Baaghi TV

Tag: کورونا

  • ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورٹ

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیسز رپورہوئے ہیں، جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے .

    ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 15کیس رپورٹ ہوئے۔ بدھ کو قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ)کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار23 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے15 ٹیسٹ مثبت آئے، اس طرح اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.37 فیصد رہی ہے۔

    مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 17 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں پشاور میں402 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے ایک ٹیسٹ مثبت اورشرح 0.25فیصد رہی ، لاہور میں685 ٹیسٹوں میں سے5مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 0.73فیصد رہی ،
    مزید یہ بھی پڑھیں
    ہیتھرو ایئرپورٹ؛ یورینیم کی تصدیق کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس کی تحقیقات
    نیا اٹارنی جنرل کون ہے؟ سپریم کورٹ کے سوال پر ایڈیشنل، ڈپٹی اٹارنی جنرل لاعلم
    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق
    کراچی میں 278 ٹیسٹوں میں سے 4ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 1.44فیصد جبکہ اسلام آباد میں 404ٹیسٹوںمیں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں مثبت کیسز کی شرح 0.25فیصد رہی۔

  • کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

    کرونا وائرس پھیلاؤ کے پیش نظر سی اے اے کی جانب سے نئے احکامات جاری

    اسلام آباد:دنیا بھر میں کرونا سے متاثرین کی تعداد 666,903,120ہو چکی ہے،ان میں سے6,704,727 متاثرین وفات پاچکےہیں،جبکہ 638,608,652 صحت یاب ہوچکے ہیں ، امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد اس وقت 102,686,752 ہے جبکہ چین میں 444,828,سے کورونا متاثرین کی تعداد پہنچ چکی ہے

    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل

    دنیا کی طرح پاکستان میں بھی پھر سے کورونا نے سراٹھانا شروع کردیا ہے ،ان حالات کے تناظر میں سول ایوی ایشن اتھارٹی ( سی اے اے) نے کرونا وائرس کے ممکنہ پھیلاو کے پیش نظر ملک بھر کے ایئرپورٹس کےلیے نئے احکامات جاری کردیں۔

    قومی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا کے نئے ویرینٹ کی خبر کی تردید کردی

    حکام کی جانب چین جانے والے مسافروں کے لیے منفی کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ پیش کرنا لازم قرار دی گئی ہے جبکہ انٹرنیشنل آرائیول لاؤنج میں تعینات تمام متعلقہ عملے کو فیس ماسک لازمی پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    سی اے اے کی جانب سے پاکستان سے چین جانے والے ایئرلائنز کمپنیوں کو مراسلہ بھیج دیا گیا۔ چین جانے والوں کے لئے پرواز سے 48 گھںٹے قبل کی کورونا منفی رپورٹ لازمی ہو گی۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 8 جنوری سے کرونا منفی رپورٹ پرہی مسافر کو بورڈنگ کارڈ جاری کیے جائیں گے جبکہ بین بین الاقوامی مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلئیریشن کوڈ، گرین کوڈ منسوخ کر دیا گیا۔

    کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

    متعلقہ حکام کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ ایئرپورٹس انٹری پوائنٹس پرڈس انفیکشن اور فیومیگیشن کے اقدامات اور بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کے2 فیصد مسافروں کی کرونا اسکریننگ کو یقینی بنایا جائے۔

  • امریکہ کورونا پابندیوں کو چین کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال نہ کرے: چین

    امریکہ کورونا پابندیوں کو چین کے خلاف ایک حربے کے طور پر استعمال نہ کرے: چین

    بیجنگ: چین کی جانب سے متعدد ممالک میں چین سے آنے والے مسافروں کے منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے کے اقدام پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔ترجمان چینی وزارت خارجہ ماؤ ننگ نے مختلف ممالک کےاس اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط سائنسی طور پر بے بنیاد اور غیرمعقول ہے۔

    کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

     

    ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین سےآنےوالےمسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ کےاقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں ، چین سے آنے والے مسافروں پر منفی کورونا ٹیسٹ لازمی کرنے پر جوابی اقدامات کیے جائیں گے۔

    چین میں رواں ماہ کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز میں اضافہ ہو گیا ہے اور یہ ملک پابندیوں کے خاتمے کے بعد سے وائرس کے تیز پھیلاؤ سے نمٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔

    چین کی حکومت نے منگل کے روز ان ممالک کو منہ توڑ جواب دیا ہے، جو چین کے عوام یا چین سے ہوتے ہوئے گزرنے والے فضائی مسافروں پر پابندیاں لگارہی ہیں۔ چینی سرزمین سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں پر ایک درجن کے قریب ممالک کی طرف سے کووڈ۔19 ٹیسٹ کو لازمی کردیئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ وہ جواب میں ان ممالک کے خلاف اقدامات کرسکتی ہے۔

    کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کردی گئی

    امریکہ، کینیڈا، فرانس اور جاپان ان متعدد ممالک میں شامل ہیں جو اب چین سے آنے والے مسافروں کو آنے سے پہلے منفی کوویڈ ٹیسٹ دکھانے کو لازمی کردیا ہے، کیونکہ اب ان ممالک میں بھی کورونا کے کیسوں میں اضافے کا سامنا ہے۔

    کورونا کا خطرہ،امریکا نے بھی چین پر پابندیاں لگا دیں

    وزارت خارجہ کے ترجمان ماؤ ننگ نے ایک باقاعدہ بریفنگ میں بتایا کہ کچھ ممالک نے صرف چینی مسافروں کو نشانہ بناتے ہوئے داخلے پر پابندیاں لگائی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس میں سائنسی بنیادوں کا فقدان ہے اور کچھ طرز عمل ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چین باہمی اصول کی بنیاد پر جوابی اقدامات کر سکتا ہے۔ پچھلے مہینے بہت کم انتباہ یا تیاری کے ساتھ اچانک صفر کووڈ۔19 کی سخت پابندیوں کو کم کرنے کے بعد چین میں کورونا انفیکشن میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

    حکومت کا بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کی کورونا اسکریننگ دوبارہ سخت کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ چین نے تین سال بعد 8 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرکے تمام بارڈر کھولنے کا اعلان کر رکھا ہے، زیرو کووڈ پالیسی میں نرمی کے معاملے پر مختلف ممالک کی جانب سے سفری پابندیوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔

  • کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

    کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

    اسلام آباد:قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 4 ہزار 135 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 135 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 21 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.51 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 19 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کرونا پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر مسافروں کی سکریننگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سکریننگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔

    سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا سوشل میڈیا پوسٹ شیئرکرنے سے قبل اس کی تصدیق کا مشورہ

    بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر انٹرنینشل آرائیول لاؤنج میں کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل آرائیول سمیت ایئر پورٹ کو ڈی انفیکیشن کرنے کے لئے سپرے بھی کیا جا رہا ہے۔

    عرب ممالک میں 13 کروڑ افراد غربت کا شکار ہیں:اقوام متحدہ

    ہیلتھ کاؤنٹر پر عملے کے ساتھ اے ایس ایف اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں اور سول ایوی ایشن نے درخواست کی ہے کہ مسافر ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

  • چین میں پھرکورونا کا قہرجاری وطاری،لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ

    چین میں پھرکورونا کا قہرجاری وطاری،لاکھوں ہلاکتوں کا خدشہ

    بیجنگ:چین کو اس وقت دنیا میں کورونا کی بدترین لہر کا سامنا ہے۔چین سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق رواں ماہ دسمبر کے ابتدائی ہفتوں کے دوران چین میں پچیس کروڑ افراد کو کورونا وائرس کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا پابندیاں نرم کرنے کے بعد کورونا کیسز کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چین میں آئندہ کچھ ماہ میں کورونا سے دس لاکھ افراد کے جانی نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔بعض ذرائع نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ دسمبر کے دوران چین میں تقریبا پچیس کروڑ افراد کورونا کی زد پر ہیں۔

    چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پر اپنے بیان میں چینی صدر چی جن پنگ کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں کورونا کی روک تھام کے حوالے سے نئی صورتحال کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کورونا کی روک تھام اور اس پر قابو پانے کے لیے نئے سرے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

    دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ چین میں بیرون ملک سے آنے والے افراد کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے لازمی قرنطینہ پابندی آٹھ جنوری سے ختم کی جا رہی ہے۔بیرون ملک سے آنے والوں کے لیے دوہزار بیس میں قرنطینہ لازمی کیا گیا تھا اور پچھلے ماہ اس کی مدت پانچ روز کر دی گئی تھی۔

    تائیوان اور امریکا کے عسکری تعاون کے جواب میں چین کا اپنی ’جنگی‘ طاقت کا مظاہرہ

    واضح رہے کے تقریبا تین برس قبل شروع ہوئی عالمی وبا کے حوالے سے امریکہ اور چین ایک دوسروں پر الزامات عائد کرتے رہے ہیں اور ہر ایک دوسرے کو کووڈ۔۱۹ نامی اس وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دے رہا ہے۔

    یاد رہےکہ کل عالمی ادارے کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

    چین میں نیا کورونا ویرئنٹ؛ جسکا پاکستان میں بھی خطرہ. حکام این سی او سی

    شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاہم حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔چین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے ژجیانگ میں زیادہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں وہ گھر پر قرنطینہ میں ہے جب کہ 13 ہزار 583 اسپتال میں داخل ہیں۔

  • چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    چین کے ایک صوبے کا یہ حال ہے کہ کورونا کے یومیہ کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک جا پہنچی

    بیجنگ: چین کے صنعتی صوبے ژجیانگ میں کورونا کے ایک دن میں 10 لاکھ نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس تعداد کے دگنا ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں زیرو کورونا ٹالیرنس پالیسی کے باوجود مہلک وائرس کی نئی لہر انتہائی تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

    شنگھائی کے نزدیک واقع صوبے ژجیانگ میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن کو مزید سخت کیا جا رہا ہے تاہم حالات کنٹرول سے باہر ہیں۔چین کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ صوبے ژجیانگ میں زیادہ مریضوں میں معمولی علامات ہیں وہ گھر پر قرنطینہ میں ہے جب کہ 13 ہزار 583 اسپتال میں داخل ہیں۔

    وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے ژجیانگ میں کورونا سے متاثر 242 مریضوں کی حالت نازک ہے اور انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں۔چین میں کورونا کی اس نئی لہر نے عالمی قوتوں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور وہ شکوہ کر رہے ہیں کہ چین ایک بار پھر درست حقائق سامنے نہیں لارہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اب چین نے روزانہ کی بنیاد پر سامنے آنے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد بتانے سے گریز کرنا شروع کردیا ہے جس لگتا ہے کہ معاملہ گھمبیر ہے۔

    ادھر اطلاعات کے مطابق دسمبر کے اختتامی دنوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز میں تیزی آگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان سب سے زیادہ کیسز 58 ہزار 448 جنوبی کوریا میں ریکارڈ ہوئے جبکہ 46 افراد جانوں سے بھی گئے۔

    کورونا کے پھیلاؤ میں دوسرے نمبرپرتائیوان ہے جہاں 24 گھنٹوں کے دوران 17 ہزار 728 کیسز سامنے آئے جبکہ چوبیس مریض انتقال کرگئے۔آسٹریلیا میں دوہزار 242 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ بولیویا میں ایک ہزار 772 نئے کیسز سامنے آئے۔ دومریض انتقال کرگئے۔

    دوسری جانب چین کے بعد بھارت میں بھی کورونا وائرس کی بہت زیادہ متعدی نئی قسم کے کیسز سامنے آئے ہیں۔خیال رہے کہ اومیکرون بی ایف 7 نامی کووڈ ویرینٹ کے باعث چین کو وبا کی تباہ کن لہر کا سامنا ہے۔ چین نے کووڈ ڈیلی کیسز کے اعدادو شماردینا ہی بند کردیے ہیں۔

  • آسٹریلوی وزیراعظم ایک سال میں دوسری بارکورونا میں مبتلا

    آسٹریلوی وزیراعظم ایک سال میں دوسری بارکورونا میں مبتلا

    کینبرا: آسٹریلیا کے وزیراعظم انتھونی البنیس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس پر انھوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم ایک بار پھر کورونا میں مبتلا ہوگئے۔ انھیں 12 اور 13 دسمبر کو گونیا جانا تھا تاہم معمولی علامات ظاہر ہونے اور سفری شرائط کے باعث کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔

    پرہجوم بازار میں خاتون کا بہیمانہ قتل، جسم کے مختلف اعضاء کاٹ دیے گئے

    آسٹریلوی وزیراعظم نے کورونا میں مبتلا ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے بیان میں ان تمام لوگوں سے کورونا ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے جو حال میں اُن سے ملے تھے۔وزیراعظم انتھونی البنیس نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا اور کورونا ٹیسٹ منفی تک وہ امور مملکت گھر ہی سے چلائیں گے۔

    پارٹی رہنماؤں کو قتل کی دھمکیاں اور رہائش گا ہوں پرحملے تشویشناک ہیں :اصغر اچکزئی

    خیال رہے کہ نومنتخب وزیراعظم انتھونی البنیس رواں برس الیکشن مہم کے دوران بھی کورونا کے شکار ہوگئے جس پر انھوں نے آئسولیشن اختیار کی تاہم پارٹی نے ان کی انتخابی مہم چلائی اور وہ کامیابی سے ہمکنار ہوئے۔تین سال تک اپنی دہشت سے دنیا کو ڈرائے رکھنے والے کورونا وبا کے دوران مجموعی طور پر 66 لاکھ سے زائد ہلاکتیں ہوئیں جب کہ اس وائرس نے ساڑھے 64 لاکھ سے زائد افراد کو متاثر کیا۔

    جماعت اسلامی نے اسلام آباد کی ترقی کے لئے 100 دن کا پروگرام جاری کردیا

     

    یاد رہے کہ 3 سال قبل چین میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ہلاکت خیز وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کورونا ویکسین کے مارکیٹ میں آنے اور ویکسینیشن تک دنیا بھر میں تجارتی اور سماجی سرگرمیاں معطل رہیں۔

  • چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

    چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا

    چین میں کورونا پابندیوں کیخلاف احتجاج کئی شہروں تک پھیل گیا، کورونا پابندیوں کیخلاف شہریوں کے مسلسل احتجاج کے دوران کئی شہروں میں لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ۔ بعض شہروں میں پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں جبکہ احتجاج کے پیش نظر چینی سٹاک مارکیٹ بھی مندی کا شکار ہے۔

    سٹاک مارکیٹ میں مندی کے ساتھ ساتھ ڈالر کے مقابلے میں یوآن کی قیمت میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ چین میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں جبکہ مظاہروں کے بعد چینی حکومت سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے میں ناکام نظرآ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ چین سے سر اٹھانے والے کورونا وائرس نے دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی جان لی اور کروڑوں لوگوں کو بری طرح متاثر کیا۔عوام الناس کی طرف سے چینی صدر کے استعفے کا مطالبہ زورپکڑرہا ہے اور یہ مطالبہ چند مقامات سے بڑھتا ہوا اب پورے ملک میں پھیل گیا ہے ، دوسری طرف چینی حکومت اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ ، ان مظاہروں کے پیچھے کہیں امریکہ اور دیگرچین مخالف قوتوں کی مدد تو نہیں جو اقدامات کے باوجود غیرقانونی مطالبات کررہے ہیں‌

    ادھرپاکستان میں کورونا کی چھٹی لہر کے وار جاری ہیں، ملک بھر میں جاں لیوا وائرس سے مزید ایک مریض دم توڑ گیا۔

     

    تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ صحت کے مطابق (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 3 ہزار248 ٹیسٹ کئے گئے، 22 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ موذی مرض سے متاثرہ 32 مریضوں کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔این آئی ایچ رپورٹ کے مطابق ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.68 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ایک مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔

     

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آرمی چیف کی تعیناتی پر دستخط کر دئیے

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف مذموم مہم پر آئی ایس پی آر کا اہم ردعمل سامنے آیا ہے

  • چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، شی جن پنگ استعفیٰ دو کے نعرے

    چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج، شی جن پنگ استعفیٰ دو کے نعرے

    چین میں کورونا لاک ڈاؤن کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے، چینی صدر شی جن پنگ سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق اتوار کی صبح مشتعل ہجوم نے بیجنگ اور شنگھائی کی سڑکوں پر شدید احتجاج کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، اس سے قبل شمال مغربی چینی صوبے سنکیانگ سے بھی شدید احتجاج کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

    امام خمینی ایئرپورٹ سٹی کی تعمیر:چینی کمپنی کو3 ارب یورو کا ٹھیکہ دے دیا گیا

    بیجنگ کی سنگھوا یونیورسٹی کے سینکڑوں طلباء نے اتوار کو اپنے کیمپس میں ریلی نکالی، ”آزادی غالب آئے گی“ کے نعرے لگائے اور لاک ڈاؤن کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بعض مظاہرین کی جانب سے شی جن پنگ استعفیٰ دو کے نعرے بھی لگائے گئے۔یہ مظاہرے کووڈ کے حوالے سے چینی حکومت کے زیرو ٹالرنس اپروچ پر بڑھتی ہوئی عوامی مایوسی کے پس منظر میں سامنے آئے ہیں۔

    چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

    حال ہی میں چین کے شہر ارومکی میں ایک ٹاور آتشزدگی سے 10 افراد کی ہلاکت پر لاک ڈاؤن کے قوانین کو مورد الزام ٹھہرایا گیا تھا، جب کہ چینی حکام اس بات سے انکار کرتے ہیں کہ کووڈ کی پابندیوں کی وجہ سے اموات ہوئیں۔ارومکی میں حکام نے جمعہ کو ایک غیر معمولی معافی نامہ جاری کیا جس میں پابندیوں کو ختم کرکے ”امن بحال“ کرنے کا عہد کیا۔

    چین: فیکٹری میں آتشزدگی،38 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ ایک ہفتہ قبل چین میں چھ ماہ بعد کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت واقع ہوئی تھی جس کے بعد بیجنگ سمیت ملک بھر میں سخت اقدامات نافذ کر دیے گئے تھے۔چین کے دارالحکومت بیجنگ میں رہائیشیوں کو شہر کے مختلف اضلاع کے درمیان سفر کرنے سے روکا گیا ہے جبکہ ریستوران، دکانیں، شاپنگ مالز اور اپارٹمنٹ بلڈنگز کی ایک کثیر تعداد کو بند کیا ہوا ہے۔

  • چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

    چین میں کورونا وبا کی نئی لہر؛ مزید 31 ہزار کیسز رپورٹ

    بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کی نئی لہر سے مریضوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جبکہ حکام نے متعدد نئی پابندیاں بھی عائد کردی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں ہیلتھ کمیشن نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 31 ہزار سے زیادہ نئے کیسز ریکارڈ کیے۔ مذکورہ تعداد وبائی امراض کے ابتدائی دنوں کے افراتفری کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

    حکام نے بتایا کہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 444 ریکارڈ کی گئی اور یہ تعداد 13 اپریل کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے جب تجارتی مرکز شنگھائی میں دو ماہ کے لیے لاک ڈاؤن لگادیا گیا تھا۔

    دریں اثنا شنگھائی نے اعلان کیا کہ شہر آنے والے مسافروں کو پانچ دن تک ریستوران یا دکانوں میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    دوسری طرف قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ کے میچز کے باعث چین میں شہریوں کی جانب سے کووڈ پابندیوں پر آن لائن تنقید کی گئی ہے۔

    قطر میں میچز کے دوران اسٹیڈیمز میں ہزاروں افراد کو فیس ماسک کے بغیر دیکھنے کے بعد چینی سوشل میڈیا سائٹ ویبو پر لوگوں نے سوال کیا کہ کیا چین اسی سیارے میں موجود ہے؟

    کچھ افراد کا کہنا تھا کہ قطر میں ایونٹ کو دیکھتے ہوئے محسوس ہوتا ہے کہ وہ باقی دنیا سے الگ ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ایک جانب میلے کا سماں ہے جبکہ دوسری جانب لوگوں کو عوامی مقامات پر جانے کی بھی اجازت نہیں۔

    آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
    خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
    جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
    فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟