Baaghi TV

Tag: کوہاٹ

  • پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    پاک فوج سے اظہار یکجہتی کےلیے مختلف شہروں میں ریلیاں

    کوئٹہ:ملک کے مختلف شہروں میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے سول سوسائٹی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔

    ملک بھر کی طرح بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ریلیوں کا انعقاد ژوب، نوشکی، بیلہ اور صحبت پور میں نکلی گئیں۔

     

    ٹی 20: محمد رضوان اور بابر اعظم کی نویں سنچری پارٹنرشپ

    اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، قیام امن اور سیلاب کے دوران ریلیف دینے میں پاک فوج کا کردار قابل ستائش ہے۔

    شرکاء کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کے تمام دشمن بھارت کے ساتھ مل کر ہماری افواج کے خلاف پراپیگنڈے میں مصروف ہیں، سیکیورٹی اداروں کو سیاسی معاملات میں گھسیٹنا افسوسناک عمل ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کو ہرا کر پاکستان فائنل میں پہنچ گیا

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پاک فوج کے حق میں عوام نکل آئے۔ سول سوسائٹی نے ملکی سلامتی کے اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔اداروں کے خلاف سازش کرنے کی مذمت کی گئی۔

    مقررین نے مزید کہا کہ پاک فوج اور عوام کا گہرا تعلق ہے پاک فوج نے ملک میں قیام امن کے لئے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ہے۔

  • کوہاٹ پولیس سٹیشن  پر دستی بم حملہ، ایس ایچ اوسمیت 7 افراد زخمی

    کوہاٹ پولیس سٹیشن پر دستی بم حملہ، ایس ایچ اوسمیت 7 افراد زخمی

    کوہاٹ میں پولیس سٹیشن بلی ٹنگ پر دستی بم حملے میں ایس ایچ او اور چار دیگر پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے. واقعہ عشاء کے وقت پیش آیا جسمیں زخمی ہونے والے تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور پولیس نے واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی ہے.

    پولیس ذرائع کے مطابق کوہاٹ پنڈی روڈ پر واقع تھانہ بلی ٹنگ پر عشاء کے وقت نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بم پھینکا جو تھانےکی صحن میں دھماکے سے پھٹ گیا دستی بم کے اس حملے کےنتیجے میں پولیس سٹیشن میں موجود سٹیشن ہاؤس آفیسر عبد الرؤف، کانسٹیبل مظفر حسین، کانسٹیبل مطیع اللہ، کانسٹیبل عتیق، کانسٹیبل اُسامہ اور تھانے میں کسی کام کی غرض سے آئے ہوئے دو مقامی افراد عارف اور سہیل خان زخمی ہوگئے. واقعے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کیلئے سول ہسپتال بلی ٹنگ اور کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کردیا. واقعے کے بعد شہر بھر کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور پولیس نے اندرون و بیرون شہرکے مختلف مقامات پر اضافی ناکہ بندیاں قائم کرکے چیکنگ کا عمل بڑھا دیا ہے جبکہ پولیس کی موبائل، رائیڈر اور پیادہ گشت میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے. پولیس سٹیشن پر دہشتگردانہ حملے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ ڈویژن میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں.

  • کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی

    کوہاٹ:کوئٹہ اور کوہاٹ میں دستی بم حملے، ایک شخص جاں بحق،14 افراد زخمی ،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ پر دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق دھماکا جوائنٹ روڈ پر دوکانی بابا چوک کے قریب ہوا جہاں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ پولیس اور ایف سی نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

    بم دھماکے کے 14زخمی سول ہسپتال کوٸٹہ لاۓ گٸے ابتداٸی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ٹراما سینٹر میں طبی سہولیات فرھم کی جارہی ہے۔

    زخمیوں کے نام
    1.دوستم شاہ ولد محمد شاہ
    *2.سلیمان شاہ ولد محمد شاہ
    3.عبدالصمد ولد گل محمد
    4.عنایت اللہ ولد فاروق
    5.میر حاتم علی ولد حیات اللہ
    6.محمد بلال ولد محمد ہاشمی
    7.گوہر شاہ ولد ذاکر شاہ
    8.مجاہد علی ولد امان اللہ
    9.اصغر علی ولد باغی
    10.حبیب اللہ ولد ظفر
    11.ریاض احمد ولد مسعود احمد
    12.صبور شاہ ولد فرید شاہ
    13.فرنم دس ولد ولد لکشمی چند
    14.گل محمد ولد محمد ہاشم

    جبکہ ایک شخص سورج ولد باغی جانبحق ہوگیا ہے

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے شہر کوہاٹ میں بھی پولیس ناکے پر دہشت گردوں کے دستی بم حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق تھانہ جرما کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پولیس چیک پوسٹ پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کیا۔ حملے میں دو اہلکار افتخار اور عابد زخمی ہوگئے۔

  • عمران خان کے جلسے میں لائٹس کم کیوں لگائیں؟کوہاٹ میں ٹھیکیدار گرفتار

    عمران خان کے جلسے میں لائٹس کم کیوں لگائیں؟کوہاٹ میں ٹھیکیدار گرفتار

    عمران خان کے جلسے میں لائٹس کم کیوں لگائیں؟کوہاٹ میں ٹھیکیدار گرفتار

    کوہاٹ میں تحریک انصاف کے عمران خان کے جلسے میں ناقص انتظامات پر ٹھیکیدارگرفتار کر لیا گیا

    ٹھیکیدارشیخ انوارنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے 24 گھنٹے سے جنگل خیل تھانے میں رکھا ہوا ہے، پولیس نے شہریار آفریدی کی شکایت پر مجھے تھانے میں گرفتار کیا ہے،لائٹنگ سمیت تمام انتظامات مکمل تھے ، طوفان کی وجہ لائٹ کے چند کھمبے گر گئے تھے،شہریار آفریدی کے ذمے 35 لاکھ روپے کی رقم بھی واجب الادا ہے ،کوہاٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹھیکدار کو بلایا گیا تھا لیکن بعد میں چھوڑ دیا گیا ہے

    چئیرمن تحریک انصاف عمران خان نے ناقص انتظامات پر شہریار آفریدی کی سرزنش بھی کی تھی،عمران خان نے گزشتہ روز کوہاٹ میں جلسے سے خطاب کیا تھا ، اس دوران لائٹس کم ہونے پر عمران خان نے شہر یار آفریدی کو مخاطب کیا اور کہا کہ لائٹس کم ہیں، آدھا سٹیڈیم نظر ہی نہیں آ رہا، عمران خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی کا انتظام اتنا کمزور تھا شہریار آفریدی آئندہ کسی اور کو انتظام دینا

    پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیکرٹری اطلاعات زوبیہ خورشید راجہ کہتی ہیں کہ شہریار آفریدی کی شکایت پر پولیس نے کوہاٹ جلسے میں کم لائٹ کرنے والے ٹھیکیدار کو پکڑلیا۔ یہ کیا ملک کے ساتھ مزاق ہے, کیوں دھاڑی دار غریب کو پچھلے کئی گھنٹوں سے حوالات میں رکھا گیا ہے, ان کے خاندان کو پریشان کیا جارہا ہے انتہائی گھٹیا عمل کے پی کے پولیس کا مزمت کرتے ہیں!

    واضح رہے کہ عمران خان کی جانب سے حکومت جانے کے بعد جلسے جاری ہیں، آج عمران خان نے لاہور میں اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ کو لانگ مارچ کا اعلان کریں گے

    حلف نہ لینے کے معاملے پرعدالتی حکم پرعمل کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

    صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

  • کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق

    کوہاٹ:خبیرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں مارٹرگولہ پھٹنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق یہ واقعہ کوہاٹ کے علاقےگلوتنگی میں پیش آیا جہاں مارٹرگولہ پھٹنے سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 4 جان کی بازی ہارگئے۔ واقعے میں ایک بچہ بھی شدید زخمی ہوا، زخمی اور لاشوں کو قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ دھماکا خانہ بدوشوں کی جھونپڑی میں ہوا، بم ڈسپوزل سکواڈ بھی طلب کیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    ادھرکوہاٹ کے دور افتادہ علاقے پستہ ونی میں خانہ بدوشوں کے خیمے پرآسمانی بجلی گرگئی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی سےجھلس کر 3 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    علاوہ ازیں پشاور کے متنی بازار کے قریب مکان کی چھت گرنے سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ جنہیں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت بارشوں کے باعث بوسیدہ ہوچکی تھی۔ ریسکیو ٹیم کے مطابق ملبے تلے دبے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

  • کوہاٹ چوکیدار اور اسکے والد کے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار!!!

    کوہاٹ چوکیدار اور اسکے والد کے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم آلہ قتل سمیت گرفتار!!!

    کوہاٹ پولیس نے چوکیدار اور اسکے والد کے دوہرے قتل کی واردات میں ملوث ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا ہے۔زیر حراست ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اعتراف جرم کرلیا ہے جسے تھانہ محمد ریاض شہید میں درج قتل کے مقدمے میں باضابطہ طور پر نامزد کردیا گیا ہے۔ڈی ایس پی صدر ناظر حسین نے ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید فیاض خان اور تفتیشی آفیسر عصمت اللہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 3فروری کی رات کو شہر کے مضافاتی علاقہ میاں گان کالونی میں واقع جمال پلازہ کے چوکیدار طارق اور اسکے والد میر عظیم کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جسکی ایف آئی آر فی الفورتھانہ محمد ریاض شہید میں درج کرلی گئی۔انہوں نے بتایا کہ دوہرے اندھے قتل کے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ نے اپنی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ محمد ریاض شہید فیاض خان، انوسٹی گیشن آفیسر عصمت اللہ، اے ایس آئی محمد خان اور دیگر ماہر پولیس افسران پر مشتمل خصوصی سراغ رساں ٹیم تشکیل دی جس نے شبانہ روز محنت اور جدید طرز تفتیش بروئے کار لاتے ہوئے واقعے میں ملوث سفاک ملزم کا کھوج لگالیا اور ایک کامیاب کاروائی کے دوران پولیس نے سفاک ملزم ارشد الرحمان ولد عبدالرحمان سکنہ ڈھل بہزادی کوہاٹ کو گرفتار کرلیا اور اسکی نشاندہی پر آلہ قتل پستول بمعہ کارتوس برآمد کرکے تحویل میں لے لیے۔ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ زیر حراست ملزم نے دوہرے قتل کے اس واقعے میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وقوعہ کی رات وہ میاں گان کالونی میں واقع جمال پلازہ سے موٹر سائیکل چوری کررہا تھا کہ اس دوران پلازے کے چوکیدار نے دیکھتے ہی اسے پکڑنے کی کوشش کی تو مزاحمت پر اس نے فائرنگ کرکے انہیں موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ بعد ازاں فرار ہوتے وقت جب چوکیدار کے والد نے اسکا راستہ روکنے کی کوشش کی تو اس نے پکڑے جانے کے خوف سے انہیں بھی گولیاں ماریں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے ملنے والا آلہ قتل اور جائے وقوعہ سے برآمد ہونیوالے دیگر اہم شواہد فارنزک لیبارٹری ارسال کردئیے گئے ہیں اور مقدمے کی تفتیش درست سمت میں جاری ہے۔ ڈی ایس پی کے مطابق گرفتار ملزم پولیس کے سامنے اپنے جرم کا اعتراف کرچکا ہے جسے ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد عدالت کے سامنے پیش کردیا گیا۔ بعد ازاں اسے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیاہے۔اس دوہرے اندھے قتل اور چیلنجنگ کیس میں ملزم کی کھوج لگا کر اس کی گرفتار ی کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے علاقے کے لوگوں نے مقامی پولیس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بے حد سراہا ہے۔

  • کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ منعقد

    کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ منعقد

    27 فروری کو کوہاٹ میں پاکستان پیپلزپارٹی کا شمولیتی جلسہ جس میں بلاول بھٹو زرداری شرکت کریں گے ۔
    اس سلسلے میں پاکستان پیپلزپارٹی خیبر پختون خواہ کے صوبائی صدر ہمایوں خان صاحب کا عظیم باغ کوہاٹ آمد،
    سینیٹر ملک شمیم آفریدی اور اس کے فرزند سے ایم پی اے ملک امجد آفریدی سے ملاقات کی اور جلسہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا بعد ازاں صوبائی صدر نے سینیٹر ملک شمیم آفریدی اور ایم پی اے ملک امجد آفریدی کے ہمرا پریس کانفرنس اور تنظیم سے میٹنگ کی جس میں جلسہ کو کامیاب کرانے کے لئے مشاورت اور آخر میں جلسہ گاہ کی جگہ کا معائنہ کیا، اس موقع پر پیپلزپارٹی کے رہنما اعظم آفریدی، ایوب شاہ ،شاہ ذوالقرنین، کامریڈ انور زیب، پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کے صوبائی صدر سمیع خان اور کوہاٹ ڈویژن اور ڈسٹرکٹ کی تنظمیوں کے عہدیدار بھی موجود تھے۔

  • انٹیلی جنس کی مدد سےکیا پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار!

    انٹیلی جنس کی مدد سےکیا پولیس نے اشتہاری مجرم کو گرفتار!

    کوہاٹ پولیس کی پوش علاقہ کے ڈی اے میں انٹیلی جنس بیسڈ کاروائی-

    چھاپہ مار کاروائی میں مطلوب اشتہاری مجرم فیصل عدنان ولد پرویزاختر سکنہ بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کو گرفتار کرلیا گیا- اشتہاری مجرم کو ایس ایچ او کے ڈی اے سیف اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کاروائی کے دوران حراست میں لیا- زیر حراست اشتہاری مجرم فراڈ کے ذریعے لوگوں سے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ روپے کی رقم لوٹ کر روپوش ہو گیا تھا- زیر حراست اشتہاری مجرم کے خلاف تھانہ کے ڈی اے میں دھوکہ دہی کا مقدمہ گزشتہ سال شہری کی شکایت پر درج کیا گیا تھا-

    گرفتار اشتہاری مجرم کو مزید قانونی کاروائی کیلئے انوسٹی گیشن ٹیم کے حوالے کردیاگیا ہے-