Baaghi TV

Tag: کورٹس

  • عدالتی امور دو شفٹوں میں چلانا زیر غور ہے ، چیف جسٹس

    عدالتی امور دو شفٹوں میں چلانا زیر غور ہے ، چیف جسٹس

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے جوڈیشل افسران کو تربیت دی گئی ہے-

    چیف جسٹس یحیی آفریدی نے اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کے لیے ماہر اور سیاسی وابستگی نہ رکھنے والے نوجوان وکلا کو سامنے لایا جائے گا عدالتی امور دو شفٹوں میں چلانا زیر غور ہے ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کر رہے ہیں، ملک کے دور درازعلاقوں کا دورہ کیا، قومی جوڈ یشل پالیسی اہمیت کی حامل ہے، دوروں کا مقصد جوڈیشل نظام کی بہتری تھا۔

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماڈل کرمنل ٹرائل کورٹس کے قیام پر کام کر رہے ہیں، اس مقصد کیلئے جوڈیشل افسران کو تربیت دی گئی ہے، مقررہ وقت پر کیسز حل کرنا چاہیئے، روزانہ کی بنیاد پر کیسز کو سن رہے ہیں، عدالتی امور دو شفٹوں میں چلانا زیر غور ہے عدالتی معاملات کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعما ل پر بھی غور کیا جا رہا ہے، قانون کے بہترین ماہر روزانہ کی بنیاد پر کیسز کو سن رہے ہیں، کیسز کا حل مقررہ وقت میں ہونا چاہیے، خواب ہے سائلین اعتماد کے ساتھ حصول انصاف کے لیےعدالت آئیں۔

    محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

    پولیس ہیڈ کانسٹیبل ہسپتال کے بیت الخلا میں خواتین کی ویڈیوز بنانے کے الزام میں گرفتار

    ایف بی آر افسر کی میڈیا ورکرز سے بدتمیزی ،فیصل واوڈا کا شدید ردعمل

  • پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طورپر229مقدمات کا فیصلہ کیا

    پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج مجموعی طورپر229مقدمات کا فیصلہ کیا

    "”پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس نے آج "27 فروری2021 کو مجموعی طورپر229مقدمات کا فیصلہ کیا۔ ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے23اور منشیات کے56 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔تمام عدالتوں نے کل 132گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔اسلام آباد میں منشیات کے 02, پنجاب میں قتل کے 13منشیات کے22, خیبر پختونخوا میں قتل کے05 منشیات کے08, سندھ میں قتل کے04 منشیات کے20, بلوچستان میں قتل کے 01 منشیات کے04 مقدمات کا فیصلہ ہوا. 05 مجرمان کو عمر قید جبکہ دیگر17مجرمان کو26سال 01ماہ قید اور1922000روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی.
    ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے آج مجموعی طورپر45 دیوانی،فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کر دیے. ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے105مقدمات کے فیصلے کردیے. تمام عدالتوں نے کل128گواہان کے بیانات قلمبند کیے.15مجرمان کو05سال04دن قید اور 51200روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ۔
    ۔ سہیل ناصر ڈائریکٹر جنرل مانیٹرنگ سیل”