Baaghi TV

Tag: کورونا

  • کورونا کے مزید 29 کیسز مثبت ، 42 مریضوں کی حالت تشویشناک

    کورونا کے مزید 29 کیسز مثبت ، 42 مریضوں کی حالت تشویشناک

    اسلام آباد” قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 7 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 561 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 29 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

     

    اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.38 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 42 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

     

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

    دبئی:متحدہ عرب امارات نے پیر7نومبرکو صبح چھ بجے سے کورونا کی باقی پابندیاں بھی ختم کرنے کا اعلا ن کیا ہے۔امارات کی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو کہا کہ ایپ اور ماسک سے متعلق تمام پابندیاں بھی ختم کی جارہی ہیں۔

    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ سے متعلق تازہ صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ملک بھر میں کووڈ 19 سے بچاؤ کی تمام احتیاطی تدابیر اور پابندیاں منسوخ کردی گئی ہیں’۔

    ’ماسک کا استعمال ہر جگہ اختیاری ہے لازمی نہیں۔ پبلک مقامات اور رفاح عامہ کے اداروں میں داخلے کے وقت ’گرین پاس‘ کی شرط ختم کردی گئی ہے‘۔

    امارات میں نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان ڈاکٹر سیف الظاہری نے کہا ہے کہ’ امارات نے کووڈ 19 سے تحفظ کے حوالے سے منفرد مقام پیدا کیا ہے۔ بین الاقوامی برادری نے اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا اعتراف کیا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 سے بچاؤ کے حوالے سے پابندیوں میں نرمی کا دوسرا دور شروع کررہے ہیں۔ یہ فیصلہ پورے ملک میں وبائی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کیا گیا ہے۔ ہسپتالوں اور انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں کورونا کے کیسز کو مدنظر رکھ کر نئے مرحلے کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    ڈاکٹر سیف الظاہری نے کہا کہ’ کووڈ 19 سے متعلق تمام پابندیاں منسوخ کی جارہی ہیں۔ آئندہ کھلے اور بند مقامات پر ماسک کا استعمال اختیاری ہوگا۔ عبادت گھروں اور مساجد میں ماسک استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن یہ لازمی نہیں ہے۔ مساجد میں نجی جانماز لانا اور اس کا استعمال بھی اختیاری ہے‘۔

    انہوں نےکہا کہ’صحت اداروں اورمعذوروں سےمتعلقہ مراکزمیں ماسک کا استعمال ضروری ہوگا‘۔ کووڈ ویکسین کی پابندی ویکسین سرٹیفکیٹ تک محدود رہے گی۔ ملک کے اندر اور باہر ٹیسٹ رپورٹ طلب کرنے پر پیش کی جائے گی‘۔

    سپورٹس اور اس کی سرگرمیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ’ ملکی اور مقامی سطح پر سپورٹس منتظمین پیشگی ٹیسٹ طلب کرسکتے ہیں اور حسب ضرورت ویکسین سرٹیفکیٹ کی پابندی لگا سکتے ہیں‘۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ معاشرے کے تمام افراد کی صحت و سلامتی کے لیے کورونا وبا کے خطرات سے معاشرے کو آگاہ کرتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔‘

  • کراچی: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

    کراچی: کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع

    کراچی: کراچی اور حیدرآباد میں 5سے 11سال تک کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کی دوسری ڈوز لگانے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : کراچی کے 7 اضلاع اور حیدرآباد میں بچوں کو ویکسین لگائی گئی، حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام سندھ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشاد احمد میمن کے مطابق جن بچوں کو پہلی ویکسین لگ چکی ہے انھیں ہی دوسری ویکسین دی جارہی ہے۔

    24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے باعث 1 شہری جاں بحق جبکہ 52 نئے کیسز رپورٹ

    بچوں کی کورونا ویکسی نیشن مہم کے پہلا مرحلہ 19سے 24ستمبر تک جاری رہا تھا جس میں 25 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی گئی، انہی بچوں کو کراچی کے 7اضلاع اور حیدرآباد میں کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ عوام اور والدین کو مہم سے آگاہ کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ تمام بچوں کو ویکسین لگ سکے۔

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    انھوں نے مز ید کہا کہ ویکسی نیشن سے بچوں میں مدافعت پیدا ہوگی اور اسی صورت وہ اور دیگر افراد وائرس سے محفوظ رہ سکیں گے، ویکسین لگانے والی ٹیموں نے اسکولوں اور مدارس میں بھی بچوں کو دوسری ویکسین لگائی۔

    قبل ازیں پیر کو کووڈ-19 ویکسی نیشن مہم کے آغاز کے موقع پر اپنے خصوصی وڈیو پیغام میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں اور صحتمند بچے صحتمند پاکستان کی علامت ہیں پہلی کامیاب مہم کے مثبت نتائج سامنے آنے کے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کے دوسرے مرحلے میں والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچوں کی پولیو ویکسین ضرور کرائیں تاکہ بچوں کو محفوظ بنا کر خاندان کے دیگر افراد کو بھی کورونا سے بچایا جا سکے۔

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد…

    وزیر صحت نے کہا تھا کہ ملک بھر میں بچوں کو کووڈ۔19 سے بچائو کی ویکسینیشن کی یہ مہم 5 نومبرتک جاری رہے گی، یہ مہم پنجاب ،سندھ اور اسلام آباد کے منتخب اضلاع میں بیک وقت شروع کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں صحت مند بجے صحت مند پاکستان کی علامت ہیں، ویکسین بچوں کو کورونا سے محفوظ رکھنے اور ان سے دوسروں تک وائرس کی رسائی کو کم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے علما کرام، اساتذہ، میڈیا، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اس مہم کی کامیابی کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں-

    عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ عوام کو بیماریوں سے تحفظ فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے۔

  • کورونا کےبعد ٹی بی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا:عالمی ادارہ صحت

    کورونا کےبعد ٹی بی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا:عالمی ادارہ صحت

    عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق کورونا کی وبا کے بعد ٹی بی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا اور پچھلے سال دنیا بھر میں ایک کروڑ لوگ اس سے متاثر ہوئے۔خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے ٹی بی کے حوالے سے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کورونا کی وبا کو ٹی بی کے بڑھنے کا بڑا سبب قرار دیا۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق سال 2019 میں عالمی سطح پر ٹی بی کے کیسز میں نمایاں کمی ہونے لگی تھی اور اس وقت دنیا بھر میں 70 لاکھ لوگ اس سے متاثر تھے مگر 2020 میں یہ کم ہوکر 55 لاکھ تک رہ گئے تھے۔ادارے کے مطابق تاہم کورونا کی وبا آنے کے بعد ٹی بی میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھا گیا اور 2021 میں دنیا بھر میں اس سے ایک کروڑ لوگ متاثر ہوئے جب کہ اس سے 16 لاکھ اموات بھی ہوئیں۔

    ڈبلیو ایچ او کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کورونا کی وبا کے بعد جہاں ٹی بی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا، وہیں پھیپھڑوں کو متاثر کرنے والی بیماری کے خلاف طویل جدوجہد بھی ناکام ہوگئی اور سالوں بعد پھر سے ٹی بی ایک بڑا خطرہ بن کر سامنے آئی ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 2021 میں ٹی بی کے کیسز میں ساڑھے فیصد تک اضافہ دیکھا گیا جب کہ اسی سال ہونے والی 16 لاکھ میں سے ساڑھے 4 لاکھ اموات وہ تھیں جو خطرناک ٹی بی کے باعث ہوئیں۔ادارے کی رپورٹ کے مطابق 2021 میں ساڑھے 4 لاکھ اموات ادویات سے بھی کنٹرول نہ ہونے والی ٹی بی سے ہوئیں۔

    عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا

    ادارے کے ماہرین نے ٹی بی میں خطرناک اضافے کو جہاں کورونا سے جوڑا، وہیں دنیا کی معاشی تنگ دستی اور دنیا بھر میں جاری کشیدگیوں کو بھی اس کے بڑھنے کے اسباب قرار دیا۔ماہرین کے مطابق ممکنہ طور پر کورونا کے خوف کی وجہ سے ٹی بی کے مریض علاج سے پرہیز کرتے رہے، جس سے یہ بیماری خطرناک حد تک پھیل گئی۔

    روس نے امریکی اور یورپی تجارتی سیٹلائٹس تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

    عالمی ادارہ صحت نے یوکرین پر روسی جنگ کو بھی ٹی بی کے بڑھنے کا ایک سبب قرار دیا اور کہا جنگ سے قبل یوکرین میں ٹی بی تیزی سے پھیل رہا تھا اور وہاں کے لوگ جنگ کے بعد اس کے علاج سے محروم رہ جائیں گے۔عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر کے ممالک کو ٹی بی سے نمٹنے کے لیے بر وقت انتظامات کرنے اور اس کی ادویات سستی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

    آرمی چیف سے ملاقاتوں میں کوئی غیرآئینی مطالبہ نہیں کیا،الیکشن کا مطالبہ…

  • کورونا اب بھی ‘گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ ہے:احتیاط سب پر لازم ہے:عالمی ادارہ صحت

    کورونا اب بھی ‘گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ ہے:احتیاط سب پر لازم ہے:عالمی ادارہ صحت

    نیویارک:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا کے جلد ختم ہونے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تین سال قبل شروع ہونے والی وبا ابھی تک صحت کا عالمی مسئلہ بنی ہوئی ہے۔کورونا کے آغاز دسمبر 2019 میں چین سے ہوا تھا، جس کے بعد عالمی ادارہ صحت نے فروری 2020 میں کورونا کو ’گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی‘ قرار دیا تھا۔

    بعد ازاں وبا میں تیزی کو دیکھتے ہوئے عالمی ادارہ صحت نے کورونا کو مارچ 2020 میں عالمی وبا قرار دیا تھا، جس کے بعد دنیا بھر میں اس سے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے گئے، لاک ڈاؤن نافذ کیے گئے، سفری پابندیاں عائد کی گئیں اور لوگوں کو گھروں تک محدود رہنے پر مجبور کیا گیا۔

    گزشتہ تین سال سے تاحال دنیا کے متعدد ممالک میں کورونا سے تحفظ کے لیے لاک ڈاؤن سمیت دیگر بعض پابندیاں نافذ ہیں مگر دنیا بھر کے لوگوں کا خیال ہے کہ اب کورونا ختم ہوچکا۔لیکن عالمی ادارہ صحت نے کورونا کے خاتمے کا سوچنے والے افراد پر واضح کیا ہےکہ کورونا تاحال عالمی ہنگامی صحت کا معاملہ بنا ہوا ہے۔

    خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ’ایمرجنسی‘ کمیٹی نے واضح کیا کہ تاحال کورونا دنیا کے لیے چیلنج بنا ہوا ہے، اس کے ختم ہونے کے خیالات درست نہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے اعتراف کیا کہ حالیہ چند ہفتوں میں دنیا بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے جب کہ اموات میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے لیکن یہ کہنا درست نہیں کہ کورونا ہیلتھ ایمرجنسی کا معاملہ نہیں رہا۔

    ادارے کے مطابق اگرچہ حالیہ دنوں میں کورونا سے ہونے والی اموات وبا کے آغاز سے لے کر اب تک کم ترین سطح پر آ چکی ہے لیکن اس باوجود اموات کی شرح دیگر وائرسز کے مقابلے میں زیادہ ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا تھا کہ دنیا کے بعض خطوں میں یہ سمجھا جا رہا ہے کہ کورونا ختم ہوچکا لیکن ایسا نہیں، یہ اب بھی گلوبل ہیلتھ ایمرجنسی بنا ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ کورونا سے دسمبر 2019 سے 11 اکتوبر 2022 تک دنیا بھر میں 62 کروڑ 23 لاکھ 89 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے تھے، جس میں 65 لاکھ 48 ہزار بیماری کے باعث ہلاک ہوچکے تھے۔

  • امریکی سائنسدانوں نے  کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد کر لیا

    امریکی سائنسدانوں نے کرونا وائرس کا ایک نیا مہلک اور انتہائی خطرناک وائرس ایجاد کر لیا

    واشنگٹن:امریکی محققین نے کوویڈ 19 وائرس کا نیا تباہ کن اور مہلک وائرس تیار کر لیا جس کی شرح اموات 80 فیصد اور پھیلنے کی شرح پانچ فیصد زیادہ ہے

    امریکی بائیو ٹیکنالوجی کے ریسرچرز کے ایک گروپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لیبارٹری میں کووِڈ وائرس کی ایک نئی قسم کو پیدا کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں، جو اصل وائرس سے کہیں زیادہ مہلک اور خطرناک ہے۔

    بوسٹن ہیرالڈ ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق بوسٹن یونیورسٹی کے ریسرچروں کا کہنا ہے کہ چین کے علاقے ووہان سے کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے بارے میں نظریہ کو سامنے رکھ کر انہوں نے تجربات کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا جس میں وہ ایک نیا وائرس تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس کی شرح اموات 80 فیصد ہے۔

    بوسٹن یونیورسٹی کے محققین نے کہا ہے کہ یہ نیا ویرینٹ کوویڈ 19 اور امیکرون کو ملا کر تیار کیا گیا ہے۔ جب اس نئے وائرس کو چوہوں کے جسم میں داخل کیا گیا تو اس سے 80 فیصد چوہے مر گئے، اس وائرس کے پھیلنے کی شرح کوویڈ 19 سے پانچ گنا زیادہ ہے اور اس کی علامات بھی بہت کم ہیں ۔

    یاد رہے کہ کوویڈ 19 کے بارے میں امریکہ اور چین ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں، چینی کہتے ہیں کہ یہ امریکہ نے تیار کیا تھا تاکہ اس کے ذریعے چین کی ابھرتی معیشت کا راستہ روکا جا سکے جب کہ امریکی چین پر الزام لگاتے ہیں کہ کرونا وائرس چین کی ووہان لیبارٹری میں تیار کیا گیا تھا اور وہیں سے ہی یہ ساری دنیا میں پھیلا تھا

  • کس کرکٹر کا کورونا مثبت آنے پر معمر رانا نے کی صحیابی کی پوسٹ ؟

    کس کرکٹر کا کورونا مثبت آنے پر معمر رانا نے کی صحیابی کی پوسٹ ؟

    نوجوان نسل کے نمائدہ کرکٹر نسیم شاہ کا کورونا مثبت آگیا ہے پہلے انہیں نمونیا بتایا گیا لیکن اب رپورٹس کے مطابق وہ کورونا میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ابھی ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں. کہا جا رہا ہےکہ نسیم شاہ پاک انگلینڈ سیریز کے باقی میچز کے لیے اب دستیاب نہیں ہوں گے ۔ کرکٹر نسیم شاہ کے کورونا مثبت آنے پر اداکار معمر رانا نے تشویش کا اظہارکرتے ہوئے ان کی صحیتابی کی دعائوں کی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی ہے اداکار کا کہنا ہے کہ االلہ تعالی آپ کو مکمل صحیتابی دے میری بہت ساری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں. معمر رانا کی اس پوسٹ کے

    بعد سوشل میڈیا صارفین نے بھی نسیم شاہ کے لئے صحیتابی کے کمنٹس کئے. یاد رہے کہ کورونا کا آغاز 2019 کے مارچ میں پوری دنیا میں ہوا تھا اس کے بعد تقریبا ڈیڑھ برس تک اس نے پوری دنیا کی معمول کی زندگی کو مفلوج کر کے رکھ دیا تھا. لیکن اس کے اثرات ابھی بھی باقی ہے اور پوری دنیا میں آج بھی لوگ کورونا سے متاثر ہورہے ہیں اس لئے ضروری ہے کہ ہینڈ سینٹائزر اور ماسک کے استعمال کے ساتھ مجمع میں جانے سے پرہیز کیا جائے. نسیم شاہ کے کورونا مثبت آنے پر معمر رانا کے علاوہ بھی آرٹسٹ ان کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں.

  • کراچی اورحیدرآباد کے9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانےسےانکارکردیا

    کراچی اورحیدرآباد کے9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانےسےانکارکردیا

    کراچی :بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی کے بچوں میں کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 19 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی کورونا ویکسین مہم میں 25 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کراچی میں سب سے زیادہ والدین نے کورونا ویکسین لگانسے سے انکار کیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہےکہ انسدادِ کورونا کی خصوصی مہم میں 5 سے 11 سال کے 34 لاکھ بچوں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

    دوسری طرف سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔حکومتی ذرائع کے مطابق سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں ڈائیریا ، ڈینگی، ملیریا سمیت دیگر امراض پھیل گئے ہیں جس کے پیش نظر گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 1 خاتون جاں بحق ہوگئی ہیں۔

    محکمہ صحت سندھ کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کی وجہ سے 1 خاتون جاںبحق ہوئی جبکہ یکم جولائی سے اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 340ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈائیریا کے 11ہزار 177 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ یکم جولائی تا آج تک ریلیف کیمپس میں ڈائریا کے 6 لاکھ 60ہزار 15 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ گز شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جلدی امراض کے شکار مزید 11 ہزار 850کیسز رپورٹ ہوئے البتہ یکم جولائی سے آج تک ریلیف کیمپس میں 7 لاکھ 26ہزار 487کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

    اسکے علاوہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملیریا کے مزید 661کیسز اور ڈینگی کے مزید 20 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔حکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 3.26 ملین افراد کو ریلیف کیمپوں میں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

  • بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    بھارت میں کورونا پھر سر اُٹھانے لگا؛ ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا

    نئی دہلی: بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 23 ہوگئی جب کہ 4 ہزار 777 نئے کیسز سامنے آئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت کا دعویٰ ہے کہ ملک میں کورونا پر قابو پالیا گیا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی اسے اپنی بڑی کامیابی بھی قرار دیتے ہیں تاہم حقیقت یہ ہے کہ کورونا ایک بار پھر سر اُٹھا رہا ہے۔ اور صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا نے مزید 23 افراد کی جان لے لی۔

    کورونا سے ایک دن میں ہونے والی 23 ہلاکتوں میں سے 11 ہلاکتیں صرف ریاست کیرالہ میں ہوئیں۔ اس طرح ملک بھر میں اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 28 ہزار 510 ہوگئی۔

     

     

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4 ہزار 777 نئے کیسز بھی سامنے آئے جس کے بعد ایک بار پھر کورونا پابندیوں کو سخت کرنے پر غور کیا جا رہا ہے تاہم گزشتہ فیصلوں کی ناکامی کو دیکھتے ہوئے شاید ہی مودی حکومت کوئی بڑا فیصلہ کرپائے۔

    کورونا کا پہلا کیس چین کے صوبے ووہان میں دسمبر 2019 میں سامنے آیا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ وبا پوری دنیا میں پھیل گئی تھی جس میں تاحال 65 لاکھ سے زیاد افراد ہلاک ہوئے جب کہ 61 کروڑ 50 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے تھے۔

    اُس وقت بھی امریکا کے بعد بھارت اس وبا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا ملک تھا تاہم دنیا بھر میں کورونا ویکسینیشن کے بعد صورت حال قابو میں آئی۔ دنیا بھر میں تمام سفری پابندیوں کا خاتمہ ہوا، کاروباری سرگرمیاں شروع ہوئیں اور اب معمول کی زندگی کی رواں دواں ہے۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • کورونا کے وار جاری، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں بھرنے لگے

    کورونا کے وار جاری، اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں بھرنے لگے

    کراچی کے بعد اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا.

    اسلام آباد کے اسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا، پمز اور پولی کلینک میں بیڈز کی تعداد بڑھا دی گئی۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پمز میں ڈینگی کے لیے 2 وارڈ مختص کر دیے گئے ہیں، جہاں اس وقت ڈینگی کے 70 مریض زیر علاج ہیں۔

    پولی کلینک اسپتال میں روزانہ 100 سے زائد ڈینگی مریضوں کے ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں۔
    پولی کلینک نے ڈینگی او پی ڈی رات 12 بجے تک کھول دی ہے، پولی کلینک میں ڈینگی کے 20 مریض زیر علاج ہیں۔


    دوسری طرف ملک بھر میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران موذی مرض سے مزید 3 مریض دم توڑ گئے.این آئی اے رپورٹ میں کہا گیا کہ ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ مزید تین مریض جاں بحق ہوگئے، 82 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔