Baaghi TV

Tag: کوٹری بیراج

  • دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

    دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

    سندھ: دادو سمیت مختلف علاقوں میں سیلابی ریلے کوٹری بیراج پہنچنا شروع ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، فلڈ کنٹرول روم کے مطابق کوٹری بیراج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،کوٹری بیراج اپ اسٹریم میں پانی کی آمد 6 لاکھ 4 ہزار 147 کیوسک ہے۔

    منچھر جھیل میں بند پر مزید دو کٹ لگا دیئے گئے

    فلڈ کنٹرول روم کے مطابق بیراج سے ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 5 لاکھ 84 ہزار 372 کیوسک ہے،کوٹری بیراج میں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران 5 ہزار 100 کیوسک پانی کا اضافہ ہوا منچھرجھیل کا پانی کوٹری بیراج پہنچنےپرپانی کی سطح میں اضافہ ہوگا۔

    دوسری جانب منچھرجھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنےکےلیے مزید دو مقامات پر کٹ لگا دیئے گئے، کٹ آر ڈی 50 اور آر ڈی 52 پر لگائے گئے سیہون کے قریب منچھر جھیل میں آرڈی 55 پر لگائے گئے شگاف سے پانی نکلنے لگا سیہون شہر اور سعید آباد کے لیے اب بھی خطرہ برقرار ہے۔

    ہلال احمرسوسائٹی پاکستان نےابرارالحق کا عطیات جمع کرنےکا دعویٰ مسترد کر دیا

    مقامی افراد کا کہنا تھا کہ آر ڈی 55 جھیل کا نشیبی حصہ ہے، آر ڈی 55 پر کٹ لگانے سے جھیل سے پانی کا اخراج تیزی سے ہوگا۔ مقامی افراد کا کہنا تھا کہ شگاف لگانے کی اصل جگہ یہی تھی آرڈی 55 پر شگاف پہلے لگا دیتے تو صورتحال اتنی خراب نہیں ہوتی-

    بوبک بند پر دانستر نہر کے گیٹ بھی کمزور ہوگئے ہیں۔ بوبک بند کو نقصان پہنچا تو ایک لاکھ سے زائد آبادی متاثر ہونے کا خدشہ ہےماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بند ٹوٹنے سے 300 سے زائد دیہات زیر آب آ سکتے ہیں-

    اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا امکان

    بلوچستان سےآنےوالےریلوں کےباعث جوہی اور میہڑ کےرنگ بندوں پرپانی کا دباؤ برقرار ہے ادھربدین کی پران ندی میں 6 روز بعد دوبارہ شگاف پڑگیا، 30سےزائد ڈوبےدیہات میں پانی کی سطح مزیدبڑھ گئی ہے۔

  • سکھربیراج پر اونچےدرجےکا سیلاب،کوٹری  بیراج کی طرف بڑھنے لگا

    سکھربیراج پر اونچےدرجےکا سیلاب،کوٹری بیراج کی طرف بڑھنے لگا

    سکھربیراج پر اونچےدرجےکا سیلاب ہے جو کوٹری بیراج کی طرف بڑھ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : انچارج کنٹرول روم سکھر بیراج نے بتایا کہ تونسہ بیراج سے آنے والا 6 لاکھ کیوسک کا ریلا سکھر بیراج میں داخل ہو گیا ہے جس کے بعد 24 گھنٹوں میں سکھر بیراج میں 29 ہزار کیوسک پانی کا اضافہ ہوگیا ہے –

    بارشوں اورسیلاب نے ایک صدی کاریکارڈ توڑ دیا،یونیسیف

    کنٹرول روم کے مطابق سکھر بیراج سے 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک کا ریلا کوٹری بیراج کی جانب جا رہا ہے، پانی کی آمد 5 لاکھ 59 ہزار 998 کیوسک ریکارڈ کی گئی ہےسکھر اورکوٹری بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر سکھربیراج سے نکلنے والی تمام نہریں بند رہیں گی۔

    بارشوں اور سیلاب کے باعث ملک میں24 گھنٹے کے دوران مزید 57 افراد جاں بحق

    دوسری جانب مون سون ہوائیں ایک بار پھر سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ کراچی میں آج بوندا باندی متوقع ہے میٹرلوجسٹ کے مطابق خلیج بنگال میں 9 ستمبر تک گہرا ڈپریشن بن سکتا ہے جو 12 ستمبر تک بھارتی ریاست راجستھان پر اثر انداز ہو سکتا ہےسسٹم کے زیر اثر مون سون ہوائیں ایک بار پھر سندھ میں داخل ہوں گی جس سے تھرپارکر ، ننگرپارکر اور اطراف میں 13 سے 15 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

    منچھر جھیل پر پانی کا شدید دباؤ،پانی کا رساؤ شروع،لوگ نقل مکانی کرنے لگے

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے شہر کا کم سےکم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنےکا امکان ہے۔