولوں، کاروباروں، ریستورانوں اور مالز کو فوری طور پر بند کررہے ہیں۔

    کوویڈ 19 کے بعد دنیا کو جلد ایک اوروبائی مرض کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ،بل گیٹس

  • ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ  سے زائد ہو گئی

    ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ سے زائد ہو گئی

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 42 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 59 ہزار 786 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 5 ہزار 830 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    دنیا بھر میں ایک دن میں 18 لاکھ کے قریب افراد کورونا وائرس مبتلا

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 42 ہزار 243 جبکہ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 372 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 9.75 فیصد پر پہنچ گئی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 46 ہزار 141، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 97 ہزار 937، پنجاب میں 4 لاکھ 83 ہزار 779، اسلام آباد میں ایک لاکھ 29 ہزار 758، بلوچستان میں 34 ہزار 557، آزاد کشمیر میں 39 ہزار 323اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 768 ہو گئی ہے۔

    چینی سائنسدانوں نے کورونا کی سب سے جان لیوا قسم”نیو کوو”سے خبرادار کر…

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 201 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 849، خیبر پختونخوا 6 ہزار 23، اسلام آباد 982، گلگت بلتستان 189، بلوچستان میں 368 اور آزاد کشمیر میں 760 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

  • پاکستان:کورونا نے مزید 30 زندگیاں نگل لیں، 8183 کیسز رپورٹ:دنیا بھرمیں 65 لاکھ سے زائد افراد جانبحق

    پاکستان:کورونا نے مزید 30 زندگیاں نگل لیں، 8183 کیسز رپورٹ:دنیا بھرمیں 65 لاکھ سے زائد افراد جانبحق

    پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 30 افراد انتقال کر گئے اور 8183 نئے مریض بھی سامنے آئے۔

    پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 68624 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 8183 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے مزید 30 افراد انتقال کر گئے۔

    سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 11.92 فیصد رہی۔

    این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 29192 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 2 ہزار 70 تک پہنچ چکی ہے۔

    اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1786 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 74 ہزار 657 ہو گئی ہے۔

    اس سے پہلے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) برائے تدارک کورونا نے کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور عائد شدہ پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی۔ کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد یا اس سے زائد شرح والےعلاقوں میں پابندیاں برقراررہیں گی۔

    ملک میں بڑھتے کورونا کیسز کے باعث پہلے سے عائد پابندیوں میں 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے جو پہلے 31 جنوری تک تھی۔ 10 فیصد سے زیادہ کورونا مثبت شرح والے شہروں میں اِن ڈور تقریبات ، ڈائن ان پر پابندی 15 فروری تک برقرار رہے گی ۔

    اندرون ملک فضائی سفرکےدوران کھانے اور اسنیکس کی فراہمی پر بھی پرمکمل پابندی ہوگی۔

    تعلیمی سرگرمیاں محدود کرنے اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو متبادل دن اسکول بھیجنے کی شرط میں بھی 15 فروری تک توسیع کردی گئی ہے۔

    10 فیصد سے کم مثبت کیسز والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 ویکسین شدہ افراد شرکت کر سکیں گے جبکہ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 ویکسین شدہ افراد کو شرکت کی اجازت ہو گی۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں دنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد364,661,000ہو چکی ہےجبکہ دنیا بھر میں اموات کی تعداد :5,649,128صحت مند افراد کی تعداد 288,477,521ہوچکی ہے جکہ ، امریکہ میں متاثرین کی تعداد 74,176,403.,,چین متاثرین105,811,،،،برطانیہ 16,245,474,,

  • کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند

    کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند

    راولپنڈی :کورونا کیسز میں اضافہ : راولپنڈی میں 4 کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند،اطلاعات کے مطابق ملک بھر کی طرف راولپنڈی اور اسلام آباد میں کورونا کی لہر تیز ہوگئی ہے اور کورونا کے تابڑ توڑ حملوں اور کورونا کیسز میں اضافےکے بعد راولپنڈی میں چار کالجوں سمیت مزید 15 تعلیمی ادارے بند کر دیےگئے۔

    ضلعی صحت کے حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں پانچ فروری تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔حکام کے مطابق ان تعلیمی اداروں میں طلبا ، اساتذہ اور عملے کے 83 افراد متاثر ہوئے تھے۔

    کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید 15 تعلیمی اداروں کو سیل کردیا گیا ہے۔

    راولپنڈٰی میں کورونا وائرس کے باعث بند کئے گئے تعلیمی اداروں میں 11 سکولز اور گارڈن کالج سمیت چار کالجز شامل ہیں ، اداروں میں 83 سٹودنٹس، اساتذہ اور عملہ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ یہ تعلیمی ادارے 10 روز کیلئے سربمہر کئے گے ہیں ۔

    راولپنڈی میں اس سے پہلے 24 تعلیمی اداروں کو کورونا وائرس کی وجہ سے سربمہر کیا گیا ہے، سیل کئے جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کہوٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلیال اڈیالہ ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ویسٹریج، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول صرافہ بازار ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ایلیٹ مری، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کلرسیداں ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مسلم ٹاؤن، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چوکی برحد کوٹلی ستیاں ، گورنمنٹ کوہ نور گرلز ہائی سکول، گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونگی22، گورنمنٹ ایلیٹ سکول مورگاہ شامل ہیں ۔

    کالجز میں گورنمنٹ گارڈن کالج راولپنڈی، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن مری روڈ ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن ڈھوک کالا خان اور گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن گوالمنڈی شامل ہیں۔

    محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ کورونا وائرس کے باعث راولپنڈی میں اب تک 39 تعلیمی اداروں کو سیل کیا جا چکا ہے۔

  • کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    کورونا وبا: مزید7 افراد جاں بحق،357 نئے کیسز رپورٹ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید7 افراد جاں بحق ہو گئے-

    با غی ٹی وی : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں47 ہزار903 کورونا ٹیسٹ کیے گئے مزید 357 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

    این سی او سی اجلاس،تعلیمی اداروں میں چھٹیوں بارے الگ الگ تجاویزآ گئیں

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 90 ہزار848 جبکہ مجموعی اموات کی تعداد 28 ہزار 870 ہو گئی ہے اور مثبت کیسز کی شرح 0.74 فیصد رہی۔

    سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 78 ہزار 942، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 80 ہزار 938، پنجاب میں 4 لاکھ 44 ہزار 119،اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار240، بلوچستان میں 33 ہزار 548، آزاد کشمیر میں 34 ہزار 633 اور گلگت بلتستان میں 10 ہزار 428 ہو گئی ہے۔

    برطانیہ میں اومی کرون بے قابوہونے لگا:بازار،گلیاں پبلک مقامات پرسناٹا چھاگیا:لاک ڈاون کی تیاریاں

    کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 13 ہزار 57 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 7 ہزار 649، خیبرپختونخوا 5 ہزار 907، اسلام آباد 963، گلگت بلتستان 186، بلوچستان میں 363 اور آزاد کشمیر میں 745 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔