Baaghi TV

Tag: کوک اسٹوڈیو

  • ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا

    ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا

    مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے گانے ’پسوڑی‘ نے ایک اور بڑا سنگِ میل عبور کرلیا ہے کوک اسٹوڈیو کے اس مقبول گانے نے یوٹیوب پر ایک ارب ویوز حاصل کرلے اور پاکستان میں تیار کردہ کسی بھی ویڈیو نے پہلی بار یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے اتوار کو انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے اس کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے گانے کو سننے، اس کے ساتھ گنگنانے اور اسے اپنا بنانے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا،علی سیٹھی اور شائے گل کی آواز میں ’پسوڑی‘ 7 فروری 2022 کو کوک اسٹوڈیو کے سیزن 14 میں ریلیز کیا گیا تھا، گانے نے تقریباً 4 سال اور 7 ماہ میں یوٹیوب پر ایک ارب ویوز کا ہندسہ عبور کیا۔

    ’پسوڑی‘ کی غیر معمولی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے سال یہ اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ سنا جانے والا پاکستانی گانا تھا، آج بھی یہ علی سیٹھی اور شائے گل دونوں کے اسپاٹیفائی پر سب سے زیادہ اسٹریم کیے جانے والے گانوں میں سرفہرست ہے، جہاں اسے تقریباً 40 کروڑ 50 لاکھ مرتبہ سنا جا چکا ہے۔

    کوک اسٹوڈیو نے اس موقع پر ایک ویڈیو بھی جاری کی جس میں علی سیٹھی، شائے گل اور گانے کے پروڈیوسرز ذوالفقار خان المعروف ذلفی اور عبداللہ صد یقی مداحوں کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دیتے ہیں،اسے بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی ملی،گانے کی مقبولیت اس وقت مزید نمایاں ہوئی جب اسے ڈزنی کی سیریز ’مس مارول‘ کے ساؤنڈ ٹریک میں شامل کیا گیا، اس سیریز کی مرکزی کردار پاکستانی نژاد امریکی نوجوان لڑکی ہے اور اس میں پاکستانی ثقافت کے مختلف پہلو نمایاں کیے گئے ہیں۔

    بعد ازاں کوک اسٹوڈیو افریقہ نے بھی ’پسوڑی‘ کا نیا ورژن پیش کیا، جس میں علی سیٹھی نے نائجیرین افرو بیٹس کے رنگ میں گانے کو پیش کرنے کے لیے ماروان موسیٰ اور ریکاڈو بینکس کے ساتھ اشتراک کیا’پسوڑی‘ کی مقبولیت نے بالی ووڈ کی توجہ بھی حاصل کی، جہاں بھارتی گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں اس کا ایک ورژن پیش کیا گیا، تاہم اس اقدام پر پاکستانی مداحوں کی جانب سے خاصی تنقید سامنے آئی اور اسے گانے کی اصل شناخت پر قبضے کی کوشش قرار دیا گیا۔

  • کوک اسٹوڈیو کی جعل سازیوں کے خلاف عدالت جا رہاہوں:مبشر لقمان

    کوک اسٹوڈیو کی جعل سازیوں کے خلاف عدالت جا رہاہوں:مبشر لقمان

    کوک اسٹوڈیو کی جعل سازیوں کے خلاف عدالت جا رہاہوں:مبشر لقمان نے کوک اسٹوڈیو کی گھٹیا حرکتوں کو کٹہرے میں لانے کا اعلان کردیا

    https://twitter.com/TeamLucmanML/status/1484890516663717889?t=zO3LfRRIcqg2jIUlAiztDw&s=19

    اطلاعات کے مطابق سینئر صحافی مبشر لقمان نے کہا ہے کہ بڑی حیرانی کے ساتھ تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوک اسٹوڈیو نہیں ابھرتے ہوئے موسیقاروں کی دھنیں چوری کی ہیں ان کے فن پر ڈاکہ ڈالا ہے

    مبشر لقمان نے کہا ہے کہ وہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاوں گا اور ان کو سزا دلوا کر رہوں گا۔ان کا کہناتھا کہ کوک اسٹوڈیو نے اس قابل لڑکی کو اس کا حق دلا کر رہوں گا

  • کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

    کوک اسٹوڈیو سیزن 14 میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری

    کوک اسٹوڈیو کے نئے سیزن میں پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو کے 14ویں سیزن کی افتتاحی تقریب لاہور کے مقامی کلب میں منعقد ہوئی جس کے بعد اس بار پرفارم کرنے والے فنکاروں کی مکمل فہرست جاری کر دی گئی ہے۔

    عائشہ عمر کی بھارتی گانے پرڈانس کی وائرل ویڈٰیو پر تنقید،اداکارہ کا ردعمل

    اس سال نوجوان اور پرانے فنکاروں کو ایک ساتھ لا کر شو کو نیا رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے،وی پی کوکا کولا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوک اسٹوڈیو کا یہ سیزن پہلے سے مختلف ہو گا۔

    صبا قمر اور زاہد احمد کی فلم "گھبرانا نہیں ہے” کا ٹیزر جاری

    انہوں نے کہا کہ شو کی اقدار ایک جیسی رہیں گی لیکن ہم نے اس بار اسے جدید دور سے ہم آہنگ کرنے کی کوشش کی ہے اس بار فنکاروں کی فہرست میں، عبداللّٰہ صدیقی، عابدہ پروین، علی سیٹھی، امیر بخش، اروج آفتاب، اسفر حسین، عاطف اسلم، بٹ برادرز، ایوا بی، فیصل کپاڈیا، فارس شفیع، حسن رحیم، جسٹن بیبیس، کیفی خلیل، قراقرم، لاہور جاز اینسیمبل، میشا شفیع، مومنہ مستحسن، نصیبو لال، قرۃالعین بلوچ، شیگل سوچ، طلال قریشی، طلحہ انجم، وہاب بگٹی، ینگ اسٹنرز اور زین ذوہیب قوالز کے نام شامل ہیں۔

    سلمان خان کا بجرنگی بھائی جان کا سیکوئل بنانے کا اعلان

    افتتاحی تقریب میں گلوکار عاطف اسلم اور میشا شفیع سمیت کئی گلوکاروں نے اپنی پرفارمنس سے شائقین کو خوب محفوظ کیا-