Baaghi TV

Tag: کورونا

  • معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کے مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیا.

    معاون خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے آئی ایس پی آر کے مدد سے دستاویزی فلم کا اجراء کر دیا.

    دستاویزی فلم، پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ، آئی ایس پی آر نے تیار کی ہے.آئی ایس پی آر نے صرف 96 گھنٹے کے قلیل وقت میں دستاویزی فلم تیار کی.آئی ایس پی آر نے دستاویزی فلم، شعبہ صحت سے منسلک افراد کیلئے وزارت صحت کے ضابطہ کار کے تحت تیار کی .کورونا وبا کیخلاف صف اول میں لڑنے والے ڈاکٹرز، نرسز اور پیرامیڈکس کا تحفظ ناگزیر.انفرادی حفاظتی سامان بارے مکمل آگہی اور درست استعمال حفاظت اور بہتری کے لئے بہت ضروری ہے.نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے وزارت صحت اور ماہرین کے اشتراک سے پہلے ہی رہنما اصول، ضابطہ کار تیار کیے.ضابطہ کار اور رہنما اصول شعبہ صحت سے وابستہ تمام افراد کیلئے تیار کر کے مختلف جگہوں پر آویزاں کیے گئے کورونا کیخلاف فرض نبھانے والے ہراول دستے کے ہر عظیم مجاہد تک رہنما اصول و ضوابط پہنچائے گئے. ان رہنما اصولوں اور ضابطہ کار سے فوائد کے حقیقی حصول کیلئے یہ دستاویزی فلم تیار کی گئی.دستاویزی فلم میں بتایا گیا کہ کب، کس وقت، کن حالات میں کونسا انفرادی حفاظتی سامان یا آلات استعمال کرنا ہیں. دستاویزی فلم میں انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے استعمال کا مکمل طریقہ کار واضح بتایا گیا. دستاویزی فلم ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈکس، شعبہ صحت سے وابستہ دیگر افراد کیلئے بہترین بصری مدد ہے. ضابطہ کار اور رہنما اصولوں کا مقصد انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کا ہر ممکن درست استعمال ہے. دستاویزی فلم سے ڈاکٹرز کی معاونت، انفرادی حفاظتی سامان اور وسائل کے بہتر استعمال میں مدد مل سکے گی.اس اقدام سے انفرادی حفاظتی سامان اور آلات کے غیر ضروری استعمال کی بھی حوصلہ شکنی ہو گی .حفاظتی سامان طبی مراکز کے اندر، مریضوں کے پاس، آؤٹ پیشنٹ، سماجی، لیبارٹری، نمونے لینے کی جگہ پر ضروری ہے.

  • کورونا وائرس نےسوات میں خطرے کی گھنٹی بجادی.

    کورونا وائرس نےسوات میں خطرے کی گھنٹی بجادی.

    کورونا وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجادی،مزید 31افراد متاثر ہوگئے، ضلع بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد253تک پہنچ گئی. گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 10 افراد نے کورونا کو شکست دیدی اور 30 مریضوں کے ٹیسٹ نیگٹیو آئے. 40 کے رزلٹ کا انتظار ہے،محکمہ صحت

    کورونا وائرس کا شکار خاتون جان کی بازی ہارگی ، 55 سالہ خاتون سیدوشریف اسپتال میں زیر علاج تھی.خاتون کی تجہیزوتدفین سرکاری پالیسی کے تحت کی گئی. ضلع میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 15 ہوگئی،محکمہ صحت

  • کورونا ایمرجنسی صورتحال، سمارٹ لاک ڈاون کا 44 واں روز.

    کورونا ایمرجنسی صورتحال، سمارٹ لاک ڈاون کا 44 واں روز.

    ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق: دفعہ144 اور دیگر قانون شکنی پر اب تک 02 ہزار 178 ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا.02 لاکھ 18 ہزار 640 شہریوں کو ناکوں پر روکا اور نقل و حرکت کی وجہ پوچھی، 02 لاکھ 7363شہریوں کو وارننگ، گھروں کو واپس بھیجا گیا، 01 لاکھ 95ہزار 928 گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکنگ عمل میں لائی گئی، 07 ہزار 07 سو سے زائد موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو خلاف ورزی پر بند کیا گیا، 04 ہزار435 شہریوں سے غیر ضروری طور پر دوبارہ سڑکوں پر نہ آنے کے شورٹی بانڈز لئے گئے، 01 لاکھ 10 ہزار 518 موٹر سائیکلز،28 ہزار 345رکشوں اور 41ہزار سے زائد کاروں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی۔ 5754ٹیکسی اور 10 ہزار 289 بڑی گاڑیوں کو بھی چیک کیا گیا۔

  • ہیلتھ ایمرجنسی نفاذ کے بعد سول ڈیفنس رضاکار و اہلکار متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے سکیں گے، حکم نامہ جاری

    ہیلتھ ایمرجنسی نفاذ کے بعد سول ڈیفنس رضاکار و اہلکار متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دے سکیں گے، حکم نامہ جاری

    مظفرآباد: ڈپٹی کمشنر مظفرآبادنے بطور کنٹرولر شہری دفاع دوران لاک ڈاونCOVID-19 عوامی مفاد میں 52 رضاکاران سول ڈیفنس کو 8 سیکٹرز میں تعینات کرنے کا حکم جاری کردیا حکم نامہ کے مطابق ہیلتھ ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد یہ رضاکاران واہلکاران متعینہ علاقوں میں خدمات سر انجام دیں گے کوئی رضاکار جائے تعیناتی سے ہٹ کر دوسرے ایریا میں ڈیوٹی نہیں کرسکے گا.
    حکم نامہ کے مطابق عوامی شکایات کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر نے رضاکاروں مطلع کیا ہے کہ وہ اپنے مختص شدہ علاقے میں ہی کام کرسکیں گے کسی دوسرے شخص کو سول ڈیفنس کی شرٹ پہننے کی اجازت نہیں دیں گے اور کوئی اجازت کے بغیر کام نہیں کرسکے گا خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
    ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری حکم نامہ کے مطابق یہ رضا کار اپر اڈہ, عید گاہ روڈ, پوسٹ گریجویٹ بوائز کالج, ڈی سی آفس,امبور,نلوچھی,کامسر,پلیٹ لاہوری ہوٹل اور چہلہ میں خدمات سرانجام دیں گے اور مختلف ایریاز کے انچارج سینئر رضا کار ایڈیشنل چیف وارڈن, ڈویژنل وارڈن,ڈپٹی چیف وارڈن, سیکٹر وارڈن, پوسٹ وارڈن,گروپ وارڈن, گروپ وارڈن انچارج اور ڈپٹی پوسٹ وارڈن شامل ہیں.
    حکم نامہ کے مطابق دوسرے علاقوں میں رضا کاران کی ضرورت پڑنے پر مطابقاً رضاکار شفٹ کئیے جائیں گے مگر از خود کوئی یہ عمل نہیں کرسکے گا.