Baaghi TV

Tag: کپتان

  • بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا
    آئی سی سی ورلڈ کپ میں شکست،بابر اعظم کو لے ڈوبی، پی سی بی نے بابراعظم کو کپتانی سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا، نجی ٹی وی کے مطابق ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کپتان بابر اعظم اب بطور کھلاڑی کھیلیں گے،نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بطور کپتان استعفیٰ دینگے تو بورڈ قبول کر لے گا تاہم دوسرے آپشن کے طور پر بورڈ نے بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے،

    دورہ آسٹریلیا میں شان مسعود ٹیسٹ کپتان بننے کے مضبوط امیدوار ہیں جبکہ دورہ نیوزی لینڈ میں ٹی 20 قیادت کیلئے شاہین آفریدی مضبوط امیدوار ہیں، 2024 آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی ہونگے

    بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستان آئی سی سی اور ایشین کرکٹ کونسل کا کوئی ٹائٹل نہیں جیت سکا

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی ڈائریکٹر میڈیا عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کی تبدیلی سے متعلق ابھی کچھ کہنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ابھی اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہو گا،مقامی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عالیہ رشید کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے کل ہمیں بابر اعظم سے خود کوئی فیصلہ سننے کو مل جائے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے بابر اعظم کی کپتانی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم کی قیادت جاری رکھنے کی حمایت کا بھی اظہار کیا ہے، بالخصوص آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز میں۔ایک مقامی تقریب میں حال ہی میں میڈیا سے بات چیت کے دوران، آفریدی نے اعتراف کیا کہ لوگوں نے بابر کی کپتانی پر ان کے تبصروں پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا اور اس بات پر زور دیا کہ وہ ان کے بہت بڑے مداح ہیں۔تاہم سابق آل راؤنڈر نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حمایت کے باوجود 28 سالہ کھلاڑی نے خود کو کپتان اور قائد کے طور پر ثابت نہیں کیا۔

    قبل ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بابر اعظم کو خود ہی کپتانی چھوڑ دینے کا مشورہ دیا، انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی نے بھی کپتانی چھوڑ کر اچھا پرفارم کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں عماد وسیم اور محمد عامر نے بھی اظہار خیال کیا۔ عماد وسیم نے بھی کہا کہ جب آپ ورلڈ کپ ہار جائیں تو آپ کو خود کپتانی سے استعفیٰ دے دینا چاہیے، بابر اعظم ہماری ٹیم کا کپتان ہے اُس کی عزت اپنی جگہ ہے۔

    بابراعظم شادی کا جھانسہ دے کر10 سال تک زیادتی کرتا رہا:میں نے بابرکی خاطربڑی قربانیاں دیں :حامزہ نے سارےپردے فاش کردیے

    بابراعظم کس طرح حامزہ کوبلیک میل کرتے رہے:پردے میں ہونے والی گفتگو،رازونیاز کی باتیں سامنے آگئیں

    بابراعظم کی حامیزہ کے ساتھ جنسی زیادتی،بلیک میلنگ:پی سی بی”مٹّی پاو”کہہ کرمظلوم کی بجائےظالم کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    بابر اعظم پر الزام عائد کرنیوالی خاتون نے اب کس پر ہراساں کرنے کا الزام لگا دیا؟

    پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز،لیکن کس چیز کو "مس” کر رہے ہیں؟ بابر اعظم نے بتا دیا

    بابر اعظم پر الزام،خاتون کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم آ گیا

    بابر اعظم پر زیادتی کا الزام لگانیوالی لڑکی پر قاتلانہ حملہ

  • جہانگیر ترین کے اسلام آباد میں ڈیرے،اہم ملاقاتیں

    جہانگیر ترین کے اسلام آباد میں ڈیرے،اہم ملاقاتیں

    معروف سیاسی رہنما، جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین نے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال لئے،

    جہانگیر ترین کل اسلام آباد پہنچے تھے، جہانگیر ترین کی رات کو اسلام آباد میں دو اہم شخصیات سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین سے جنوبی پنجاب سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں ہوئی ہیں، جہانگیر ترین نے ان شخصیات سے اپنی نئی پارٹی کے حوالے سے مشاورت کی کی،

    جہانگیر ترین سے تحریک انصاف کی سابق رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ،ملاقات میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری بھی موجود تھے

    جہانگیر ترین سے آج سندھ، خیبر پختونخوہ سے تعلق رکھنے والے اہم رہنما ملاقات کرینگے ،جہانگیر ترین اسلام آباد میں مشن مکمل کرنے کے بعد کل لاہور پہنچیں گے،جہانگیر ترین سے اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض، ملتان سے سلمان نعیم نے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا، جہانگیر ترین نے اپنی پارٹی کے نئے نام کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی،

    جہانگیر ترین کئی دنوں سے لاہور میں موجود تھے، جہانگیر ترین اور علیم خان کی لاہور میں ملاقات بھی ہوئی تھی، جہانگیر ترین سے پی ٹی آئی چھوڑنے والے اراکین بھی رابطے کر رہے ہیں، جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعت بنا رہے ہیں، اسلام آباد میں جہانگیر ترین نئی سیاسی جماعتوں کے حوالہ سے بھی مشاورت کریں گے، جہانگیر ترین کی نئی سیاسی جماعت کا نام مسلم لیگ جناح کے طور پر سامنے آ سکتا ہے

    واضح رہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین تحریک انصاف میں تھے اور عمران خان کے انتہائی قریبی تھے، مگر اقتدار ملنے کے بعد عمران خان تکبر میں آ گئے اور انہوں نے اپنے قریبی دوستوں کو دور کر دیا، جہانگیر ترین الگ ہوئے تو علیم خان نے بھی پی ٹی آئی چھوڑی، اب حالت یہ ہو چکی ہے کہ تحریک انصاف میں صرف عمران خان ہی رہ جائیں گے باقی سب ساتھ چھوڑ جائیں گے

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

     ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔

     چیف جسٹس عامر فاروق نے معاملے کا نوٹس لے لیا

  • پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان کی طبیعت ناساز

    پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ملتوی کرنے کیلئے بورڈزمیں بات چیت
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کی ہونے والی ٹرافی کی تقریب رونمائی ملتوی کر دی گئی ہے

    انگلش کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناسازی کے باعث تقریب ملتوی ہوئی ،پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز ٹرافی تقریب رونمائی کل ہوگی بین اسٹوکس اور بابر اعظم کل ٹیسٹ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں حصہ لیں گے

    پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ملتوی کرنے کیلئے بورڈزمیں بات چیت ہو رہی ہے،پاکستان انگلینڈ پہلا ٹیسٹ ایک دن تاخیر سے شروع کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،ٹیسٹ میچ کیلئے انگلینڈ کے صرف 8کھلاڑی دستیاب ہیں انگلینڈ ٹیم کے کم از کم 14 کھلاڑی اور آفیشلز کی طبیعت خراب ہے، ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے پاس ٹیسٹ میچ ایک یا 2 روز آگے کرنے کی گنجائش موجود ہے، پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے درمیان تین دن کا وقفہ ہے، پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر سے شروع ہونا ہے،اگر انگلینڈ کے11کھلاڑی دستیاب نہیں ہوتے تو مشترکہ رضامندی سے میچ ایک سے 2 روز آگے جاسکتا ہے،پی سی بی اور ای سی بی حکام ایک دوسرے سے مسلسل رابطے میں ہے،انگلش کھلاڑیوں کا آج ڈاکٹرز دوبارہ معائنہ کریں گے،ڈاکٹرز کی رپورٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے حتمی فیصلہ کیا جائےگا،

    پاکستان کے دورے پر آئے انگلینڈ ٹیم کے کپتان کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے ،پاکستان کے خلاف پنڈی ٹیسٹ شروع ہونے سے ایک دن قبل انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے، تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ کل سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہو رہا ہے، انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق بین اسٹوکس کی طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے دیگر کھلاڑی اور آفیشلز پنڈی اسٹیڈیم نہیں آئے ای سی بی کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے متعدد کھلاڑی اور آفیشلز آج ہوٹل میں ہی ٹھہریں گے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ہوٹل میں مکمل آرام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق ہیری بروک، زیک کرالے، کیٹن جیننگز، اولی پاپ اور جوائے روٹ پریکٹس کریں گے

    انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان پاکستان کی سرزمین پر 17 سال بعد پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گاسیریز کا دوسرا ٹیسٹ نو دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں ہوگا ،انگلش کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل بھی پاکستان کا دورہ کرچکی ہے جس میں مہمان ٹیم نے پاکستان سے 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے تھے

    ہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں

  • انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان

    انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان

    انگلش کپتان کا پاکستان کیخلاف سیریز مس کرنے کا امکان ہے

    برطانوی میڈیا کے مطابق کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر پنڈلی کی انجری کا شکار ہیں، ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق جوزبٹلر آہستہ آہستہ آگے بڑھ رہے ہیں،انگلش کپتان ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹ ہونے کے لیے مکمل سیریز مس کر سکتے ہیں، ممکنہ طور پرجوز بٹلر صرف آخری دو میچز تک خود کو محدود کر سکتے ہیں، انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈد معین علی کراچی چاروں میچزمیں قیادت کریں گے، معین علی کے لاہور کے میچز میں بھی قیادت کرنے کا امکان ہے

    کپتان انگلینڈ کرکٹ ٹیم جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا میں وارم اپ میچز ہیں، جلدی کی ضرورت نہیں،پاکستان میں سیریز کے آخری دو میچز ملتے ہیں تو یہ بہترین ہو جائے گا

    قبل ازیں گزشتہ روز انگلینڈ کرکٹ ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی کراچی پہنچنے کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں کی کرکٹ کے ساتھ محبت اور جوش قابل ذکر ہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم بہت مضبوط ٹیم ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ٹیم میں 7 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 20 ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے، ایونٹ کے ابتدائی 4 میچز کراچی جب کہ آخری3 لاہور میں ہوں گے

  • میری جان بھی قربان ہو جائے کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان

    میری جان بھی قربان ہو جائے کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے ان کیخلاف حقیقی آزاد ی کی جنگ کیلئے جدوجہد کرنی ہے ،

    ضنی الیکشن کے حوالہ سے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ پوچھتا ہوں جو یہاں سے ایم پی بند کر کیوں ہر بار لوٹا ہوتا ہے،نظریہ ایک انسان کو قبلہ دیتا ہے ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکتے، جب ایک انسان کا نظریہ نہیں ہوتا تو جہاں سے پیسے ملے وہ ادھر جاتا ہے گھر گھر جا کر آپ نے بتانا ہے کہ یہ الیکشن نہیں جہاد ہے یہ چور30 سال سے اس ملک کا خون چوس رہا ہے، میں ان چوروں کیخلاف جہاد کرنے آیا تھا،یہاں کے میر جعفر اور میر صادق کے ساتھ مل کرانہوں نے منتخب حکومت کو گرائی، یہ لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں، ہم کبھی بھی ان امریکہ کے غلاموں کو تسلیم نہیں کریں گے، میرے اوپر15 ایف آئی آر کاٹی ہیں،میری جان بھی قربان ہو جائے کبھی ان چوروں کو تسلیم نہیں کروں گا، آپ نے یہاں کے مقامی لوٹوں کو شکست دینی ہے، جھوٹ بولنے والی شہزادی ان کی الیکشن مہم چلا رہی ہے، انہوں نے11ارب روپے کا ڈاکا مارا ہے،

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کہتی ہیں لندن تو کیا میری پاکستان میں بھی پراپرٹی نہیں ہے،لندن کے سب سے مہنگے علاقے میں 4 محلات مریم نواز کے نام نکلے، یہ چوری کر کے پیسے باہر لے کر جاتے ہیں، امریکی سازش میں یہاں کے میر جعفر اور میر صادق بھی ملوث تھے، یہ الیکشن تو نہیں جیت سکتے ، ان کا ایک ہی پروگرام ہے دھاندلی کرنے کا،چیف الیکشن کمشنر سچ بتائیں کتنی بار حمزہ اور مریم کے پاس گئے تھے،دھاندلی کے تیاری کے ساتھ وہ لوگوں میں خوف پھیلا رہے ہیں، انہوں نے دھاندلی کرنے کا پروگرام بنا رکھا ہے

  • بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    بابراعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ بابر اعظم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر سب سے زیادہ دن رہنے والے کھلاڑی بن گئے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان پچھلے 1025 دنوں سے ٹی 20 رینکنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔ اس سے قبل یہ اعزاز صرف بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہی تھا۔ویرت کوہلی آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں 1013 دن تک پہلے نمبر پر رہے تھے۔

    مزید برآں یہ کہ انگلینڈ کے سابق کپتان اور بلے باز کیون پیٹرسن اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، انہوں نے 729 دن تک آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر قبضہ کر رکھا تھا۔ اور جنوبی افریقہ کے سابق اوپننگ بلے باز گریم سمتھ 690 دن اور سابق کیوی کپتان برینڈن میکولم 546 دن ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان رہے تھے۔

  • کپتان بمقابلہ ریاست، تحریر: نوید شیخ

    کپتان بمقابلہ ریاست، تحریر: نوید شیخ

    کل رات گئے جو عمران خان نے پشاور میں پاور شو کیا ہے کتنی تھی کتنی نہیں تھی اس بحث سے ہٹ کر ایک اچھی تعداد تھی اور بڑا جلسہ تھا اس چیز کو ماننا چاہیے مگر اس میں صوبائی حکومت کے وسائل کا بھی بے دریغ استعمال ہوا ۔ محمود خان خود سارے انتظام وانصرام دیکھتے رہے ۔ ۔ مگر عمران خان نے کچھ باتیں کیں جن کے بارے حقائق جاننا بہت ضروری ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وہ کسی بے غیرت حکومت کو نہیں مانتے، وہ اپنے غیرت مند عوام کو بے غیرتوں کے خلاف کھڑا کریں گے، ہم ان سے زبردستی الیکشن کرائیں گے۔ ۔ اس سلسلے میں کپتان کو اپنے گریبان میں بھی جھانکنا چاہیے کیونکہ فی الحال تو کپتان کے اپنے حواری ملک سے بھاگے ہوئے ہیں بھاگنے کی تیاری میں ہیں ۔ فرخ گجر سے لے کر زلفی بخاری کے کارنامے قوم کو زبانی یاد ہوگئے ہیں ۔ اس سلسلے میں لطفیے تک چلانا شروع گئے ہیں کہ کپتان آخری "گھڑی” تک "ہار” نہیں مانوں گا ۔ اس میں گھڑی محمد بن سلمان والی ہے اور ہار توشہ خانے والا ہے ۔

    پھر کپتان نے کہا کہا کہ جو بھی یہ سوچتا تھا کہ باہر سے امریکہ کی امپورٹڈ حکومت یہ قوم تسلیم کرلے گی تو کو ساری قوم نے سڑکوں پر نکل کر بتایا ہے کہ انہیں امپورٹڈ حکومت منظور نہیں ہے۔۔ مگر اس سلسلے میں حقائق یہ ہیں کہ دنیا تواس حکومت تسلیم کر رہی ہے چین روس ، یورپ اور مشرق وسطی کے بردار اسلامی ممالک سمیت ترکی ہر طرف سے مبارکبادیں آرہی ہیں ۔ سب شہباز شریف کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں اور جو گرم جوشی چین دیکھارہا ہے اس سے تو تاثر ملتا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے سی پیک کو چلانے میں سریس نہیں تھی ۔ ۔ پھر عمران خان نے شہباز شریف کے خلاف40 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں، ہم اس کو اپنا وزیر اعظم نہیں مانیں گے۔ ۔ اب یہ بات ہی بچوں والی ہے ۔ اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول ڈالنے کے مترادف ہے ۔ آپ دیکھیں کہ چیئرمین نیب تو انھوں نے ایک ویڈیو جاری کرکے قابو کیا ہوا تھا ۔ نیب میں یہ کچھ ابھی تک ثابت نہیں کرسکے ہیں صرف شہباز شریف نے باقیوں جیسے پیپلز پارٹی والوں کے خلاف بھی ۔ پھر شہباز شریف کے حوالے سے کپتان کو چاہیے کہ وہ شہزاد اکبر کو کٹہرے میں لائیں کیونکہ براڈشیٹ والی مثال ہمارے سامنے ہے کہ قوم کے ٹیکس کا پیسہ بھی ضائع ہوا ۔ الٹا برطانیہ کی عدالتوں سے شہباز شریف کو کلین چیٹ ملی ۔

    ۔ پھر عمران خان نے تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ پاکستان میں چھ کروڑ سمارٹ فون ہیں، ہمارے نوجوانوں کے منہ کوئی بند نہیں کرسکتا، شہباز شریف ہمارے نوجوانوں کے خلاف جو کارروائی کر رہے ہیں، کان کھول کر سن لیں ، جس دن ہم نے کال دے دی تو تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔۔ سب جانتے ہیں کہ شہباز شریف کی کال پریہ سب کچھ نہیں ہورہا ہے یہ اداروں کے خلاف جو بھونڈی کمپین چلائی جا رہی تھی اس کا قلع قمع ہورہا ہے ۔ جس میں کبھی جنرل مرزا اسلم بیگ کی فیک آڈیو وائرل کرکے اداروں کو بدنام کیا جاتا ہے تو کبھی یہ افواہیں وائرل کی جاتی ہیں کہ جرنیلوں کے درمیان عمران خان کو لے کر اختلافات ہوگئے ہیں ۔ فوج ایک ڈسپلن ادارہ سب ڈسپلن کے پابند ہیں ۔ ایسے پراپیگنڈے کرواکر یہ اداروں کو بدنام کرنے کی کوشش ہے ۔ ابھی بھی پی ٹی آئی والے سوشل میڈیا کے زریعے خوب جھوٹ اور پراپیگنڈہ پھیلا رہے ہیں ۔ جب یہ لوگ پکڑے گئے تو یہ بھی پراپیگنڈہ کیا گیا کہ یہ ان کی جماعت کے نہیں یہ ٹی ایل پی کے لوگ اداروں نے پکڑے ہیں ۔ جس کی ٹی ایل پی نے سختی سے تردید کی ۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے نے بارہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے جب کہ نو ملزمان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ اگر عمران خان کو لگتا ہے کہ یہ غلط ہوا ہے تو قانون جنگ لڑیں عدالتیں کھولی ہوئی ہیں ۔

    پھر عمران خان نے نیوکلیئر پروگرام کے تحفظ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی کے اداروں سے سوال پوچھا۔ کہ تمہارا نیوکلیئر پروگرام ان کے ہاتھ میں محفوظ ہے، تم ان چوروں کے ہاتھوں میں ہماری سالمیت دے رہے ہو، کیا تمہیں خوفِ خدا نہیں ہے۔۔ تو اس حوالے سے بتاتا چلوں کہ نیوکلیئر پروگرام کسی ادارے کا نہیں اس ملک وقوم کا ہے ۔ پھر اس نیوکلیئر پروگرام کی بنیاد بھٹو نے رکھی تھی ۔ جب اس نے کہا تھا کہ گھاس کھا لیں گے مگر ایٹم بم بنائیں گے ۔ جس کی پاداش میں اس کو سولی پر چڑھنا پڑھا تھا ۔ اسکے بعد ضیاالحق اس کو لے کر آگے بڑھے ان کا طیارہ کریش ہوگیا مگر وہ اس مقصد سے پیچھے نہیں ہٹے ۔ اس کے بعد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کیے تھے جس کی پاداش میں ان کو اپنے خاندان سمیت جلاوطنی کاٹنی پڑی ۔ پھر میزائل پروگرام کی بنیاد بے نظیر بھٹو نے رکھی ۔ ساتھ ہی گزشتہ پینتالیس سالوں سے یہ ہی دو جماعتیں اور ادارے نیو کلیئر پروگرام کی حفاظت بھی کررہے ہیں اور اس کو آگے بھی بڑھا رہے ہیں ۔ تو عمران خان کو بتاتا چلوں کہ یہ جھوٹ کسی کو بتائیں یا سمجھائیں ۔ یہ بات کرکے دراصل عمران خان نے اداروں کو ٹینشن دینے کی کوشش کی ہے کہ دنیا میں پیغام جائے کہ پاکستان کا نیو کلیئر پروگرام محفوظ ہاتھوں میں نہیں ۔ یہ اپنی سیاست کی خاطر ملک کے ساتھ دشمنی پر اتر آئے ہیں ۔

    پھر کپتان نے کہا کہ جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوجاتا ہم نے سڑکوں پر رہنا ہے، ہم ان سے زبردستی الیکشن کرائیں گے۔ ۔ سوال یہ ہے کہ اتنی ہی زور کا الیکشن آیا ہوا تھا تو تحریک عدم اعتماد سے پہلے ہی اسمبلیاں توڑ کر الیکشن کروادیتے۔ تب تو اپوزیشن کا مطالبہ بھی تھا کہ الیکشن کراو۔ اس وقت آپشن تھی ۔ اب وقت گزر چکا ہے ۔ ۔ پھر عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ججز سے پوچھتے ہیں کہ انہوں نے کیا جرم کیا تھا کہ رات کو عدالتیں لگائی گئیں۔۔ یہ بہت ہی گندی عادت ہے عمران خان کی یہ ہر کسی کو متنازعہ کرنے پر تلے بیٹھے ہیں ۔ اس حوالے سے بڑا واضح ہے کہ جب عدالتی احکامات کو نہیں مانیں گے ۔ جب آپ آئین کو توڑیں گے ۔ جب آپ ایک فاشسٹ جماعت کی طرح کہیں گے کہ میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرواں گا تو پھر عدالت نے تو اپنے حکم پر عمل درآمد کے لیے کھولنا ہی تھا ۔ عمران خان کو یاد رکھنا چاہیے کہ یہ ملک آئین وقانون کے تحت چلتا ہے ۔ ان کی مرضی منشا اور خواہشات کے تحت نہیں ۔

    پھر کپتان نے سفید جھوٹ بولا کہ مجھے یہ قوم 45 سال سے جانتی ہے، میں نے کبھی قانون نہیں توڑا، حالانکہ پی ٹی وی حملہ کیس سب کو یاد ہے ۔ بجلی کے بل جو جلائے گئے وہ بھی ہم کو یاد ہے ۔ ۔ عمران خان نے اس بار بڑی غلطی کر دی ہے اور اداروں سمیت ہر کسی سے پنگا لے لیا ہے جس کا خمیازہ ان کو لازمی بھگتنا پڑے گا ۔ اس حوالے سے آنے والے دنوں میں آپ کو بہت کچھ صاف دیکھائی دے گا۔ ۔ کیونکہ عمران خان اپنی سیاست کی خاطر لوگوں کی عزتیں اچھالنے اور ہر طرح کے گھناونا کھیل کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ یہ جو سیاست میں تشدد اور نفرت کابیچ عمران خان بو رہے ہیں اس کا رزلٹ ملے گا ۔ ابھی تو کپتان حملے کر رہے ہیں جب مخالفین کریں گے تو تب پتہ چلے گا کہ کپتان کا عزم کتنا کو پختہ ہے ۔

  • پٹرول 55 روپے، ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی

    پٹرول 55 روپے، ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی

    پٹرول 55 روپے، ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز سامنے آ گئی
    وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جارہی ،

    شہباز گل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے عوام سے بجٹ تک پیٹرول کی قیمت نہ بڑھانے کا وعدہ کیا تھا تجویز تھی کہ پیٹرول 55 سے 56 اور ڈیزل 70 روپے فی لیٹر مہنگا کیا جائے، 15دنوں میں 63 ارب روپے کی سبسڈی حکومت دے گی وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ بجٹ تک عوام پر بوجھ نہیں ڈالا جائے گا وزیر اعظم اگر سمری منظور کرتے تو پیٹرول 205 روپے فی لیٹر ہوجاتا،


    سندھ کے صوبائی وزیر تیمور تالپور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اگر سمری منظور کر لیتے تو پیٹرول 205 روپے لیٹر ہوتا. شہباز گل،گل صاحب آپ فکر مت کریں وزیراعظم کو اب سمری منظور کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اتوار کے بعد وہ وزیراعظم ہی نہیں رہے گا.

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہو چکی ہے اور اتوار کو ووٹنگ ہونی ہے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ تویٹر پر ایک صارف کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اتوار کو شہباز شریف وزیرے اعظم پاکستان بھاری اکثیریت سے بن جائیگا انشاء اللہ بجلی گیس کی لوڈشڈنگ ختم ہوجائیگی انشاء اللہ پٹرول ڈیزل أٹا چینی گھی ضروریات زندگی کی چیزیں 2013 کے ریٹ پر أجائیگی اور لاقوننیت قتل وغارت ختم ہوجاییگی پاکستان معاشی لحاظ سے مظبوط ترین بنجائیگا

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ نیا وزیراعظم آنے کی دیر ہے
    یہ قوم ہاتھ لگا لگا کر دیکھے گی کہ ہمارے ساتھ کیا ہوا ہے۔
    وزیراعظم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کر دی گئی!سمری کی منظوری کی صورت میں پیٹرول کی نئی قیمت 205 روپے اور ڈیزل کی قیمت 213 روپے فی لیٹر ہونا تھی!

    https://twitter.com/AdnansadiqMalik/status/1509819208695267353

    پٹرولیم بحران ، کمپنیوں نے ملبہ حکومت پر ڈال دیا، عوام کو مزید پریشان کر دینے والی خبر آ گئی

    پٹرولیم قیمتوں میں تاریخ کا بلند ترین33 فیصد اضافہ’’چینی اسکینڈل پارٹ ٹو‘‘ہے،شہباز شریف،بلاول

    خان صاحب آپکے لیے ایک آفر ہے استعفی دو اور گھر جاؤ،جنید سلیم

    آپ کیلئے پٹرول کی قیمتیں روکنا تو کوئی مسئلہ ہی نہیں تھا تو اب کیا ہوا؟ فہد مصطفیٰ

    مت بھولو کہ عمران خان مافیا کے خلاف 24 سال جہاد کرنے کے بعد نہ صرف وزیرِاعظم بنا بلکہ کرپشن کی چٹانوں سے ٹکرایا، عون عباس

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

    ‏تنخواہ اور پینشن ایک روپیہ نہیں بڑھائی ، پٹرول 25 روپے مہنگا کرکے بتا دیا سلیکٹڈ کے دل میں اس قوم کے لئے کتنا درد بھرا ہوا ہے، جاوید ہاشمی

    25 روپے اضافے جیسے عوام دشمن اقدام کا دفاع کوئی منتخب وزیر نھیں کرسکتا یہ فریضہ باہر سے لائے گئے پراسرارمشیر ھی کر سکتے ، سلمان غنی

    ‏کچھ دن پہلے پٹرول سستا ھونے پر ذلیل ھو رھا تھا اب مہنگا ھونے پر ذلیل ھو گا، مشاہد اللہ خان

    پٹرول ذخیرہ کرنے والوں کوکس کی پشت پناہی حاصل ہے؟ قادر پٹیل

    ‏جیسا مافیا چاہتا تھا ویسا نہیں ملا ، وسیم بادامی کا پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر تبصرہ

    ہارن بجاؤ، حکمران جگاؤ، وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ہارن بجا کر احتجاج کا اعلان ہو گیا

    وزیراعظم نے مافیا کے آگے ہتھیار ڈال دیئے،مثبت اقدام نہیں کر سکتے تو گھر جانا ہو گا، قمر زمان کائرہ

    جنوری کے مقابلے میں پٹرول اب بھی 17 روپے سستا ہے،عمر ایوب کی انوکھی وضاحت

  • کپتان نے قوم کی چیخیں نکلوا دیں

    کپتان نے قوم کی چیخیں نکلوا دیں

    کپتان نے قوم کی چیخیں نکلوا دیں
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موسم گرم ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا پارہ مزید ہائی کر دیا

    گرمی کا آغاز ہوتے ہی ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں بھی تیزی آ گئی، پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت متعدد شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے،لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہری پریشان ہو چکے ہیں، ہر گھنٹے بعد بجلی کا جانا اور گرمیوں کے آغاز میں ہی ایسا پریشان کن ہے، شہری وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد لوڈشیڈنگ کو بھی اسی کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ بھی وزیراعظم عمران خان کے خلاف ایک سازش ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ ابھی تو گرمی کا آغاز ہے اور درجہ حرارت قابل برداشت ہے مگر درجہ حرارت بڑھتے اور ماہ رمضان شروع ہوتے ہی ناجانے کیا کیا جائے گا، سچ پوچھیے تو عمران خان نے جانے سے پہلے عوام کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے چیخیں ہی نکلوا دی ہیں

    لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے شہر میں ہر گھنٹے بعد بجلی بند ہونے لگی بجلی کی بندش سے واسا کے ٹیوب ویل بھی بند ہوگئے ہیں جبکہ شہری پریشان ہورہے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہورہی ہے بعض علاقوں میں بجلی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لیسکو میں طلب بڑھ گئی ہے جبکہ بجلی کا کوٹہ مزید کم ہوگیا ہے

    ایک شہری نے ٹویٹر پر کہا کہ ایک دم سے ہر دو گھنٹے بعد ایک گھنٹا لوڈشیڈنگ سمجھ سے بالاتر ہے حالانکہ نہ گرمی ہے اور نہ زیادہ لوڈ ہے اور گذشتہ 6 سال میں عروج پر لوڈشیڈنگ جو تھی وہ ہ 3 گھنٹے بعد ایک گھنٹہ تھی کیا یہ بھی وزیر اعظم کو عوام میں غیر مقبول کرنے کی طرف ایک قدم ہے؟؟؟

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ لیسکو نے ایک دم سے لاہور میں غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کردی۔ لیسکو کو بھی پتہ ہے خان صاحب کی حکومت جانے والی ہے اب ہم کو کس نے پوچھنا ہے۔ واپڈا اور نپمرا میں بھی یہی حساب کتاب ہے۔ کبھی ان کپمنیون کا آڈٹ نہیں ہوا۔ لیسکو کو پتہ ہے انکا خسارہ لوڈشیڈنگ کرکے پورا کرنا ہے۔

    ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اچانک ملک میں بدترین لوڈشیڈنگ ہونا شروع ذرائع سے پتا چلا ہے کہ امریکہ لوڈشیڈنگ کروا کے عمران خان کیخلاف عالمی سازش کروا رہا ہے

    https://twitter.com/RizwanArshadCh/status/1509431651876872192

    صحافی عمار مسعود کا کہنا تھا کہ اگر اسلام آباد کو بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے تو جانے باقی شہروں میں کیا حال ہو گا

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کو چیلنج کر دیا گیا ہے، درخواست میں لیسکو چیف اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست گزار نے کہا کہ لاہور میں 12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، عدالت لیسکو کے چیف سمہت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرے ۔

    ملک میں بڑھتی لوڈشیڈنگ کا معاملہ ملک میں 5 ہزار 372 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے، فیول کی قلت سے 2 ہزار 139 میگاواٹ بجلی کم پیدا ہورہی ہے، کے ٹو ٹرپ ہوا ہے جبکہ کے تھری ابھی مکمل آپریشنل نہیں ہوا، چیئرمین نیپرا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز چشمہ میں سی ون میں بھی کوئی فالٹ آیا ہے،

    کرونا سے صحتیابی کی بعد شیخ رشید نے دیا صدقہ،کہا حالات بہتری کی طرف جا رہے ہیں،ایک لاکھ نوکریوں کا بھی اعلان

    ریلوے ٹریک ڈیتھ ٹریک بن چکا، سیکرٹری ، سی ای او اور تمام ڈی ایس فارغ کرنا پڑیں گے، چیف جسٹس

    الیکشن سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا،پاکستان بدلنے جا رہا ہے، شیخ رشید

    بہت ہو گیا، اب ریلوے کو ٹھیک کرنا ہو گا، شیخ رشید کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

    آپ کی حکومت کے پاس جو بھی کام جاتا ہے وہ لامحدود مدت کے لیے ہوتا ہے ،چیف جسٹس کے ریمارکس

  • کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری

    کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری

    اسلام آباد(محمداویس)کپتان کا اسلام آباد میں جلسہ: کراچی سے پشاورتک کارکنان پہنچنےلگے:ٹرینوں کی بکنگ جاری ،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے 27مارچ جلسے کے لیے پہلی بار ٹرینوںکی بکنگ کرالی گئی ،ریلوے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی جو تحریک انصاف کے کارکنان کو کراچی اور لاہور سے اسلام آبادمارگلہ ریلوے سٹیشن لا ئیں گی اور جلسہ ختم ہونے کے بعد کارکنان کوواپس کراچی او رلاہور لے کرجائیں گی، ریلوے اسٹیشن سے کارکنان کوبسوں کے ذریعے پنڈال میں پہنچایاجائے گا۔

    خبررساں ادارے کودستیاب دستاویزت کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے 27مارچ کے اپنے جلسے جوکہ امربالمعروف کے عنوان سے کیاجارہاہے اس کے لیے پہلی بار ٹرینوں کے ذریعے کارکنان کولانے کافیصلہ کرلیاگیا ہے اس حوالے سے ایک ٹرین کراچی سے براستہ لاہور اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے کارکنان کومارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچائے گی ۔

    کراچی سے پہلی ٹرین 26مارچ کوصیح9بج کر30منٹ پر نکلے گی اور حیدرآباد ،روہڑی اورخانیوال سٹاپ کرکے لاہور اگلے دن 27مارچ کوصبح 3بج کر30منٹ پر پہنچے گی جہاں پرآدھا گھنٹہ سٹاپ کرنے کے بعد صبح 4بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی اوصبح 9بج کر 30منٹ پر مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جبکہ دوسری ٹرین لاہور سے ٹرین صبح 4بج کر 30منٹ پر نکلے گی اورصبح 10بجے مارگلہ ریلوے اسٹیشن پہنچے گی جہاں سے کارکنان کوبسوں کے ذریعے پنڈال میں پہنچایاجائے گا۔

    27مارچ کو جلسہ ختم ہونے کے بعد رات کو ان دو ٹرینوں کے ذریعے کارکنان کوواپس لاہور اور کراچی پہنچایاجائے گا۔دونوں ٹرینیں کل 19مسافر کوچز پر مشتمل ہوں گی