Baaghi TV

Tag: کوڑا کرکٹ

  • پودوں کو خوراک، پانی کی بجائے کوڑے کرکٹ سےڈھانپ دیا

    پودوں کو خوراک، پانی کی بجائے کوڑے کرکٹ سےڈھانپ دیا

    قصور
    پودوں کو خوراک،پانی کی بجائے کورا کرکٹ سے ڈھانپ دیا گیا،پودے سوکھنے لگے،
    ڈپٹی کمشنر سے ازخود نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث گرین بیلٹ پر لگے پودوں کو پانی و خوراک دینے کی بجائے
    کوڑا کرکٹ دیا جا رہا ہے
    کورے کرکٹ سے بھری ٹرالیاں پورے شہر سے اکٹھی کرکے پودوں کی جڑوں میں سٹاک کی جا رہی ہیں جس سے گرین اینڈ کلین پنجاب کی دھجیاں بکھر کر رہ گئی ہیں اور پودے سوکھنا شروع ہو گئے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سخت گرمی کے موسم میں پودوں کی اچھے طریقے سے دیکھ بھال کی جائے تاکہ گرمی کی سخت میں سڑکوں پہ مسافروں کو گرمی سے بچنے میں مدد ملے

  • عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    عملہ صفائی کی نااہلی ہر طرف گندگی و تعفن

    قصور
    عملہ صفائی کی نااہلی سے بیرون کوٹ عثمان خان، رڑا گجراں ،ریلوے اسٹیشن کے علاقے گندگی سے بھر گئے،ہر طرف تعفن اور بدبو

    تفصیلات کے مطابق سٹی قصور کے علاقے رڑا گجراں،بیرون کوٹ عثمان خان اور ریلوے اسٹیشن قصور کے گلی محلے محمکہ صفائی کی نااہلی کے باعث گندگی سے بھر گئے ہیں
    اہلیان علاقہ نے بتایا ہے کہ متعلقہ علاقے کا داروغہ اور عملہ صفائی ہفتہ میں ایک دن محض پیسے مانگنے آتے ہیں اگر ان کو صفائی کرنے کا کہا جائے تو صفائی کا وعدہ کرکے چلے جاتے ہیں تاہم صفائی ہفتہ ہفتہ نہیں کی جاتی جس کے باعث پورے علاقے میں تعفن پھیلی ہوئی ہے اور شہریوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • محکمہ ہیلتھ ہی لوگوں کی ہیلتھ تباہ کرنے لگی

    محکمہ ہیلتھ ہی لوگوں کی ہیلتھ تباہ کرنے لگی

    قصور
    آلہ آباد کے واحد سرکاری ماڈل ہسپتال میں انتہائی زہریلے کوڑے کو ہسپتال انتظامیہ نے آگ لگا دی ۔اگ کے دھواں سے مزید موذی بیماریاں پھوٹنے کا خدشہ ۔کئ سالوں ہسپتال میں تعینات ایس ایم او ڈاکٹر رشید احمد بھٹی زہریلے کوڑے کو آگ لگانے سے لا علم ڈی سی قصور ہسپتال میں زہریلے کوڑے کو آگ لگانے نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کریں اہل علاقہ کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی آلہ آباد کے واحد ماڈ لںسرکاری ہسپتال میں ہسپتال انتظامیہ نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہسپتال میں استعمال ہونے والی ادویات سرنج وغیرہ ہسپتال میں ہی کٹھا کرکے اس کو آگ لگا دی جو کہ محکمہ ماحولیات ،محکنہ صحت کے مطابق جرم ہے اور اس سے ماحول آلودہ ہونے کے ساتھ ساتھ موذی بیماریاں بھی پھیل سکتی ہیں ہسپتال میں کئی سالوں سے تعینات ایس ایم او ڈاکٹر رشید احمد بھٹی نے زہریلے کوڑے کو آگ لگائے جانے سے لا علمی کا اظہار کیا ہے جس پر اہل علاقہ نے ڈی سی قصور اور سی او محکمہ ہیلتھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ضلعی انتظامیہ قصور کی دوغلی پالیسی

    ضلعی انتظامیہ قصور کی دوغلی پالیسی

    قصور میونسپل کارپوریشن، ضلعی انتظامیہ کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام بری طرح ناکام ہو گئی عوام کو مطمئن کرنے کیلئے دوہری پالیسی اپنائی گئی، ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے عوام کو آگاہی دے رہے ہیں تو دوسری طرف شہر بھر میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو جا بجا آگ لگا کر فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے ضلعی حکومت کی اس دوہری پالیسی پرشہری سخت حیران و پریشان ہیں اور متاثرین عوام کا پنجاب حکومت سے قصور شہر میں سموگ اور فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے
    حکومت کی طرف سے اقدامات کی بجائے مسائل کو تشہیر، میٹنگز اور فوٹو سیشن کے ذریعے حل کرنے والی میونسپل کارپوریشن اور ضلعی حکومت کی سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام پر دوہری پالیسی سامنے آئی ہے ایک طرف انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ تشہیری مہم کے ذریعے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کے حوالے سے شہریوں میں آگاہی کیلئے پمفلٹ تقسیم کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف اس حوالے سے میٹنگز، فوٹو سیشن اور سرکاری ہینڈ آؤٹ بھی جاری کیے جارہے ہیں مگر عملی اقدامات اس کے برعکس ہیں شہر بھر میں صفائی کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہے اور کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں کو اٹھانے کی بجائے ان کو وہیں پر آگ لگا کر خطرناک قسم کی سموگ اور فضائی آلودگی پھیلائی جارہی ہے کوڑے کرکٹ کے ڈھیروں سے اٹھنے والا خطرناک دھواں عوام میں سانس، دمہ، پھپڑوں سمیت دیگر موذی امراض پھیلانے کا سبب بن رہا ہے جس پر محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں شہریوں کا کہناہے کہ اگر سموگ اور فضائی آلودگی اسی طرح پھیلانی ہے تو پھر تشہیری مہم پر حکومتی خزانے سے لاکھوں روپے ضائع کیوں کیے جارہے ہیں قصور میں تعینات ہونیوالے افسران اپنے کمروں اور میٹنگز ہال سے باہر نکل کر شہر کو دیکھنے کی زحمت بھی گواراہ نہیں کرتے اور دفتروں میں بیٹھے ہی ”سب اچھا“ کی رپورٹ دے دیتے ہیں اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ضلعی انتظامیہ فوٹو سیشن کے ذریعے کارکردگی دکھانے کی بجائے کمیٹی روم سے نکل کر زمینی حقائق کو دیکھے اور شہر کے مسائل حل کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے شہر کی سیاسی، سماجی، فلاحی اور شہری تنظیموں اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور، صوبائی وزیر صحت، دیگر حکام بالا سے سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام میں غفلت برتنے والی ضلعی انتظامیہ،محکمہ ماحولیات اور میونسپل کارپوریشن کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے عملی طور پر سموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں

  • نااہل عملے کی بدولت لوگ قبرستانوں میں کوڑا پھینکنے لگے

    نااہل عملے کی بدولت لوگ قبرستانوں میں کوڑا پھینکنے لگے

    قصور شہر ڈمپنگ پوائنٹ نہ ہونے کیوجہ اور میونسپل کارپوریشن قصور کی عدم دلچسپی، لاپرواہی سے لوگ قبرستانوں میں کوڑا پھینکنے لگے پورا شہر گندگی کا گڑھ بن گیا تعفن پھیلنے لگا ، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر بدبو سے عوام میں سانس اور معدے کی مختلف بیماریاں پیدا ہونے لگیں، مقامی اور میونسپل کارپوریشن انتظامیہ خاموش تماشائی عوام سراپا احتجاج
    تفصیلات کے مطابق ایشیا میں صفائی ستھرائی رکھنے والہ قصور شہر میونسپل کارپوریشن کی لاپروائی، عدم دلچسپی کیوجہ سے لوگ شہر خاموشاں قبرستانوں میں کوڑا پھینکنے لگے ہیں علاوہ ازیں ہر سٹی حلقہ میں جابجا غلاظت اور گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس کے تعفن اور بدبو سے مختلف بیماریاں پیدا ہو رہی ہیں جبکہ چوکوں اور شاہراہوں پر گندگی کے ڈھیر سر عام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے لوگوں کو مجبوراً گندگی زدہ راستوں سے گزرنا پڑتا ہے
    گلی محلوں میں نمازیوں اور بوڑھے، چھوٹے بچوں کا گزرنا محال ہو گیا ہے
    لوگ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے سانس اور معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں اس کے علاوہ جہاں گندگی کے ڈھیر بدبو پیدا کر رہے ہیں وہی ڈینگی مچھروں کی افزائش کا بھی سبب بن رہے ہیں میونسپل کارپوریشن کے پاس کوئی ڈمپنگ پوائنٹ نہیں لاپرواہ عملہ کے کوڑا کرکٹ نہ اٹھانے کی وجہ سے سیوریج کی نالیاں بند پڑی ہیں اور غلاظت بھرا گندہ پانی جگہ جگہ کھڑا ہے اور پرانے اور کم اونچے گھروں میں داخل ہو رہا ہے
    جبکہ خاکروب صفائی کیلئے کبھی دیکھنے میں نہیں آتے
    خاکروب معقول رشوت لیئے بغیر صفائی کرنا گوارہ ہی نہیں سمجھتے سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے صوبائی وزیر صحت ، وزیر بلدیات ڈپٹی کمشنر قصور، ایڈشنل ڈپٹی کمشنر، اے سی، سی ای او میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بلا امتیاز ہر سٹی یونین کی صفائی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں کرپٹ داروغوں اور خاکروبوں کے خلاف کاروائی کرکے ان کو نوکری سے برخاست کیا جا ئے اور کروڑوں کی مشینری کو روہی نالے کی صفائی کے لئے استعمال میں لایا جائے تاکہ شہر کے غلاظت بھرے پانی کی روانی ہو سکے

  • بلدیہ قصور کی غفلت، ڈینگی کی پرورش

    بلدیہ قصور کی غفلت، ڈینگی کی پرورش

    قصور
    بلدیہ قصور کی غفلت محلہ اسلام پورہ میں دو ہفتوں سے کوڑا کرکٹ نہیں اٹھایا گیا ،ہر طرف تعفن بدبو کا راج
    تفصیلات کے مطابق قصور کے محلہ اسلام پورہ میں بلدیہ قصور کی غفلت کی بدولت ہر طرف کوڑا کرکٹ اور تعفن پھیل گیا ہے جس سے مختلف بیماریوں کیساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش کا بھی خدشہ ہے اہلیان محلہ نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ دو ہفتوں سے صفائی کا عملہ صفائی کرنے نہیں آیا جس کے باعث ہر طرف کوڑا کرکٹ جمع ہے برسات کے باعث جس سے سخت تعفن پھیل رہا ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور اور ٹی ایم او قصور سے استدعا کی ہے کہ عملہ صفائی سے ہمارے محلے کا کوڑا کرکٹ اٹھوایا جائے اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے