Baaghi TV

Tag: کٹوتی

  • بچوں کے 12 ہزار وظیفے پہ 15 سو کٹوتی

    بچوں کے 12 ہزار وظیفے پہ 15 سو کٹوتی

    قصور
    بچوں کے سرکاری ملنے والے وظیفے پہ دکانداروں نے ہاتھ صاف کرنا شروع کر دیئے،12 ہزار وظیفہ پہ 15 سو کٹوتی جبکہ سرکاری فیس 0,اے سی قصور،ایچ بی ایل کونیکٹ کے ایریا مینجر سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے راؤ خانوالہ میں کراچی موبائل شاپ مین بازار راؤ خانوالہ نے منافع خوری کی حد کر دی ہے
    Hbl Konnect
    کی سہولت والی موبائل شاپ کراچی موبائل والوں نے
    غریب بچوں کے وظیفے پہ ڈاکہ مارنا شروع کر دیا ہے
    بچوں کے آئے وظیفہ پہ کوئی چارجز نہیں تاہم دکاندار حضرات جو کہ ایچ بی ایل کونیکٹ ہولڈر ہیں وہ 2 سو سے 3 سو روپیہ کٹوتی لیتے ہیں جو کہ قابل برداشت ہے حالانکہ گورنمنٹ و کمپنی کی طرف سے کوئی کٹوتی نہیں ہے
    مگر کراچی موبائل شاپ والوں نے وظیفہ لینے جانے والے لوگوں سے 12 ہزار روپیہ وظیفہ پہ 15 سو روپیہ کاٹنے شروع کئے ہیں جس کے باعث غریب محنت کش والدین شدید پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ قریبی دیہات میں ایچ بی ایل کونیکٹ کی سہولت صرف کراچی موبائل شاپ راؤ خانوالہ میں ہی ہے یاں پھر قصور شہر میں، اسی بات کا فائدہ اٹھا کر انہوں نے لوگوں کو لوٹنا شروع کیا ہے
    لوگوں نے اے سی قصور، ڈپٹی کمشنر قصور و ایچ بی ایل کونیکٹ کمپنی کے ایریا مینیجر سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے لوگوں سے ایچ بی ایل کونیکٹ کی اتھارٹی،برانچ لے کر کسی اور کو دی جائے تاکہ لوگ ایسے ظالموں سے لٹنے سے بچ سکیں

  • سرکاری افسروں کیلئے نئی گاڑیوں پر پابندی سمیت یوٹیلٹی بلوں میں  بھی کٹوتی کی تجویز

    سرکاری افسروں کیلئے نئی گاڑیوں پر پابندی سمیت یوٹیلٹی بلوں میں بھی کٹوتی کی تجویز

    حکومت نے کفایت شعاری مہم پر عملدرآمد شروع کردیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اراکین کے پیٹرول کوٹے پر 40 فیصد کٹوتی کی تجویز ہے جبکہ تمام وزارتوں کے سرکاری افسران کے پیٹرول کوٹے پر بھی کٹ لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے بجلی، گیس اور ٹیلی فون بل پر بھی کٹوتی کی تجویز زیر غور ہے، تمام وزارتوں میں تزئین و آرائش پر بھی پابندی کی تجویزدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام وزارتوں میں افسران کے لیے نئی گاڑیاں لینے پر بھی پابندی کی تجویز دی گئی ہے.

    واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد سندھ اور پنجاب نے کابینہ اراکین کے پیٹرول پر 40 اور کے پی نے 35 فیصد کٹ لگایا ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب نے کابینہ کے پٹرول الاؤنس کو مکمل ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ تمام صوبائی محکموں کے پٹرول اخراجات کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں.

    وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز اورصوبائی کابینہ کے ارکان سرکاری پٹرول نہیں لیں گے اور سرکاری امور کی انجام دہی کے دوران پٹرول کے اخراجات خود ادا کرینگے.

    وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ میں اضافے کے حوالے سے عوام کی مشکلات کا پورا احساس ہے۔ بچت کا آغاز خود سے کریں گے۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی سطح پر بچت،کھاد کی فراہمی اور دیگر اشیاء ضروریہ کے نرخ کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے.

    اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کوچینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت نہ دینے کی تجویز پیش کی جائے گی.وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عوام کو معاشی ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدام کیے جائیں گے،ضرورت مند طبقے کو اشیا ضروریہ میں سبسڈی کے لئے تاریخی اقدامات کر رہے ہیں.

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کیلئے سخت اقدامات کا اعلان کیاتھا اور
    وفاقی کابینہ کے ارکان اور سرکاری افسران کو ملنے والے فری پیٹرول میں کٹوتی کا فیصلہ کیا تھا.

    خیال رہے کہ ملک میں گزشتہ ایک ہفتے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 60 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی وزرا اور افسران کو ملنے والے فیول کا کوٹہ 40 فیصد کم کر دیا ہے۔

    معاشی ماہرین کے مطابق یہ اقدامات کافی نہیں، بڑے اور سخت فیصلے کرنا ہوں گے، کورونا کی وبا کے دوران کیے گئے فیصلوں جیسے اقدامات کی ضرورت ہے ، آسائشیں کم کی جائيں، بجلی کی بچت کیلئے بازاروں کے اوقات کار کم کیے جائيں۔

  • جاز کیش اکاؤنٹ سے کٹوتی،صارفین پریشان

    جاز کیش اکاؤنٹ سے کٹوتی،صارفین پریشان

    قصور
    جاز کمپنی نے جاز کیش اکاؤنٹ ہولڈرز کو چونا لگانا شرع کر دیا،بیلنس چیک کرنے پر 25 پیسے کاٹنا شروع کر دیئے،شروع میں جاز کیش اکاؤنٹ سے 10 بل پے کئے جا سکتے تھے جو کہ اب کم کرکے 3 کر دیئے گئے ہیں،صارفین کا گورنمنٹ سے کمپنیوں کے خلاف نت نئے طریقوں سے لوٹنے پر کارروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سب سے بڑی موبائل نیٹ ورک کمپنی نے من مانی کرتے ہوئے نت نئے طریقوں سے صارفین کو لوٹنا شروع کر دیا ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اسی لئے کمپنی صارفین کو چونا لگا رہی ہے اور اپنی من مانیاں کر ر ہی ہے
    صارفین کے موبائل اکاؤنٹ جاز کیش میں صارفین کے اربوں روپیہ سے کمائی کرنے والی جاز کمپنی نے ظلم کرتے ہوئے جاز کیش بیلنس چیک کرنے پر 25 پیسے کٹوتی شروع کر دی ہے حالانکہ صارفین کے پیسوں سے ہی کمپنی اربوں روپیہ کی کمائی کر رہی ہے اور الٹا صارفین کو ہی چونا لگا رہی ہے
    ماضی میں جاز کیش اکاؤنٹ سے 10 بل پے کئے جا سکتے تھے جسے کمپنی نے گھٹا کر اب 3 بل کر دیئے ہیں اور اس سے اوپر بل پے کرنے پر 10 روپیہ فی بل چارج کئے جاتے ہیں
    موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کے نخرے دن بدن بڑھتے ہی جا رہے ہیں جس کے باعث صارفین سخت پریشان ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کمپنیوں کو صارفین کو ناجائز لوٹنے سے روکا جائے