Baaghi TV

Tag: کپل شرما

  • کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

    کپل شرما کو 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس

    بھارت کے معروف کامیڈین اور میزبان کپل شرما کو اپنے شو میں بابو راؤ کا کردار پیش کرنے پر لیگل نوٹس مل گیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا نے کپل شرما شو کو فلم ہیرا پھیری کا مشہور کردار بابو راؤ پیش کرنے پر 25 کروڑ روپے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے،شو میں مشہور بابو راؤ کردار کامیڈین کیکو شردا نے ادا کیا تھا جس پر شو کو کاپی رائٹ ایکٹ اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے لیگل نوٹس بھیجا گیا،اس شو کے اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کو بھی فیروز ناڈیاوالا کی جانب سے لیگل نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ مشہور زمانہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری میں بابو راؤ گنپت راؤ آپٹے کا کردار سینئر اداکار پاریش راول نے ادا کیا تھا۔ جو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بےحد مقبول ہیں،فلم پروڈیوسر فیروز ناڈیاوالا اس مشہور کردار بابو راؤ کے حقوق کے مالک ہیں،اور انہوں نے یہ دعویٰ ہے کہ یہ کردار دی انڈین کپل شرما شو میں ان کی اجازت کے بغیر پیش کیا گیا۔

    روسی جنگی طیاروں نے ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی،اسٹونیا

    14 سالہ بچے سے زیادتی کرنے والا اوباش ملزم گرفتار

    موٹروے ایم 5 کا ایک حصہ سیلاب کی وجہ سے بند

  • میرا مہینے کا ذاتی خرچہ تین ہزار ہے اکشے کمار

    میرا مہینے کا ذاتی خرچہ تین ہزار ہے اکشے کمار

    بالی کے کھلاڑی اکشے کمار کا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کپل شرما کو انٹرویو دیتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں. اکشے کمار سے کپل مختلف سوال پوچھ رہے ہیں ایک سوال کے جواب میں اکشے کمانے نے کہا کہ نہ میں سگریٹ پیتا ہوں نہ ہی شراب نہ ہی فضول خرچی کرتا ہوں نہ ہی خود کے کپڑوں‌پر زیادہ پیسے لگاتا ہوں. میں سیٹ پر جاتا ہوں تو ڈائریکٹر کپڑے پہننے کو دے دیتا ہے پرڈیوسر خرچہ کر دیتا ہے تو مجھے کیا ضرورت ہے کہ میں خود پر پیسہ خرچ کروں. کپل شرما نے ان سے پوچھا کہ پھر جو آپ پیسے کماتے ہیں وہ کہاں‌جاتے ہیں ؟ تو اس پر اکشے کمار نے کہا کہ میں اپنے پیسے اچھے کاموں میں لگاتا ہوں .اکشے نے مزید کہا کہ

    میں ہر حال میں صبح پانچ بجے اٹھ جاتا ہوں اور رات نو بجے سو جاتا ہوں. میں نہ فلمی پارٹیوں میں جاتا ہوں نہ ہی کوئی ایسی محافل جماتا ہوں. میں نے زندگی میں کچھ اصول بنا رکھے ہیں اور یہ آج سے نہیں‌ہیں بلکہ شروع سے ہی ہیں میں ان کے مطابق چلتا ہوں انکو بالکل نہیں توڑتا. یاد رہے کہ اکشے کمار کا شمار ایسے اداکاروں میں ہوتا ہے جو فلموں‌میں‌کام کرنے کے علاوہ کسی قسم کی دیگر مصروفیات کا حصہ نہیں‌بنتے. نہ ہی گوسپس کا حصہ بنتے ہیں .

  • اکشے کمار نے کپل کو سنا دیں کھری کھری

    اکشے کمار نے کپل کو سنا دیں کھری کھری

    کپل شرما شو بھارت کا سب سے پاپولر کامیڈی شو ہے، اس شو میں بالی وڈ کی وہ سلیبرٹیز بھی آتی ہیں جو شاید انٹرویوز کم کم دیتی ہیں. اکشے کمار ایک ایسے ہیرو ہیں جنہوں نے متعدد مرتبہ کپل شرما کے شو میں شرکت کی ہے، اکشے کمار نے حال ہی میں کپل شرما شو کے اس سال کے سیزن میں شرکت کی ہے . شو کے پرومو کو بہت زیادہ پسند کیا گیا ہے. پرومو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کپل شرما اکشے کمار سے کہتے ہیں کہ آپ اپنی ہر سالگرہ کے بعد مزید چھوٹے ہوجاتے ہیں؟ کیسے، اس پر اکشے کمار کپل سے کہتے ہیں کہ تیری نظر میرے پیسے اور فلموں پر رہتی ہے تُو میری ہر چیز پر بری نظر رکھتا ہے،میری ہر چیز کو نظر لگاتاہے، یہ تیری نظر کا ہی نتیجہ ہے کہ میری فلمیں فلاپ ہورہی ہیں.یاد رہے کہ جب بھی اکشے کمارکپل شرما کے شو

    میں آتے ہیں کپل ان کے ساتھ بہت چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں اور اکثر ان کے پاس گاڑیوں‌کی تعداد اور ان کی قیمت کے علاوہ ان کے فلموں کے معاوضے پر بات کرتے ہیں جس پر اکشے کمار انہیں مذاق ہی مذاق میں کافی سناتے بھی ہیں. اکشے کمار کی حال ہی میں فلم رکشا بندھن ریلیز ہوئی جو کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ کی نذر ہو گئی. اکشے بائیکاٹ کے اس ٹرینڈ سے کافی پریشان ہیں. اکشے کمار کیا پورا بالی وڈ ہی اس ٹرینڈ کی وجہ سے پریشان ہے.

  • دھرمیندر نے دیں دعائیں کپل شرما کو اور ساتھ ہی ایک وڈیو بھی شئیر کر دی

    دھرمیندر نے دیں دعائیں کپل شرما کو اور ساتھ ہی ایک وڈیو بھی شئیر کر دی

    کپل شرما شو جو ک بھارت کا سب سے بڑا کامیڈی شو ہے اس میں کپل شرما شوبز سلیبرٹیز کو مدعو کرتے ہیں اور ان سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہیں جو شائقین کے لئے دلچپسی کا باعث ہے . کپل شرما شو بھارت اور پاکستان میں یکساں‌مقبول ہے. مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ پاکستان میں اس شو کی طرز کے کئی شوز بنائے گئے ہیں. کپل شرما نے انڈین اداکار دھرمیندر کو متعدد مرتبہ اپنے شو میں مدعو کیا اور ہر بار ان سے بہت خوبصورت باتیں کیں. ٹویٹر پر کسی نے دھرمیندر اور کپل شرما کے شو کے کچھ حیسن پلوں کو ” ہم مرجائیں گے” گانے کے ساتھ جوڑا اور ٹویٹر پر شئیر کیا. دھرمیندر نے اس وڈیو کو قوٹ ری ٹویٹ کر کے لکھا ” کپل تم بیٹے کے جیسے ہو جیتے رہو خوش رہو پیارے بیٹے” یاد رہے کہ کپل شرما

    کا کہنا ہے کہ جب میں نے شو شروع کیا تومیری کوئی پہچان تو تھی نہیں کہ جس سٹار کو بھی بلاتا وہ پہلی بار میبں ہی آجاتا لہذا میں دھرمیندر کے پاس گیا اور کہا سر میرے شو پہ آئیں تو دھرمیندر نے فورا حامی بھر لی یوں وہ میرے شو کے شروع کے مہمان بنے اس کے بعد دیگر سلیبرٹیز نے آنا شروع کیا. اس ھوالے سے دھرمیندر کہتے ہیں کہ میری وجہ سے اگر کسی کا بھلا ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی میرے لئے کوئی نہیں ہو سکتی.

  • کپل شرما 10 ستمبر سے پھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گے

    کپل شرما 10 ستمبر سے پھر لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں گے

    کپل شرما شو کو بھارت سمیت پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے. اس شو میں بالی وڈ کی بڑی بڑی شخصیات شوق سے جاتی ہیں شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن جیسے بڑے آرٹسٹ بھی اس شو میں جانے میں فخر محسوس کرتے ہیں. کپل شرما کا نیا سیزن 10 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے جس میں ایک بار پھر ہمیں بالی وڈ کی شخصیات کے انٹرویوز دیکھنے کو ملیں گے. کہا جا رہا ہے اس شو کا سیٹ تیار ہو چکا ہے اور آج کل کپل شرما شو کی تیاری کررہے ہیں حال ہی میں‌ کپل شرما نے اپنی ٹیم کے ساتھ شو کا پرومو بھی ریکارڈ کروایا ہے. اطلاعات یہ بھی ہیں کہ نئے سیزن

    میں بہت سارے نئے نوجوان کامیڈین کو متعارف کرایا جائے گا جبکہ شو کا طریقہ کار پہلے جیسا ہی ہوگا۔کپل شرما نے سیزن کے پروگرامز کی ریکارڈنگ بھی شروع کر دی ہے حالیہ دنوں میں جو ریکارڈنگ کی گئی ہے وہ بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کے ساتھ کی ہے. کپل شرما شو میں پہلے جو ٹیم دکھائی دے رہی تھی کہا جا رہا ہے اس ٹیم سے بہت سارے لوگ ہمیں اس سیزن میں‌ نظر نہیں آئیں گے. پہلے تو نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ ارچنا پورن سنگھ نے لے لی اب کی بار کون ہو گا یا وہی ہوں گی شو میں، اس ھوالے سے تفصیلات آنا باقی ہیں.

  • بائیکاٹ ٹرینڈ کپل شرما نے کیا کہہ دیا؟ کچھ ناراض‌اور کچھ خوش

    بائیکاٹ ٹرینڈ کپل شرما نے کیا کہہ دیا؟ کچھ ناراض‌اور کچھ خوش

    بھارت کے سب بڑے کامیڈی شو کو ہوسٹ کرنے والے کپل شرما جو کہ عوام میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں ان کے مداح انڈیا سمیت پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں. انہوں‌ نے سٹیج پر ہلکے پھلکے مزاح کا ایک نیا رواج ڈالا ہے جسے ہر کوئی بہت پسند کررہا ہے اور کپل شرما شو کی بڑے پیمانے پر نقل بھی کی جا رہی ہے ہر کوئی چاہتا ہے کہ وہ کپل جیسا ہوسٹ بن جائے. آج کل جیسا کہ بالی وڈ کی فلموں‌ کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے ایسے میں بالی وڈ سے جڑی ہر شخصیت پریشان ہے بلکہ عالم یہ ہے کہ کوئی بھی اس ٹرینڈ کے خلاف یا حق میں بات کرنے سے

    گھبرا رہا ہے کیونکہ ہر کوئی ڈر رہا ہے کہ کل کو اسکی فلم یا اس کے خلاف ہی بائیکاٹ کا ٹرینڈ نہ چل جائے. حال ہی میں کپل شرما سے جب اس ٹرینڈ کے بارے میں بات کی گئی تو انہوں نے صرف اتنا کہا کہ یہ ٹرینڈ وقتی ہے اس کے علاوہ انہوں‌نے کچھ بھی کہنے سے منع کیا اور کہا کہ مجھے ٹویٹر کی دنیا سے دور رکھا جائے.یوں‌کپل نے خود کو بچا لیا. کپل شرما نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ میں تو نہیں سنا کہ اکشے کمار کی فلم کا بائیکاٹ ٹرینڈ چلا ہے. یاد رہے کہ بالی وڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ زور پکڑ رہا ہے اور بڑی سے بڑی بجٹ کی فلم کو یہ ٹرینڈ کھا گیا ہے.

  • فلم غدر کی شوٹنگ کے دوران پڑا تھپڑ کپل شرما کو

    فلم غدر کی شوٹنگ کے دوران پڑا تھپڑ کپل شرما کو

    کپل شرما جو ہندوستان کا اس وقت سب سے بڑا طنزو مزاح کا ایک پروگرام ہوسٹ کرتے ہیں اس پروگرام میں بالی وڈ کی نامور شخصیات آکر انٹرویو دے چکی ہیں اس پروگرام کے ہوسٹ کپل شرما اتنے مشہور ہوئے کہ ان کو بالی وڈ کی فلم میں بھی کاسٹ کر لیا گیا، وہ الگ بات ہے کہ بڑے پردے پر کپل بطور ہیرو کوئی جادو نہ جگا سکے. کپل شرما بتاتے ہیں کہ وہ سنی دیول کی فلم غدر میں کام کر چکے ہیں اور اسکی شوٹنگ کے دوران ڈائریکٹر سے ٹینو آنند سے تھپٹر بھی کھا چکے ہیں.اسی واقعہ کوغدر فلم کے ایکشن ڈائریکٹر ٹینو آنند نے تجربہ کار اداکار مکیش کھنہ کے ساتھ حالیہ بات چیت میں دہرایا، اور یاد کیا کہ کس طرح وہ شوٹنگ کے دوران دن کپل سے شرما سے ہوئے ناراض اور اسی غصے میں انہیں

    سیٹ سے باہر پھینک دیا تھا۔ ٹینونے کہا کہ وہ بہت زیادہ ہجوم کے ساتھ شوٹنگ کر رہے تھے انہوں نے اس ہجوم کو ٹرین کی طرف بھاگنے کی ہدایت کی، جیسے ہی انہوں نے ایکشن کہا، ہجوم ٹرین کی طرف بھاگنے لگا لیکن ایک لڑکا تھا جو مخالف سمت میں بھاگ رہا تھا، اور وہ کپل شرما تھا۔ ٹینو نے لڑکے کو بلایا اور اسے ہدایات پر عمل کرنے کو کہا۔ اور کپل سے کہا کہ تمہاری وجہ سے ایک بار پھر سے ہمیں یہ شاٹ کرنا پڑا ہے. جب شاٹ دوبارہ شروع ہوا تو کپل نے وہی حرکت کی اور ہجوم کے ساتھ بھاگنے کی بجائے مخالف سمت بھاگنا شروع کر دیا.ہوا یوں کہ ٹینو نے غصے سے اپنا کیمرہ چھوڑا اور کپل کی طرف بھاگے اور اسے تھپڑ مارکراپنی ٹیم سے کہا کہ اسے باہر کرو یہ شوٹنگ میں شامل نہیں ہوگا.

  • کپل شرما پر نیویارک کی عدالت میں‌ مقدمہ درج

    کپل شرما پر نیویارک کی عدالت میں‌ مقدمہ درج

    بھارتی معروف کامیڈین کپل شرما پھنس گئے ہیں مشکل میں، ان کے خلاف امریکی ریاست نیویارک میں مقدمہ درج ہوا ہے. اطلاعات کے مطابق کپل شرما نے 2015 میں شمالی امریکہ کا دورہ کیا تھا اور اس دورے میں انہیں چھ شہروں‌ میں فارم کرنا تھا لیکن انہوں نے صرف پانچ شہروں کا دورہ کیا اور واپسی کی راہ لے لی جبکہ انہیں جو رقم کی ادائیگی کی گئی تھی وہ چھ شہروں میں‌ پرفارم کرنے کی گئی تھی. کمپنی کی مالکہ جیٹلی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کپل شرما سے متعدد مرتبہ رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے کسی قسم کے رابطے کا کوئی جواب نہیں دیا اور ہی اپنی کمٹمنٹ پوری کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے. اس لئے ان کو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑا ہے.جیٹلی نے کہا کہ کپل شرما نے اپنے معاہدے کی خلاف

    ورزی کی ہے اور یہ مقدمہ ان پر درج ہو چکا ہے اور امریکہ کی ریاست نیویارک کی ایک عدالت میں زیر التوا ہے جیسے ہی اس کی باری آئی یقینا کپل شرما کے خلاف کاروائی ہوگی اور انہیں‌ جوابدہ ہونا پڑے گا کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا.
    جیٹلی کے اس بیان کے حوالے سے تاوقت کپل شرما کی کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا. یاد رہے کہ کپل شرما بھارت کے ایک بہت بڑے کامیڈین اور میزبان ہیں جو کپل شرما شو کے نام سے ایک پروگرام کرتےہیں ان کے اس شو میں نامور شوبز ستارے آتے ہیں اور شو میں کپل کے ہنسی مذاق سے خوب محظوظ بھی ہوتے ہیں.