Baaghi TV

Tag: کورونا

  • کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی: 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی کورونا ویکسینیشن کا فیصلہ

    کراچی اور حیدرآباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ خصوصی ویکسینیشن مہم 19 ستمبر سے شروع ہوگی، ڈور ٹو ڈور مہم کے دوران 5 سے 11 سال کی عمر کے 24 لاکھ بچوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

     

     

    کراچی میں کرونا وائرس کے نتیجے میں اب تک 5 سے 11 سال کی عمر کے 62 اور حیدرآباد میں 2 بچے انتقال کرچکے ہیں، کرونا وائرس سے سب سے زیادہ بچوں کی اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، کراچی اور حیدرآباد میں 9 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے۔محکمہ صحت سندھ نے کراچی اور حیدرآباد میں 19 ستمبر سے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی 6 روزہ ویکسینیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

     

     

    رپورٹ کے مطابق مہم کے دوران 3 افراد پر مشتمل 4 ہزار 554 ٹیمیں حصہ لیں گی، جن میں سے 3 ہزار 987 آؤٹ ریچ ٹیمیں، 536 فکسڈ سینٹر اور 3 موبائل ٹیمیں شامل ہوں گی، مہم کے دوران 5 سے 11 سال عمر کے 34 لاکھ 13 ہزار 884 بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف رکھا گیا ہے، جنہیں فائزر کی کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین کی پہلی ڈوز لگائی جائے گی تاہم 70 فیصد ہدف کیلئے 24 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنایا جائے گا۔

     

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ تعلیم کے 58 ای ڈی اوز بھی مہم کا حصہ ہوں گے اور ضلعی سطح پر 40 مانیٹرز مہم کی نگرانی کریں گے۔کرونا وائرس کے نتیجے میں مارچ 2020ء سے اگست 2022ء تک کراچی اور حیدرآباد میں 5 سال سے 11 سال کی عمر کے 64 بچے انتقال کرچکے ہیں اموات کی یہ شرح 0.7 فیصد بنتی ہے، سب سے زیادہ 49 اموات کراچی کے ضلع جنوبی میں ہوئیں، شہر قائد میں مجموعی طور پر اب تک ان عمروں کے 62 بچے انتقال کرچکے ہیں اور حیدرآباد میں انتقال کرنیوالے بچوں کی تعداد 2 ہے۔

     

     

     

    بچوں کی بیماریوں کے ماہرین پر مشتمل نمائندہ تنظیم پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی ہے، اس وقت 12 سال سے زائد عمر کے تمام پاکستانیوں کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے، اب حکومت پاکستان نے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن شروع کا فیصلہ کیا ہے۔

     

    پہلے فیز میں کراچی، حیدرآباد، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد اور اسلام آباد میں 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسینیٹ کیا جائے گا۔پاکستان پیڈیاٹرک ایسوسی ایشن نے والدین سے اپنے بچوں کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن لگانے میں تعاون کی درخواست کی ہے۔

  • کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ،مزید 3 مریض انتقال کر گئے

    کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ،مزید 3 مریض انتقال کر گئے

    پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اس موذی وباء کے شکار 3 مریض انتقال کر گئے۔

    ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 53 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔24 گھنٹوں کے دوران کورونا کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 20 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان میں مزید 228 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔کورونا وائرس کے زیرِ علاج مریضوں میں سے 114 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 591 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں۔کورونا وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 16 ہو چکی ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 19 ہزار 41 ٹیسٹ کیے گئے، جبکہ اب تک کُل 3 کروڑ 1 لاکھ 78 ہزار 771 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

  • چین میں کورونا کیسز میں اضافہ، دو کروڑ آبادی کے حامل شہر چینگڈو میں لاک ڈاؤن

    چین میں کورونا کیسز میں اضافہ، دو کروڑ آبادی کے حامل شہر چینگڈو میں لاک ڈاؤن

    بیجنگ:چینی حکام نے کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر صوبہ سیچوان کے دو کروڑ آبادی کے حامل بڑے اقتصادی شہر چینگڈو میں لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق شہر کے سُپر اسٹور میں اشیا کی قلت ہے اور شہر میں ایک بار پھر طویل لاک ڈاؤن کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

    اے ایف پی کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ سُپر مارکیٹ کی شیلف خالی ہیں اور لوگ لازمی قرار دی گئی ٹیسٹنگ کے لیے قطاروں میں کھڑے ہیں۔25 سالہ نوجوان مقامی شہری نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ شنگھائی میں خوراک کی قلت کی وجہ سے ہر کوئی سامان ذخیرہ کررہا ہے۔نوجوان کا کہنا تھا کہ وہ چین کے مشرقی شہر میں رہتے ہیں اور چینگڈو میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور لاک ڈاؤن کے بارے میں اطلاع ملی تو انہوں نے بھی سامان ذخیرہ کرنا شروع کردیا۔

    سرکاری نوٹس کے مطابق قواعد کے تحت گھر کے صرف ایک فرد کو ضروری سامان خریدنے کے لیے باہر جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ باہر جانے کے لیے شہریوں کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرائے گئے کووڈ کے منفی ٹیسٹ کے نتائج لازمی دکھانے ہوں گے۔سرکاری اعلامیے میں تمام شہریوں کے وائرس کے ٹیسٹ لازمی ٹیسٹ کرانا ہوں گے اور انتہائی ضرورت کے علاوہ وہ شہر نہ چھوڑیں۔

    اس سے قبل ایک شخص نے شہر میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی تھی جسے پولیس نے گرفتار کرلیا جس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر صارفین نے شہری کو ‘پہلے سے خبردار’ کرنے پر ہیرو قرار دیا ہے۔

    شہر میں 150 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 47 افراد کو کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں جس کے بعد حکام نے جمعرات اور اتوار کے درمیان بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کروانے کے احکامات جاری کیے۔چین کی معیشت دنیا کی سب سے بڑی معیشتوں میں شمار ہوتی ہے جہاں کورونا کے حوالے سے عدم برداشت کی پالیسی بنائی گئی ہے لیکن موجودہ صورتحال حکومت کے لیے ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

  • کوونا کو شکست دیکر امیتابھ بچن ایکبار پھر کام پر پہنچ گئے

    کوونا کو شکست دیکر امیتابھ بچن ایکبار پھر کام پر پہنچ گئے

    بالی وڈ کے صف اول کے اداکار امتیابھ بچن نے ایک بار پھر کورونا کو شکست دے دی ہے اور کام پر واپسی بھی کر لی ہے . 79 سالہ اداکار نو دن تنہائی میں گزارنے کے بعد کام پر واپس آگئے ہیں۔ امیتابھ بچن نے کورونا سے صحتیابی کی خبر اپنے مداحوں کے ساتھ خود سوشل میڈیا پر شئیر کی . اس سے قبل قرنطینہ کے دوران امیتابھ نے اپنے مداحوں کے ساتھ کورونا میں تنہائی کے دوران اپنی مصروفیات کے حوالے سے آگہی دی اور بتایا کہ وہ اپنا ہر کام اس وقت خود کررہے ہیں یہاں تک کہ ای میل ز بھی خود کررہے ہیں کالز بھی ڈائریکٹ خود ہی لے رہے ہیں.امیتابھ بچن کے مداح ان کی صحتیابی کی خبر پر کافی خوش ہیں. یاد رہے کہ امیتابھ آج کل ریئلٹی ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے 14 ویں سیزن کی میزبانی کر رہے ہیں.

    2010 میں،انہوں نے KBC کے چوتھے سیزن کی میزبانی کی۔ پانچواں سیزن 15 اگست 2011 کو شروع ہوا اور 17 نومبر 2011 کو ختم ہوا۔ امیتابھ بچن اپنی فلم براہسٹرا اور شیوا کی ریلیز کے منتظر ہیں اس فلم میں ان کے ساتھ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور بھی ہیں، عالیہ اور رنبیر کی ایکساتھ یہ پہلی فلم ہے شائقین اس فلم کی ریلیز کے خاصے منتظر ہیں..اس کے علاوہ امیتابھ بچن سورج برجاتیہ اور ایکتا کپور کی فلموں میں بھی کام کررہے ہیں. امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں ان سے ٹویٹس کے زریعے مسلسل رابطہ رکھتے ہیں.

  • امتیابھ بچن واش روم صاف کرنے لگے

    امتیابھ بچن واش روم صاف کرنے لگے

    امیتابھ بچن جو کہ آج کل کورونا میں مبتلا ہیں، قرنطینہ کےدوران انکی کیا مصروفیات ہیں انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہیں. انہوں نے بتایا ہے کہ وہ جس کمرے میں رہ رہے ہیں وہاں کے سارے کام خود کر رہے ہیں یہاں تک کہ فون کالز بھی لے رہے ہیں اور ای میلز کا جواب بھی دے رہے ہیں.امیتابھ نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ وہ فرش صاف کرنے کے علاوہ باھ روم کی بھی صفائی کررہے ہیں.انہوں نے کہا کہہ اپنا بستر خود صحیح کرنا، اپنے غسل اور بیت الخلا کی صفائی، فرش صاف کرنا، اپنا ناشتہ اور مشروبات (چائے اور کافی) بنانا، اپنے کپڑوں کے ساتھ الماری ٹھیک کرنا ، کالز کا ذاتی طور پر جواب دینا، اپنے خطوط کا مسودہ تیار کرنا اور نرسنگ اسٹاف کی مدد کے بغیر ڈاکٹروں کے ذریعہ خود کی دوائیوں کے نسخے پر عمل کرنا یہ سب اطمینان بخش اور پر لطف تجربہ ہے.

    یاد رہے کہ امیتابھ بچن دوسری مرتبہ کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے پہلے انہوں نے کورونا کی شکست دیدی تھی لیکن ایک بار پھر اس مرض نے ان کو آن لیا ہے. امیتابھ بچن کی آئندہ دنوں میں فلم براہمسٹرا ریلیز ہونے جا رہی ہے جس میں ان کے ساتھ عالیہ اور رنبیر کپور دکھائی دیں گے. بی بگ کہلائے جانے والے امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر بہت زیادہ ایکٹیو ہیں.

  • ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا

    ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا

    اٹلی :ایک ہی وقت میں منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی میں مبتلا ،اطلاعات کے مطابق اٹلی سے تعلق رکھنے والے ایک شص کو انتہائی بد قسمت تصور کیا جارہا کیونکہ وہ منکی پاکس، کورونا اور ایچ آئی وی جیسی خطرناک بیماریوں میں ایک ہی وقت میں مبتلا ہوگیا۔

    ماہرین صحت کے مطابق 36 سالہ شخص میں ان بیماریوں کی تشخیص گزشتہ ماہ جولائی میں ہوئی تھی جب وہ چھٹیاں گزار کر اسپین سے واپس آیا تو بخار میں مبتلا ہوگیا جس پر وہ اپنا معائنہ کرانے اسپتال پہنچ گیا۔

    ڈاکٹروں نے اسکا کورونا کا ٹیسٹ کیا تو 2 جولائی کو اسکی رپورٹ مثبت آگئی، بعد میں ایک ڈاکٹر نے اسکا معائنہ کیا اور بتایا کہ اس میں منکی پاکس کی علامات بھی ہیں، ہسپتال میں اسکے مختلف ٹیسٹ ہوئے جس کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ HIV-1 کا شکار بھی ہوچکا ہے۔

    منکی پاکس کا پھیلاؤ:کیلیفورنیا میں ایمرجنسی نافذ

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص حال ہی میں ہی ان تینوں بیماریوں کا شکار ہوا ہے اور 11 جولائی تک اسے ہسپتال میں رکھا گیا تھا جہاں وہ کورونا اور مونکی پوکس سے صحت یاب ہونے کا منتظر تھا۔

    جب وہ ہسپتال پہنچا تو اس شخص کے جسم پر ایسے زخم تھے جو ترقی کے مختلف مراحل میں بندر کی طرح نظر آتے تھے۔ اس کے ہاتھ کی ہتھیلی اور اس کے پاؤں کے اطراف میں پستولیں پیپ کے ساتھ ابھری ہوئی تھیں اور سرخ رنگ میں لپٹی ہوئی تھیں۔ دوسرے زخم افسردہ مراکز کے ساتھ خارش میں تبدیل ہو گئے تھے –

    امریکا میں منکی پاکس وائرس بے قابو ،حکومت کا ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ

    ماہرین کو مونکی پوکس کی جنسی منتقلی کے امکان پر شبہ ہے کیونکہ اس وباء نے بنیادی طور پر ان مردوں کو متاثر کیا ہے جو اپنے قریبی علاقوں میں مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتے ہیں۔

    ڈبلیو ایچ او نے ’منکی پاکس‘ کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا

    چونکہ مریض نے انکشاف کیا کہ اس نے اسپین میں چھٹیوں پر دوسرے مردوں کے ساتھ غیر محفوظ جنسی تعلقات قائم کیے تھے، اس لیے ڈاکٹروں نے اس کا مانکی پوکس کا ٹیسٹ کیا اور ہسپتال میں داخل ہونے پر مکمل STI پینل کا حکم دیا۔ اس کی طبی تاریخ کے مطابق، اس شخص کو 2019 میں بھی آتشک ہوا تھا اور ستمبر 2021 میں اس کے آخری ٹیسٹ میں ایچ آئی وی منفی تھا۔

  • بگ بی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوگئے

    بگ بی امیتابھ بچن کورونا کا شکار ہوگئے

    بگ بی امیتابھ بچن بھی ہوگئے ہیں کورونا کا شکار.امیتابھ بچن نے یہ خبر اپنے مداحوں کو ایک ٹویٹ کے زریعے دی انہوں نے کہا کہ مجھے کچھ علامات ظاہر ہوئیں تھیں جن کے بعد میں نے اپنا ٹیسٹ کروایا اور کورونا کی تشخصٰ ہوئی ہے. انہوں نے ساتھ میں یہ بھی کہا کہ جو لوگ پچھلے کچھ دنوں سے مجھے ملے وہ اپنا ٹیسٹ کروائیں اور خیال رکھیں.امتیابھ بچن اس سے پہلے بھی کورونا میں مبتلا ہو گئے تھے انہوں نے کامیابی سے اس مرض‌کو شکست دی تھی امیتابھ بچن کے چاہنے والے یہ خبر سننے کے بعد جہاں اداس ہیں وہیں اپنے پسندیدہ اداکار کی صحتیابی کے لئے بھی دعا گو ہیں. امیتابھ بچن سے قبل اداکارہ شفالی شاہ بھی کورونا میں مبتلا ہوگئیں تھیں انہوں نے

    بھی یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے شئیر کی تھی. تاہم گزشتہ روز انہوں نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے بتایا کہ انہوں نے تنہائی اختیار اور تمام ایس او پیز کو فالو کرنے بعد اپنا ٹسیٹ کروایا جو کہ نیگیٹیو آیا ہے لہذا وہ کورونا فری ہو چکی ہیں .بتایا جا رہا ہے کہ امیتابھ بچن کورونا پازیٹیو آنے کے بعد تنہائی میں چلےگئے ہیں اور کسی سے مل نہیں رہے ان کے ڈاکٹروں‌نے ان کو تجویز کیا ہے کہ وہ مکمل طور پر تنہائی میں رہیں کیونکہ وہ عمر کے اس حصے میں‌جہاں ان کے لئے کورونا جیسی بیماری مشکل کھڑی کر سکتی ہے .

  • کورونا کے 232 نئے کیسز رپورٹ،لاہور میں ایک ہلاکت

    کورونا کے 232 نئے کیسز رپورٹ،لاہور میں ایک ہلاکت

    محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرپنجاب نے کوروناوائرس کے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے اعدادوشمارجاری کردیئے.سیکرٹری صحت کے مطابق تمام شہری خاص طور پر کورونا کی مکمل احتیاط کو یقینی بنائیں۔ صرف ویکسی نیشن اوراحتیاط کے ذریعے ہی کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روک سکتے ہیں-

    سیکرٹری صحت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے کورونا کیسز 232 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی کل تعداد 519,674 ہو چکی ہے۔اب تک صوبہ بھر میں 502,558 مریض علاج کے بعد مکمل صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جاچکے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کورونا کے باعث 1 ہلاکت لاہور سے رپورٹ ہوئی۔ صوبہ بھر میں کورونا کے باعث اموات کی کل تعداد 13,596 ہو چکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 8776 تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

    سیکرٹری صحت کے مطابق صوبہ بھر میں کورونا کےاب تک مجموعی طور پر 11,823,715 تشخیصی ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سے کورونا وائرس سے 133 جبکہ حافظ آباد سے 21 کیسز رپورٹ ہوئے۔ 24 گھنٹوں کے دوران فیصل آباد سے 18، راولپنڈی 16جبکہ بہاولپور سے 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگودھا سے 8 جبکہ سیالکوٹ، رحیم یار خان، پاکپتن اور ملتان سے 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے۔ ننکانہ چینیوٹ، گجرات اور اوکاڑہ سے 2 دو کیسز رپورٹ ہوئے، گجرانوالہ، قصور، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 2.8 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4.8 فیصد، فیصل آباد سے 3.7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران حافظ آباد میں مثبت کیسز کی شرح 6.5 فیصد اور راولپنڈی سے 4.0 ریکارڈ کی گئی۔

    سیکرٹری صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ شہری کورونا کے خلاف خصوصی حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں۔ سماجی فاصلے اور ماسک کے استعمال کوہرصورت یقینی بنائیں۔ 12 سال سے زائد عمر کے تمام شہری کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لازمی اور فوری لگوائیں۔عوام کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایات کے لئے1033 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

    علاوہ ازیں محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کی ڈینگی پر قابو پانے کیلئے صوبہ بھرمیں موثر انسدادی کارروائیاں جاری ہیں.سیکرٹری صحت پنجاب کے مطابق محکمہ صحت نے صوبہ بھر میں ڈینگی لاروا کو تلف کرنے اور افزائش روکنے کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 52 مریض رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 28، لاہور سے 12، گوجرانولہ سے 4 جبکہ فیصل آباد سے 2 کیسز رپورٹ ہوئے۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران بہاولپور، اوکاڑہ، خانیوال، شیخوپورہ، قصور اور سیالکوٹ سے 1ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 611 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔رواں سال کے دوران لاہور سے ڈینگی کے کل 279 کیسز سامنے آئے۔رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 116 مریض داخل ہیں ۔ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 29 مریض داخل ہیں ۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب 446,428 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 117,856 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا.گزشتہ روز پنجاب بھر میں 1941 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔ گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 82,546 ان ڈور مقامات کو چیک کیا۔گزشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے لاہور میں 16,559 آؤٹ ڈور مقامات کوچیک کیا.گزشتہ روز لاہور میں 1384 مقامات سے ڈینگی لاروا تلف کیا گیا۔

    سیکرٹری صحت پنجاب نے کہا کہ عوام سے کورونا کے ساتھ ساتھ ڈینگی سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر بھی اپنانے کی اپیل کرتے ہیں۔ پنجاب کے تمام علماء کرام سے مساجد میں آنے والے نمازیوں کو ڈینگی بارے آگاہی دینے کی اپیل کی گئی ہے۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں، گھر کے اندر اور باہر پانی کھڑا نہ ہونے دیں، عوام صفائی کا خیال رکھ کر ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے میں اہم کردار ادا کریں.

  • شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئیں

    شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئیں

    بالی وڈ اداکارہ شفالی شاہ کورونا کا شکار ہو گئی ہیں انہوں نے یہ خبر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر خود شئیر کی انہوں نے لکھا کہ "میرا کوویڈ 19 کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور میں نے اس کے بعد خود کو فوری طور پر سب سے الگ تھلگ کر لیا ہے اور اب سے گھر میں قرنطینہ میں رہوں گی۔ میں اپنے ڈاکٹروں کے مشورے پر عمل کررہی ہوں اور میرے ساتھ جو لوگ رابطے میں‌ ہیں ان سے اپیل ہے کہ وہ بھی فوری طور پر اپنے ٹیسٹ کروائیں.شفالی شاہ کے مداح اس خبر کو سن کر کافی افسردہ ہو گئے ہیں وہ اپنی پسندیدہ اداکارہ کی صحت یابی کے لئے دعا

    کررہے ہیں. یاد رہے کہ شفالی شاہ کی حال ہی میں فلم ڈارلنگز ریلیز ہوئی ہے اس کا پریمئیر نیٹ فلیکس پر ہوا ہے شائقین اس فلم کو بہت سراہ رہے ہیں اس میں ان کے کردار کی بہت تعریف کی جا رہی ہے شفالی ابھی اس کی کامیابی کو انجوائے ہی کررہی تھیں کہ انہیں پتہ چلا کہ وہ کورونا میں مبتلا ہیں. فلم ڈالنگز میں شفالی کے ساتھ عالیہ بھٹ بھی ہیں عالیہ بھٹ،گوری خان اور شاہ رخ خان نے مل کر اس فلم کو پرڈیوس کیا ہے. شفالی شاہ بھارت میں نہ صرف بڑی بلکہ چھوٹی سکرین کی مقبول ترین اداکارہ ہیں. انہوں کے کریڈٹ پر کامیاب ٹی وی ڈرامے بھی ہیں.

  • چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار

    چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار

    بیجنگ: چین میں کورونا وائرس کے وار دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے سیاح مشکل سے دوچار ہوئے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق چین کے سیاحتی مقام سانیا جنوبی جزیرے ہینان میں 10 لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ جہاں ایک ہی دن میں 483 کورونا کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جس کے فوری بعد حکومت حرکت میں آئی اور شہر سے باہر جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت بھی بند ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ سیاح اگر جانا چاہئیں تو انہیں سخت پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جس میں ایک ہفتہ کے دوران 5 پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھا نا ہوگی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی تک سیاحوں کو 50 فیصد رعایت کی پیشکش کریں۔

    ادھرچین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جانوروں سے پھیلنے والے نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    اب تک شان ڈانگ اورہینان صوبے سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے نمونے حاصل کئے گئے۔

     

     

     

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں اور اس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہیں۔

    اب تک نئے’ہینیپا’وائرس کی کوئی دوا یا ویکسین سامنے نہیں آئی اور اس سے بچاؤ کا واحد طریقہ احتیاط ہے۔چین کی طبی ماہروانگ لنفا نے بتایا ہے کہ نئے’ہینیپا’وائرس کے مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور فی الحال گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔