نورالحق قادری کا کہنا ہے کہ وہ پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات کریں گے.
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے حج 2021ء کے سلسلے میں پاکستان کے ساتھ ابھی تک مفاہمتی یادداشت پر دستخط نہیں کیے، پاکستانی حاجیوں کیلئے شرائط میں نرمی پر سعودی حکام سے بات چیت کریں گے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو حج پر آنے والوں کیلئے قواعد وضوابط بنانے سے پہلے کورونا کی صورتحال واضح ہونے کا انتظار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حج کے دوران لوگوں کو پیش آنے والے مسائل سے بخوبی واقف ہے، اس حوالے سے سعودی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں۔
نور الحق قادری نے کہا کہ گزشتہ برس بھی کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 10 ہزار افراد کو حج کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ سعودی حکومت کورونا وائرس کے صورتحال کی سخت نگرانی اور تمام ممالک سے اعدادوشمار جمع کر رہی ہے، صورتحال بہتر ہونے پر سعودی حکومت پاکستان کو فوری آگاہ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان اور سعودی حکومت کے درمیان امور پر تبادلہ خیال ہو چکا ہے، صورتحال بہتر ہونے پر حج انتظامات کو حتمی شکل دیدی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان سے حج 2021ء میں شرکت کرنے والے عازمین کی تعداد نہیں بتا سکتے، اس کیلئے سعودی حکومت کے حتمی فیصلے کا انتظار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ حج کے دوران کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا، حکومت پاکستان حج پر جانے والوں کو کورونا ویکسین فراہم کرے گی، میڈیا حاجیوں کیلئے خصوصی آگاہی مہم چلائے۔
Tag: کورونا

حج کے لئے کورونا پروٹوکول پر سختی سے عملدرآمد!

کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانےسے متعلق اقدامات جاری
کوئٹہ، بلوچستان میں کورونا ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری کل سے لسبیلہ تربت اور چاغی میں بھی ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی
کوئٹہ، اب تک 4 ہیلتھ کیئر ورکرز و ڈاکٹرز کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، کوئٹہ میں ویکسین لگانے کیلئے 9 مراکز قائم ہیں، پروانشل کوارڈینیٹر ای پی آئی بلوچستان
کوئٹہ، کورونا ویکسین کیلئے 22 ہزار ہیلتھ کیئر پروائڈرز رجسٹرڈ ہوئے ہیں، کوئٹہ، رجسٹرڈ افراد موبائل پر پیغام موصول ہونے کے بعد مقررہ سینٹر جاکر ویکسین لگواسکیں گے، صوبائی کوآرڈینیٹر ای پی آئی
کوئٹہ، ویکسین مضر اثرات سے پاک اور کورونا سے بچاو کا تناسب 95 فیصد ہے ، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی
کوئٹہ، کل سے لسبیلہ تربت اور چاغی میں بھی ویکسین لگانے کا آغاز ہوگا، کوئٹہ، بلوچستان بھر میں 44 ویکسین سینٹرز قائم ہوں گے، کوئٹہ، مرحلہ وار دیگر اضلاع میں ویکسین لگانے کا عمل شروع کریں گے، ڈاکٹر اسحاق پانیزئی
راولپنڈی پولیس انسپکٹر عاصم رشید کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید
راولپنڈی پولیس کے سب انسپکٹر عاصم رشید کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوۓ شہید ہو گئے،
شہید سب انسپکٹر عاصم رشید سابقہ ایس ایچ او مورگاہ تھے، شہید سب انسپکٹر عاصم رشید کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد 14 جنوری سے NIH ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج تھے، شہید سب انسپکٹر عاصم دشید کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق انکے رہائشی علاقہ چک بہادر جاتلی میں دن 11 بجے ادا کی جاۓ گی۔
شہید سب انسپکٹر عاصم رشید انتہائی قابل ، ایماندار اور ملنسار افسر تھے، شہید سب انسپکٹر عاصم رشید نے سوگواران میں والدہ، بیوہ، ایک بیٹی اور ایک بیٹے کو چھوڑا ہےراولپنڈی پولیس نے آئی جی پنجاب انعام غنی کی پالیسی کے مطابق شہید کے اہل خانہ کو تجہیز و تکفین کے واجبات ادا کئے۔ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں.شہید سب انسپکٹر عاصم رشید کی محکمہ پولیس کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں.راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، سی پی او راولپنڈی.
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ویڈیو پیغام
گورنر پنجاب کی عوام سے کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل کی اپیل . خدا کیلئے عوام حکومت کے بتائے ایس او پیز پر عمل کرکے کورونا کو شکست دیں. عوام کو سمجھ لینا چاہیے کورونا کیخلاف جنگ سڑکوں پر آکر نہیں جیتی جاسکتی. کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر جاوید اکرم اورڈاکٹر امجد ثاقب کی صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں ، گور نر پنجاب .
پی ڈی این کے تحت راشن کی تقسیم میں ڈاکٹر امجد ثاقب اور ٹیلی میڈیسن میں ڈاکٹر جاوید اکرم کا تاریخی کردار ہے. کورونا کے تمام مریضوں کی صحت یابی کیلئے قوم سے دعا ئوں کی اپیل کرتا ہوں . کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہارنیوالوں کو اللہ تعالیٰ جنت میں اعلی مقام عطاء فر مائے، چوہدری محمد سرور.
عوام نے کورونا کو سنجیدہ نہ لیا تو یہ ملک وقوم کیلئے تباہ کن ہوگا ‘چوہدری محمدسرور کا ویڈیو پیغام
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کورونا سے اموات اور متاثرین کی تعداد میں اضافے پر اظہار تعزیت وافسوس
اموات کی شرح اور متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ متقاضی ہے کہ وفاق اور صوبے مل کر حالات کا جائزہ لیں . مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے، کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجرز اور عوام کو حالات کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے. کورونا کی تباہ کاری وزیراعظم اور حکومت کے دعوں کو غلط ثابت کرچکی ہے، اصلاح احوال کے لئے نظر ثانی کی جائے. حالات کی سنگینی دیکھتے ہوئے وزیراعظم صاحب کی کنفیوژن اب تک دور ہوجانی چاہئے تھی . گھروں میں قرنطینہ 1040ڈاکٹرز ، دیگر طبی عملہ اورہسپتالوں میں زیرعلاج 200کے قریب فرنٹ لائن ورکرزکی صحت یابی کے لئے دعا گو ہوں ، شہبازشریف
خیبر پختونخواہ میں کورونا سے متاثرہ250ڈاکٹرز اور 98نرسوں سمیت 553ہیلتھ کیئر ورکرزسے یک جہتی کرتے، متاثرہ 100 خواتین ڈاکٹرز کے جذبے کو سراہتے ہیں . ہسپتالوں میں سہولیات کی عدم فراہمی اور علاج معالجے کے لئے درربدر کی ٹھوکریں کھا نے والے عوام کی شکایات کا ازلہ کیاجائے .کورونا وباءمیں اضافے کا الزام عوام پر نہ لگایا جائے، انہیں تیار کیاجائے، آگاہی دی جائے. کورونا وبا کے پھیلاو اور لاک ڈاون میں نرمی کے نتائج کا دوبارہ جائزہ لیا جائے . اللہ تعالی کورونا متاثرین کو صحت کاملہ، مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے، قائد حزب اختلاف شہبازشریف.

کورونا وائرس اپ ڈیٹ
کورونا وائرس اپ ڈیٹ، 28 مئی، بوقت صبح 10 بجے
پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 919 نئے کیس، تعداد22037 ہو گئی۔ لاہور میں 580،ننکانہ 3، قصور 2، شیخوپورہ 10،جہلم 17گوجرانوالہ 38سیالکوٹ میں 23نئے کیس سامنے آئے۔ ناروال میں 10، گجرات12، حافظ آباد 7، منڈی 6، ملتان 13، خانیوال 4، وہاڑی 4، فیصل آباد 95، جھنگ 6 اور رحیم یار کان میں 13 نئے کیس سامنے آئے۔ سرگودھا 7، میانوالی 5، خوشاب 19، بہاولنگر 3، بہاولپور5، لودھراں 27، ڈی جی خان 3، لیہ 1، ساہیوال اور اوکاڑہ تین تین، پاکپتن میں 5 نئے کیس سامنے آئے۔کورونا وائرس سے 19مزید اموات، کل تعداد381 ہو چکی ہیں۔ اب تک217726 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد6326 ہو چکی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فورا 1033 پر رابطہ کریں۔

بلوچستان میں کورونا وائرس کی پھیلتی وباء تشویش ناک ہے، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان
عید الفطر کے موقع پر عوام کی اکثریت نے سوشل ڈسٹینس اور احتیاطی تدابیر کو بالا طاق رکھ دیا جس کے منفی نتائج آئندہ ایک دو روز میں برآمد ہونا شروع ہو جائیں گے .عوام کی جانب سے کورونا وائرس کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا حکومت کی جانب سے مروجہ ایس او پیز کو عوامی سطح پر نظر انداز کیا جارہا ہے .اس وقت پھیلاؤ کا تناسب لگ بھگ 30 سے 35 فیصد تک ہے .عوام نے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد نہ کیا تو اکتوبر نومبر تک پھیلاؤ کا یہ تناسب 79 فیصد تک جاسکتا ہے . کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے عوام کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو .
دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ھوے اب تک صورتحال کو سنبھالا ہوا ہے عوام نے احتیاطی تدابیر کو مسلسل نظر انداز کیا تو وباء کے پھیلاؤ کا تناسب غیر معمولی حد تک بڑھ جائے گا. لاک ڈاون میں نرمی عوامی مشکلات کے مدنظر کی گئی تاہم عوام ذمہ داری کا مظاہرہ نہیں کررہے .عوامی سطح پر غیر سنجیدگی برقرار رہی تو مزید سخت حالات کا سامنا کرنا پڑے گا. ایس او پیز پر عمل درآمد کے فقدان کے باعث معاملات زندگی کی بحالی میں غیر معمولی تاخیر ہو سکتی ہے. صورتحال کے تناظر میں محکمہ صحت بلوچستان نے صوبائی حکومت کو سفارشات مرتب کردی ہیں، ڈی جی ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر محمد سلیم ابڑو.

وزیراعلیٰ پنجاب کا چاند رات اورعید پر بازاروں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ چاند رات اورعید پر بازاروں اور مارکیٹوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر تشویش ہے۔ عوام کو ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے احتیاط کے دامن کو ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ کورونا وباء کیخلاف حکومتی اقدامات پر عملدر آمد میں ہی شہریوں اور ان کے پیاروں کی حفاظت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ عید سماجی فاصلے برقراررکھتے ہوئے منائیں۔ آج کا وقتی فاصلہ مستقل فاصلوں سے بچائے گا۔احتیاط، حفاظتی تدابیر اورحکومتی اقدامات پر عملدرآمد سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم اپنے عوام کے لیے ہے۔ عید کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر مزید فیصلے کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے عید پر کورونا مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ کورونا مریضوں کی صحت یابی کیلئے عید کے لمحات کوہسپتال میں گزارنے والے ڈاکٹرز اورہیلتھ پروفیشنلز قابل تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اورہیلتھ پروفیشنلز کی محنت اوراللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہزاروں مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عید کے لمحات ہسپتالوں میں گزارنے والے ہیلتھ پروفیشنلز ہمارے محسن ہیں۔کورونا کے مشکل لمحات میں ہیلتھ پروفیشنلز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر،نرسز اورہیلتھ پروفیشنلز ڈیوٹی نہیں خدمت کررہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی خدمات کا ذاتی طورپربھی معترف ہوں۔ ڈاکٹروں کیلئے جو بھی ممکن ہوسکاضرور کریں گے، خدمات کو فراموش نہیں کیا جائیگا۔ قوم مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹروں کے مثالی کردار کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے –

کورونا اپ ڈیٹ: ﺧﯿﺒﺮ ﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ
ﺧﯿﺒﺮ ﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﻮ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺳﮯ ﻣﺰﯾﺪ 13 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺟﺎﻥ ﮐﯽ ﺑﺎﺯﯼ ﮨﺎﺭ ﮔﺌﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪﺻﻮﺑﮯ ﻣﯿﮟ ﮨﻼﮐﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 318 ﮨﻮﮔﺌﯽ ﮨﮯ۔ ﺻﻮﺑﺎﺋﯽ ﻣﺤﮑﻤﮧ ﺻﺤﺖ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺍﺗﻮﺍﺭ ﮐﻮ ﺻﻮﺑﮯ ﻣﯿﮟﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﮐﮯ ﻣﺰﯾﺪ214 ﮐﯿﺲ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﺋﮯ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻣﺘﺎﺛﺮﮦ ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﮐﻞ ﺗﻌﺪﺍﺩ 6 ﮨﺰﺍﺭ 61 ﮨﻮﭼﮑﯽ ﮨﮯ۔ﮐﮯ ﭘﯽ ﻣﯿﮟ 1783 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺳﮯ ﺻﺤﺖﯾﺎﺏ ﺑﮭﯽ ﮨﻮ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ۔

کورونا اپ ڈیٹ: اسلام آباد
ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﺳﮯ ﺍٓﺝ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﮐﮯ ﻣﺰﯾﺪ
50 ﮐﯿﺴﺰ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺍٓﺋﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﭘﻮﺭﭨﻞ ﭘﺮ ﺭﭘﻮﺭﭦ
ﮨﻮﺋﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺳﺮﮐﺎﺭﯼ ﭘﻮﺭﭨﻞ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﻧﺌﮯ ﮐﯿﺴﺰ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺴﺰ ﮐﯽ ﻣﺠﻤﻮﻋﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 997 ﮨﻮ ﮔﺌﯽ
ﮨﮯ ﺟﺐ ﮐﮧ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ ﻣﯿﮟ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺳﮯ ﺟﺎﮞ ﺑﺤﻖﺍﻓﺮﺍﺩ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ 7 ﮨﮯ۔ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﻣﯿﮟ ﺍﺏ ﺗﮏ ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ ﻭﺍﺋﺮﺱ ﺳﮯ 113 ﺍﻓﺮﺍﺩ ﺻﺤﺘﯿﺎﺏ ﮨﻮﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ۔







