Baaghi TV

Tag: کورونا

  • اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈورکھانے پر پابندی عائد

    اسلام آباد:اسلام آباد : کورونا کے بڑھتے وارتمام ہوٹلز میں انڈور کھانے پر پابندی عائد،اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہراقتدار میں تمام ہوٹلز میں انڈور کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی ۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے احکامات کی روشی میں اسلام آباد کے تمام ہوٹلز میں انڈور کھانا کھانے پر پابندی عائد کردی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

     

    یادرہے کہ گزشتہ روز ملک میں کورونا کے پھیلا نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔

     

     

     

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 93، سندھ میں 7 ہزار 710، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 967، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار

    کراچی:نیشنل اسٹیڈیم کا 10 فیصد عملہ کورونا کا شکار

    کراچی :نیشنل اسٹیڈیم ،کراچی کا 10فیصد عملہ کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ملازمین کے ٹیسٹ 2 روز قبل لیے گئے تھے۔ پی سی بی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے عملے کو آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور گراؤنڈ کے کام جاری رہیں گے۔

    خیال رہے کہ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان و اہلیہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں 10 روزہ آئسولیشن میں ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی پاکستان آنے سے قبل کورونا کا شکار تھے اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔

    ادھر ملک میں کورونا کے پھیلاؤ نے پھر خطرے کی گھنٹی بجا دی، چوبیس گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح گیارہ اعشاریہ پانچ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 45 ہزار 801 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 ہزار 808 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 56 ہزار 992، سندھ میں 5 لاکھ 13 ہزار 46، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 950، بلوچستان میں 33 ہزار 780، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 461، اسلام آباد میں ایک لاکھ 13 ہزار 688 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 884 کیسز رپورٹ ہوئے۔

    ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 43 لاکھ 56 ہزار 373 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 58 ہزار 943 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 665 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 918 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے، جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 42 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 93، سندھ میں 7 ہزار 710، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 967، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

  • پالتوجانوروں میں کورونا کے اثرات:حکومت نے پالتوجانورہلاک کرنے کااعلان کردیا

    پالتوجانوروں میں کورونا کے اثرات:حکومت نے پالتوجانورہلاک کرنے کااعلان کردیا

    ہانگ کانگ :پالتوجانوروں میں کورونا کے اثرات:حکومت نے پالتوجانورہلاک کرنے کااعلان کردیا،اطلاعات کے مطابق ہانگ کانگ حکام نے ملک میں کورونا وبا کے پیش نظر دو ہزار پالتو جانور ہلاک کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ میں جانوروں کی ایک دکان میں کورونا کی مثبت رپورٹس سامنے آئی ہیں جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس دکان میں موجود جانورں کو ختم کردیا جائے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ پالتو جانوروں کی دکان کے ملازم میں پیر کو ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق ہوئی اور کئی ہیمسٹرز(چوہوں کی قسم) جو نیدرلینڈ سے درآمد کیے گئے تھے ان کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا۔

    متعلقہ ادارے کا کہنا ہے کہ دکان میں ہمسٹرز(چوہوں کی ایک قسم) میں وبا کی تصدیق ہوئی۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی کہ اگر آپ کے پاس ہیمسٹر ہے تو آپ کو اپنے ہیمسٹر کو گھر میں رکھنا چاہیے، انہیں باہر نہ نکالیں۔

    انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام پالتو جانوروں کے مالکان کو ذاتی حفظان صحت کا خیال رکھنا چاہیے اور آپ کو اپنے ہاتھ دھونے چاہییں، اپنے پالتو جانوروں کو مت چومیں۔

    حکام نے احتیاطی اقدام کے طور پر جن صارفین نے سات جنوری کے بعد سٹور سے ہیمسٹر خریدے ہیں ان کا سراغ لگایا جائے گا اور انہیں لازمی قرنطینہ میں رکھا جائے گا اور انہیں اپنے ہیمسٹرز کو حکام کے حوالے کرنا ہوگا۔

  • ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    ایکسپو ویکسینیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم

    کراچی : ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر کے انتظامی معماملات شدید متاثر،عملہ انتہائی کم جب کہ ویکسینیشن سینٹر کے ملازمین نو ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کورونا ویکسی نیشن کے معاملے پر سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہے، ویکسی نیشن سینٹر میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیے جانے والے 200 ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز 9 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث ہڑتال پر ہیں ہڑتالی ملازمین کی تنخواہیں تاحال جاری نہیں کی جاسکی ہیں جبکہ متعدد ملازمین نوکری ختم ہونے کے خوف سے بغیر تنخواہ کے ہی کام کرنے پر مجبور ہیں۔

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    ملازمین کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈی ایچ او ایسٹ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تنخواہیں 2 ہفتے میں مل جائیں گی، جو نوکری پر نہیں آئے گا تو نوکری سے برطرف کردیا جائے گا، ویکسی نیشن سینٹر میں ملازمین کی کمی کے باعث ویکسی نیشن کرانے کے لئے آنے والے شہری گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں جبکہ فائزر ویکسین کی عدم دستیابی کے سبب کئی شہری بغیر ویکسی نیشن کرائے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

    ایکسپو سینٹر آنے والوں کا کہنا ہے کہ کوئی شہریوں کو آگاہی دینے کے لیے موجود نہیں ہے، کسی کے پاس مکمل معلومات نہیں ، عملے کی تعداد انتہائی کم ہے جس کی وجہ سے شہریوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی ہیں اور گھنٹوں انتظار کرنا پڑرہا ہے بوسٹر ڈوز کے لیے فائزر ویکسین بھی دستیاب نہیں ہے دوسرے ویکسی نیشن سینٹر بھیجا رہا ہے، ڈیٹا انٹری بھی مینول کی جارہی ہے۔

    دوسری جانب انچارج ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر ڈاکٹر راج کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سینٹر میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، ہڑتالی ملازمین کی تنخواہوں کا معاملہ جلد حل کردیا جائے گا-

    واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیل رہی ہے، کراچی شہر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کورونا کیسز کی شرح 41.06 فیصد ہوگئی، کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7670 ٹیسٹ کئے گئے جب کہ 3149 ٹیسٹ مثبت آئے۔

    جبکہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔

    کوروناویکسین نہ لگوانےوالےعالمی ٹینس سٹار ویکسین کمپنی کے مالک نکلے

  • ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری

    اسلام آباد: ایک بار پھر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری ،اطلاعات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک پروازوں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی، جس کے تحت مسافروں کے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازمی ہوگا، نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت اندرون ملک سفر کیلئے ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنا لازم ہوگا، آن لائن ٹکٹ بکنگ یا براہ راست ٹکٹ فروخت کے وقت شناختی کارڈ نمبر کا اندراج یقینی بنانا ہوگا۔

    ٹریول ایجنسیاں بھی ٹکٹ بک یا فروخت کرتے وقت ٹکٹوں پر شناختی کارڈ نمبر درج کرنے کی پابند ہوں گی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے نئے احکامات فوری طور پر نافذالعمل ہوں گے۔

    دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا ہے، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

  • وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ

    اسلام آباد :وزیراعظم کی ہدایت پر حکومت کا بڑا فیصلہ: بوسٹر ڈوز میں ایک اور ویکسین کا اضافہ ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے کورونا بوسٹر ڈوز ویکسی نیشن میں تیزی لانےکیلئےاقدامات جاری کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق حکومت نے بوسٹر ڈوز سیٹ میں ایک اور ویکسین کا اضافہ کر دیا ہے۔آسٹرازنیکا ویکسین ملک بھر میں بطور بوسٹر ڈوز استعمال ہوگی۔آسٹرازنیکا کی شمولیت کے بعد کورونا بوسٹر ڈوز سیٹ میں شامل ویکسینز کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

    آسٹرازنیکا کی بوسٹر ڈوز لگانےکا فیصلہ عوامی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔ اس سے قبل سائینوفام، موڈرنا، فائزر، اور سائینوویک کی بوسٹرڈوز لگائی جا رہی ہیں۔

    وفاق نے صوبوں کو بوسٹر ڈوز کیلئے آسٹرازنیکا ویکسین کی کھیپ فراہم کر دی ہے اور اب مختلف سینٹرز پر یہ ویکسین بطور بوسٹر شاٹ استعمال ہو گی۔

    واضح نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر میں شدت آنے کے بعد بوسٹرڈوز لگانے والوں کی عمر کی حد میں کمی کردی ہے۔

    این سی او سی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ملک میں 18سے زائد عمر کے افراد بوسٹر لگواسکتے ہیں بوسٹر ویکسین مکمل ہونے کے 6 ماہ بعد لگایا جاسکتا ہے۔

    یاد رہے یکم دسمبر کو این سی اوسی نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگانے کی منظوری دی تھی ، پہلے مرحلے میں فرنٹ لائن ورکرز، پچاس سال سےزائدعمراور کمزور قوت مدافعت والے افراد کو لگائی جائے گی تاہم بوسٹر ڈوز اور گذشتہ ڈوز کے درمیان چھ ماہ کا وقفہ لازمی قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد میں کمی کرتے ہوئے کہا تھا کہ 30 سال سے زائد عمر کے افراد بوسٹر ڈوز لگوا سکیں گے۔

  • دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارتی مسلمان پریشان

    دہلی :دہلی میں کرفیوکے نفاذ کا اعلان:بھارت پریشان،اطلاعات کے مطابق دہلی کے جامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی افراد پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں۔ لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے بندشیں اور پھر قہر ڈھانے والی ٹھنڈ سے ہر طبقہ پریشان ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر یومیہ مزدوری کرنے والوں پر پڑا ہے جو روزانہ محنت مزدوری کرکے اپنا گزربسر کرتے ہیں اور اپنے گھر والو ں کو کچھ بچاکر بھیجتے ہیں۔

    ویک اینڈ کرفیوجامعہ نگر کے مسلم اکثریتی علاقہ شاہین باغ میں کئی لوگ پانی فروخت کرکے اپنا گزر بسر کرتے ہیں لیکن ویک اینڈ کرفیو اور پھر ٹھنڈ کی وجہ سے پانی کا استعمال کم ہورہا ہے۔ گرمی میں جس گھر میں دو سے تین کین پانی جاتا تھا آج وہاں صرف ایک کین پر ہی لوگ اکتفا کررہے ہیں۔

    شاہین باغ کے ایک مسلمان شہری کا کہنا ہے کہ کمائی نہیں ہوپارہی ہے، مجبوراً مسجد کے پاس کھڑا ہوجاتا ہوں شاید کوئی پانی لے لے۔ کیوں کہ کورونا کی وجہ سے دہلی میں ویک اینڈ کرفیو لگادیا گیا ہے ساتھ ہی ٹھنڈ کا قہر جاری ہے۔ اس لئے پانی نہ کے برابر فروخت ہورہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ ہماری مجبوری کوئی سننے والا نہیں ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ایک دن میں 30 سے 40 کین پانی فروخت ہوپاتاہے۔ لیکن گرمی کے موسم میں 70 سے 80 کین فروخت ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ بڑی مشکل سے دن میں 300 سے 350 روپے مزدوری ہوپاتی ہے۔ مہنگائی اتنی زیادہ ہے کہ اس میں کرایہ اور کھانا کے علاوہ پیسہ نہیں بچ پاتا ہے۔

  • تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:این سی او سی

    اسلام آباد:تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں،جھوٹوں کے خلاف کارروائی شروع:اطلاعات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے فیک ٹویٹر اکاؤنٹ سے چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔

    این سی او سی نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے متعلق تمام خبریں جھوٹی ہیں، میٹنگزکے نام سے بنائے گئے فیک اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے کارروائی شروع کردی۔

     

     

     

     

    یاد رہے کہ آج شام سے پہلے فیک اکاونٹ سے جعلی اور جھوٹی خبریں پھیلا کرپورے ملک میں بے چینی پھیلائی گئی جس پر سخت ایکشن لیا گیا ہے

     

    یادر ہے گزشتہ روز این سی او سی نے کورونا کے مثبت 10 فیصد سے زائد شرح والے علاقوں میں پابندی لگانے کا فیصلہ

    کرلیا۔

    ملک بھر میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر(این سی او سی) کا مشترکہ اجلاس ہوا۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے این سی او سی کے خصوصی اجلاس میں صوبائی وزرائے تعلیم و صحت نے شرکت کی۔

     

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹرفیصل سلطان نے بھی وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس میں وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے تمام صوبوں سے وزراء صحت وتعلیم اور دیگرمتعلقہ افسران شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا کی بڑھتی صورتحال اور اضافے کی صورت میں پابندیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کیسز میں اضافے کی صورتحال زیرغور آئی،تاہم تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اجلاس میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔

    اجلاس میں باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت شرح والے علاقوں میں پابندی لگائی جائینگی۔

    زیادہ کیسز والے علاقوں کے لیے نئی ایس او پیز لاگو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ان ایس او پیز کو صوبوں کی مشاورت سے حتمی شکل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق این سی او سی کا دوبارہ اجلاس کل پھر متوقع ہے۔

  • بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان

    لاہور:بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی، وزیر تعلیم پنجاب مُراد راس کا اعلان ،اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا ہے کہ بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے تمام تعلیمی اداروں‌ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں،

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرتعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ این سی او سی اجلاس میں اسکولز پر سب سے آخر میں بات ہوئی، دیگرچیزوں کے بند ہونے تک اسکولز کی بندش کا فیصلہ نہیں کر سکتے، 12 سال سے کم عمر کی بچوں کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ ہوں گی،12 سال سے کم عمر کے بچوں کی ویکسینیشن نہیں ہوئی، بغیر ویکسینیشن بچوں کو اسکول آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    وزیرتعلیم نے کہا کہ اسکولز بند نہیں کرسکتے، پہلے ہی بچوں کا بہت نقصان ہوچکا ہے، اسکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا صورتحال خراب ہوتی ہے تو مرحلہ وار اول تا ھشتم تک چلایا جائے گا، حکومت نے ویکسی نیشن کی استعداد بہت بڑھا دی ہے، اساتذ ہ کی 100 فیصد ویکسینیشن ہوچکی ہے، جب کہ میٹرک سے انٹر تک کے طلباء کی ویکسینیشن مکمل ہو چکی ہے، ان کے لیے اسکول مستقل کھلے رہیں گے، تاہم ماسک کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

    مراد راس نے مزید بتایا کہ صوبے میں اساتذہ کی 16 ہزار اسامیوں کا اشتہار دو ماہ تک آجائے گا، پنجاب میں پہلی مرتبہ کمپلسری ایکٹ پاس کیا گیا، اب اس پر عملدرآمد ہونے جا رہا ہے۔ کلاس ون سے پانچویں تک قرآن پاک ناظرہ پڑھایا جائے گا، چھٹی سے بارہویں تک قرآن ترجمے کے ساتھ پڑھایا جائے گا۔

    دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

  • نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں اہم فیصلے:پھر سے پابندیوں کا امکان

    اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں وفاقی و صوبائی حکام نے شرکت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی مجموعی صورتحال اور ویکسی نیشن کی رفتار پر غور کیا گیا۔ این سی او سی نے کرونا کیسز میں بتدریج اضافے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    صوبوں نے این سی اوسی کو پابندیوں پر عملدر آمد اور ویکسی نیشن پر بریفنگ دی، این سی او سی نے تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن تیز کرنے کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، این سی اوسی نے کرونا وائرس کے حوالے سے نئی پابندیاں عائد کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

    وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی اجلاس میں بھی سکول کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود سمیت دیگر وزرائے تعلیم نے شرکت کی۔ اجلاس میں اومی کرون کے بڑھتے پھیلائو پر مشاورت اور ویکسی نیشن کے عمل کو تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

    این سی او سی اجلاس کے دوران ملک میں مارکیٹیوں ، شادی ہالز اور رش والی جگہوں پر ایس او پیز کے عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا گیا، تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے پر غور کیا گیا جس کیلئے تازہ ترین ڈیٹا کے ساتھ کل اجلاس دوبارہ طلب کیا گیا ہے۔

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کرونا وائرس کیسز کی 10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں نئی پابندیاں ہوں گی، نئی پابندیاں صوبوں کی مشاورت سے عائد ہوں گی۔