Baaghi TV

Tag: کوہستان کرپشن اسکینڈل

  • کوہستان کرپشن اسکینڈل : گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    کوہستان کرپشن اسکینڈل : گرفتار ٹھیکیدار 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

    کوہستان کرپشن اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار کو عدالت نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

    احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر تفتیشی افسر نے ملزم فضل رحیم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ملزم کو 7روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا،نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم نے کوہستان میگا اسکینڈل میں 30 کروڑ روپے کی بینک ٹرانزیکشن کی ہے۔ ملزم کے بینک ٹرانزیکشن کے علاوہ غیر قانونی اثاثوں کا کھوج بھی لگایا گیا ہے ملزم کو 19جولائی کو کوہستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ کوہستان میگا اسکینڈل میں اب تک 10 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، نیب نے کوہستان کرپشن اسکینڈل میں 5 ارب روپے کے مشکوک بینک اکانٹس منجمد کردیے، کئی جائیدادیں اور قیمتی گاڑیاں بھی تحویل میں لے لی تھیں کوہستان اسکینڈل کے ملزمان کے گھروں سے غیر ملکی کرنسی، 3 کلو سونا بھی برآمد کرلیا گیا تھا نیب نے کروڑوں روپے مالیت کی 77 قیمتی لگژری گاڑیاں تحویل میں لی تھیں۔

    مظفرگڑھ: 10 سالہ بچی کے اغوا اور زیادتی میں ملوث ملزم گرفتار

    رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور میں اربوں روپے مالیت کی 109 کمرشل پراپرٹیز سیل کی گئی تھیں نیب نے ملزمان کے 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے اور 2 کمرشل پلاٹس سیل کر دیے تھے، 30 گھر، 12 دکانیں، 25 فلیٹس، 175 کنال زرعی زمین اور دیگر اہم جائیدادیں بھی سیل کی گئی تھیں۔

    راولپنڈی: کار سوار 2 افراد برساتی نالے میں بہہ گئے، ریسکیو آپریشن جاری

  • کوہستان کرپشن اسکینڈل : 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

    کوہستان کرپشن اسکینڈل : 25 ارب کے اثاثے منجمد ، اہم شخصیات کی گرفتاری کا امکان

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل کیس میں مجموعی طور پر 25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے گئے ہیں،اعظم سواتی سے 60 کروڑ کا گھر خریدنے والا کنٹریکٹر گرفتار کر لیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق اعظم سواتی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ، اعظم سواتی نے پہلے بھی نیب سے تعاون کیا اب بھی کر رہے ہیں،نیب نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے ، اس سکینڈل میں مبینہ طور پر مزید شخصیات بھی ملوث ہو سکتی ہیں، اسکینڈل میں 17 ارب روپے کی جائیداد اور لگژری گاڑیوں کی تفصیل منظر عام پر آ گئی ہے نیب نے کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کر دیا-

    سرکاری تفصیلات کے مطابق اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر25ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کئے ہیں،نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور تین کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا ہے، مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دئیے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے-

    حمیرا اصغر کیس:پولیس کا دو شناختی کارڈز کے استعمال کا انکشاف

    سرکاری ریکارڈ کے مطابق نیب نے 77 لگژری گاڑیاں بھی ضبط کی ہیں ،مزید برآں، 109 جائیدادیں بھی مختلف شہروں بشمول اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، ایبٹ آباد اور مانسہرہ سے قبضے میں لی گئی ہیں، ان میں 4 فارم ہاؤسز، 12 کمرشل پلازے، 2 کمرشل پلاٹس، 30 مکانات، 12 دکانیں اور فوڈ کورٹس، 25 فلیٹس اور پینٹ ہاؤسزاور 175 کنال زرعی اراضی شامل ہیں، ان جائیدادوں کی مجموعی مالیت تقریباً 17 ارب روپے بتائی جا رہی ہے-

    سرکاری ذرائع کے مطابق آئندہ24سے48گھنٹوں کے دوران اس کیس میں اہم شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ہے جس کےلئے تیاریاں جاری ہیں۔یہ بہت بڑا فراڈ انتہائی چالاکی سے اور واضح گٹھ جوڑ کے ساتھ رچایا گیا، جس میں سرکاری اہلکار، لالچی ٹھیکیدار، ملی بھگت کرنے والے بینک حکام اور دیگر شامل تھے اربوں روپے قومی خزانے سے چپ چاپ نکال لیے گئے، اور کسی مالیاتی نگرانی کے ادارے کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی،نیب نے کوہستان سکینڈل میں ملوث کنٹریکٹر محمد ایوب کو گرفتار کرلیا ہے ملزم کے اکاؤنٹ میں تین ارب روپے ٹرانسفر ہوئے تھے جبکہ ملزم نے کرپشن کی رقم سے اعظم سواتی کا گھر بھی خریدا تھا۔

    ماں نے بچے کو بس میں جنم دے کر کھڑکی سے باہر پھینک دیا