Baaghi TV

Tag: کورکمانڈر

  • نومئی، منصوبہ بندی کور کمیٹی میں ہوئی تھی،صمصام بخاری کی گفتگو سامنے آ گئی

    نومئی، منصوبہ بندی کور کمیٹی میں ہوئی تھی،صمصام بخاری کی گفتگو سامنے آ گئی

    سابق صوبائی وزیر ثقافت و اطلاعات پنجاب سید صمصام بخاری نے 9 مئی سے متعلق ہولناک انکشافات کر دیئے

    صمصام بخاری کی تہلکہ خیز گفتگو سامنے آئی ہے جس میں وہ ایک دوسرے شخص کو بتا رہے ہیں کہ 9 مئی کے واقعہ کی منصوبہ بندی تحریک انصاف کور کمیٹی میں ہوئی جس میں قاسم سوری ، شہریار آفریدی اور مراد سعید وغیرہ شامل تھے  میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فوج کو ٹارگٹ کرنا ہے ۔

    صمصام بخاری کہتے ہیں کہ سوری تھا، آفریدی تھا، مراد سعید تھا،یہ سارے تھے،انہوں نے یہ وہاں طے کیا کہ جو بھی احتجاج کرنا ہے فوج کے خلاف کرنا ہے،صمصام بخاری کہتے ہیں کہ ایک تو اللہ نے بچت رکھی میں وہاں موجود نہیں تھا، دوسری کیا بچت رکھی کہ یاسمین کے ساتھ میرا اچھا تعلق ہے،یاسمین راشد کے ساتھ، کچھ بندوں کے ساتھ اچھا تعلق بھی ہوتا ہے،اور سر مجھے یہ گمان تھا کہ انہوں نے کوئی فساد کرنا ہے،عمران خان پکڑا گیا تو میں نے کہا کہ میں تو اوکاڑہ ہوں،میں نہیں آ سکتا،پہلے یہ ادھر گئے، شفقت بہت سمجھدار آدمی ہے،

    صمصام بخاری کہتے ہیں کہ انہوں نے وہاں جا کر کہا کہ اب ہم نے کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے،شفقت نے کہا کہ نہ جاؤ، ہم پارٹی تباہ کر لیں گے،شفقت نے گاڑی سٹارٹ کی اور پھر اپنے گھر آ گیا،

    واضح رہے کہ عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور سمیت کئی شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان نے جلاؤ گھیراؤ کیا تھا اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد تحریک انصاف کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ، فوجی تنصیبات پر حملے باقاعدہ منظم منصوبہ بندی کے تحت ہوئے، تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو اس بات کی واضح دلیل ہیں،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • کور کمانڈر پشاور کا ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

    کور کمانڈر پشاور کا ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ، قبائلی عمائدین سے ملاقات

    راولپنڈی:آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے ضلع جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اور قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر نے مقامی لوگوں اور قبائلی عمائدین کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فوج کی ہر ممکن مدد اور علاقے میں امن و استحکام لانے والے دہشت گردوں کے نیٹ ورک اور انفراسٹرکچر کو ختم کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا۔

    قبائلی عمائدین نے سماجی اقتصادی ترقی کے لیے ماحول پیدا کرنے اور لوگوں اور علاقے کے تحفظ کو یقینی بنانے میں فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا۔

    مقامی لوگوں نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور امن کے ثمرات حاصل کرنے کے لیے سیکورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہونے کا بھی عزم کیا ہے۔

    ادھروزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی سلامتی کی صورتحال سے متعلق اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع، وزیر داخلہ، خارجہ امور کے وزراء نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سوات کی صورتحال اور کالعدم تحریک طالبان سے مذاکرات سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور سکیورٹی اداروں نے اپنی سفارشات اجلاس میں پیش کیں۔

    ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایک اور اجلاس ہوا، اس اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی، اس اجلاس میں جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم، کور کمانڈر پشاور نے شرکت کی۔

  • کورکمانڈرپشاور کا دورہ سوات،مالاکنڈ،بونیر، شانگلہ اورمردان کے قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات

    کورکمانڈرپشاور کا دورہ سوات،مالاکنڈ،بونیر، شانگلہ اورمردان کے قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر پشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈ رپشاور لیفٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کر کے قبائلی رہنماؤں مالاکنڈ بنیر شانگلہ مردان کے عمائدین سے ملاقات کی۔

    کور کمانڈر نے اس موقعے پر فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر عمائدین کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشنز کے بعد سول انتظامیہ کو امور کی پرامن منتقلی یقینی بنائی گئی۔

    کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص سوات آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر مقامی عمائدین کی تعریف کی۔ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف تیز رفتار اور بے مثال کامیابیاں صرف اس لیے ممکن ہوئیں کہ لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر لڑے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آپریشنز کی کامیاب تکمیل اور معمول کی واپسی کے بعد سول انتظامیہ اور ایل ای اے میں پرامن منتقلی کو یقینی بنایا گیا۔ فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے جس سے مقامی آبادی کی روزی روٹی کے لیے ضروری امن اور معاشی سرگرمیاں متاثر ہوں۔ قبائلی عمائدین نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ وہ سیکورٹی فورسز اور دیگر ایل ای اے کی مکمل حمایت کریں گے۔

    آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاک فوج کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دے گی۔

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

  • کور کمانڈر پشاور کی شہید کیپٹن عبدالولی کے گھر آمد

    کور کمانڈر پشاور کی شہید کیپٹن عبدالولی کے گھر آمد

    پشاور:کور کمانڈر پشاور لیفٹینٹ جنرل حسن اظہار حیات نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے وانا میں شہید ہونے والے کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ شہید کے گھر آمد پر پشاور کور کے کمانڈڑ نے اہل خانہ کو عظیم قربانی پر خراج عقیدت پیش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں کور کمانڈر نے بتایا کہ شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کی یاد میں کیڈٹ کالج وانا کے مین آڈیٹوریم کو اُن کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن عبدالولی وزیر نے کیڈٹ کالج وانا میں ہی تعلیم حاصل کی تھی۔ شہید کے والد بھی اسی کالج میں ملازم تھے۔ دھرتی کے بہادر بیٹے کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مین آڈیٹوریم کو ان سے منسوب کیا گیا۔

    شہید کیپٹن عبدالولی وزیر نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ کارروائی میں چار دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

  • کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر کراچی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر

    کور کمانڈر راولپنڈی اور کور کمانڈر کراچی کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی :آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کوہستان کے دور دراز علاقوں کا دورہ کیا۔

     

     

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران کور کمانڈر نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے فوجی جوانوں کے ریلیف آپریشنز کا جائزہ لیا اور مقامی آبادی کی مدد کرنے پر کور کمانڈر نے فوجی جوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔

    جاری کردہ پیغام میں آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل سعید احمد نے بھی لاڑکانہ، نوشہرو فیروز، خیرپور، شاہ جیلانی گاؤں اور قمبر شہداد کوٹ کا دورہ کیا۔

    اس دوران کور کمانڈر کو متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔جنرل سعید نے ریلیف کے کام کو سراہا اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد کی ہدایت کی۔

  • لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    کوئٹہ:کورکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ نے آج سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ہے۔اور صوبے میں امن اومان کی صورت حال کا جائزہ لیا

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے دسویں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پرہدایات بھی جاری کیں ، جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہونے والی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کےلئے پولیس کے20ہزارسےزائد اہلکار تعینات کئےگئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر پاک فوج اورایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ صوبے کے حساس اضلاع میں سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی کئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے محرم الحرام کے جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ جلوسوں کے روایتی راستوں اور مجالس کے مقامات کے آس پاس علاقوں میں واقع ہوٹلز وغیرہ پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان

    اسکے علاوہ صوبائی سطح پر مرکزی کنٹرول روم کے علاوہ ڈویڑنل اور اضلاع کی سطح پر بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پرکورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیاکہ دسویں محرم پر کوٹئہ میں 15 جلوس اور آٹھ مجالس منعقد ہونگے جن کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے،اس موقع پر کمانڈر 12 کور اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ،ائی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • کورکمانڈرکوئٹہ بلوچستان میں‌ سیلاب اوربارشوں سے متاثرین کی مدد کوپہنچ گئے،پی ڈی ایم اے کا بھی دورہ

    کورکمانڈرکوئٹہ بلوچستان میں‌ سیلاب اوربارشوں سے متاثرین کی مدد کوپہنچ گئے،پی ڈی ایم اے کا بھی دورہ

    کوئٹہ :کورکمانڈرکوئٹہ بلوچستان میں‌ سیلاب کی صورتحال کومسلسل مانیٹرکررہےہیں،پی ڈی ایم اے کا بھی دورہ ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں‌ طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کا جائزہ لینے کیے لیے کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آج PDMA بلوچستان کا دورہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق کور کمانڈر کو صوبے میں سیلاب کی صورتحال اور مختلف اداروں کی جانب سے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیاگیا ۔

    اس موقع پر وزیر داخلہ/پی ڈی ایم اے، چیف سیکرٹری بلوچستان اور ڈی جی پی ڈی ایم اے نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور آبادی کو زیادہ سے زیادہ اور بروقت ریلیف فراہم کرنے پر سول انتظامیہ کو سیکورٹی فورسز کی مدد کو سراہا۔

    کور کمانڈرجنرل سرفراز علی نےاس موقع پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا اور جاری امدادی کارروائیوں میں صوبائی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے کو سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    انہوں نے صوبے بھر میں ریلیف آپریشن کرنے والے تمام محکموں کی کوششوں کو بھی سراہا اور حوصلہ افزائی کی۔

     

    یاد رہےپی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں سے اب تک 60 سے زائد افراد جاں بحق، 78 افراد زخمی، 676مکانات اور 5 برج تباہ ہوئے۔بلوچستان سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ اس کے علاوہ 400 سولر پلیٹس، الیکٹرک پول اور زرعی اراضی کو نقصان ہوا جبکہ برساتی نالوں، کاریزات اور آبی گزرگاہوں پر آباد کاری نقصان کی بڑی وجہ ہیں۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین حکومتی امدادی سرگرمیوں سے مطمئن نہیں، اقدامات کے حوالے سے صرف بلند وبانگ اعلانات ہی ہورہے ہیں۔

    کراچی میں 24گھنٹوں میں کہاں کتنےبادل برسے؟تازہ ترین اعدادوشمارجاری

    دوسری جانب شمالی بلوچستان میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری ہے، کوژک ٹاپ اور شیلا باغ میں موسلادھار بارش ہوئی جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ سیلابی ریلے اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی اور چمن کا ملک کے دیگر علاقوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا۔

    کشمور،گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی سطح میں اضافہ

    توبہ اچکزئی میں سیلابی ریلے تین ڈیم بہا لے گئے جبکہ قلعہ عبداللّٰہ کے چار چھوٹے ڈیمز میں بھی شگاف پڑگئے جس کے باعث پانی مکانوں میں داخل ہوگیا اور فصلوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچا۔

  • ایک بارپھر جے آئی ٹی تشکیل

    ایک بارپھر جے آئی ٹی تشکیل

    کراچی :ایک بارپھر جے آئی ٹی تشکیل،اطلاعات کے مطابق کورکمانڈر کراچی پر حملےکے مقدمے میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے ہاتھوں لائنز ایریا سے گرفتار جنداللہ کے کارکن سید کاشف علی سے مشترکا تفتیش اور تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ نے 8 رکنی جوائنٹ انٹروگیشن و انویسٹی گیشن ٹیم کی تشکیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

    حکومت سندھ کے محکمہ داخلہ کی تشکیل کردہ جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی کے دو شعبوں، ملٹری انٹیلی جنس، انٹیلی جنس بیورو، پاکستان رینجرز، اسپیشل برانچ، کراچی پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے افسر بھی شامل ہوں گے۔

    نوٹی فکیشن کے مطابق ضرورت پڑنے پر جے آئی ٹی کسی بھی اور ادارے یا شعبے سے معاونت لے سکےگی، جے آئی ٹی 30 دن میں ملزم سیدکاشف علی شاہ سے تفتیش یا تحقیقات مکمل کرے گی، تفتیش یا تحقیقات مکمل ہونے کے ایک ہفتے بعد مشترکا رپورٹ پیش کی جائےگی۔

    اس سلسلسے میں سی ٹی ڈی افسر راجہ عمر خطاب کا کہنا ہے کہ ملزم سے مشترکہ تحقیقات کیلئے کائونٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے جے آئی ٹی کی تشکیل کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کو خط لکھ دیا ہے،ملزم کے فنگر پرنٹس لیکر اسکا ریکارڈ بھی نادرا سے مانگ لیا گیا ہے اور اسکے لئے ڈی جی نادرا کو خط لکھا گیا ہے۔سی ٹی ڈی سندھ کی ریڈ بک کے 9ویں ایڈیشن میں رجسٹرڈ ملزم سید کاشف جنداللہ کا کارکن ہے

    خیال رہے کہ جنداللہ کے رکن سید کاشف علی شاہ کو گزشتہ ہفتے سی ٹی ڈی کے انچارج راجہ عمر خطاب کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا، ملزم سید کاشف کو مارنے یا گرفتاری پر محکمہ داخلہ سندھ نے 5 لاکھ روپے انعام مقرر کیا تھا۔

    تفتیشی افسر راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزم کاشف علی کراچی کے علاقےکلفٹن میں سال 2004 میں اس وقت کےکور کمانڈر کراچی کےکانوائے پر حملہ کرنے میں ملوث تھا، حملے کے بعد ملزم مفرور تھا اور مختلف شہروں میں روپوشی کاٹتا رہا۔