Baaghi TV

Tag: کوہ پیما

  • کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں  آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر چارسدہ کے کوہ پیما افتخار حسین جان بحق

    کے ٹو پر برفانی تودے کی زد میں آکر کوہ پیما افتخار حسین جان بحق جبکہ ایک غیر ملکی کوہ پیما زخمی ہو گیا۔

    الپائن کلب آف پاکستان (اے سی پی) کے سینئر نائب صدر کرار حیدری نے بتایا کہ جمعہ کی دوپہر تقریباً ساڑھے 12 بجے، کے ٹو پر کیمپ 1 (جو بیس کیمپ سے تقریباً 500 میٹر بلند ہے) پر برفانی تودہ آ گرا، اس واقعے میں چار کوہ پیما پھنس گئے، ایک غیر ملکی کوہ پیما کو معمولی چوٹیں آئیں، جب کہ دو دیگر کامیابی سے ایڈوانس بیس کیمپ واپس پہنچ گئے، تاہم، اس حادثے میں اسکردو کے سدپارہ سے تعلق رکھنے والے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر افتخار حسین جاں بحق ہو گئے۔

    اے سی پی کے عہدیدار کے مطابق افتخار حسین کی لاش بازیاب کر کے بیس کیمپ لائی جا چکی ہےدیگر کوہ پیماؤں میں نیپال سے تعلق رکھنے والے داوا فنجو شرپا اور داوا گلجن شرپا، اور اسکردو سے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹر نیاز علی شامل تھے، بین الاقوامی ٹیم اس وقت کیمپ 2 سے واپسی پر تھی جب حادثہ پیش آیا، اور یہ ان کی چوٹی سر کرنے کی روٹیشن کا حصہ تھا۔

    گلے میں پہنے میٹل چین نے 61 سالہ شخص کی جان لے لی

    مہم آرگنائزر نے واقعے کے بعد اے سی پی کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد اور عسکری ایوی ایشن کو ہیلی کاپٹر آپریشن کی باضابطہ درخواست دی تاکہ مرحوم کی میت کو واپس لایا جا سکےاس انسانی ہمدردی کی بنیاد پر درخواست کو فوج کے جنرل ہیڈ کوارٹرز نے منظور کر لیا، افتخار حسین کی میت کو آج آرمی ایوی ایشن کے ذریعے اسکردو کے سدپارہ منتقل کیا جائے گا۔

    کے ٹو سطح سمندر سے 8 ہزار 611 میٹر بلند ہے، اور یہ دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے،گزشتہ موسم گرما میں، گلگت بلتستان کی انتظامیہ نے کے ٹو کو سر کرنے کے خواہشمند کوہ پیماؤں کو 175 اجازت نامے جاری کیے تھے-

    عطا تارڑ اور محسن نقوی کا قومی مفاد کے تحت ادارہ جاتی ہم آہنگی کو مزید فروغ دینے پر بھی زور

  • پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کردی

    پاکستان کے کوہ پیما سرباز خان نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    سرباز نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن سر کر لیں، سرباز علی یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پہلے کوہ پیما ہیں،سرباز علی نے یہ سنگ میل آج 8,586 میٹر بلند کینچن جونگا کو سر کرکے عبور کیا۔ انہوں نے آج کینچن جونگا صبح 5 بجے سر کیا،یہ کارنامہ مکمل طور پر الپائن اسٹائل میں انجام دیا گیا۔

    سرباز علی گزشتہ برس تمام 14 بلند چوٹیاں سر کر چکے تھے، سرباز نے 8 تھاوزنڈرز کے ابتدائی سفر میں 2 چوٹیوں پر آکسیجن استعمال کیا تھا، پاکستانی کوہ پیما کو تاریخی کارنامے کے لیے اناپورنا اور کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرنا تھیں،سرباز نے گزشتہ ماہ اناپورنا اور آج کینچن جونگا بغیر آکسیجن سر کرکے تاریخی کارنامہ اپنے نام کیا۔

  • پاکستانی کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی پذیرائی نہ ملنے پر مایوس

    پاکستانی کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف حکومتی پذیرائی نہ ملنے پر مایوس

    پاکستان کے کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف، جنہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کر کے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی ہے، حکومتی پذیرائی نہ ملنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے کارناموں کے باوجود حکومت کی طرف سے کسی قسم کی حوصلہ افزائی یا پزیرائی کی توقع رکھتے ہیں۔

    شہروز کاشف نے اپنی مایوسی کا اظہار ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے، جو انہوں نے پاکستان کے صدر، وزیرِ اعظم، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے جاری کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اُمید رکھتے ہیں کہ یہ ویڈیو حکومتی شخصیات تک پہنچے گی اور ان کے کام کو تسلیم کیا جائے گا۔ویڈیو پیغام میں شہروز کاشف نے بتایا کہ وہ 11 برس سے کوہ پیمائی کے شعبے میں سرگرم ہیں اور یہ ان کا ذاتی شوق ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت کئی خطرناک اور بلند پہاڑوں کی چوٹیوں کو سر کر چکے ہیں، اور ان کے نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج ہے۔شہروز کاشف نے اپنی ویڈیو میں حکومت کی جانب سے تمام ایتھلیٹس کی پزیرائی کی تعریف کی اور کہا کہ یہ ایک اچھا قدم ہے، تاہم وہ اب بھی اُمید کرتے ہیں کہ ان کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کی جانب سے ان کی کامیابیوں کو تسلیم کیا جائے گا، تو یہ ان کے لیے بہت بڑی بات ہوگی۔

    نوجوان کوہ پیما نے یہ بھی کہا کہ وہ صدر، وزیرِ اعظم، اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے خواہش مند ہیں تاکہ وہ اپنا پورا سفر اور تجربات بیان کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات ان کے لیے بہت اہم ہے اور اگر حکومتی شخصیات ان کے کارناموں کو تسلیم کرتی ہیں تو یہ ان کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔شہروز کاشف نے اپنی اس ویڈیو کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان جیسے نوجوان ایتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے رہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا پیغام حکومت تک پہنچے گا اور ان کے کارناموں کو سراہا جائے گا۔

    سول انجینئر راہول کمار کا قتل، سی سی ٹی وی کی مدد سے قاتل گرفتار

    پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلیے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگریز سامنے آگئیں

  • ماؤنٹ ایورسٹ  سر کرنیوالے لاپتہ کوہِ پیما کی باقیات 100 برس بعد مل گئیں

    ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنیوالے لاپتہ کوہِ پیما کی باقیات 100 برس بعد مل گئیں

    دنیا کی سب سے اونچی ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی سر کرنے والے لاپتہ کوہِ پیما کی باقیات 100 برس بعد مل گئیں،100 سال قبل لاپتہ سینڈی ارون سن 1924 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے نکلے تھے-

    باغی ٹی وی: سینڈی آئروائن کے ہمراہ ان کے ساتھی جارج میلر بھی لاپتہ ہوگئے تھےگزشتہ ماہ ماؤنٹ ایورسٹ ایک ڈاکومنٹری بنانے والی ٹیم کے ارکان کو برف میں چھپا ایک جوتا ملا، تحقیقات میں یہ بات ثابت ہوئی کہ ٹیم کو ملنے والا جوتا اور موزہ سینڈی آئروائن کا ہے آئروائن کے پاس کیمرہ تھا جس کی فلم ڈیولپ نہیں ہوسکی، محققین کا کہنا ہے کہ کیمرہ مل گیا تو معلوم ہوگا کہ کیا سینڈی نے چوٹی سرکرلی تھی؟تاہم اب ان کی نشانیاں تقریباً 100 سال بعد منظر عام پر آنے کے بعد اُن کے اہلخانہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق سینڈی آئروائن کے خاندان نے پاؤں کی شناخت کے لیے اپنا ڈی این اے کا نمونہ دیا ہے جبکہ محققین کو یقین ہے کہ جوتے اور پاؤں آئروائن کے ہی ہیں کیونکہ اس میں آئروائن کے نام کا لیبل بھی لگا ہوا تھاآئروائن کے بھائی کی پڑپوتی جولی سمرز نے اس دریافت کو ”غیرمعمولی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا کہ وہ اپنے دادا چچا ”سینڈی“ کی کوئی نشانی ملنے کی امید چھوڑ چکے تھے۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے سر ایڈمنڈ نے 1953 میں ماؤنٹ ایورسٹ سر کیا، اگر سینڈی آئروائن تصاویر میں ماؤنٹ ایورسٹ کی چوٹی پر نظر آگئے تو یہ اعزاز ان کے نام ہوجائے گا۔

  • شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

    شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے

    لاہور: ’براڈ بوائے‘ کے نام سے مشہور پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند تمام 14 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین پاکستانی بن گئے ہیں،شہروز کاشف آج صبح شیشاپنگما کی چوٹی پر پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : شہروزکاشف سرباز خان کے بعد دوسرے پاکستانی ہیں جنہوں نے تمام 14 بلند ترین چوٹیاں سر کی ہیں، سرباز نے گزشتہ ہفتے شیشا پنگما سر کرکے یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی ماؤنٹینئر بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    شہروز کاشف نے اپنی کامیابی پر کہا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھامجھے معلوم تھا کہ یہ انتہائی مشکل ہوگا اور میری جان جانے کا خطرہ حقیقی تھا لیکن میں ہدف پر توجہ مرکوز رکھتا رہا، اب جب کہ میں یہاں کھڑا ہوں، مجھے احساس ہوا کہ یہ کامیابی صرف پہاڑوں کو سر کرنے کی نہیں بلکہ یہ خوف، شک اور حدود پر قابو پانے کے بارے میں ہے، میرے لیے، یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔

    پی ٹی آئی اراکین کو کسی بھی سیاسی یا غیر سیاسی اجتماع میں شرکت …

    واضح رہے کہ شہروز کاشف کا 8000سر کرنے کا سفر 2019 میں شروع ہوا، جب انہوں نے صرف 17 سال کی عمر میں 8047 میٹر بلند براڈ پیک کو سر کی،سال 2021 میں شہروز نے ماؤنٹ ایورسٹ، مناسلو اور کے ٹو کی چوٹیوں کو سرکیا جب کہ 2022 میں شہروز کاشف نے کینچنجونگا، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت، گیشر برم ون اور گیشر برم ٹو چوٹیاں سر کیں ،گزشتہ سال شہروز نے اناپورنا، داولاگیری اور چو ایو کی چوٹیوں کو سر کیا تاہم شہروز کاشف گزشتہ برس ایک حادثے کے باعث شیشاپنگما کو سر کرنے سے محروم رہ گئے تھے-

  • سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی نئی  تاریخ  رقم کر دی

    سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی نئی تاریخ رقم کر دی

    اسلام آباد: پاکستانی کوہ پیما سرباز خان نے ملکی کوہ پیمائی کی نئی تاریخ رقم کر دی-

    باغی ٹی وی : سر باز خان دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے، انہوں نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی تمام 14 چوٹیوں کو سر کر لیا ہے،سرباز خان نے یہ سنگ میل 8 ہزار 27 میٹر بلند شیشاپنگما عبور کرکے حاصل کیا، گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما نے سب سے اونچی چوٹی ماوئنٹ ایورسٹ 2021 میں عبور کی تھی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے ایک اور کوہ پیما شہروز کاشف بھی 14 چوٹیاں عبور کرنے کے مشن کے قریب ہیں سرباز خان کا یہ سفر 2017ء میں نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے سے شروع ہوا تھا۔

    ٹربیونل تبدیلی کیس:الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو جواب جمع کرانے اور دلائل کیلئے …

    پی آئی اے کی پروازوں کی تاخیر کی خبروں کی تردید

    مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کا پاور شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

  • کے ٹو پر زخمی ہونیوالے کوہ پیما مراد سدپارہ چل بسے

    کے ٹو پر زخمی ہونیوالے کوہ پیما مراد سدپارہ چل بسے

    پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہوگئے

    کے ٹو پر زخمی پاکستانی کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق ہو گئے،الپائن کلب کے نائب صدر ایاز شگری نے مراد سد پارہ کی موت کی تصدیق کردی،اسکردو میں مراد سد پارہ 8 ہزار 47 میٹر بلند چوٹی براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران زخمی ہوئے تھے،پاک فوج نے 4 ماہر کوہ پیماؤں کو بیس کیمپ پہنچایا، چاروں ریسکیور مراد سد پارہ کی باڈی کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کریں گے،

    محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔مراد حسن پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ہمراہ گزشتہ ہفتے براڈ پیک کی مہم جوئی کیلئے روانہ ہوئےتھے، جہاں ہفتے کے روز کیمپ ون کے مقام پر سر پر پتھر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔محمد مراد سدپارہ رواں سال کے ٹو کلین اپ ایکسپڈیشن کی بھی قیادت کر رہے تھے، محمد مراد سدپارہ کے ٹو سمیت 4 پہاڑ سر کر چکے ہیں۔

    کوہ پیمائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ براڈ پیک جیسے پہاڑوں پر ریسکیو آپریشن انتہائی مشکل اور خطرناک ہوتے ہیں۔ موسم کی تیزی سے بدلتی صورتحال، آکسیجن کی کمی، اور انتہائی سرد درجہ حرارت جیسے عوامل اس کام کو مزید مشکل بنا دیتے ہیں۔ اس لیے، ایسے حالات میں ریسکیو ٹیم کو انتہائی احتیاط اور مہارت سے کام کرنا چاہیے۔پاکستان کی کوہ پیمائی کی برادری اس واقعے سے شدید پریشان ہے۔ یہ واقعہ ایک بار پھر کوہ پیمائی کے خطرات اور اس شعبے میں بہتر حفاظتی اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

    گرمیوں میں کوہ پیمائی اور سردیوں میں ٹریکٹر چلا کر گزارا کرنے والا مراد سدپارہ پاکستان کا گمنام ہیرو
    صحافی سید امجد حسین بخاری نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ مراد سدپارہ پاکستان کا گمنام ہیرو،مراد سدپارہ گرمیوں میں کوہ پیمائی اور سردیوں میں ٹریکٹر چلا کر گزارا کرتا تھا۔ دنیا کا واحد کوہ پیما جس نے کے ٹو کی چوٹی پر اپنی شرٹ اتار کر ناقابل یقین ریکارڈ قائم کیا،2022 میں براڈ پیک سے درجنوں کوہ پیماوں کو اکیلا ہی ریسکیو کر لایا، 2023 میں کے ٹو سے افغان کوہ پیما علی رضا سخی کی ڈیڈ باڈی ریکور کرنے والی ٹیم کا ممبر رہا اس ریکوری آپریشن سے چند روز پہلے مراد سدپارہ نے 6 روز میں دو مرتبہ نانگا پربت سر کیا تھا،اگست 2024 میں کے ٹو سے شگر کے کوہ پیما حسن شگری کی ڈیڈ باڈی ریکور کرنے والی ٹیم میں شامل تھا، مراد سدپارہ براڈ پیک جیسے آسان پہاڑ پر خود حادثہ کا شکار ہوا۔ 5 ہزار 7 سو میٹر کی اونچائی پر بلندی سے آنے والا پتھر مراد کے سر پر لگا ۔ جس سے وہ جانبر نہ ہو سکا

    https://x.com/AmjadHBokhari/status/1822917616391823437

    لاہور ہائیکورٹ،ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواست قابل سماعت قرار

    پاکستان تحریک انصاف کا ہتک عزت بل کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

    قائم مقام گورنر کا ہتک عزت بل پر دستخط کرنا آزادی اظہار رائے پر پابندی کے مترادف ہے، امیر جماعت اسلامی

    ہتک عزت بل پر نظر ثانی کی ضرورت ہے ، یہ بل حرف آخر نہیں ہے، گورنر پنجاب

    ہتک عزت قانون،کوئٹہ پریس کلب کی تالہ بندی،صحافیوں کا ملک گیر احتجاج

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    گورنر پنجاب کو چاہیے پہلے ہتک عزت قانون پڑھیں پھر تبصرہ کریں: عظمیٰ بخاری

  • پاکستانی ایتھلیٹ کے ساتھ ناروا سلوک،ثمر خان کسٹم حکام پر پھٹ پڑیں

    پاکستانی ایتھلیٹ کے ساتھ ناروا سلوک،ثمر خان کسٹم حکام پر پھٹ پڑیں

    پاکستان کے ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا پاکستانی دنیا بھر میں خوشیاں منا رہے ہیں، ارشد ندیم آج پاکستان واپس پہنچیں گے جس کے استقبال کی تیاریاں جاری ہیں ،تو دوسری جانب حکومت اور اداروں کی جانب سے قومی ایتھلیٹ کے ساتھ ناروا سلوک کی ایک اور کہانی سامنے آئی ہے

    کسٹمز نے پاکستانی کو ہ پیما، قومی ایتھلیٹ ثمر خان کا سپانسر کردہ سامان قبضے میں لے لیا ہے،ثمر خان سامان قبضے میں لئے جانے کے بعد مشکلات کا شکار ہیں، لاہور ایئر پورٹ پر ثمر خان کا سامان کسٹم حکام نے قبضے میں لیا،کسٹم حکام نے سپانسر شدہ کوہ پیمائی کے جوتے روک لیے ہیں جو ان کی کامیابیوں کے اعتراف میں ایک بین الاقوامی کمپنی نے فراہم کیے تھے۔ پاکستان کی قومی ایتھلیٹ ہونے کے باوجود ثمر خان سے کسٹم حکام نے کہا ہے کہ وہ اپنا سامان لینے کے لیے بھاری رقم ادا کریں۔

    ثمر خان، جنہوں نے حال ہی میں یورپ کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایلبرس کو فتح کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کے طور پر تاریخ رقم کی، نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انکشاف کیا کہ لاہور کسٹم نے اس کے سپانسر شدہ جوتے تین ہفتوں سے رکھے ہوئے ہیں،ثمر خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور مسلم لیگ ن کی حکومت سے بھی مدد کے لیے رابطہ کیا اور کہا کہ براہ کرم میرا سامان لینے میں میری مدد کریں تاکہ میں انہیں اپنی آنے والی مہم کے لیے استعمال کر سکوں،

    یہ صورتحال پاکستانی کھلاڑیوں کو درپیش ایک وسیع تر مسئلے پر روشنی ڈالتی ہے جنہیں اکثر حکومت کی طرف سے مناسب مدد اور وسائل کی کمی ہوتی ہے۔ جب بیرونی اسپانسرز ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے قدم رکھتے ہیں، تو ثمر خان جیسے ایتھلیٹس کو افسر شاہی کی جانب سے رکاوٹوں اور ڈیوٹی کی ادائیگی کے مطالبات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ثمر خان کی پریشانی نے حامیوں میں غم و غصے کو جنم دیا ہے، جو حکومت کے اقدامات کو قومی کھلاڑیوں کی ترقی اور پہچان میں ایک اہم رکاوٹ کے طور پر دیکھتے ہیں۔

    ثمر خان نے ایکس پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ساتھ کہا کہ میرے کوہ پیمائی کے جوتے لاہور کسٹم نے 3 ہفتوں کے لیے ایسے اپنے پاس رکھے ہوئے ہیں جیسے میں کوئی مجرم ہوں یا کروڑ پتی ہوں،میں نے یہ جوتے خریدے نہیں ہیں! یہ آپ کی قومی کھلاڑی کو اس کے کام کی حمایت کے لیے سپانسر کیے گئے ہیں .

    سپانسر شدہ بوٹ لینے کیلیے کسٹم والے 50 ہزار مانگ رہے کیوں بھئی؟ ثمر خان
    ثمر خان ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ جب میں کسی مسئلے پر بات کرتی ہوں تو آپ لوگ کہتے ہیں کہ ثمر کے مسئلے ختم نہیں ہوتے، ثمر کے نہیں اس ملک کے مسئلے ختم نہیں ہوتے،جب آپ کا ایتھلیٹ محنت کر رہا ہے، ہر ملک میں پاکستان کی نمائندگی کر رہا ہے اسکو ماہانہ تنخواہ نہیں ملتی،میڈیکل، سفری اخراجات کچھ نہیں ملتا پورا سال ہم سپانسر ڈھونڈتے رہتے ہیں،اور زندگی میں پہلی دفعہ جب کوئی سپورٹس آئٹم باہر سے سپانسر کرتا ہے اور وہ پاکستان چیز آتی ہے تو کسٹم والے پکڑ لیتے ہیں،تین ہفتے ہو گئے ہیں کسٹم والے لاہور ایئر پورٹ پر میرے بوٹ نہیں چھوڑ رہے، کہتے ہیں 50 ہزار سٹور کا کرایہ دو، میں کیوں دوں کرایہ، میں نے کہا تھا کہ ادھر رکھیں،پرانی شاپ سے ہم بڑی مشکل سے سپورٹس کی کٹ تلاش کرتے ہیں اور کٹ پورا کرنے میں ایک عرصہ لگ جاتا ہے،جب آپ نے ایتھلیٹ کو سپورٹ نہیں کرنا توکم از کم ہمارا جینا تو حرام نہ کریں ہم خود اپنی چیزیں منگواتے ہیں وہ بھی ہم تک نہیں پہنچ پاتیں.مجھے میرے بوٹ میرے پوسٹل ایڈریس پر چاہیے.

    واضح رہے کہ پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمر خان نے منفرد اعزاز اپنے نام کر رکھا ہے، پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے یورپ کی سب سے اونچی پہاڑی ماؤنٹ ایلبرس کی چوٹی پر قومی پرچم لہرا دی، ثمرخان پہلی پاکستانی ہیں جنہوں نے 5 ہزار 642 فٹ بلند چوٹی ماؤنٹ ایلبرس سرکی اور واپسی پر سنو بورڈ پر نیچے اتریں، خیبر پختونخوا کے علاقے دِیر سے تعلق رکھنے والی ثمر خان ماؤنٹ ایلبرس سے سنوبورڈنگ کرکے اترنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں ،ثمر خان کو افریقہ میں کلیمنجارو سے گزرنے والی پہلی خاتون سائیکلسٹ ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، جو دنیا کا تیسرا سب سے بڑا غیر قطبی گلیشیئر ہے۔اس نے 2021 میں Redbull Homerun سنو بورڈنگ ریس میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا۔

    چینی سفیر کی جانب سے ارشد ندیم کو مبارکباد

    اللہ کی مدد،ارشد ندیم نے تاریخ رقم کر دی،سارے ریکارڈ توڑ دیئے

    مولانا فضل الرحمان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    جنرل (ر ) عارف حسن عہدے پر ہوتے تو آج ہم جشن نہ منا رہے ہوتے،مبشر لقمان

    ارشد ندیم نے اپنی محنت سے اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا۔بلاول

    ارشدندیم کو قومی اسمبلی میں‌خراج تحسین ،سحر کامران نے کی قرارداد پیش

    سینیٹ اجلاس میں ارشد ندیم کو مدعو کرنے کا فیصلہ

    ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جیتا وہ بھی میرا بیٹا ہے،بھارتی جیولین تھرور نیرج چوپڑا کی والدہ

    گولڈ میڈل پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں، ارشد ندیم

    بیٹے کو گلے لگانے کیلئے بے چین ہوں،والدہ ارشد ندیم

    افواج پاکستان کے سربراہان کی ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد

    پیرس اولمپکس: ارشد ندیم نے پاکستان کو 40 سال بعد اولمپک گولڈ مڈل جتوا دیا

  • وزیرِ اعظم  سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی ملاقات

    وزیرِ اعظم سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی ملاقات

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کی ملاقات ہوئی ہے

    وزیرِاعظم نے نائلہ کیانی کو حال ہی میں دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی، مکالو سر کرنے پر مبارکباد پیش کی،وزیرِاعظم نے نائلہ کیانی کے بطور اعزازی سفیر برائے تعلیم پاکستان میں تعلیم، کوہ پیمائی کے شعبے کی ترقی اور اس حوالے سے پیشہ ورانہ تربیت کی ترویج کیلئے کام کو بھی سراہا .وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خواتین ہر شعبے میں گراں قدر خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔نائلہ کیانی کا بطور پہلی پاکستانی خاتون کوہ پیماء، 8 ہزار میٹر سے بلند11 چوٹیاں سر کرنا پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے۔حکومت ملک میں باصلاحیت خواتین کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پر عزم ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی، تعلیم، پیشہ ورانہ تربیت، کھیل اور دیگر شعبوں میں خواتین کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    نائلہ کیانی نے وزیرِاعظم کا ملک میں خواتین کی ترقی پر خصوصی توجہ دینے پر شکریہ ادا کیا۔نائلہ کیانی نے وزیرِاعظم کو پاکستان میں کوہ پیمائی کے شعبے میں خصوصی تربیت اور ہنر و پیشہ ورانہ تعلیم کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو ان تجاویز پر عملدرآمد کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ملاقات میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ، وزیرِاعظم کی کوارڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    بنوں واقعہ،تحقیقات کر کے ذمہ داران کو سز ا دی جائیگی،بیرسٹر سیف

    بنوں حملہ،ایک اور دہشت گرد کی شناخت،افغان شہری نکلا

    دہشت گرد عثمان اللہ عرف کامران کا تعلق افغانستان کے صوبہ لوگر سے تھا۔

     بنوں میں دہشت گردی کی گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی ہے،

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں،امن مارچ کو انتشاری ٹولے نے پرتشدد بنایا،عوام شرپسندوں سے رہیں ہوشیار

    بنوں واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کا اعلان

  • برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

    برفانی تودہ گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے

    پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ پر لکھا کہ انہوں نے اور سرباز خان نے پہاڑ شیشاپنگما کی چوٹی کو سر کرنے کی کوشش اس وقت ترک دی جب اس کے قریب برفانی تودہ گرنے سے چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ تبت میں سطح سمندر سے 8,027 میٹر بلندی پر واقع دنیا کے 14ویں بلند ترین پہاڑ شیشاپنگما پر ایک بڑے برفانی تودے نے اوپر جانے کے راستے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کوہ پیما اینا گٹو اور ان کے گائیڈ منگمار شیرپا ہفتے کی دوپہر برفانی تودہ گرنے سے ہلاک ہو گئے۔

    امریکہ سے تعلق رکھنے والی ایک اور کوہ پیما جینا میری اور ان کے گائیڈ ٹینجین (لاما) شیرپا کی اس واقعے کے بعد لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔ تاہم کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ جینا میری کی بھی ہلاکت ہوئی ہے علاوہ ازیں کیانی کے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک طویل بیان میں کہا گیا کہ ہم انتہائی صدمے کے ساتھ خبر دیتے ہیں کہ شیشاپنگما کی چوٹی کے قریب 2 برفانی تودے گرنے سے 4 کوہ پیماؤں کی موت واقع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے نائلہ اور سرباز کا مشن ختم ہو گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    پاگل کتوں کے کاٹنے کے 22 واقعات رپورٹ

    شمالی وزیرستان؛ سکیورٹی فورسز نے دہشتگرد عظیم اللہ عرف غازی کو ہلاک کردیا

    پی ٹی آئی پی تقریب؛ شریک جماعت اسلامی کے رکن کا کھڑے ہوکر انوکھا انکار
    واضح رہے کہ پوسٹ میں مزید کہا گیا، وہہ دونوں اب کیمپ 1 میں واپس آچکے ہیں۔ برفانی تودے سے اپنے ہی دوستوں جینا میری اور اینا گٹو کی جانیں جاتے ہوئے دیکھنے کے بعد وہ بہت لرزیدہ اور صدمے کا شکار ہیں۔ کیانی اور خان جمعہ 6 اکتوبر کو شیشاپنگما کے لیے روانہ ہوئے۔ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کا مطلب یہ ہوتا کہ خان دنیا کی تمام 14 آٹھ ہزاری چوٹیوں کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن جاتے اور کیانی اپنی 11ویں چوٹی کو سر کرنے والی پہلی خاتون بن جاتیں، تاہم ہفتے کی صبح برفانی تودہ گرنے سے پہلے کیانی کے ایکس اکاؤنٹ نے بتایا کہ وہ اور خان چوٹی سے "چند سو میٹر دور تھے، ان کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا تھا۔ شیشاپنگما پر سبز پرچموں کے ساتھ ہمارے ہیروز کے لیے دعائیں! پیر کو کیانی اور خان سطح سمندر سے 8,188 میٹر بلند دنیا کے چھٹے بلند ترین پہاڑ چو اویو کو سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما بن گئے۔